Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں گڈ گورننس کونسل تشکیل،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب میں گڈ گورننس کونسل تشکیل،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب میں گڈ گورننس کونسل تشکیل،لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر گڈ گورننس کونسل تشکیل دے دی گئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی بھی گڈ گورننس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، لاہور کے بعد دیگر شہروں کے بھی سرپرائز وزٹ کروں گا، دفتر بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر زمینی حقائق خود دیکھتا ہوں،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات لاہور کا 3 گھنٹے تفصیلی دورہ کر کے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی، کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمران 30 برس میں وہ کام نہ کرسکے جو تحریک انصاف کی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے، 2 برس میں صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں میں بے پناہ اصلاحات کی گئی ہیں، کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کا نمائندہ ہوں اور ان کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

  • نشے میں دھت جی سی یو لاہور کا  پروفیسر طالبات کو ہراساں کرنے لگا ، وی سی ایکشن لے

    نشے میں دھت جی سی یو لاہور کا پروفیسر طالبات کو ہراساں کرنے لگا ، وی سی ایکشن لے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نشے میں دھت جی سی یو لاہور کا پروفیسر طالبات کو ہراساں کرنے لگا ، وی سی ایکشن لے

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا محکمہ فزکس کے پروفیسر اصلاح الدین مبینہ طور پر طالبات کو ہراساں کرنے لگے،انکے سکرین شاٹ سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے طالبات کو کالز کیں اور ٹیکسٹ میسج بھی کئے،مذکورہ طالبہ اس پروفیسر کے مضمون میں دو بار فیل ہو چکی ہیں وہ صرف اسلئے کہ پروفیسر اسکے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتا تھا لیکن اسکو ناکامی ہوئی اور اس نے طالبہ کو دو بار فیل کر دیا

    ذرائع کے مطابق پروفیسر اصلاح الدین نہ صرف مذکورہ طالبہ بلکہ دیگر طالبات کو بھی ویڈیو کال کے لئے کہتا تھا،لڑکیاں خود سے بات کرنے میں بہت خوفزدہ تھیں کہ شاید وہ دوبارہ فیل کر دے اور ان کی ڈگری بیکار ہوجائے۔ پروفیسر نے ایک طالبہ کو فون کیا اور کہا کہ اس کے ساتھ ویڈیو کال کرے۔

    طالبہ کے پاس اس پروفیسر کو بے نقاب کرنے کے لئے کافی مواد موجودہے، طالبہ نے پروفیسر سے تنگ آ کر اسے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا اور ویڈیو کال کے سکرین شاٹس لے لئے، وہ واضح طور پر ‘مشت زنی’ کر رہا تھا کیونکہ آپ تصویر میں اشارہ دیکھ سکتے ہیں۔ وہ نشے میں نظر آرہا تھا اور بے چین تھا۔
    طالبہ نے اسکا اسکرین شاٹس لینے کے بعد وائی فائی کو آف کردیا تو پروفیسر نے اس کی سم پر کال کرنا شروع کردی اورجب اس نے کال نہ اٹھائی تو کال کے لئے میسجز بھیجے۔

    لاہورگرامر سکول کا ڈرامہ ٹیچراور اداکار عمیر رانا بھی ننھی طالبات کو ہراساں کرنے میں شامل

    ذرائع کے مطابق پروفیسر نے جب لڑکیوں کو کالز کرنا شروع کی تھیں تو وہ اس بات کو نہیں سمجھ سکی تھی لیکن حقیقت سامنے آنے پر اسکے سکرین شاٹس لے لئے،

    طالبات اور انکے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اساتذہ کو ادارے سے نکالا جائے اور انہیں طالبات کو ہراساں کرنے پر سزا دی جائے ، انکے خلاف کاروائی کی جائے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا نجی اسکول میں طالبات کوہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس،رپورٹ طلب

  • وارث میر انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کا معاملہ

    وارث میر انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کا معاملہ

    وارث میر انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کا معاملہ
    پنجاب اور سندھ اسمبلی میں پروفیسر وارث میر کے حق میں قرارداد پاس ہوئی ہے. انڈر پاس کے نام کی تبدیلی کیوں نہیں کی جا رہی اب تک کیوں تاخیر ہے .پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی ہے.سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی رولنگ دے چکے ہیں مگر تبدیلی نہ ہونے وجہ بتائی جائے. وزیر اعظم عمران خان نے حسینہ واجد کو پاکستان دورہ کی سرکاری طور پر دعوت دے چکے ہیں وزیر اطلاعات نے الزام پروفیسر میر پر لگایا تھا, اس کا جواب کون دے گا.پروفیسر وارث میر کے نام سے دوبارہ انڈر پاس کا نام منسوب کیا جائے.

  • حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی

    حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی

    لاہور :احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت 10 اگست تک ملتوی.حمزہ شہباز کو کورونا خدشات کے تحت پیش نہیں کیا گیا.حمزہ شہباز پر ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے.

    حمزہ شہباز ،سلمان شہباز، شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی،شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جعلی غیر ملکی ترسیلات کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا.حمزہ شہباز کے وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کروا چکے ہیں، نیب پراسیکیوٹر

    سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حمزہ شہباز کو 190 سے زائد دنوں سے گرفتار کیا گیا مگر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 کو پس پشت ڈالا گیا، چیئرمین نیب نے تحقیقات کیلئے قانونی رائے نہیں مانگی.اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ خصوصی قانون ہے جس میں چیئرمین نیب کو مداخلت کا اختیار نہیں,چیئرمین نیب کو صرف آرڈیننس کی دفعہ 18 کے تحت تحقیقات کا اختیار ہے,نیب کی تحقیقات 2005 سے 2008 کے دوران بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کے گرد گھومتی ہیں، حمزہ شہباز.

    حمزہ شہباز کیخلاف کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی گئی،حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات آئین کے آرٹیکل 10 اے کی بھی خلاف ورزی ہے، نیب کو سرے سے ہی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا اختیار نہیں،2005 سے 2008ء حمزہ شہباز پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، بیرون ملک سے وصول رقم 14 سال پرانی ہے جس کا صرف محدود ریکارڈ موجود ہے، حمزہ شہباز کے وکیل کا موقف

  • عدالت ہمیں تحفظ فراہم کرے ، اسلام قبول کرنے والی سکھ لڑکی کا خاوند کے ہمراہ مطالبہ

    عدالت ہمیں تحفظ فراہم کرے ، اسلام قبول کرنے والی سکھ لڑکی کا خاوند کے ہمراہ مطالبہ

    مننکانہ میں سکھ لڑکی سے شادی کرنے والے جوڑے کو حراساں کرنے کامعاملہ

    لاہور ہائیکورٹ میں عائشہ اور حسن کی درخواست پر سماعت.عدالت نے درخواست پر سماعت 12 اگست ملتوی کر دی ۔عدالت نے لڑکی سے اسکے والدین کو دارالامان میں ملاقات کی اجازت دے دی ۔عدالت نے لڑکی سے اسکے شوہر کی ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا.مدعی کے وکیل بھی پیش نہ ہوہے ۔مقدمہ کے مدعی اور اسکے والد پیش نہ ہوہے ۔عدالت کے حکم پر عائشہ کو دارالامان سے سخت سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا.عدالت نے عائشہ کی دارالامان میں ہونے والی تمام ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ,عدالت نے لو میرج جوڑے کے وکلا سے نادرا کا وہ سرٹیفیکیٹ طلب کر رکھا ہے ۔جس سے دونوں کے بالغ ہونا ثابت ہو سکے.مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عائشہ اور حسن کی درخواست پر سماعت کی,

    ننکانہ کی سکھ لڑکی عائشہ کو مسلمان کر کے لاہور میں اس سے شادی کی۔شادی کرنے پر سکھوں کی جانب سے دھمکیاں اور ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ گورنر پنجاب نے صلح بھی کروائی ۔لیکن اس کے بعد پھر مسلسل حراساں کیا جا رہا ہے, عدالت ہمیں تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرے۔درخواستگزار

     

  • فیصل ایدھی نے انتہائی اہم شخصیت کو ایدھی فاؤنڈیشن کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا

    فیصل ایدھی نے انتہائی اہم شخصیت کو ایدھی فاؤنڈیشن کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا

    فیصل ایدھی نے انتہائی اہم شخصیت کو ایدھی فاؤنڈیشن کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق مشیر صحت پنجاب اور سابق چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہیٰ نے گزشتہ روز ایدھی سنٹر اور ایمبولینسز کا معائنہ کیا

    ایدھی سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر سعید الہیٰ نے ایدھی سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا تفصییلی جائرہ لیا اور معائنہ کیا،انہوں نے ایدھی کی سہولتوں اور انسانی خدمات کو سراہا ،ڈاکٹر سعید الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کا اثاثہ ہے جو بے لوث خدمات سرانجام دے رہا ہے

    ڈاکٹر سعید الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات، حادثات اور وبا میں انکی تربیت یافتہ ٹیم ایک غنیمت ہے،ایدھی کا مشن پوری قوم کا مشن ہے، ہم سب کو متحد ہو کر بلا تفریق ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانا ہو گا

    اس موقع پر فیصل ایدھی نے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا،اور کہا کہ اب سے ڈاکٹر سعید الہیٰ ہمارے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہمارے دست بازو بنیں گے

  • نواز شریف کو کون کونسی بیماریاں؟ تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

    نواز شریف کو کون کونسی بیماریاں؟ تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

    نواز شریف کو کون کونسی بیماریاں؟ تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے

    نواز شریف کی جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباء کے دوران گھر سے نکلنا جان لیوا ہوسکتا ہے، نوازشریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت، سربراہ مسلم لیگ ن ،نواز شریف دل، گردے، پلیٹ لیٹس، شوگر اور دیگر بیماریوں کا شکار ہیں۔

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ڈ اکٹروں نے کورونا کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے روکا ہے۔نواز شریف کاعلاج لندن میں ہو رہا ہے، ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کی صحت سے آگاہ ہیں،

    میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نواز شریف اپنی علاج گاہ کے قریب ترین رہیں، نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں،میاں نواز شریف کے دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019ء کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے،نواز شریف کی 13 جنوری، 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل کو بھی میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں

    نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.تا ہم آج عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی ہے

    اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

    شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

    خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

  • ریونیو ڈیپارٹمنٹ لاہور میں مبینہ مالی کرپشن ، نیب لاہور کی کارروائی ، اہم ملزم گرفتار

    ریونیو ڈیپارٹمنٹ لاہور میں مبینہ مالی کرپشن ، نیب لاہور کی کارروائی ، اہم ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ لاہور میں مبینہ مالی کرپشن پر نیب لاہور کی کارروائی میں اہم ملزم گرفتارکر لیا گیا

    نیب لاہور کے مطابق لینڈ ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل کرتے ہوئے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں ملزم رفاقت علی کو گرفتار کیا گیا ہے،ملزم رفاقت علی محکمہ ریونیو کے اہلکار جمیل احمد کا بیٹا جبکہ کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پایا گیاملزم رفاقت علی نے ریونیو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے موضع سادھوکی اور ماڈل ٹائون کے علاقہ میں اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال زمین شریک ملزمان کے نام منتقل کروائی

    ملزم رفاقت علی نے 2002 سے 2008 کے دوران 850 کنال سے زائد لیڈ من پسند افراد کو منتقل کی،ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے 83 کنال زمین غیرقانونی طور پر ڈی ایچ اے رہبر کو بھی فروخت کی،ریونیو حکام کی ملی بھگت سے پنجاب کوآپریٹو بینک کی 135 کنال زمین بھی ملزمان نے ملی بھگت سے فروخت کی،غیرقانونی طور پر حاصل رقوم سے ملزم رفاقت علی نے اپنے اور اہل خانہ کے نام کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں جنکے شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں

    نیب لاہور کے مطابق نیب حکام کیجانب سے ملزم رفاقت علی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا،دوران تحقیقات ملزم سے مالی غبن اورشریک ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات کی توقع ہے: نیب لاہور

  • لاہور میں نوجوان کا کزنز اور دوستوں کے ساتھ مل کر بلی کے بچے کا "ریپ "

    لاہور میں نوجوان کا کزنز اور دوستوں کے ساتھ مل کر بلی کے بچے کا "ریپ "

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نوجوان نے کزنز اور دوستوں کے ساتھ مل کر بلی کے بچے کا ریپ کر ڈالا،مسلسل ریپ سے بلی کے بچے کی موت ہو گئی ہے

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک خاندان نے ایک بلی کے بچے کو گھر میں رکھنے کے لیے خریدا. ان کا پندرہ سالہ بیٹا اپنے کزنز اور دوستوں کے ساتھ مل کر اس بلی کے بچے کا ایک ہفتے تک مسلسل ریپ کرتے رہے. جس کی وجہ سے دن بدن اس بلی کے بچے کی حالت اتنی بگڑ گئی کہ تکلیف سے نہ سو پاتا تھا نہ بیٹھ سکتا تھا نہ چل سکتا تھا.

    مرنے والی حالت میں جب کوئی رحم دل اسے سرجن ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تو رونگٹے کھڑے کر دینے والی تصاویر نیچے دی گئی ہیں. ڈاکٹر کے مطابق اس بلی کے بچے کے ساتھ اتنا زیادہ ریپ کیا گیا تھا کہ اس کے دونوں ہولز ختم ہو کر ایک ہول کی شکل اختیار کر چکے تھے اس کے اندر سے مسلسل بلیڈنگ جاری تھی.

    ڈاکٹرز کے مطابق ایک سے زیادہ کئی لوگوں کے سپرمز اندر موجود تھے. اندر سے سارے ارگنز پھٹ چکے تھے. ریپ میں استعمال کرتے ہوئے پلاسٹک شاپر اس کے اندر گھسیڑے گۓ تھے. کل رات وہ بلی کا بچہ مر گیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ایک صارف نے اس واقعہ پر کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے بچے بچیوں بہن بیٹیوں عورتوں، دودھ پیتی بچیوں،قبر میں پڑی مردہ لاشوں کے ساتھ ساتھ اپنے جانوروں کی بھی حفاظت کریں. اپنے تمام جانوروں کو سر سے پاؤں تک برقعہ پہنا کر بہت احتیاط سے ایک محرم کے ساتھ باہر نکالیں. کیونکہ پاکستان میں جگہ جگہ ہوس سے بھرپورافراد گھوم رہے ہیں

    ایکسائز اہلکار شادی کے بہانے لوٹنے لگا، خاتون کالم نگار کی بیٹی سے شادی کے بعد کیا ڈیمانڈز کیں؟ پولیس بھی ملزمان کو تحفظ دینے لگی

  • حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز ایک سال سے زائد عرصے سے بے گناہ نیب کے زیر حراست ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب عوامی نمائندے کو طویل ترین جوڈیشل ریمانڈ میں رکھا جارہا ہے

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ جیو نیوز کے ایڈٹر انچیف میر شکیل الرحمن 139روز سے نیب کے جھوٹے مقدے میں زیر حراست ہیں ،نیب کا ادارہ جانبدار احتساب کی وجہ سے اپنی افادیت کھوچکا ہے ، چیئرمین نیب فوری مستعفی ہوں اور نیب کے ادارے کو فورا بند کیا جائے ،نیب کے متبادل نیا احتساب کا ادارہ قائم کیا جائے ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور میر شکیل الرحمن کو رہا کیا جائے

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی