Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے، شیخ رشید

    سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے، شیخ رشید

    سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے، شیخ رشید

    باغی ٹی و ی : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ایک سال تک اس لیے خاموش تھی کیونکہ یہ ہمارے اسلامی دوستوں کے ساتھ بارگیننگ کی کوشش کر رہی تھی، سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے ہیں ، لندن میں سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہاہے ،نوازشریف کی تقریر دکھانا وزیراعظم کی غلطی تھی ، انہوں نے مریم نواز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مریم مجھ پر چار حملے کر چکی ہیں، میں فائنل وارننگ دینا چاہتا ہوں، میں اس ملک سے ایسی خبریں نکال کر لا سکتا ہوں جن سے سیاسی زلزلہ آ جائے گا لیکن صرف اس لیے احترام کرتا ہوں کہ آپ ایک خاتون ہیں،

    ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اس کو اپنی بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں، نواز شریف کے بیانیے کا وقت ختم ہوگیا اب عدالتوں میں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیناہوگا،قوم کو بتائیں ن لیگ ایک سال تک کیوں خاموش رہی،یہ ایک سال تک بارگیننگ کرتے رہے ،پی ڈی ایم اور ن لیگ سے تیس سوال پوچھتا ہوں، نوازشریف کو اپنے پارٹی عہدیداروں پر یقین نہیں اس لیے اقتدار اپنے اوراپنے خاندان کے درمیان ہی رکھا ہے ، نواز شریف جس جنرل ظہیر الاسلام کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ بتائیں انہوں نے ان کو الوداعی خط میں کیا لکھا تھا، کیا نواز شریف نے اس خط میں جنرل ظہیر کو ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو نہیں سراہا، میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں کہ ن سے ش نکلے گی اور دسمبر جنوری تک جھاڑو پھرے گا، مریم کم از کم یہ تو بتائیں ان کے چچا کی ضمانت کینسل کیوں ہوئی،ان کے والد ہسپتال کیوں نہیں گئے ،

    ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون میں 38میں سے 34 ترامیم مان لیتے تو آج کوئی بیانیہ آتااور نہ ہی کوئی تحریک کی بات کی جاتی،جس نے نواز شریف کے ساتھ نیکی کی اس نے اسی کو چھرا گھونپا،سی پیک کے خلاف سازشی عناصر اور چین دشمن لوگ نواز شریف کو میدان میں لے آئے ہیں ،ایک مفرور، مجرم کو تین بار لائیو چلایا گیااس سے بڑھ کر آزادی کیا ہوگی، مریم پہلے ڈان لیکس پر انکاری تھیں اب اقرار کر رہی ہیں، کیا یہ سچ نہیں کہ انڈیا سمیت غیر ملکی گٹھ جوڑ کیلئے لندن کا انتخاب کیا گیا تاکہ جو طاقتیں فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کاآلہ کار بن سکیں،انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ سب استعفے دے سکتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی،عمران خان کی جگہ میں ہوتا تو نوازشریف کی تقریر دکھانے کی اجازت نہ دیتا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں کہ انہوں نے اپنے اثاثے کیسے بنائے ،کس طرح اپنی دولت بیرون ملک منتقل کی ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف موسموں کی طرح اپنے نظریات بدل رہے ہیں،جب اقتدار سے باہر ہوں تو وہ انقلابی بن جاتے ہیں اور جب اقتدار میں ہوں تو آمر بن جاتے ہیں،

    اقتدار سے محرومی کا بدلہ وہ پاکستان سے نہ لیں،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اتحاد کے غبارے سے جلدہوانکل جائے گی، اداروں کیخلاف ہرسازش ناکام بنائیں گے ، حکومت اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی، اپوزیشن بتائے کہ کس مسئلے پراحتجاج کررہی ہے ، اپوزیشن رہنمااحتجاج کاراستہ اپناکرنیب کیسزسے بھاگناچاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے نیب کے کیسزبندہوجائیں،ہم ایساہونے نہیں دے رہے ، اگراپوزیشن نے استعفے دئیے توضمنی الیکشن کرالیں گے ،کرپشن پرکسی قسم کاسمجھوتا نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں4 غیر ملکی سفارت خانوں سے مل کر پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں ،نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کر کے عوامی اور قانونی عدالت میں پیش کریں گے ، سابق وزیر اعظم قومی مجرم ہیں،

    پاکستان کو بھارت کا غلام بنانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف نواز شریف،فضل الرحمن کے بیانات قابل مذمت ہیں،شریف فیملی ایشیا کا سب سے بڑا کرپٹ خاندان ہے ، یہ کھاتے پاکستان کا ہیں اور سازش بھی پاکستان کے خلاف کرتے ہیں

  • بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان

    بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان

    بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں، بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 5.5 فالوورز میں سے 80 فیصد فالوورز فیک ہیں۔ ساڑھے پانچ ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورز نے کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔ کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں ہے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے دو سے پانچ فالوورز ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے۔ ایک دفعہ پھر بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔

  • کیپٹن( ر ) صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج

    کیپٹن( ر ) صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج

    کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
    باغی ٹی وی : ن لیگ کے گرد شکنجہ سخت ہو رہا ، مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں بغاوت کی دفعات شامل ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے دو اکتوبر کو گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس میں تقریر کی تھی، لیگی رہنما کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ کا نام بھی شامل ہے۔

    کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے.

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    مریم نواز کی عدالت پیشی، عدالت نے دیا مریم نواز کو بڑا جھٹکا

  • جو یہ کام کرے گا وہ اگلے الیکشن میں ٹکٹ کا مضبوط امیدوار ہو گا،نواز شریف، ن لیگی مشکل میں پڑ گئے

    جو یہ کام کرے گا وہ اگلے الیکشن میں ٹکٹ کا مضبوط امیدوار ہو گا،نواز شریف، ن لیگی مشکل میں پڑ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں پہلے سیاسی پاور شو کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو زیادہ ورکرز لائے گا وہی اگلے الیکشن میں ٹکٹ پائے گا ۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کے لاہور میں پہلے سیاسی پاور شو پر تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کی حاضری لگائی جائے گی ، نواز شریف نے پارٹی ارکان اسمبلی کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ جو زیادہ ورکرز لائے گا وہی ٹکٹ پائے گا، ذرائع کاکہناہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تعداد جانچنے کیلئے ویڈیوز بنائی جائیں گی ۔

    حکومت مخالف تحریک میں ن لیگی رہنماؤں کو زیادہ سے زیادہ ورکرز لانے پر زور دیا گیا ہے، سب سے زیادہ بندے لانے والے اگلے الیکشن میں ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہوں گے،لاہور میں ن لیگ کا پہلا جلسہ آج ہو رہا ہے، تمام ایم این ایز ،ایم پی ایز کی حاضری ہو گی اور جو جلسے میں نہیں آئے گا اسکے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی

    دوسری جانب حکومت پنجاب نے آئین اورقانون کے دائرے میں مسلم لیگ ن کو احتجاجی سرگرمیوں کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

    حکومت پنجاب نے موقف اختیار کیاہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی بھی جلسے اور مظاہرے کے لئے قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا ، قانون شکنی پر مبنی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی ، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو قانون توڑنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا،

    ن لیگ کی جانب سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

    خواجہ عمران نذیر کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے خلاف کارکنان پرامن احتجاج کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دارکا کہنا ہے کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاج کا شیڈول طے کیاجارہاہے،مریم نواز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ لاہور میں بڑے جلسے کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے ،ہوسکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے ،پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جو فیصلہ کر چکی اس پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ،اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے اس کی معلومات نہیں ،حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے ۔

  • سی پیک کیخلاف لندن میں گٹھ جوڑ،شیخ رشید نے دی مریم نواز کو وارننگ،کئے چند سوال

    سی پیک کیخلاف لندن میں گٹھ جوڑ،شیخ رشید نے دی مریم نواز کو وارننگ،کئے چند سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم بی بی نے میرے 10 سوالوں کا جواب نہیں دیا ،وزیراعظم نےمیری ڈیوٹی لگائی ہےکہ میں مریم بی بی کو30 سوال بھیجوں،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانےکےکابینہ کےفیصلےمیں شامل تھا،عمران خان کا فیصلہ تھا کہ نواز شریف ایکسپوز ہو جائیں گے،مریم بی بی اورن لیگ کیلیے بھی سوالات لایاہوں ،10سوالات کے پہلے جوابات نہیں دیے،آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں "نون”سے”شین "نکلے گی نوازشریف نےلسانیت ،فرقہ پرستی ،دہشتگردی کیخلاف لڑنیوالی فوج کیخلاف اعلان جنگ کیاہے،بی جے پی کا کارکن تو پاک فوج کیخلاف ہو سکتاہے مسلم لیگی خلاف نہیں ہوسکتا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مریم کو خاتون کے ناتے بہت سی رعایتیں حاصل ہیں خاتون ہونے کےناتے حاصل رعایتیں مریم اپنے ہاتھوں سے کھونا چاہتی ہیں مریم بتائیں17 ہزارروپےکےملازم سے9ارب کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی،مریم صاحبہ یہ بھی بتائیں چچا پر کیا کیس ہے،مریم صاحبہ والد صاحب شدید بیمار ہیں تو یہ بتائیں وہ آج تک اسپتال کیوں نہیں گئے،مریم نواز ایک سال 10 ماہ خاموش رہیں کیونکہ آپ بارگین کر رہے تھے،اب بیانیے کانہیں ،تیاری کریں ،عدالتوں میں صفائی دینے کا وقت ہے ،سی پیک کیخلاف گٹھ جوڑلندن میں ہورہا ہے جس کے آپ سب سے بڑے محرک ہیں،

    شیخ رشید اھمد کا مزید کہنا تھا کہ میں مریم صاحبہ کو فائنل وارنگ دینا چاہتا ہوں میں ایسی خبریں ملک سے نکال سکتا ہوں کہ زمین آسمان کے قلابے مل جائینگے.،میں مریم نواز کو خاتون ہونے کے ناطے عزت دے رہا ہوں مریم نواز نے پ چھلی پریس کانفرنس میں مجھ پر4 حملے کیے ،میں ایسےجواب دونگا کہ مریم نواز کو زلزلہ آجائے گا،

    نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،شیخ رشید

  • نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،شیخ رشید

    نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،شیخ رشید

    نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کوکامیابی سے ہمکنار کریں گے

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنشن سے متعلق مثبت اقدامات کررہے ہیں نوازشریف نے پارٹی کی کمان سنبھا ل لیں ،نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں،نوازشریف کو خواجہ آصف یا دیگر سینئر رہنما نظر نہیں آتے،نوازشریف کی سیاست کامحورصرف اپنی ذات ہے، مریم نوازکو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جونیجوکے پیٹ میں چھرا نوازشریف نے مارا،نون لیگ سے (ش) لیگ نکلے گی،کوئی مسلم لیگی پاک فوج کےخلاف نہیں ہوسکتا،حلفا کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ ڈیل کی کوشش کررہے تھے،نوازشریف تیاری کریں ،آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے،یہی ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتےتھے،مولانا فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں،نواز شریف نے جنرل راحیل ک خلاف باتیں کی ہیں،نواز شریف حکم دیتے تھے اس کو اتنی اس کو اتنی سزا دو،نواشریف نے راحیل شریف کوخط لکھ کر کہا کہ آپ نے جمہوریت کی بڑی خدمت کی ہے، فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازبتائیں ان کےوالد شدید بیمارتھے،اسپتال کیوں نہیں گئے،مریم نواز بتائیں 17 ہزار والے ملازم سے 9 ارب کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی؟ یہ بارگین کررہےتھے، اس میں بہت سارےاور بھی لوگ شامل ہیں،پاک فوج دنیا کی ایک عظیم فوج ہے،مریم نواز میں جرأت ہے تو بتائیں انکے چچا کیخلاف کونسا کیس ہے،22 کروڑعوام کا وزیراعظم یو اے ای کا ملازم تھا،آپ دوسرے ملک سے مودی اور جندال کو فون کرتےتھے،سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے،گٹھ جوڑ لندن میں ہورہا ہے، ایک سال 10 ماہ تک یہ خاموش رہے،یہ بارگین کررہے تھے، عمران خان نے نوازشریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت دیکر غلط کیا،جسٹس سجاد کی عدالت پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں بھرکرلائی گئیں،پیٹر گلبرٹ کےذریعےحسین حقانی کے دستخط سے بے نظیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا،اب بھی کہتاہوں پیپلزپارٹی استعفے نہیں دےگی، جہاں آرٹی ایس بیٹھ گیا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوارہارے،

    شیخ رشید اھمد کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف دیانت دار انسان ہیں،نہ بھاگے نہ فرار ہوئے ہیں،4ماہ اہم ہیں،جھاڑو پھر جائے گا،ہم منتظر ہیں، کل کی بجائے آج استعفے دیں، میں یہ بھی یقین سے کہتا ہوں کے سندھ حکومت کے لوگ کبھی استعفے نہیں دیں گے،نوازشریف واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے،20 فروری تک یہ کوشش کریں،تب تک امریکامیں الیکشن ہونگے،بلاول سےمیری محبت ہے،پتا ہےوہ استعفانہیں دےگا،حلفیہ کہتاہوں یہ اسلامی دوستوں کے ساتھ بارگین کر رہے تھے،یہ خوفزدہ ہیں کہ مارچ میں عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلیں گے،میں مریم نواز کو خاتون ہونے کے ناطے عزت دے رہا ہوں مریم نواز نےپچھلی پریس کانفرنس میں مجھ پر4 حملےکیے،میں ایسےجواب دونگا کہ مریم نواز کو زلزلہ آجائےگا،نوازشریف اقتدار سےمحرومی کابدلہ ملک سےنہ لیں

  • نیب لاہور کا سعد رفیق کے خلاف اہم انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    نیب لاہور کا سعد رفیق کے خلاف اہم انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعد رفیق کےخلاف نیب لاہور نے ریلوے راضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

    ڈی جی نیب نے حتمی منظوری کےلیے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں،نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا،شکایت کنندہ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کےلیے لیز پر دلوائی، سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹیکرٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی،

    نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی گئی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی،سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کی من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا،

    پاکستان کشمیر پر سودے بازی نہیں کر سکتا، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی

    وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

    آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

    کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

    قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

    قومی اسمبلی میں منظور خاتم النبینﷺکی متفقہ قرارداد پر مرکزاورصوبوں سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بڑی پیشکش کر دی

    اللہ نہ کرے آپ خود کشی کریں لیکن قوم کوآپ نے خود کشی پرمجبور کردیا،سعد رفیق

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم کیوں عائد نہ ہو سکی؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم کیوں عائد نہ ہو سکی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی.

    انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تا ہم عدالت کے جج شاکر حسین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی ،

    ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

    اربوں روپے کما کر ظفر مرزا باہر جا کر بیٹھ گئے،وزیراعظم کو کیوں نظر نہیں آتا، رانا ثناء اللہ

  • اربوں روپے کما کر ظفر مرزا باہر جا کر بیٹھ گئے،وزیراعظم کو کیوں نظر نہیں آتا، رانا ثناء اللہ

    اربوں روپے کما کر ظفر مرزا باہر جا کر بیٹھ گئے،وزیراعظم کو کیوں نظر نہیں آتا، رانا ثناء اللہ

    اربوں روپے کما کر ظفر مرزا باہر جا کر بیٹھ گئے،وزیراعظم کو کیوں نظر نہیں آتا، رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھ پر 15 کلو ہیروئن کا جعلی کیس بنایا ہواہے،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہا جا رہاہے اثاثے غیر قانونی طور پر بنا ئے ہیں ،میرے تمام اکاؤنٹس منجمد ہیں ،بطور ایم این اے میرا اکاؤنٹ بھی فریز ہے اپوزیشن کو کیا ایکسپوز کرنا ہے اب تم خود ایکسپوز ہوگے،ظلم اور زیادتی ،نا انصافی 15ماہ سے جاری ہے،فیملی کے اکاؤنٹس بھی ڈیڑھ سال سے منجمدہیں،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کما کر ظفر مرزا باہر ملک جا کر بیٹھے ہوئے ہیں،اربوں روپے کی کرپشن وزیراعظم کو نظر نہیں آتی،فیصل آباد میں غریبوں کو بے روزگار اور کروڑوں کی ڈکیتیاں ہو رہی ہیں،15ماہ سے میرے خلاف کیس پر کوئی کام نہیں ہو رہا،شیخ رشید کہتے ہیں پوری اپوزیشن کا صفایا ہوجائےگا،ہم ظالم حکومت کے سامنے کھڑے ہیں جھکنےوالے نہیں،موجودہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کبھی مضبوط نہیں ہو سکتی،پی ڈی ایم نے تہیہ کرلیا منہگائی کے خلاف کھڑے ہوں گے،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماراکسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں،سیاستدان اور اپوزیشن سمیت سب لوگ محب وطن ہیں،پی ٹی آئی اپنے23اکاؤنٹ سامنےلائےآڈٹ کرائےسب پتاچل جائے گا،مصالحت کی پالیسی کا یہ مطلب نہیں کہ ووٹ کوعزت دو کےنعرے پر سمجھوتا کریں،عمران خان وزارت عظمیٰ کاعہدہ چھوڑ دیں عمران نیازی کو اپنی حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن نظر نہیں آ رہی ،لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے ، ان کے گھر والے دھکے کھاتے پھرتے ہیں اپوزیشن اور بھارت کے درمیان تعلقات کی باتیں غلط ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں ہیروئن اسمگلنگ کا کیس ہےوہ کہہ رہےہیں اختیارات کاغلط استعمال ہوا،چینی کیس میں 150ارب کی ڈکیتی کرنےوالا لندن جا کر بیٹھا ہوا ہے،ظفر مرزا دواؤں میں اربوں روپے کما کر بیرون ملک چلے گئے،کورونا امداد میں دواؤں کی خریداری میں دس دس گناکی قیمت پر چیزیں خریدی گئیں،فیصل آباد میں فیصل نام کے ایڈووکیٹ نے 8 کروڑ کا فراڈ کیا،ملزم فیصل نے رشتے دار کو اغوا کرکے 8کروڑ تاوان لیا، ملزم فیصل کوگرفتارکرلیاگیاہے،وہ کہتاہے اس کے پاس8پیسےبھی نہیں ،ملزم فیصل نے پولیس کے 5افسران کےسامنے بیان دیا،ملزم فیصل کہتاہے ایک کروڑ کسی کو 50 لاکھ فلاں کو دیے،

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

  • لاہور: میڈیکل اسٹورمیں‌ڈکیتی ، دن کی روشنی میں نوعمرلڑکوں کی واردات نے سیف سٹی کا پول کھول دیا

    لاہور: میڈیکل اسٹورمیں‌ڈکیتی ، دن کی روشنی میں نوعمرلڑکوں کی واردات نے سیف سٹی کا پول کھول دیا

    لاہور:لاہور: میڈیکل اسٹورمیں‌ڈکیتی ، دن کی روشنی میں نوعمرلڑکوں کی واردات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کی نگری میں لوگ ڈاکوں کے رحم وکرم پر، نامی گرامی نہیں بلکہ نوعمرلڑکے دن کی روشنی میں لوٹ کرلے گئے،

     

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورکے علاقے داروغہ والا میں 30 ستمبر کودن 2:15 پرتین ڈاکوالحافظ فارمیسی میں داخل ہوئے اورپستول لہراتے ہوئے میڈیکل اسٹورمیں موجود دوافراد کوہینڈزاپ کرنے کا کہا اورساتھ ہی میڈیکل اسٹورکے درازمیں پڑے ہوئے 45 ہزاروپے چھین لیئے

    ذرائع کے مطابق ان ڈاکووں نے میڈیکل اسٹورمیں موجود دونوں افراد کے موبائل فونزبھی چھین لیے جن کی مالیت 27 ہزارروپے ہے

     

    ذرائع کے مطابق الحافظ میڈیکل اسٹورجوکہ مولوی افضل سٹریٹ آستانہ نقشبدی داروغہ والا میں واقعہ ہے میں ڈاکہ ڈالنے والے یہ تینوں نوعمرلڑکے تھے جوایک ہنڈا 125 پرآئے جس کا نمبرپلیٹ بھی نہیں تھا ،

    ذرائع کے مطابق واردات کے بعد یہ تینوں ڈاکوبلاخوف وخطراس موٹرسائیکل پرسوارہوکر راہ فرار اختیارکرگئے

    دوسری طرف درخواست گزار کا کہنا ہےکہ پولیس نے رپورٹ تودرج کرلی ہے لیکن اس پرعمل کب کرے گی اس کا ابھی کچھ پتہ نہیں