Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت برہم

    وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت برہم

    وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل کی تیاری نہ ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم ہو گئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ صرف پٹیشن دائر کرتے ہیں ،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنے زیادہ فریق بنا رکھے ہیں تیاری زیرو ہے، آئندہ سماعت پر مطمئن نہ کیا تو جرمانے کے ساتھ پٹیشن خارج کروں گا

    قبل ازیں 12 اگست کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا یا تھا،عدالت نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی،وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی

    درخواست گزار احسن عابد نے وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور انہیں ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان کو بھی ان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتوا درخواست کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیا لیکن نیب ملتان نے انکوائری اب مزید کارروائی کے لیے نیب لاہور کو بھجوادی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ انکوائری کی پیش رفت سے بھی آگاہ نہیں کیا جارہا۔ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔

    درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالت مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم بھی دے۔خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

  • سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولتیں میسر کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

    سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولتیں میسر کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

    سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولتیں میسر کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں صنعتی ترقی بلخصوص سیمنٹ کی صنعت کی ترویج و ترقی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی ۔
    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔

    وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں صنعتی ترقی کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا گیا جن میں اسپیشل اکنامک زون کی تشکیل، سمال انڈسٹریل انٹرپرائز کی حو صلہ افزائی ، لوکل اور بیرونی سرمایہ کاری اور ہنر مند افرادی قوت پر توجہ شامل ہے ۔
    ۔ وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ھدایت کی سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولتیں میسر کی جائے تا کہ عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیے جا سکے-

    ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیمنٹ فیکٹری کے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا اور حکام کو ھدایت کی کہ سرمایہ کاروں کے مسائل کا جلد حل ہی معاشی ترقی اور روزگار کے موا قع کا ضامن ہے.
    وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کنسٹریکشن کے شعبے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے جس کیلئے سیمنٹ کی پیداوار اور مناسب قیمتوں میں دستیابی ضروری ہے –

  • پالپا نے جنرل باڈی ممبرز کی میٹنگ بلا لی

    پالپا نے جنرل باڈی ممبرز کی میٹنگ بلا لی

    پالپا نے جنرل باڈی ممبرز کی میٹنگ بلالی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان ایئر لائن ایسوسی ایشن (پالپا) نے اہم ایجنڈے پر جنرل باڈی ممبرز میٹنگ بلا لی . تفصیلات کے مطابق پالپا پاکستان ایئرلائن ایسوسی ایشن نے جنرل باڈی کے تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ممبران کو مدعو کیا ہے جس میں پائلٹ حضرات کے لیے بریفنگ ہے جس میں مشکل اور چیلنجنگ حالات میں اپنی ذمہ داریوں سے کما حقہ نبرد آزما ہونے اور فلائٹ سیفٹی کے بارے میں آگاہی بارے نکات پر بات چیف اور بریفنگ ہوگی.میٹنگ منگل 3 نومبر 2020 کو شام 6 بجے ہے


    اسی طرح مشکل اور کٹھن حالات میں حتی الوسع سیکیورٹی اور احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لانے جیسے اہم موضوعات پر بھی بریفنگ کا اہتمام کیا گیاہے. میٹنگ میں تمام ممبر حضرات سے شمولیت کی استدعا کی گئی ہے .پالپا کا مقصد مشکل اور وبائی حالات میں پاکستانی اداراے کو اپنی بہترین میسر سروسز فراہم کرنے کا اہل بنانا ہے

  • ن لیگی رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین پر سفر

    ن لیگی رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین پر سفر

    ن لیگی رہنماؤں کا اورنج لائن ٹرین پر سفر

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے اورنج لائن ٹرین پر سفر کیا . لیگی رہنماوں نے انارکلی سٹیشن سے سفر شروع کیا
    اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں میں سائرہ افضل تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، عظمی بخاری، خواجہ عمران نذیر، سمیع اللہ خان اور ذیشان رفیق و دیگر شامل تھے . اس موقع پر لیگی رہنماوں نے ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں سے ان کے تاثرات پوچھے جس کے جواب میں

    اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے منصوبے کو بین الاقوامی معیار کا منصوبہ قرار دیا.اورنج لائن ٹرین شہباز شریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے، عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصوبے کو رکوانے کی کوشش کی،
    خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کی خدمت کی، ان کے منصوبے آج اپنی زبان آپ بول رہے ہیں،
    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین میں عام شہری سفر کر رہے ہیں اور شہباز شریف کو دعائیں دے رہے ہیں،

  • لاء افسران کی لگتا ہے کوئی عزت نہیں،وفاق کا تو بیڑا ہی غرق ہوگیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لاء افسران کی لگتا ہے کوئی عزت نہیں،وفاق کا تو بیڑا ہی غرق ہوگیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اعظم سلیمان کی محتسب تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    وفاقی کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی ،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب کیلئے 11 نومبر تک مہلت دیدی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس نے مہلت طلب کرنے پر ریمارکس دیئے کہ یہ تو کام نہ کرنے کے بہانے ہیں, نو سال تک لاء افسر رہا جس افسر کو بھی رپورٹ کیلئے لکھا انکار نہیں ہوا, مجھے اٹارنی جنرل سے پوچھنا پڑے گا کہ لاء افسران کے پاس اختیارات کیوں نہیں,اگر ان کو آرڈر کی کاپی دیں تو وفاق والے آرڈر کی تصدیق کیلئے کسی اور کو بھیج دیں,

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی سیکرٹریٹ میں لاء افسران کی لگتا ہے کوئی عزت نہیں, اے طائرلاہوتی اس رزق سے موت اچھی,,,,, جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی, لگتا وفاق کا تو بیڑا ہی غرق ہوگیا ہے, وقت کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق کی تشریح بتدریج بدلتی گئی,

    چیف جسٹس نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو آج ہی ارڈر مل جائے تو جواب کب تک آ جائے گا, جس پر سرکاری وکیل نے کہاکہ دو ہفتے کا وقت دیدیں جواب جمع کرادیں گے,

    چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاسم خان اور مسٹر جسٹس شکیل الرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ صوبائی محتسب کی تقرری کے لیے قانون میں کوالیفیکیشن موجود ہے۔میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان اس کوالیفیکیشن پر پورا نہین اترتے ۔صوبائی محتسب کی تقرری کے لیے قانونی ڈگری رکھنا ضروری ہے،اس تقرری کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت ضروری ہے ۔میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کے پاس قانون کی ڈگری موجود نہیں ہے ۔اس تقرری کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مشاورت بھی نہیں لی گئی۔ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو عدالتی امور نمٹانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے عدالت اس تقرری کو کالعدم قرار دے صوبائی محتسب کی تقرری قواعد و ضوابط کے تحت کرنے کا حکم دے

  • آگ لگا کر ریکارڈ جلوانے کا آج شہباز شریف کو فائدہ مل ہی گیا

    آگ لگا کر ریکارڈ جلوانے کا آج شہباز شریف کو فائدہ مل ہی گیا

    آگ لگا کر ریکارڈ جلوانے کا آج شہباز شریف کو فائدہ مل ہی گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری بند کر دی

    شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی گئی ہے۔
    احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کی۔ نیب کی جانب سے دائر انکوائری بند کرنے کے ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔

    نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پرجو الزامات لگائے گئے وہ ٹریس ایبل نہیں ہیں۔ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ وفات پانے والوں میں میاں عطااللہ اور میاں رضا عطا اللہ شامل ہیں۔

    شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

    میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

    کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔ شہباز شریف، ان کے سیکرٹری جاوید محمود، میاں عطا اللہ، میاں رضا اور دیگر کیخلاف انکوائری ہونی تھی۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) نے1978میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی اور اس کے عوض دس مرلے کے پلاٹ فراہم کرنا تھے۔نیب کے مطابق من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دیے گئے۔ نیب نے تفتیش شروع کی تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا۔

    واضح‌ رہے کہ شہباز شریف نیب کی قید میں جن پر کئی کیسز چل رہے ہیں. منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں کوئی انکوائری بند نہیں کی۔نیب نے شہباز شریف کے خلاف بد عنوانی کے ریفرنسز معززاحتساب عدالت میں قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر دائر کئے ہیں جو اس وقت معزز عدالت مجاز میں زیر سماعت ہیں۔

  • وزیراعظم سے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم سے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم سے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں صوبہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلی نے پنجاب میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

    وزیراعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فور م کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے متعدد امور بارے بریف کریں گے۔

    شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

    آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

    محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کو دورہ لاہور کے دوران پانچ مختلف اجلاس تجویز کئے گئے ہیں،وزیراعظم ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی سمیت صوبائی امور کا جائزہ لیں گے،اورنج ٹرین سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی جائےگی ،وزیراعظم چیف سیکریٹری ،آئی جی پنجاب اورصوبائی حکام سےملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان کوسہولت بازاروں سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم منہگائی پرقابوپانے سے متعلق اہم فیصلےبھی کریں گے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان سے میڈیا کے محاذ پر متحرک پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ کی کارکردگی بارے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی

  • گورونانک دیوجنم دن کی تقریبات27 نومبر سے 30نومبرتک جاری رہیں گی

    گورونانک دیوجنم دن کی تقریبات27 نومبر سے 30نومبرتک جاری رہیں گی

    بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے اعلی سطحی انتظامی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرعامر احمد نے صدارت کی۔پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن محمدطارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری متروکہ املاک بورڈ عمران گوندل،فرازعباس پی آر او عامر حسین ہاشمی اوردیگر اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات 27 نومبرسے30نومبرتک جاری رہیں گی۔ بھارت سے27نومبرکو سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان داخل ہونگے اور وہ ننکانہ صاحب روانہ ہو جائیں گے۔ یکم دسمبرکویاتری واپس بھارت روانہ ہوں گے۔ کورونا کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھرسے اس مرتبہ کم یاتری پاکستان آئیں گے۔چیئرمین بورڈ نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث حکومتیSOPپرمکمل عمل درآمد کیاجائے گا۔

  • پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم

    پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم

    پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے پی ایم ڈی سی کے بنائے قواعد و ضوابط معطل کر دیے ،

    جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے فریقین کو 6 نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے

    درخواست گزار میڈیکل کالج نے کہا کہ پی ایم ڈی سی پسند نا پسند پر میڈیکل کالجز کو داخلوں کی اجازت دے رہا ہے،پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط قوانین سے متصادم ہیں،آغا خان میڈیکل کالج اور لمز میڈیکل کالج کو داخلے کرنے کی اجازت دی گئی ہے،

    درخواست گزار نے عدالت میں مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی نے اپواء میڈیکل کالج کو داخلوں سے روک رکھا ہے، عدالت پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کو کالعدم قرار دے،

  • عمران خان کے مشہورو معروف ڈاکے کونسے؟ عظمیٰ بخاری نے سب بتا دیا

    عمران خان کے مشہورو معروف ڈاکے کونسے؟ عظمیٰ بخاری نے سب بتا دیا

    عمران خان کے مشہورو معروف ڈاکے کونسے؟ عظمیٰ بخاری نے سب بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کے کریڈٹ پر بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 100ارب میں تین میٹرو بنائی الحمداللہ آج بھی تینوں کامیابی سے چل رہیں پشاور بی آر ٹی کیک بیکس اور کمیشن کی نظر ہونے کی وجہ سے ہر دوسرے روز بند رہتی ہے مالم جبہ ،خیبر بینک ،چینی چوری،گندم سکینڈل،ادویات اور پیٹرول سکینڈل عمران خان کے مشہور معروف ڈاکے ہیں شہبازشریف نے بلاتفریق پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پنجاب کو تین میٹرو بسیں،سپیڈو بسیں،سینکڑوں نئی سڑکیں بنائی ،شہبازشریف نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب بجٹ کا 35فیصد حصہ مختص کیا .اورنج لائن ٹرین شہباز شریف حکومت کا شاہکار منصوبہ ہے شہبازشریف نے صوبے کے وسائل سے بجلی کے منصوبے لگائے جن سے آج پنجاب روشن ہے عثمان بزدار کا شہبازشریف سے موازنہ کرنا ایسے ہی جیسے شیخ چلی کا شیر شاہ سوری سے مقابلہ کرنا

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے پنجاب کے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری ،خیالی پلاﺅ ، دعوے اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا،ہاں عثمان بزدار کے کریڈٹ پر شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا مثالی کریڈٹ ہے عمران خان ڈھائی سال بعد بھی نوازشریف کے منصوبوں پر اور عثمان بزدار شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں عمران اور بزدار پانچ سال بھی تختیاں لگاتے رہیں تو نواز اور شہباز کے منصوبے ختم نہیں ہونگے