Baaghi TV

سدرن پنجاب کے انڈر19 کرکٹر محمد شہزاد کو وارننگ جاری

سدرن پنجاب کے انڈر19 کرکٹر محمد شہزاد کو وارننگ جاری کردی گئی

قومی انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے مریدکے کنٹری کلب میں جاری تیسرے راؤنڈ میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سدرن پنجاب کے آلراؤنڈر محمد شہزاد کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

محمد شہزاد کو سندھ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے پروارننگ جاری کی گئی۔

یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب محمد شہزاد، رن آؤٹ ہونے پر ساتھی کھلاڑی پر چیخے۔

آن فیلڈ امپائرز عمران اسلم اور محمدارشد نے محمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.3کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

محمد شہزاد کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری بلال خلجی نے انہیں وارننگ جاری کردی

More posts