Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور ہائیکورٹ کا اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے اینٹوں کے بھٹے 7 نومبر سے 31 دسمبر تک بند رکھنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے از خود بھٹے بند کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری حکم تین صفحات پر مشتمل ہے۔

    تحریری حکم کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    گزشتہ سماعت پرعدالت میں سموگ کی روک تھام کے لیے صوبائی کابینہ کی ہونے والی میٹنگ منیٹس کی بابت رپورٹ پیش کر دی گئی عدالت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومتی محکموں کو عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی

    عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے محکموں کو سموگ کی بابت کئے گئے اقدامات کی پراگرس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کر دی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا ۔

    عدالتی حکم پر چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کے اجلاس میں ہونے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائے، سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسایل بروئے کار لائے جائیں۔

  • جہانگیر ترین کی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

    جہانگیر ترین کی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔

    ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 30 ستمبر جب کہ جہانگیر ترین کو یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔

    قبل ازیں علی ترین کو 18ستمبر جب کہ جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے تھے جس پر ایف آئی اے نے انہیں دوبارہ طلب کیا ہے

    جہانگیر ترین 15 ارب روپے کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں خود پیش نہیں ہوئے البتہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کروادیا ہے۔ جہانگیر ترین کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ ذاتی طورپرایف آئی اے میں پیش نہیں ہوسکتا،میں اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں،سوالات کے جواب کے لیے مناسب وقت درکارہے، تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوب دستاویزات کے ساتھ دے سکوں

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز اورمنی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے لاہور نے جہانگیر ترین کوآج طلب کر رکھا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے لئے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ‏جہانگیرترین اورعلی ترین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، ‏تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کے خلاف 4 بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے،‏جہانگیرترین پر15ارب روپے سے زائدکے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے،‏ جہانگیرترین کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی،‏جہانگیرترین پر یہ الزامات شوگرکمیشن نےاپنی رپورٹ میں لگائےتھے

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    جہانگیرترین کی وزیراعظم کے ساتھ صلح کی کوشش کا کیا بنا؟ مبشر لقمان نے کیا انکشاف

    جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کے خلاف ایف آئی اے میں تحقیقات،علی ترین کا ایف آئی اے سے رابطہ

    جہانگیر ترین سے جے ڈی ڈبلیو کی ایک غیرفعال کمپنی فاروقی پلپ لمیٹڈ میں 3ارب 10کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں ، جہانگیر ترین سے اپنے ملازم کے ذریعہ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی سے ڈھائی ارب روپے کیش نکلوانے سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین سے جے ڈی ڈبلیو کی ڈھرکی شوگرمل کو 7ارب روپے منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

    چینی کے بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے 4 اپریل کو اپنی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی تھی ، اس رپورٹ میں شہباز شریف ، جہانگیر ترین ، خسرو بختیار ، مونس الٰہی اورآصف علی زرداری سمیت بہت سے بڑے سیاستدانوں کے نام شامل تھے ۔ اس رپورٹ کے بعد حکومت نے شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا ۔

    لندن میں زیر علاج ہوں ، پیش نہیں ہو سکتا، وقت دیا جائے،جہانگیر ترین بھی ہوئے بیمار

  • موجیں ختم، چھٹی سے آٹھویں تک سکول کھل گئے

    موجیں ختم، چھٹی سے آٹھویں تک سکول کھل گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاوہ باقی صوبوں میں تعلیمی ادارے دوسرے مرحلے میں بھی کھل گئے

    پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے چھٹی تا آٹھویں کلاس تک کے سکولز کھل گئے ہیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کورونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند سکولز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں، سکولوں میں پہلے روز بچوں کی بھرپور حاضری نظر آئی، کرونا ایس او پیز پر بھی سکول انتظامیہ کی جانب سے عمل کروایا گیا،

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، بچے خوشی خوشی سکو ل پہنچے۔

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے ،پہلے مرحلے کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر ملک بھر میں مجموعی طور پر35 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔

    سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کلاسیں 28 ستمبر سے ہی کھلیں گی، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اضلاع کے دورے کئے تھے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے تاہم اسکول کھلتے ہی بچوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے میں کرونا وائرس کے کیسز پائے گئے۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان

    جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام

    تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات

    این سی او سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں. ۔یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں. گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

  • ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہو چکی، ن لیگی قائد بھارت کے ہاتھوں‌ کھیل رہے ، پرویز الہیٰ

    ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہو چکی، ن لیگی قائد بھارت کے ہاتھوں‌ کھیل رہے ، پرویز الہیٰ

    ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہو چکی، ن لیگی قائد بھارت کے ہاتھوں‌ کھیل رہے ، پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے۔ نوازشریف کی تقریر ملک دشمنی کی بدترین مثال تھی۔

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہو چکی ہے۔ ثابت ہو گیا کہ لیگی قائد آج بھی بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے۔ پاک فوج آئینی ادارہ ہے اور اس آئینی حیثیت میں وہ حکومت کے ساتھ جو تعاون کرتا ہے وہ بھی آئینی عمل ہے۔

    ہمیں نواز شریف کی حاضری چاہیے وفاقی حکومت جیسے چاہے یقینی بنائے،عدالت


    چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ نواز شریف اس آئینی عمل کی مخالفت کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت بھی ہے۔ انہوں نے انھیں مشورہ دیا کہ وہ کام نہ کریں جو سربراہ ایم کیو ایم نے کیا تھا۔ نواز شریف ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں۔

  • پنجاب آئی ٹی بورڈ کاایک اور کارنامہ ، طلبا گھر بیٹھے ویب سائٹ سے انٹراور دیگر آن لائن کورسز میں اپلائی کر سکتے ہیں

    پنجاب آئی ٹی بورڈ کاایک اور کارنامہ ، طلبا گھر بیٹھے ویب سائٹ سے انٹراور دیگر آن لائن کورسز میں اپلائی کر سکتے ہیں

    آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے درخواستوں کی آن لائن وصولی شروع ، طلبا گھر بیٹھے ویب سائٹ سے ایف اے‘ ایف ایس سی‘ آئی سی ایس و دیگر میں آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں

    باغی ٹی وی : ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم (OCAS) کے تحت پنجاب کے 700 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے۔پورٹل پرایف ایس سی‘ ایف اے‘ آئی سی ایس و دیگر پروگراموں میں داخلے کیلئے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی دستیاب ہیں۔سسٹم کے ذریعے گزشتہ چند برسوں میں آغاز سے اب تک 20 لاکھ سے زائد درخواستوں پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔

    طلبا گھر بیٹھے کہیں جائے بغیر ویب سائٹ www.ocas.punjab.gov.pkسے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں اور ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 سے رہنمائی بھی لے سکتے ہیں۔

  • 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز  کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے دوسرے  کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ  آگئی

    6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے دوسرے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پہلے کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کےسیکنڈ الیون میں شامل دو افرادکے علاوہ باقی تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ ان دو افراد کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

    اُدھر مسلسل 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیےلاہور میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے، جہاں انہیں آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہوگی۔

    اکیس ستمبر کو لیے گئے دوسرے کووڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد مریدکے کنٹری کلب کے سنٹرل اسٹیشن پر موجود بلوچستان اور سندھ کےسیکنڈ الیون اسکواڈز آج پی سی ہوٹل لاہور پہنچ جائیں گے۔کھلاڑی یکم اکتوبرسے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ اُدھر سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے اسکواڈز پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں۔

    دونوں ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے سیکنڈ الیون سکواڈز میں شامل کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف اب 23 ستمبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں اپنی ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیں گے۔سندھ سیکنڈ الیون ٹیم کے کپتان فواد عالم 23 ستمبر بروز بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔ دورہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے والے فواد عالم کے پہلے کووڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ فواد عالم کا دوسرا ٹیسٹ 24 ستمبر بروز جمعرات کو لاہور میں ہوگا۔

    دوسری جانب، بلوچستان فرسٹ الیون ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال اور اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کے قرنطینہ کی مدت کل مکمل ہوجائے گی،جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت ہوگی۔ اس دوران ان دونوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے

  • لیسکو میں مبینہ کرپشن، بجلی چوری،نیب ان ایکشن

    لیسکو میں مبینہ کرپشن، بجلی چوری،نیب ان ایکشن

    لیسکو میں مبینہ کرپشن، بجلی چوری،نیب ان ایکشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کے اے اینڈ پی ونگ کیجانب سے لیسکو میں مبینہ کرپشن، بجلی چوری اور لیسکو کے انتظامی امور پر بریفنگ کا انعقاد کیا گیا

    نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بریفنگ میں لیسکو کی عوام کو فراہم کردہ سہولیات، شکایات کے ازالہ اور لیسکو کی مجموعی کارکردگی کے پہلو شامل کئے گئے، بریفنگ میں نیب لاہور کے ڈائریکٹرز کی شرکت جبکہ سی ای او لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ، جی ایم آپریشنز پرویز اقبال اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز بشیر احمد نے بریفنگ دی

    نیب اے اینڈ پی ونگ کیجانب سے لاہور کی تمام نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے بجلی ٹیرف کی تفصیلات طلب کر لی گئیں، ڈی فیکٹو میٹرز کے زریعے کرپشن و بجلی چوری کی شکایات پر اقدامات سے فوری آگاہ کیا جائے، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بجلی چوری میں معاونت کے مرتکب لیسکو ملازمین کیخلاف اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی

    نیب لاہور کی جانب سے کہا گیا کہ سمارٹ میٹرز تنصیب منصوبہ کی مکمل تفصیلات نیب لاہور کو جلد از جلد فراہم کی جائیں، جن علاقہ جات میں بجلی چوری کی شکایات ہیں وہاں سمارٹ میٹرز کیوں نہ لگائے جائیں، وضاحت دیں

    سی ای اومجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ 2015 سے تاحال نئی بھرتیاں نہ کی جا سکیں رواں سال محدود بھرتیوں کی اجازت ملی اگرچہ لیسکو میں 9 ہزارسے زائد اسامیاں خالی ہیں، لیسکو کو فی الوقت 12۔4 فیصد لائن لاسز کا سامنا اگرچہ لیسکو K- الیکٹرک سے تاحال کارکردگی میں آگے ہے، 3 سال قبل لیسکو سالانہ 8ارب روپے نقصان کا سامنا تھا تاہم فی الوقت لیسکو منافع بخش ادارہ بن چکا جسکی 366 ارب کی سالانہ کلیکشن ہے؛ موجودہ بلنگ سسٹم کی کوتاہی کے سبب کسانوں کیجانب سے فیول ایڈجسمنٹ کی شکایات معمول بن گئیں، نیپرا کیجانب سے ڈیڈ ڈیفالٹ (dead default) ریکوری کیلئےٹھوس اقدامات کے احکامات کے منتظر ہیں، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 2023 تک لاہور کے دو مخصوص علاقہ جات سمارٹ میٹرز پر منتقل ہو جائینگے

    نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کیمطابق نیب اویئرنس اینڈ پری وینشن ونگ حکومتی اداروں میں مبینہ کرپشن کے سدباب کیلئے کوشاں ہے؛ بریفنگز اور تجاویز کے زریعے پراجیکٹس میں شفافیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام کا پیسہ عوام پر ہی استعمال ہو سکے.

  • ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ  حکومت کے منہ پر طمانچے مارتی ہیں،مریم اورنگزیب

    ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ حکومت کے منہ پر طمانچے مارتی ہیں،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ نواز شریف صحتیاب ہو کرہی ڈاکٹروں کی اجازت سے ہی واپس آئیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب نے2 سال سے تماشہ رچایا ہوا ہے،نیب سلیکٹڈ وزیراعظم اور ٹولہ سیاسی مخالفین کے انتقام کے لئے استعمال ہو رہا ہے، عمران خان کی 2 سال سے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے علاوہ نیب کو کوئی اور کیس یا چہرہ نظر نہیں آتا، چیئرمین نیب کی حالت ایس ایچ او کی سی ہو گئی ہے کہ کسی کے حکم پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف نیب بے نامی شخص کی درخواست قبول کرتا ہے، شہباز شریف پر الزام لگانے والے کا نام بے نامی، پڑھا لکھا سچا پاکستانی ہے،میری نیب چیئرمین سے درخواست ہے کہ اصل درخواست گزار کو سامنے لائیں،سلیکٹڈ وزیراعظم کے حکم پر شہباز شریف کیخلاف درخواست دی گئی، یہ کیس نیب نے اپنی کسٹڈی میں شروع کیا،شہزاد اکبر اور ڈی جی نیب لاہور اس کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہیں، اس طرح دھمکا کر آپ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اگر اے پی سی غیر اہم تھی تو حکومتی ترجمان کیوں حواس باختہ ہیں،اب ان کے گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،ملک کو ترقی دینے والوں کو ایسے خوار کیا جاتا ہے لیکن اب اس نظام کو بدلا جانا چاہیے،سیاسی انتقام، میڈیا سنسرشپ کو ختم ہونا چاہئے،آرمی کی جانب سے بیان اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے کیونکہ یہ تاثر ان نالائقوں نے دیا ہے،تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد روزانہ اس حکومت کے منہ پر طمانچے مارتی ہیں کہ نواز شریف کی رپورٹس درست تھیں، نواز شریف صحتیاب ہو کر ڈاکٹروں کی اجازت سے ہی واپس آئیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، سی پیک دیا، شہبازشریف نے پنجاب کو ترقی دی، میٹرو پروجیکٹ دیے، اورنج ٹرین دی،نکے خلاف کیسز، لیکن پشاور کو کھڈے بنانے والوں کو کوئی نہیں پوچھ رہا، فارن فنڈنگ کیس کوئی نہیں دیکھ رہا،آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل نہیں جانتی،

  • لداخ میں بھارت کے 20 ہزار فوجی کرونا کا شکار ، بھارتی فوج کی مشکلات بڑھ گئیں ، مبشر لقمان

    لداخ میں بھارت کے 20 ہزار فوجی کرونا کا شکار ، بھارتی فوج کی مشکلات بڑھ گئیں ، مبشر لقمان

    لداخ میں بھارت کے 20 ہزار فوجی کرونا کا شکار ، بھارتی فوج کی مشکلات بڑھ گئیں ، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ایک میراتھن مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں. بھارت لداخ میں مشکل ترین صورت حال کا سامنا کر رہا ہے. تقریبا 20 ہزار بھارتی فوجی کرونا وبا کا شکار ہو رہے ہیں.
    بھارتی فوج کولداخ ایل اے سی میں‌شدید لاجسٹک مشکلات کا بھی سامنا ہے.

    واضح‌ رہے کہ بھارت چین کے ہاتھوں‌ نہایت مشکلات کا شکار ہے . لداخ کی سردی سے پریشان بھارتی فوجی افسران پہلے ہی کچھ ایسی ہی قیاس آرائیاں کررہےتھے ، ادھر ریٹائرڈ بھارتی جنرلوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں سال مشرقی لداخ میں کشمکش سے بھرا طویل موسم سرما متوقع ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پچھلے مہینے کے اواخر میں مغربی ہمالیہ میں انتباہی فائرنگ کے 3 واقعات پیش آچکے ہیں جہاں دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے ہے۔

    ایک عہدیدار نے بتایا کہ شکر کہ وہ صرف ہوائی فائرنگ تھی اور فوجیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں نہیں برسائیں۔ ہوائی فائرنگ کا ایک واقعہ پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پر پیش آیا جب گزشتہ جمعرات کو ماسکو میں بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور چینی ہم منصب وانگ یی کے مابین ملاقات ہونی تھی

  • لگتا ہے ریکارڈ کو چوہے کھا گئے،قانون کیمطابق فیصلہ ہو گا،ہم صرف اللہ  کو جوابدہ ہیں،عدالت

    لگتا ہے ریکارڈ کو چوہے کھا گئے،قانون کیمطابق فیصلہ ہو گا،ہم صرف اللہ کو جوابدہ ہیں،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں صوبائی محتسب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ۔عدالت نے حکم دیا کہ ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل لکھ کر دیں کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے تقرری کے بعد کوئی بھرتی نہ کی ہے ۔

    عدالت نے صوبائی محتسب کا سروس ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ جتنے مرضی جذباتی ہو جائیں ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ۔ہم صرف اللہ تعالٰی کو جواب دہ ہیں ۔انہون نے نوکریاں کرنا ہے اور شاباش لینا ہے ۔

    صوبائی محتسب کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا نے تیاری کے لیے مہلت طلب کی ،عدالت آئندہ سماعت پر فیصلہ کرے گی کہ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانا ہے یا دو رکنی بنچ ہی سماعت کرے گا ،

    عدالت کے روبرو اعظم سلیمان اور دیگر افسران کا سروس ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ریکارڈ کو چوہے کھا گئے ۔مجھے معلوم ہے کہاں سے ریکارڈ لینا ہے ۔ بادی النظر میں رولز بنائے بغیر صوبائی محتسب کی تقرری کر دی گئی ۔ آیا ہائی کورٹ کا ورکنگ جج بھی صوبائی محتسب لگ سکتا ہے اسکو کیسے لگائیں گے ۔

    ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا کہ حاضر سروس جج صوبائی محتسب نہیں لگ سکتا ۔جس پر عدالت نے کہا کہ کس طرح سیشن جج حکومت پنجاب کے ماتحت ہو سکتا ہے ،صوبائی محتسب کس طرح اپنے اختیارات سیشن جج کو دے سکتا ہے ۔عدالت کے رو برو  ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل پیش ہوئے

    درخواست گزارنے کہا کہ عدالت نے صوبائی محتسب کی تقرری کا طریقہ کار اور کوائف طلب کر رکھے ہیں ۔ اعظم سلیمان اور حکومت پنجاب کی طرف سے جواب داخل کروا دیا گیا ،دونون جوابات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کے دستخطوں سے داخل کروائے گئے ہیں ۔صوبائی محتسب کی طرف سے ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر تیاری کے لیے مہلت طلب کی ۔عدالتی معاون اویس خالد بھی پیش ہوئے

    چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاسم خان اور مسٹر جسٹس شکیل الرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ صوبائی محتسب کی تقرری کے لیے قانون میں کوالیفیکیشن موجود ہے۔میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان اس کوالیفیکیشن پر پورا نہین اترتے ۔صوبائی محتسب کی تقرری کے لیے قانونی ڈگری رکھنا ضروری ہے،اس تقرری کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت ضروری ہے ۔میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کے پاس قانون کی ڈگری موجود نہیں ہے ۔اس تقرری کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مشاورت بھی نہیں لی گئی۔ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو عدالتی امور نمٹانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے عدالت اس تقرری کو کالعدم قرار دے صوبائی محتسب کی تقرری قواعد و ضوابط کے تحت کرنے کا حکم دے