Baaghi TV

Category: لاہور

  • فرض کی ادائیگی ایسے بھی ہوتی ہے، بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار

    فرض کی ادائیگی ایسے بھی ہوتی ہے، بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لاہور کی سڑکوں پر پانی جمع ہو چکا ہے، گلی محلوں میں بھی گلیان تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں

    لاہور کے متعدد علاقے زیر آب آ چکے ہیں، بارش ابھی بھی جاری ہے، ایسے میں ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر پہنچ چکے ہیں، بارش میں بھی ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے شہر کی مختلف سڑکوں پر موجود ہیں جو نہ صرف برستی بارش میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں بلکہ شہریوں کی مدد بھی کر رہے ہیں

    لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

    ٹریفک وارڈن سی ٹی او کی ہدایت پر شہر کے مختلف مقامات پر ڈیوٹی دوران بارش سر انجام دے رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوران بارش فرض کی ادائیگی پر شہریوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں‌ کو مشکلات سے بچانے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکار ان کی بھر پور مدد کرتے نظر آئے

     

     

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

  • منہاج القرآن اور پنجاب ٹورازم کارپوریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    منہاج القرآن اور پنجاب ٹورازم کارپوریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن اور پنجاب ٹورازم کارپوریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں،ٹی ڈی سی پی منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو سیاحتی خدمات دے گی

    تحریک منہاج القرآن اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے، ایم او یو سائن کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔اس ایم او یو سے منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج ویمن کالج اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی نگرانی میں کام کرنے والے سینکڑوں سکولز کے طلباء و طالبات مستفید ہونگے،

    ٹی ڈی سی پی کی طرف سے منیجر(ایس ایل بی ایس) اشفاق ڈوگر اورتحریک منہاج القرآن کی طرف سے ناظم اعلیٰ خر م نواز گنڈاپور نے ایم او یو پر دستخط کئے، تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، نوراللہ صدیقی، جواد حامد،مظہر محمودعلوی، چودھری عرفان یوسف، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر کے علاوہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج ویمن کالج، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی اور منہاج یونیورسٹی کے نمائندوں اور تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی،

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سیاحت کا امن سے گہرا تعلق ہے، جہاں امن ہو گا وہاں دنیا بھر سے ٹورسٹ آئیں گے، الحمداللہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فروغ امن کیلئے قابل فخر خدمات انجام دی ہیں، آج پاکستان میں جو امن نظر آتا ہے اس کے پیچھے منہاج القرآن کی خدمات ہیں، انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر TDCPکے منیجر(ایس ایل بی ایس)اشفاق ڈوگر اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر منیجر (ایس ایل بی ایس) اشفاق ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے فروغ امن کیلئے انجام دئیے جانے والے کردار کی پوری دنیا معترف ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کیلئے TDCP منہاج القرآن کے شانہ بشانہ ہو گی، انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاریخی اور سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے TDCPنے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کی ہے جو طلباء و طالبات اور فیملیز کی دلچسپی کا مرکز ہے،انہوں نے کہا کہ ہم تحریک منہاج القرآن سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور بین الاقوامی وفود کو بھی یہ سہولت مہیا کریں گے

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا،

    نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا،بارش کے بعد بجلی کا نظام بھی بیٹھ گیا۔ پنجاب کے ضلع چکوال میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش سے کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، گلی محلے بھی پانی میں ڈوب گئے۔ اہم شاہراہوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1301734323071090688

    دوسری طرف پنجاب کے مختلف شہروں میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، چکوال کے علاقے لکھوال میں دو مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 20 سالہ کائنات، 17 سالہ مہتاب، 10 سالہ عائزہ اور 14 سالہ دارین جاں بحق ہوگئیں، دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    چشتیاں میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن وقفے وقفے سے جاری رہے گا

    صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے واسا حکام کو بارشی پانی کی جلد از جلد نکاسی کی ہدایات کی ہیں ،اور کہا کہ واسا حکام اپنے سٹاف کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائیں جبکہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی پر خصوصی توجہ دی جائے گی،لاہور میں ابتک 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی،پانی کی مکمل نکاسی تک واسا سٹاف فیلڈ میں موجود رہے گا

    واضح رہے کہ پنجاب میں بارشیں ہو رہی ہیں اور بارشوں کی وجہ سے چھتیں گرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی

    لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

  • اچھرہ میں بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر زنجیر سے باندھ کر تشدد:ملزم گرفتار

    اچھرہ میں بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر زنجیر سے باندھ کر تشدد:ملزم گرفتار

    لاہور:اچھرہ میں بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر زنجیر سے باندھ کر تشدد:ملزم گرفتار ،اطلاعات کے مطابق اچھرہ میں بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کا معاملہ پولیس حکام کےلیے چیلنج سے کم ثابت نہ ہوا

    ذرائع کے مطابق اس اہم کیس میں ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پرایس ایچ او اچھرہ عامر سہیل کیفی کی زیر قیادت اچھرہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ذہنی معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے 02 ملزمان گرفتارکرلیئے ہیں‌

     

     

    پولیس حکام کے مطابق ان گرفتار ملزمان میں مزمل اور علی رضا شامل ہیں ، ان ملزمان نے اپنا جرم تسلیم کرلیا ہے

    دوسری طرف ان ملزمان کیخلاف حبس بجا میں رکھنے سمیت تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا،

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے معذورشخص پرتشدد کرنےوالے ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کرنے ایس ایچ او اچھرہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی،،

  • فرانس کی طرف سے ناموس رسالت ﷺ پر حملوں کے خلاف تحریک لبیک کا مارچ کا اعلان

    فرانس کی طرف سے ناموس رسالت ﷺ پر حملوں کے خلاف تحریک لبیک کا مارچ کا اعلان

    فرانس کی طرف سے ناموس رسالت ﷺ پر حملوں کے خلاف تحریک لبیک کا مارچ کا اعلان

    باغی ٹی وی :فرانس کی طرف سے ناموس رسالت ﷺ پر حملوں اور غنڈہ گردی کے خلاف 4 ستمبر 2020 بعد نماز جمعہ تحریک لبیک پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ناموس رسالت ﷺ مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کریں گے ، 4 ستمبر 2020 بروز جمعہ المبارک دوپہر 3:30 بجے داتا دربار تا پنجاب اسمبلی مارچ کیا جائے گا.

    تحریک لبیک کی جانب سے تمام صحافیوں سے گزارش ہے کہ اپنی رپورٹنگ ٹیم بھیج کر کوریج فرمائیں۔الیکٹرانک میڈیا سے براہ راست کوریج کے لئے DSNG لانے کی درخواست ہے
    واضح رہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ردعمل کے طور پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام دیا ہے . انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور حکومت پاکستان کی طرف سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی پر زور مذمت کرتا ہوں. ان کے شایع کردہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے. لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے. ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی، اور زینوفوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے.

    اپنی اور حکومت پاکستان کی طرف سے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی


    لیکن آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری فی الفور اس مسئلے کا تدارک کریگی اور ایسے رحجانات کی بیخ کنی کرےگی۔ حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ ہم نے اپنے جذبات، حکومت فرانس تک ان کے سفیر کے ذریعے پہنچا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ نہ صرف ایسی گستاخانہ حرکت نہ دہرائی جائے بلکہ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے

  • عظمی بخاری نے عمران خان کو چیلنج کردیا

    عظمی بخاری نے عمران خان کو چیلنج کردیا

    عظمی بخاری نے عمران خان کو چیلنج کردیا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کو بغیر سیکیورٹی کے عوام کے درمیان جانے کا چیلنج کرتی ہوں‌

    ان کا کہنا تھا عمران خان شہبازشریف کی طرح پروٹوکول کے بغیر کراچی جائیں آپکو سمجھ آجائے گی.شہباشریف اور آصف زرداری کی ملاقات پر حکومتی ترجمانوں پر پاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں.شہبازشریف نے حکومت میں بیٹھی مافیا پر سوال اٹھایا برائے مہربانی ان کو جواب دیں. چوہان صاحب اب آپ کے لیڈر کا جمعے کا وعدہ ہفتے پر چلا گیا ہے اب پتہ نہیں اور کتنے ہفتے کراچی کے عوام کو انتظار کرنا پڑے گا،اور خیبر پختونخواہ کی تباہی کا آج تک موصوف کو پتہ ہی نہیں چلا.

    عمران خان جن کو دہشتگرد اور ڈاکو کہتے رہے وہ ان کی حکومت کا حصہ ہیں.عمران نیازی نے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور پر استعمال کیا.نئے پاکستان میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہے اس کا اتنا ہی بڑا عہدہ ہے.عمران نیازی نے پہلے بھی کراچی کےلئے اربوں روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا.لیکن ان کا یہ اعلان بھی پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کی طرح جھوٹ ثابت ہوا

    حلیم عادل شیخ،عمران اسماعیل،آفتاب جہانگیر،فردوس شمیم نقوی جب بھی عوام میں گئے ان کو غیض و غضب کا نشانہ بنایا گیاکراچی ڈوب رہا تھاعلی زیدی،فیصل واوڈااورعامر لیاقت سمندر پر مچھلیاں پکڑنے چلے گئے تھے؟عوام کے خوف سے یہ لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلتے.دو ہفتے تک کراچی کے شہریوں نے ان تینوں افراد کی شکلیں نہیں دیکھی

    کراچی کے عوام نے شہبازشریف کا والہانہ استقبال کیا÷پارٹی صدر کے پرجوش استقبال پر ہم کراچی کے عوام کے شکر گزار ہیں عوامی لیڈر جہاں کھڑے ہو جائیں وہ جلسہ گاہ بن جاتی ہیں

  • بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

    بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

    کورونا وائرس لاک ڈاون اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانی شہریوں کو بھارتی حکومت نے پاکستان واپس جانے کی اجازت دی تھی۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا گیا۔ پاکستانی شہری بھارت میں مختلف شہروں گجرات۔مہاراشٹر۔مدھیہ پردیش ۔دہلی۔ راجھستان میں پھنسے ہوے تھے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہورہی ہے۔

  • پرائیویٹ پبلشرز پر پابندی عائد کرکے حکومتی سطح پر یکساں کتب کا نظام رائج کیا جائے،کاشف مرزا

    پرائیویٹ پبلشرز پر پابندی عائد کرکے حکومتی سطح پر یکساں کتب کا نظام رائج کیا جائے،کاشف مرزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف پبلشرز کی 10 ہزار کتب میں سے 500 کو چیک کیا،100 کتب پر پابندی لگی،بقیہ 9500 کتب کی فوری پڑتال کی جائے

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پبلشرز کے خلاف سنگین دفعات کے تحت پرچے درج کرکے بلیک لسٹ کیا جائے۔ یکساں نصاب کی خاطر تمام پرائیویٹ پبلشرز پر پابندی عائد کرکے حکومتی سطح پر یکساں کتب کا نظام رائج کیا جائے ،متنازعہ کتب پر پابندی عائد کرنے کی پاداش میں ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو عہدے سے ہٹانےکی مذمت،بحال کیاجائے۔

    کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ بین کردہ کتب قومی واسلامی نظریات کے خلاف، بھرپورمخالفت کریںگے،زیادہ بین کتب آکسفورڈ اورعالمی پبلشرزکے نصاب سے متعلق ہے۔عالمی ایجنڈے کی تکمیل کی سازش ہے ، قرآن و حدیث کی غلط تشریح واغلاط، مسخ شدہ تاریخ، پاکستان کے ادھورے نقشے، دشمن ثقافتی یلغار، پاک فوج مخالف زہریلا پروپگنڈہ بیرونی فنڈنگ کی ہی مرہونِ منت ہے۔ بین کتب کے پبلشرزکم عمربچوں کو سیکس کی ترغیب دینا، بوائے فرینڈ کلچرکو فروغ دینا، صوبائیت و تشدد کی ترغیب جیسے گھناؤنا جرائم میں ملوث ہیں ۔زمے دار افسران کوبھی بلیک لسٹ کیاجائےاور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ بین کردہ کتب میں متنازعہ مواد دو قومی نظریہ سے متصادم، ملک بھر بین کیا جائے،جو بچے یہ کتب سالوں سے پڑھ چکے ہیں اب انکی معلومات میں تبدیلی کیسے ممکن ہے؟ اعلی سطحی عدالتی کمشن کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں،بین کردہ کتب پر پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے حکومتی اقدام کی حمایت کی،مگرسالوں ایکشن کیوں نہیں ہوا؟ سکول رجسٹریشن ایکٹ کے تحت سکولز پابند ہیں کہ وہ نظریہ اسلام وپاکستان کے خلاف کچھ نہیں پڑھائیں گے۔ حکومت کے منظور شدہ مسودے پر مبنی کتب ہی پڑھاسکتے ہیں، NOC بغیر کتب شائع کرتے ہیں توپبلشرز ذمہ دارہیں۔ ایماندار افسر کو ہٹانا پابندیاں اٹھانے کی سازش و حکومتی کمزوری کی دلیل، ناکامی کے زمے  داروزرا تعلیم برطرف کیےجائیں۔

    مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات

  • والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا شاہی گزر گاہ کے کام کا آغاز

    والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا شاہی گزر گاہ کے کام کا آغاز

    والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا شاہی گزر گاہ کے کام کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی گزرگاہ پیکج -IV کے کا م کا آغاز کر دیا۔

    پیکج فور میں چوک پرانی کوتوالی سے لے کرسنہری مسجد تک کے علاقے کی ترقی اور بحالی کی جائے گی۔ پیکج فورمیں تقریبا 22 گلیوں ،بازار، تقریبا 150 عمارتوں اور سنہری مسجد کی مرمت وبحالی کی جائے گی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی کے نظام کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ مکانات کی دیواروں کی بیرونی سطح پر واقع بجلی، ٹیلی فون، کیبل ٹی وی وغیرہ کی تاروں، پانی و گیس کے نلوں اور نکاسی آب کے پائپوں کی تبدیلی اور سہولتوں کے کنکشن کی برموقع فراہمی ۱ور سیوریج اور بارش کے پانی کا بہتر اور درست سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پرتقریبا289 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔

    منصوبہ میں شامل تاریخی سنہری مسجد کی مرمت و بحالی پر 20 ملین لاگت آئے گی۔ بحالی کا کام آئندہ ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔اور اس منصوبہ میں آغا خان ٹرسٹ فار کلچر تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اورآغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے اندرون شہر لاہور منصوبہ کو مکمل، پائیدار اور نقا ٰئص سے پاک بنانے کے لئے بہت سارے سروے اور اسٹڈیزبھی کروائی ہیں اس سلسلے میں غیر ملکی ماہرین اور اداروں سے مدد بھی لی گئی۔اس سے پہلے دہلی دروازے سے چوک پرانی کوتوالی تک مرمت و بحالی کا کام ہو چکا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ شہر کے قدیمی حسن کو بحال کرنے اور اس کو موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق بنانے کے لئے یہ از حد ضروری ہے۔تاریخی و پرانی عمارات کسی بھی ملک کی ثقافتی و سماجی حیثیت کو اجاگر کرنے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور یہ ملک کا اثاثہ بھی ہوتی ہیں۔ تاریخی حیثیت رکھنے والے اس علاقے کے رہائشیوں کو جدید دور کی سہولیات (گیس، بجلی، پانی کی نکاسی)فراہم کی جا سکیں اور ان کی زندگی کو بہتر بنایا جائے۔اس کے علاوہ گردونواح کو خوبصورت بنا کرسیاحوں کے لئے کشش پیدا کی جائے تاکہ اس علاقے کے مکین یہاں کے تاریخی پس منظر اور قدیم ثقافتی ورثے کو اپنی معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے استعمال میں لا سکیں۔عمارتوں کے ساتھ ساتھ رہائشی بھی ہمارے لیئے اہمیت رکھتے ہیں۔

  • پنجاب کا ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا رخسانہ نوید سے ملاقات میں دعویٰ

    پنجاب کا ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا رخسانہ نوید سے ملاقات میں دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید کی ملاقات ہوئی ہے

    رخسانہ نوید نے پنجاب حکومت کے کامیابی سے عوامی خدمت کے 2 برس مکمل ہونے پر وزیراعلی عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے انتہائی دل جمعی اور بےپناہ محنت سے کام کیا ہے۔ پنجاب سے ون مین شو کے منفی کلچر کے خاتمے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے ۔آپ کے دروازے سب کے لئے اوپن ہیں ۔ آپ نےتمام فیصلے اجتماعی طور پر عوام کے مفاد میں کئے۔ تنقید برائے تنقید کی پرواہ کئے بغیر آپ نے عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارے 2 برس عوامی خدمت سے عبارت ہیں ۔پنجاب کا ہرشعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ دیگر صوبوں کے مقابلے میں اشیاء ضروریہ کے نرخ پنجاب میں سب سے کم ہیں۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹا تھیلا 860روپے میں دستیاب ہے ۔عوام کوریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹرکرتا ہوں ۔ مہنگائی کے مستقل سدباب کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنارہے ہیں۔

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

    تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر

    وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی اور کمزور طبقے کی فلاح وبہبودکیلئے ہمارا نصب العین ہے ۔لوگوں کےلیے آسانیاں پیدا کرنا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ شہروں میں اربن فاریسٹ سٹیشن لگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔دوبرس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے۔ فیصلے کرتے ہوئے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا،میری ٹیم عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔ دامن صاف ہے۔پنجاب شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمشکل میں، خطرے کی گھنٹی بج گئی