Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہبازشریف کے ایک روزہ دورہ کراچی کی تفصیلات جاری

    شہبازشریف کے ایک روزہ دورہ کراچی کی تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے ایک روزہ دورہ کراچی کی تفصیلات جاری کردیں

    پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کراچی پہنچ چکے ہیں،شہبازشریف صبح11بجے کراچی ہوائی اڈے پرمیڈیا سے بات چیت کریں گے،شہبازشریف سیلاب متاثرین سےہمدردی اورفاتحہ خوانی کے لئے ملیرجائیں گے

    شہبازشریف بلاول ہاؤس جائیں گےاورسابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،شہبازشریف سابق صدرکی مزاج پرسی کریں گے ،شہبازشریف آصف زرداری سے قومی وسیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے،شہبازشریف فیصل ایدھی سےملاقات کریں گےاورایدھی ٹاورکادورہ بھی کریں گے

    شہباز شریف ضلع غربی میں اپنےانتخابی حلقےاین اے249میں متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے،شہبازشریف ناظم آباد کے شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے

  • نیب نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کو طلب کرلیا

    نیب نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کو طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کیس میں ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل لائن مین کو طلب کرلیا

    ریٹائرڈ لائن مین کے اکاؤنٹ سے 5 اعشاریہ 300 ملین روپے ٹرانسفر ہوئے تھے،نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ رقم 2016 میں طارق میر اینڈکمپنی کے اکاوَنٹ منتقل ہوئی ،طارق میر اینڈ کمپنی خواجہ آصف اینڈ فیملی کی ملکیت ہے

    نیب نے نورالہدٰی سے طارق مِیراینڈ کمپنی سے ڈیلنگ کے کوائف طلب کر لیے،نجی ٹی وی کے مطابق نورالہدی کا کہنا ہے کہ بمشکل پنشن پر گزارا کرتا ہوں اتنی بڑی رقم کا سوچ بھی نہیں سکتا،اکاؤنٹ میں رقم کب او رکیسے ٹرانسفر ہوئی کچھ معلوم نہیں تین ہزار روپے بل کی عدم ادائیگی پر میرا گیس کا میٹر بھی کٹ چکا ہے،

    وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ پر مختلف کیسز ہیں، حمزہ شہباز جیل میں ہیں احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے

    اور خواجہ آصف بھی نیب میں پیش ہو گئے، نیب نے کیا کہا؟ اہم خبر

     

  • مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر حافظ عبدالحمید کو اغوا کر لیا گیا

    مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر حافظ عبدالحمید کو اغوا کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر ممتازعالم دین حافظ عبد الحمید جہلمی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا،

    حافظ عبدالحمید جہلمی کے عزیزمولانا ابوبکر صدیق کے مطابق انہیں گزشتہ رات جہلم میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ مسجد سے ملحقہ اپنی رہائش گا ہ پر آرام فرما رہے تھے ، رات کو نامعلوم مسلح افراد مسجد کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ئے اور انہیں اغوا کرکے لے گئے ،مولانا کے اغوا پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی گئی ہے ،

    مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک 60سالہ بے ضرر اور امن کے داعی رہنما کا اغوا ہونا انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ، ہم اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری بازیاب کرایا جائے ،

    مقدسات کی توہین کرنے والوں سے اعلان برات،قانون کو فوری حرکت میں آنا چاہئے،طاہر اشرفی کی قیادت میں علماء کرام کا اعلان

    گستاخانہ مائنڈ سیٹ کا راستہ ہر قیمت پر روکا جائے،قاری حنیف جالندھری

    علاوہ ازیں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

    قانون حرکت میں آئے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں فساد برپا ہو،سینیٹر ساجد میر نے بڑا مطالبہ کر دیا

  • حکومت اور عمران خان پر تنقید پر جاوید بدر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    حکومت اور عمران خان پر تنقید پر جاوید بدر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    حکومت اور عمران خان پر تنقید پر جاوید بدر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق :جاوید بدر کا جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر جاوید بدر نے ایف آئی اے میں شکایت کردی ہے. انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اپنا مسئلہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت جناب انچارج سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے لاہور جناب عالی میں ایک سیاسی و سماجی ورکر ہوں اور جاوید بدر پاکستان کے نام سے میرا ٹویٹر پر اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے میں اپنا حق آزادی راۓ کا اظہار کرتا رہتا ہوں جس کو کُچھ لوگ پسند اور کُچھ لوگ تنقید کی شکل میں نا پسند کرتے رہتے ہیں جو اُن کا جمہوری حق ہے لیکن کل مُورخہ 31-8-2020 کو مُجھے ٹویٹر پر مُختلف اکاؤنٹس سے قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کہیں مجھے واجب القتل قرار دیا جارہا ہے جس کو ایک خاص گروپ کے لوگ مُسلسل لائیک اور ریٹویٹ کررہے ہیں درخواست کے ساتھ میں آپ کو دھمکیاں دینے والے اکاؤنٹس کی تفصیل بھی دے رہا ہوں جناب عالی میرے ساتھ کوئی حادثہ ہونے سے پہلے براۓ مہربانی آپ تحقیقات کرکے دھمکی دینے والے دہشت گردوں کو قانون کے سکنجے میں جکڑیں ،
    https://twitter.com/MujeebA03447744/status/1300478122563952640?s=20

    https://twitter.com/SajjadN66432612/status/1300477455967412234?s=20

  • اورنج لائن ٹرین منصوبہ بزدار سرکار کی ناقص حکمت عملی کی بھینٹ چڑھ گیا

    اورنج لائن ٹرین منصوبہ بزدار سرکار کی ناقص حکمت عملی کی بھینٹ چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین بزدار سرکار کی ناقص حکمت کی بھینٹ چڑھنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ماس ٹرانزٹ منصوبہ اورنج لائن ٹرین بزدار سرکار کی ناقص حکمت عملی کی بھینٹ چڑھ گیا، اورنج لائن کو چلانے کے لیے تاریخ پر تاریخ دینے کا سلسلہ تھم نہیں رہا

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ لاہور میں ستائیس اعشاریہ ایک کلومیٹر طویل اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام دو ہزار پندرہ میں شروع ہوا،منصوبے کو معاہدے کے مطابق ستائیس ماہ میں مکمل ہونا تھا، عدالتی حکم امتناعی پر بائیس ماہ کی تاخیر ،دو سال تین ماہ میں ختم ہونے والا منصوبہ تاخیر ہوتے پانچ سال پر پہنچ گیا،پنجاب حکومت سیاسی عداوت کی بناءپر اورنج لائن ٹرین کا کام التواءمیں ڈال رہی ہے

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ منصوبے میں مسلسل تاخیرسے لاگت میں بھی کئی گنااضافہ ہورہا ہے، اورنج لائن ٹرین کا التواءشدہ کام فوری مکمل کیا جائے،حکومت شہریوں کو سستی اور معیاری سفری سہولت کی فراہمی کو ترجیحی دے

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

    واضح رہے ایگزم بنک چائنہ سے 1.62 بلین ڈالر کے قرض سے بننے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 2 اکتوبر 2015 میں ہوا، پی سی ون کے مطابق منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی، کام کی سست رفتاری اور لاگت میں ہوشربا اضافے کے باعث 50 ماہ بعد بھی منصوبہ ادھورا ہے۔

     

  • بزدار حکومت کا عوام کو ان کی دہلیز پرسہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام سامنے آ گیا

    بزدار حکومت کا عوام کو ان کی دہلیز پرسہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کا عوام کو ان کی دہلیز پرسہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دے دی

    ٹرانسفر آرڈرفارم کی بجائے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوسکے گی،پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969میں ضروری ترامیم کی جائیں گی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہری کو محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن کے دفاترکے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پرانے نظام کو تبدیل کر کے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کررہے ہیں۔ شہری نادرا اورایکسائز کے دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق کراکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کراسکیں گے۔ گاڑیوں کے بااختیار ڈیلرز کے شوروم پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو رجسٹریشن کرانے میں مزید آسانیاں دینے کیلئے گھر میں موبائل فون کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے عمل کا جائزہ لیا جائے۔ اس ضمن میں جامع پلان تیار کر کے جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ نمبر پلیٹس نہ ملنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،یہ مسئلہ جلد حل کرنا چاہتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کے اجراء میں بہت تاخیر ہوچکی،اب تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس ہوا،صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد،چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،ایم ڈی پیپرا،سیکرٹری قانون،سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،ڈی جی ایکسائز،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • موٹروے  پولیس کی طرف سے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت  پودے تقسیم

    موٹروے پولیس کی طرف سے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے تقسیم

    موٹروے پولیس کی طرف سے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت پودے تقسیم

    باغی ٹی وی: وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی گرین اینڈکلین پاکستان مہم کے تحت آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے موٹروے راوی ٹال پلازہ لاہور پر روڑ یوزرز میں پودے تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ روڑ یوزرز میں پودوں کو تقسیم کر کے موٹروے پولیس لوگوں کو ترغیب دینا چاہتی ہے کہ وہ پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ان پودوں کیساتھ لوگ یہ پیغام لے کر جائیں کہ اگلی نسلوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لئے ان پودوں کی پرورش انتہائی ضروری ہے۔
    ڈی آئی جی محبوب اسلم نے مزید کہا کہ درخت لگاکر ماحول کو بچانانا صرف ہماری قومی ذمہ داری ہے بلکہ انسانیت کی بہترین خدمت بھی ہے۔انہوں نے بتایاکہ موٹروے پولیس کے ہر زون نے قومی شاہرات پراور اس کے گردنواح میں ہزاروں پودے لگائے ہیں جس کا مقصد موٹرویز پر ٹریفک میں دن بدن اضافے سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کاتدارک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ درخت گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کے خلاف پہلی ڈیفینس لائن کا کردار ادا کریں گے اور قومی شاہرات پر گرمی کے احساس کو کم کر کے روڑ یوزرز کو تازگی کا احساس بخشتے ہوئے ان کے سفر کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔


    ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہے کہ درختوں کی چھاؤں سے روڑ کی سطح کا درجہ حرارت بھی کم رہتا ہے جو کہ سخت گرمی میں ٹائروں کے پھٹنے سے ہونے والے حادثات کی شرح کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔ آخر میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ موٹروے پولیس سرسبز شاداب پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لئے مستقل بنیادوں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • وزیراعلی عثمان بزدار نے دی 4 سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری

    وزیراعلی عثمان بزدار نے دی 4 سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلی عثمان بزدار نے علاقے میں 4 سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بناناوقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لئے مختلف آپشن پر غور کررہی ہے۔کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتاہے۔ اس قیمتی پانی کو محفوظ بنانے اوراستعمال لانے کیلئے سمال ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ پہلے مرحلے میں چار سمال ڈیمز کی تعمیر کیلئے ٹیکنیکل سٹڈی کی جاری ہے۔

    اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کے اہم امور سے آگاہ کیا،صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ وترقیات،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری آبپاشی اورسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی

  • قانون حرکت میں آئے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں فساد برپا ہو،سینیٹر ساجد میر نے بڑا مطالبہ کر دیا

    قانون حرکت میں آئے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں فساد برپا ہو،سینیٹر ساجد میر نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹرعلامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی کی آڑ میں مقدس ہستیوں کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی، قانون حرکت میں آئے ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں فساد برپا ہو،

    سینیٹر ساجد میر نے مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں علماء کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اس کے ادارے ایسے شرپسند فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ مذہبی منافرت پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ مقدس ہستیوں کی توہین کرکے کوئی عبادت قبول نہیں ہوسکتی۔

    سینیٹر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ تمام انبیاء کرام پر ایمان اور ان کی تعظیم اسلام کا لازمی جزو ہے اور خلفاء راشدین اور اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان اور احترام مسلمان پر واجب ہے۔ اصحاب رسول ﷺ کی بے ادبی اور ان کے متعلق بد گمانی اور بہتان بازی سے جہنم تو کمائی جاسکتی ہے جنت نہیں,

    مقدسات کی توہین کرنے والوں سے اعلان برات،قانون کو فوری حرکت میں آنا چاہئے،طاہر اشرفی کی قیادت میں علماء کرام کا اعلان

    پروفیسر ساجد میرکا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کربلا نے توحید کا سبق دیا اور بعض مسلمان شرک کی راہ پر چل رہے ہیں۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ، عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور علی کرم اللہ وجہہ .حضرت ابو سفیان رضی اللہ تعالی عنہ ۔ امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ ۔جیسی بلند مرتبت ہستیاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جانثار تھیں۔ ان کی توہین کرنے والے گستاخوں کی گرفت کے لئے سخت قانون سازی کرنی ہو گی ورنہ پاکستان میں لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیتے رہیں گے اور آئے روز کسی نہ کسی گستاخ عورت یا مرد کا قتل ہوتا رہے گا ۔ یہ ہستیاں عظیم واسطے ہیں ان کے بغیر دین و شریعت نا مکمل ہے، ان سے محبت حب نبوی کی دلیل ہے اور ان سے بغض ونفرت نبی سے بغض و عداوت کے مترادف ہے۔

    گستاخانہ مائنڈ سیٹ کا راستہ ہر قیمت پر روکا جائے،قاری حنیف جالندھری

  • بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے

    بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے سیکریٹریز تعینات کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اجمل بھٹی سیکریٹری ہیلتھ جب کہ راناعبیداللہ انور کو سیکریٹری خزانہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ لگا دیا گیا۔شعیب اقبال سید سیکریٹری پی اینڈ ڈی، راجہ خرم شہزاد انورسیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لیاقت علی سیکریٹری ہاوَسنگ، ثاقب علی سیکریٹری زراعت، آفتاب احمد پیرزادہ سیکریٹری لائیواسٹاک اور نوشین ملک کوبسیکریٹری سروسزبجنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مومن آغا کو سیکریٹری داخلہ اور ندیر احمد گجانہ کو سیکریٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات

    خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو فعال کرنے کے لیے انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سیکریٹریز کو جلد تعینات کر دیا جائے گا۔ محکموں کے سیکریٹریز مکمل با اختیار ہوں گے۔

    جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی