پاکستان نے پانچ بھارتی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر بھارت بھیج دیا ہے۔ ان تمام قیدیوں کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان میں آندھرا پردیش کا ستیش بھوگ ولد نورتی بھوگ، رائے پور کا بھگیان کمار گنشام ولد شامی لال، اڑیسہ کا برجو ولد دھموکمیر، کانپور کاسونو سنگھ ولدروشن سنگھ، کانپور کا شمس الدین ولد مرتضی حسین شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے ان پانچوں افراد کو ضروری کارروائی کے لئے امرتسر میں ریڈ کریسنٹ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ان کے کورونا ٹیسٹ کریں گے۔
Category: لاہور
-

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کےخاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انبیا کی توہین کرنے والا امن پسند نہیں ہوسکتا،وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا،وزیراعظم نے کہا لیڈر وہ ہے جو لوگوں کو متحد کرےفرانسیسی حکومت نے گستاخانہ مواد کی سرپرستی کی،اقوام متحدہ توہین کو جرم قراردے تاکہ یہ سلسلہ مستقل ختم ہو،
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو آج وزارت خارجہ طلب کیا گیا،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،مذہب کے نام پرتوہین کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،پاکستان میں مقیم ہر مذہب کےماننے والے اس حرکت کی بھرپور مذمت کرتےہیں،آج عالم اسلام اورعرب میں پاکستان کے موقف کو سراہا جارہا ہے،مذہبی منافرت پر اقوام متحدہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،فرانسیسی صدر کے بیان سے دنیا بھر کے امن پسند متاثر ہو رہے ہیں،
وزیراعظم کافیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ
فرانس کے اسلام مخالف بیان پر پاکستان کا بڑا فیصلہ، وزیر خارجہ نے بتا دیا
فرانس کی اسلام دشمنی،پنجاب اور کے پی اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع
پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرپاکستان دیگرممالک سے رابطے میں ہے،انتہا پسندی کےخاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان پہلا ملک ہےجس نے فرانسیسی سفیرکوطلب کیا،معاملہ اوآئی سی میں بھی اٹھائیں گے،گستاخانہ خاکوں پرہم سب کےدل دکھی ہیں،پرامن احتجاج سب کا حق ہے،احتجاج کے دوران املاک نہ جلائی جائیں، دنیا بھرمیں خاکوں کے خلاف احتجاج ہورہا ہے،دنیا بھرمیں پاکستانی موقف سراہا جارہا ہے، معاملہ او آئی سی سطح پراٹھائیں گے،پاکستان اسلامی ممالک سےرابطےمیں ہے،
گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج
-

پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ
پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریںسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے عبداللطیف آفریدی امیدوار برائے صدر سپریم کورٹ بار، احمد شہزاد فاروق امیدوار برائے سیکرٹری سپریم کورٹ بار، طاہر نصراللہ وڑائچ، جہانگیر اے جھوجا، عامر سعید راں، رائے اشفاق کھرل، رانا عبدالحمید، چودھری اسحاق گجر، آصف ندیم اور رائے اقرار کھرل ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی ہے.، اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے ،خبردار رہنا چاہئے کہ مسلمان کبھی خاتم النبیین محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا
چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ ان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،فوراً او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں ،توہین آمیز خاکے عالم اسلام کی تضحیک ہے ، فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ،فرنچ صدر کے بیان نے انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا ،عالم اسلام کو ایک نقطے پر متفق ہونا ہو گا
چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام سمیت کسی مذہب کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے ،خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے دنیا میں آنے سے جاہلیت کا اندھیرا ختم ہوا ،ہمارے پیارے نبی ﷺ کی زندگی تمام عالم کیلئے نمونہ حیات ہے ،آپ ﷺنے اپنی زندگی میں کبھی کسی مذہب کی تضحیک نہیں کی ،مذہبی نفرت پھیلانے والے شیطانیت کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں ،انتہا پسندی عالمی امن کو تباہ کر دے گی ، انسانیت کے علمبردار ادارے اپنا کردار ادا کریں ، کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر دنیا میں امن قائم کیسے رہ سکتا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ گستاخ خانہ خاکوں کو سوشل میڈیا سے فوری ہٹا دیا جائے
چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی ہونی چاہئے، اسلام بھائی چارے، محبت، اخلاص کا درس دیتا ہے
-

مریم کی نیب پیشی ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثناء اللہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
مریم کی نیب پیشی ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثناء اللہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب آفس کے باہر پتھراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی
عدالت نے 30 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ، انسدا ددہشتگرد ی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ تمام درخواست گزار نامزد ہیں ،11 اگست کو نیب آفس کے باہر کوئی ریلی نہیں تھی،تمام نامزد ملزمان قصور وار پائے گئے ہیں ،مکمل ریکارڈ فراہم کریں گے آپ جائزہ لیجیے گا، نیب آفس کے باہر جو کچھ ہوا وہ سب پری پلان تھا،11اگست کو نیب نے مریم نواز کو بیان ریکارڈ کرنے کےلیے طلب کیا تھا،مریم نواز اور دیگر جاتی امرا سے ہی پلاننگ کے تحت گھر سے نکلے،نیب آفس کے باہر جو کچھ ہوا وہ سب پری پلین تھا،
موقع سے 58افراد کو گرفتار کیا گیا،پعلاقہ مجسٹریٹ نے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں ،پراسکیوٹر نے رانا ثناءاللہ،کیپٹن ر صفدر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کردی
پراسیکیوشن نے عدالت میں کہا کہ نیب آفس ہنگامہ آرائی میں 10افراد زخمی ہوئے ،تمام زخمی افراد کے 161کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ،ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ملتان روڈ بلاک رہاروڈ بلا ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی زبر دستی بند کرائی گئیں
عدالت میں کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست پیش کر دی گئی ،کیپٹن ر صفدر کے وکیل نے کہا کہ کیپٹن صفدر لاہور سے باہر ہیں جسکی بناء پر پیش نہیں ہوئے، رانا ثناءاللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں جسکی بناء پر وہ پیش نہیں ہو سکے،
دیگر لیگی کارکنان اور رہنماء انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش ہوئے.دیگر ملزمان میں لیگی ایم پی اے مرزا جاوید،چوہدری افتخار چھچھر،ایم پی اے چوہدری لیاقت،سابق ایم پی اے رانا ارشد،فرزانہ بٹ،میاں طارق شامل ہیں اسکے علاوہ لیگی کارکن صبغت اللہ , رفاقت علی , چوہدری لیاقت , چوہدری حیدر , فیصل کھوکھر , عرفان شفیع کھوکھر , منظور حسین شامل ہیں
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
تمام ملزمان نے عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ اس مقدمے سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے ، ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور کیپٹن ر صفدر موقع پر موجود نہیں تھے ۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ نیب لاہور آفس کے باہر جو کچھ ہوا وہ کیپٹن صفدراورراناثناءاللہ کی ایما پر ہوا ہے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر کے بعد سنا دیا ۔ن لیگی کارکن اعظم خان کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پرخارج کر دی گئی
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ سمیت 27 افراد نے ضمانت دائر کر رکھی ہے،
واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں رائیونڈ سے پتھر بھر کر لائے گئے تھے اور نیب آفس کے باہر پولیس پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا
،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،
دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، پولیس نیب کے آفس سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی ہے، اگر آپ اتنا مسلم لیگ ن سے ڈرتے ہیں ،نواز شریف سے تو پھر مریم نواز کو بلاتے کیوں ہو، جب اتنا خوف ہے تو بلاتے کیوں ہو، بلاتے ہو تو حوصلہ رکھو
-

شراب لائسنس اجرا کیس،ملزم کے ریمانڈ میں توسیع ، عدالت نے کی رپورٹ طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شراب لائسنس اجرا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سابق ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن ملزم اکرم اشرف گوندل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم اکرم اشرف گوندل کے مزید 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ طلب کر لی
اکرم اشرف گوندل نے عدالت میں کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شراب لائسنس جاری کیا ،نیب کی جانب سے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ نیب لاہور کیجانب سے لاہور کے نجی ہوٹل کو مبینہ غیر قانونی طور پر شراب لائسنس اجراء کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کے طور پر سابق ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن ملزم اکرم اشرف گوندل کی گزشتہ روز قانون کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی
نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران و اہلکاران اور نجی ہوٹل کی انتظامیہ کیخلاف مبینہ غیر قانونی طور پر شراب لائسنس کیٹگری ایل 2- کے اجراء و حصول کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ دورانِ تحقیقات انکشاف ہوا کہ مذکورہ نجی ہوٹل شراب لائسنس کے حصول کیلئے درکار قانونی معیار4\5 سٹا رریٹینگ کا حامل نہ تھا۔اگرچہ مذکورہ نجی ہوٹل کیجانب سے پنجاب ٹورسٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ سے 4\5 سٹا ر رینٹنگ سرٹیفیکیٹ بھی حاصل نہ کیا گیا۔
سابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملزم اکرم اشرف گوندل کیجانب سے شراب لائسنس کے اجراء کیلئے دیگر ضروری اقدامات کو بھی مد نظر نہ رکھا گیا اگرچہ ملزم نے بطور ڈی جی ایکسائز قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور دیگر قانونی مندرجات کو مدنظر رکھے بغیر نجی ہوٹل کو L-2کیٹگری لائسنس کے اجراء میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر نجی ہوٹل کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنے ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر (ETO) کے ذریعے دیگر مختلف اداروں سے غیر قانونی لائسنس کے اجراء کیلئے No Objection Certificateحاصل کیا۔ نیب تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ ملزم کیجانب سے اہلیت نہ ہونے کے باوجودنجی ہوٹل کیلئے L-2کیٹگری کے شراب لائسنس کے اجراء کیلئے قانونی طریقہ کار میں انتہائی چالاکی کے ساتھ رد و بدل بھی کیا گیا۔
شراب کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی طلب کیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب چند روز قبل بھی نیب میں پیش ہوئے تھے نیب میں گزشتہ پیشی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایک گھنٹہ40 منٹ تک سول وجواب کیے گئے تھے اور انہیں سوالنامہ دیا تھا۔ نیب کی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر اعلیٰ سے سوال وجواب کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سی ایم پالیسی 2009 سے متعلق پوچھا گیا۔
اس کیس میں دو اعلی سرکاری افسر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شراب کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار۔ ان میں ایک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری راحیل صدیقی بھی نیب میں پیش ہوئے تھے۔ نیب دستاویزات کے مطابق شراب کے خلاف قانون لائسنس کے حصول کیلئے مبینہ طور پر 5 کروڑ کی رشوت دینے کا الزام ہے۔ نجی ہوٹل نے شراب کی فروخت کیلئے ایل-2 کیٹگری لائسنس کے حصول کیلئے محکمہ ایکسائز میں درخواست دی۔
نجی ہوٹل کی جانب سے پنجاب ٹورسٹ ڈپارٹمنٹ سے پاکستان ہوٹل ایکٹ 1976 کے تحت 4-5 سٹار ریٹنگ کا لائسنس نہیں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 4 اور 5 سٹارز ہوٹلز کے لائسنس سے متعلق 2009 میں سی ایم آفس سے پالیسی جاری کی جا چکی تھی جسکی خلاف ورزی کی گئی۔
سی ایم پالیسی کے تحت جس ہوٹل کے پاس 4 یا 5 اسٹار کی کیٹگری ہوگی صرف ان کو لائسنس جاری کیا جا سکے گا۔ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے سی ایم پالیسی 2009 کیخلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل کو لائسنس جاری کیا۔ نجی ہوٹل کے پاس اس وقت پنجاب ڈیپارٹمنٹ ٹورسٹ کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے سی ایم آفس کو 3 بار مذکورہ کیس ریفر کرتے ہوئے معاملہ کی نزاکت سے آگاہ بھی کیا۔ تاہم سی ایم آفس محکمہ ایکسائز کو نجی ہوٹل کا لائسنس روکنے میں ناکام رہا
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب
تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
نیب کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر افراد کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی عزیز کو مالی فائدہ پہنچانے کیلئے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔
-

مریم کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس، ن لیگی کارکن کی درخواست ضمانت خارج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی لاہورمیں نیب دفتر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ اورکیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی،دیگرملزمان عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے عدالت میں پیش ہوئے،ن لیگی کارکن اعظم خان کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پرخارج کر دی گئی
ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ،پراسیکیوشن کے دلائل شروع ہو گئے ہیں،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ تمام درخواست گزار نامزد ہیں ،11 اگست کو نیب آفس کے باہر کوئی ریلی نہیں تھی،تمام نامزد ملزمان قصور وار پائے گئے ہیں ،مکمل ریکارڈ فراہم کریں گے آپ جائزہ لیجیے گا،نیب آفس کے باہر جو کچھ ہوا وہ سب پری پلان تھا،
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟
گزشتہ سماعت پررانا ثناءاللہ،کیپٹن صفدر سمیت 26ملزموں کے وکلا نے اپنی بحث مکمل کرلی تھی ،مقدمہ میں نامزد دیگر چار ملزموں کے وکلا 26اکتوبر کو بحث کےلہے طلب کرلیا ،ملزمان کے وکلا کے بعد پراسکیوشن نے اپنے دلائل کا آغاز کیا
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ
مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے
فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ
مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی
مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ سمیت 27 افراد نے ضمانت دائر کر رکھی ہے،
واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں رائیونڈ سے پتھر بھر کر لائے گئے تھے اور نیب آفس کے باہر پولیس پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا
،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،
دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، پولیس نیب کے آفس سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی ہے، اگر آپ اتنا مسلم لیگ ن سے ڈرتے ہیں ،نواز شریف سے تو پھر مریم نواز کو بلاتے کیوں ہو، جب اتنا خوف ہے تو بلاتے کیوں ہو، بلاتے ہو تو حوصلہ رکھو
-

زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنیوالے ہو جائیں خبردار، آئی جی پنجاب کا بڑا حکم آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے گروپس اور افراد کے خلاف آپریشن کیلئے فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا
آئی جی پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیاز اور افراد کی فہرستیں سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیاز کی سرپرستی کرنے والے سرکاری یا ریٹائرڈ افسران کے نام بھی فہرست میں شامل کئے جائیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کھلے عام یا مخفی طور پر اپنے عہدہ و اختیارات سے قبضہ مافیاکی معاونت کرنے والے افسران کے نام بھی فہرست میں شامل کئے جائیں۔ قبضہ گروپس کے نام، کوائف اور دیگر تفصیلات پر مبنی مکمل فہرستیں 28اکتوبر تک سنٹرل پولیس آفس بھجوا دی جائیں۔ قبضہ گروپس کے ماضی کے کریمنل ریکارڈاور قبضے کا طریقہ(کمرشل، رہائشی یا زررعی زمین پر قابض)کی تفصیل بھی فہرست کا حصہ ہو۔
راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس
علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس
تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا
سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم
جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت
راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس
اگر کلب کوریگولرائزکر دینگے توجو عام آدمی کا گھربن گیا اس کو کسطرح گرا سکتے ہیں؟ عدالت
گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کریں،عدالت کا اہم شخصیت کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیس پر حکم
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ گروپس کے سرکاری افسران کے ساتھ تعلق یا شراکت داری کی تفصیل بھی فہرست میں درج ہونی چاہئیے۔قبضہ گروپس کے بظاہرپیشہ/بزنس،ٹیلی فون نمبرزسمیت تمام ممکنہ تفصیلات کو ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور، صوبے کے تمام آرپی اوز اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو مراسلہ بھجوا دی اگیا۔
-

پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور: گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ مہوش نامی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معاشرے میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، خواتین اور بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے بھی پیش پیش ہیں جس نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلکار کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق خاتون مہوش کا کہنا ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہے، کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے لیکر گیا جبکہ نجی ہوٹل میں لے جاکر اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اہلکار کبیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کا اس نوعیت کا پہلا مقدمہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی شہری پر مقدمہ درج کرایا تھا صرف یہی نہیں مہوش کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں بھی گیسٹ ہاؤسز کے مقدمات درج ہیں۔
گارڈن ٹاؤن میں پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ملزم کےخلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
-

محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں عاطف اسلم کے پڑھے گئے نعتیہ کلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں پڑھا گیا نعتیہ کلام ’ تاجدارِ حرم‘اور ’درود پاک ‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی-
باغی ٹی وی :گلوکارعاطف اسلم نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آواز میں ’درود پاک ‘ اور خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا۔
گلوکار کی نعتیہ کلام پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں نے نہ صرف بہت پسند کیا بلکہ ےبصروں میں عاطف اسلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔







-

وزیراعلی نے آخر کار اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا
باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا افتتاح کر دیا، زندہ دلان کیلئے کل سے کھولنے کا پلان ہے۔ تقریب میں عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفری بھی شریک ہیں۔

27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی جس کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔لاہور میں منصوبہ ایک لیکن جشن دو منائے گئے، آج اورنج لائن ٹرین کے 2 افتتاح ہوئے۔ ایک افتتاح پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا اور دوسرا مسلم لیگ ( ن) نے کیا۔ اورنج لائن ٹرین کا لیگی افتتاح جین مندر چوک پر واقع انارکلی سٹیشن پر ہوا جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک پرویز نے شرکت کی۔
منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔
ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوئی بھی سازش اورنج لائن منصوبہ نہ روک سکی، چینی اور آٹا چوروں کا وقت پورا ہوگا، یہ جلد جانے والے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ اورنج ٹرین بنانے والے جیلوں میں ہیں، شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی سے بے وفائی نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
