Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایل ڈی اے  نے پلاٹ خریدنے سے پہلے اہم دستاویزات چیک کرنے کا انتباہ جاری کردیا

    ایل ڈی اے نے پلاٹ خریدنے سے پہلے اہم دستاویزات چیک کرنے کا انتباہ جاری کردیا

    ایل ڈی اے نے پلاٹ خریدنے سے پہلے اہم دستاویزات چیک کرنے کا انتباہ جاری کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےشہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ رہائشی سکیموں میں پلاٹ خریدتے وقت کسی بھی فراڈ یا پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل دستاویزات ضرور چیک کر لیں.
    1.مجاز اتھارٹی کی طرف سے حتمی منظوری کا لیٹر سکیم کا منظور شدہ نقشہ اور پلان
    2.سکیم میں‌ پلاٹوں کی تعداد اور مختلف کیٹگریوں رقبے کے پلاٹوں کی علیحدہ علیحدہ تعداد
    3.بیس فیصد رہن شدہ پلاٹوں کے نمبروں اور بلاکس کی فہرست
    4. کیا خریدار کا پلاٹ سکیم پلان کا حصہ ہے. اور منظور شدہ رقبے پر واقع ہے ؟

    5.پلاٹ مکمل یا جزوی طور پر مفاد عامہ کی جگہ یعنی مسجد، پارک ، سکول ، کمیونٹی سینٹر، ڈسپنسری اور قبرستان وغیرہ پر تو واقع نہیں ہے .
    6.اس بات کا یقین کر لیں کہ متعلقہ سکیم ہاوسنگ سکیم کے خلاف نیب یا کسی ادارے اور عدالت میں کوئی کیس تو زیر سماعت تو نہیں‌ ؟

  • ایک ریموٹ کنٹرول کھلونا پنجاب پر مسلط کر دیا گیا، لوگ پوچھ رہے ہیں آٹا اور چینی کہاں ہے، عظمی بخاری

    ایک ریموٹ کنٹرول کھلونا پنجاب پر مسلط کر دیا گیا، لوگ پوچھ رہے ہیں آٹا اور چینی کہاں ہے، عظمی بخاری

    ایک ریموٹ کنٹرول کھلونا پنجاب پر مسلط کر دیا گیا، آپ کی اپنی کارکردگی کیا ہے ؟ لوگ پوچھ رہے ہیں آٹا اور چینی کہاں ہے، عظمی بخاری
    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، لگتا ہے وزیراعظم عثمان بزدار کو سکھانے کیلئے لائے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ دو سال میں نہیں بناسکے، چینی کمیشن کی رپورٹ کے بعد کس کے خلاف کارروائی ہوئی، پنجاب میں ٘محکمے 40، ترجمان 54 ہیں۔

    لاہور میں ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایک ریموٹ کنٹرول کھلونا پنجاب پر مسلط کر دیا گیا، آپ کی اپنی کارکردگی کیا ہے ؟ لوگ پوچھ رہے ہیں آٹا اور چینی کہاں ہے ؟ 2 سالہ نااہلی کی داستان سب کے سامنے ہے، 3 فیصد مہنگائی پر حکمران چور تھے تو آپ کو کیا لقب دیا جائے ؟۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا آپ کو شہباز شریف کی تختی پر تختی لگانی پڑتی ہے، آپ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو حلقے کے لوگ ڈھونڈ رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا میں تو سیکھ گیا بزدار سے متعلق اب بھی یقین نہیں،وزیراعظم نے اپنے اور بزدار سے متعلق بھی زیر تربیت ہونے کا کہا، عمران خان ملکی ترقی کو منفی سطح پر لے گئے۔

    لیگی رہنما نے کہا وزیر اطلاعات روز پریس کانفرنس کرتے اور گانا گاتے ہیں، اب لوگ کارکردگی کے بارے میں پوچھتے ہیں، چینی کمیشن رپورٹ کے بعد کس کے خلاف کارروائی ہوئی ؟ فواد چودھری کہتے ہیں وہ کھاتا ہے نہ کھلاتا ہے، وہ کھاتا ہے، کھلاتا ہے، رپورٹ شائع کر کے بچ بھی جاتا ہے

  • نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جب تک میڈیکل بورڈ صحتیابی کا سرٹیفکیٹ نہیں دیتے وہ نہیں آسکتے،نوازشریف کے بچے پاکستان آکر ہی کاروبار کرنے کے خواہاں تھے نوازشریف کو جلا وطن کردینے کے بعد ان پر دروازے بند کردیئے گئے،مریم نواز کو اگر پاکستان میں سیاسیت کی خواہش ہے تو وہ یہاں جیل کا سامنا بھی کررہی ہیں،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کےنعرے کا مقصد یہ نہیں کہ ووٹ ن لیگ کو ہی دو،ووٹ کوعزت دو کے نعرے کا مطلب مینڈیٹ کا احترام کیاجائے،مولانافضل الرحمان نے خود نوازشریف کے ساتھ رابطہ کیاتھا ،مولانافضل الرحمان نے نوازشریف سے بعض معاملات پر تحفظات کا اظہارکیا،مسلم لیگ نے بعض معاملات پر مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں نہیں لیا جس کو ہم نے تسلیم کیا، نوازشریف ٹیلی فون کے ذریعے پارٹی رہنماوَں سے رابطوں میں رہتے ہیں،

    نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

    شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

    خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں مفرور قرار دینے کیخلاف نواز شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا نواز شریف کی دو اپیلیں زیر التوا ہے، 8 ہفتے کی ضمانت کا کیا سٹیٹس ہے؟ کیا نواز شریف کی وہ ضمانت ختم ہو چکی ہے۔

    نمائندہ نواز شریف نے عدالت کو بتایا ضمانت قائم ہے، پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی ابھی آرڈر کاپی موجود نہیں۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بظاہر اس عدالت کے فیصلے کی حد تک ملزم اشتہاری ہو چکا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت غیر موثر ہو چکی ہے۔

  • عدالت نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ دے دی

    عدالت نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ دے دی

    عدالت نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کی
    تاریخ دے دی

    باغی ٹی وی : پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں کا معاملہ احتساب عدالت نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان کو فردجرم کے لیے طلب کرلیا

    عدالت نے 10 ستمبر کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی. احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی. ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے.نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنس دائر کیا ہے کہ مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹکریکٹ پر بھرتی کیا اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئےسابق وی سی نے 18 ویں اسیکیل سے 21 اسکیل کی بھرتیاں کیں نیب پراسیکیوٹر نے مزید اگاہ کیا کہ مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا تھا اور اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا،جبکہ مجاہد کامران کے وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ نیب نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے درخواست گزار مجاہد کامران نے قانون کے مطابق بھرتیاں کئیں تھی، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ریفرنس کے پایچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

  • جعلی ڈگری پرگراؤنڈ ہونے والے  پائلٹوں  کی درخواستوں پر سماعت ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جواب طلبی  کا نوٹس

    جعلی ڈگری پرگراؤنڈ ہونے والے پائلٹوں کی درخواستوں پر سماعت ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جواب طلبی کا نوٹس

    جعلی ڈگری پرگراؤنڈ ہونے والے پائلٹوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جواب طلبی کا نوٹس

    باغی ٹی وی : لاہور ہائی کورٹ میں جعلی ڈگری پر گراونڈ ہونے والے پائلٹوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی .عدالت نے درخواستوں پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

    عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا .مسٹر جسٹس جواد حسن نے دو پائلٹوں شیخ عمر اسلم اور عامر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

    درخواست گزاران نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے پی آئی اے میں پائلٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے تعیلمی اسناد مانگی ۔ تعیلمی اسناد گم ہونے کی بنا پر وہ وہ اسناد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم نہ کر سکا .

    سولہ ایوی ایشن اتھارٹی نے اسکے فلائیٹ ارانے پر پابندی لگاتے ہوئے گراونڈ کر دیا ۔
    استدعا کی گئی کہ عدالت سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اقدام کالعدم قرار دے اوراسکو فلائیٹ ارانے کی اجازت دے.

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

  • جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف تحقیقات،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف تحقیقات،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کا شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف تحقیقات کا معاملہ ،عدالت نے وفاقی حکومت سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ۔ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو 14ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے نوٹس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا سے اتفاق نہیں کیا ، مسٹر جسٹس وحید خان نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے کمپنی سیکرٹری سمیت دیگر افسران نے طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی طرف سے سلیمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    درخواست میں ایس ای سی پی، وزارت داخلہ، مرزا شہزاد اکبر، واجد ضیاء سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے شوگر مل کیخلاف تحقیقات 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، شوگر انکوائری رپورٹ کیلئے نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی،

    درخواست گزار نے کہا کہ چینی انکوائری تحقیقات کیلئے کارپوریٹ فراڈ کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی منظوری دی، وفاقی کابینہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی فرد کو مجرم ٹھہرائے، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے غیر قانونی طور پر ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو درخواست گزار کمپنی کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری رپورٹ پر شوگر ملز کیخلاف تحقیقات میں طلبی نوٹسز کو کالعدم کیا ہے،جے آئی ٹی کا جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے ریکارڈ طلبی کا نوٹس غیر قانونی ہے، کمپنیز ایکٹ 2017ء اور سکیورٹیز ایکٹ 2015ء کے تحت ایس ای سی پی کے ریفرنس پر ایف آئی اے تحقیقات کر سکتا ہے، ایس ای سی پی نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کیخلاف کوئی ریفرنس ایف آئی اے کو نہیں بھجوایا، وفاقی حکومت کی ہدایت پر درخواستگزار کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات غیر جانبدار نہیں ہو سکتیں،شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسکو بطور ثبوت پیش کیا جا سکتا ہے، وفاقی حکومت نے کارپوریٹ فراڈ کے الزام میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ محض قیاس آرائیوں اور اندازوں پر مشتمل ہے،

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے کا طلبی نوٹس جاری کرنا آرٹیکل 4، 5، 10اے اور 25 کیخلاف ورزی ہے، مرزا شہزاد اکبر کی ہدایات پر ایف آئی اے میں شروع کی گئی تحقیقات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے،وفاقی کابینہ کی طرف سے شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی منظوری غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے،ایف آئی اے کی طرف سے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے افسران کی طلبی کے نوٹسز کالعدم کئے جائیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک وفاقی حکومت اورایف آئی اے کے درخواستگزار کیخلاف تمام فیصلے اور نوٹس معطل کئے جائیں،

    شوگر انکوائری کمیٹی کوعدالت سے غیرآئینی قرار دینے پر مبشر لقمان نے دی حکومت و اپوزیشن کو تجویز

  • محمد یوسف کی سربراہی میں پی سی بی کی ستاروں سے سجی کوچنگ کی کہکشاں کا اعلان

    محمد یوسف کی سربراہی میں پی سی بی کی ستاروں سے سجی کوچنگ کی کہکشاں کا اعلان

    محمد یوسف کی سربراہی میں پی سی بی کی ستاروں سے سجی کوچنگ کی کہکشاں کا اعلان

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کوپیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹراورڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے نئے خیالات اور حکمت عملی کے حامل استاروں سے بھری کہشکشاں پر مشتمل کوچنگ لائن اپ کا اعلان کردیا ہے۔جس کا مقصد ایک فاتحانہ ماحول بنانے کے لیے کوچنگ کے معیاری اسکلز پر سرمایہ کاری کرنا ہے۔

    اعلان کردہ لائن اپ میں سرفہرست نام محمد یوسف کا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کےچوتھےاور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے بہترین بیٹسمین محمد یوسف کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے1998 سے 2010 تک مشتمل اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7530 اورایک روزہ کرکٹ میں 9720 رنز بنائے۔

    محمد یوسف کے علاوہ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان اور فاسٹ باؤلر محمد زاہد بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    عتیق الزمان نے1996 سے 2007 تک مشتمل اپنے کیرئیر میں ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور 69 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیزن 01-2000 میں وکٹوں کے پیچھے 76شکار کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔سابق فاسٹ باؤلر محمد زاہد 5 ٹیسٹ، 11 ایک روزہ اور 43 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔محمد زاہد پاکستان کے وہ واحد ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    ان تین تقرریوں کے علاوہ مشتاق احمد پہلے سے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اسپن باؤلنگ کنسٹلنٹ کی ذمہ د اریاں ادا کررہے ہیں۔

    علاوہ ازیں یہ چاروں کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ان میں بہتری لانے کی غرض سے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کی معاونت بھی کریں گے۔

    محمد یوسف، سابق کپتان:

    سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ کوچنگ میں اپنا کیرئیر شروع کرنے کا عزم ان کے لیے ایک کھلے راز کی طرح تھا تاہم انہیں اس کے لیے ایک مناسب وقت کا انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ ان کے لیے اپنی دوسری اننگز کو شروع کرنے کا ایک بہترین وقت ہے کیونکہ یہاں انہیں درست سمت اور اچھی نیت صاف دکھائی دے رہی ہے۔

    محمد یوسف نے کہا خوشی ہے کہ انہیں یہ پیشکش کی گئی اور پرامید ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ کے ایک شاندار دور پر مشتمل اپنے علم اور تجربے کو نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ یہ چیلنج سے بھرپور ایک پرجوش ذمہ داری ہے اور وہ اسے نبھانے کے منتظر ہیں۔

    کرکٹ ایسوسی ایشنز کوچز:

    نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ان تقرریوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی چھ ٹیموں کے لیے36 کوچز کا اعلان بھی کردیا ہے۔ یہ کوچز قائداعظم ٹرافی(چار روزہ فرسٹ کلاس اور تین روزہ نان فرسٹ کلاس)، قومی ٹی ٹونٹی کپ (فرسٹ اور سیکنڈ الیون)، پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ(فرسٹ اور سیکنڈ الیون) اور قومی انڈر19 ٹورنامنٹ(تین روزہ اور ایک روزہ کرکٹ)میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    گرانٹ برڈ برن (ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ)، ثقلین مشتاق (ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ) اورشاہد اسلم (قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ)پر مشتمل پینل نےکوچز کی کارکردگی کو 360 ڈگری کے زاویے سے جانچنے اورتقرری کے ایک مربوط نظام کے ذریعےپرکھا ۔ پینل نے اپنی سفارشات ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کو بھجوائیں، جسے بعدازاں چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے منظور کیا۔اس عمل کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کے اراکین کو باخبر رکھا گیا۔

    ایسوسی ایشنزکے لیے اعلان کردہ کوچز میں شامل نام مندرجہ ذیل ہیں:

    عبدالرزاق( 46 ٹیسٹ، 265 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹونٹی میچز)، اعزاز چیمہ (7ٹیسٹ، 14 ایک روز…

  • پاکستانی قوم دُنیا کی واحد قوم ہے جس نے ابھی تک کرونا کو تسلیم نہیں کیا اسرائیل کس باغ کی مولی ہے، مبشر لقمان

    پاکستانی قوم دُنیا کی واحد قوم ہے جس نے ابھی تک کرونا کو تسلیم نہیں کیا اسرائیل کس باغ کی مولی ہے، مبشر لقمان

    پاکستانی قوم دُنیا کی واحد قوم ہے جس نے ابھی تک کرونا کو تسلیم نہیں کیا اسرائیل کس باغ کی مولی ہے، مبشر لقمان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا ہےکہ” پاکستانی قوم دُنیا کی واحد قوم ہے جس نے ابھی تک کرونا کو تسلیم نہیں کیا اسرائیل کس باغ کی مولی ہے”

    متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کر لینے کے بعد یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا. لیکن وزیراعظم عمران نے کامران خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں‌ دو ٹوک کہا کہ جب تک اسرائیل نے فلسطین کا مسئلہ حٌل نہیں کیا تب تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

    سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی


    ادھر سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ سعودی عرب اسرائیل کی فلسطین کے متعلق یکطرفہ پالیسیوں اور نئی بستیوں کی تعمیر سے متعلق اقدام کو دوریاستوں کے حل کے لئے غیر قانونی اور نقصان دہ سمجھتا ہے .اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کو اس وقت تسلیم نہیں کریں گے، جب تک اسرائیل بین الاقوامی طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا معاہدہ نہیں کر لیتا. سعودی عرب سفارتی تعلقات قائم کرنے میں عرب امارات کی پیروی نہیں‌کرے گا

    اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، سعودی عرب کا دو ٹوک اعلان

  • "ای پے پنجاب” کے ذریعے 11 ماہ میں 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

    "ای پے پنجاب” کے ذریعے 11 ماہ میں 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

    "ای پے پنجاب” کے ذریعے 11 ماہ میں 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ٹیکسوں اور حکومتی ادائیگیوں کیلئے ای پے پنجاب ایپ کا استعمال بڑھ گیا”
    "عوام بینکوں اور دفاتر میں جانے کی بجائے ای پے موبائل ایپ سے ادائیگی کو ترجیح دینے لگے” .”ای پے پنجاب” کے ذریعے 11 ماہ میں 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہوا .

    ایپ سے آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد بھی 10 لاکھ سے تجاوز کر گئیں.ٹوکن ٹیکس‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ای ٹریفک چالان بھی ای پے میں شامل ہے. ای پے محکمہ خزانہ پنجاب، پی آئی ٹی بی، سٹیٹ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا.ای پے سے 6 محکموں کے 15 ٹیکسوں کی گھر بیٹھے ادائیگی ممکن ہوئی، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور

    چیئرمین پی آئی ٹی بی کے مطابق ای پے سے عوام کو ٹیکس کی ادائیگی آسان اور وقت کی بچت ہوئی، جلد مزید ٹیکسوں و ادائیگیوں کے طریقوں کو ای پے میں شامل کیا جائیگا‘

  • لاہور میں بارش لیکن بزدار لاہور سے غائب،سڑکوں پر تالاب کا منظر

    لاہور میں بارش لیکن بزدار لاہور سے غائب،سڑکوں پر تالاب کا منظر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد ابھی تک سڑکوں سے پانی نہ نکالا جا سکا

    لاہورمیں 189 ملی میٹر بارش،رواں سال کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی،لاہور میں رات گئے بارش کے بعد لاہور پانی پانی ہو گیا،نشیبی علاقے تالاب بن گئے،شہر لاہور وینس کا منظر پیش کرنے لگا ،لاہور شہر کی متعدد سوسائٹیز پانی میں ڈوب گئی بارش کے باعث گٹر اور فلُو ہو گئے

    واسا کی مین لائن سے پانی باہر آنے لگا .امصطفی ٹاون اعظم گارڈن سوسائٹی سمیت دیگر علاقہ جات پانی میں ڈوب گئے اعظم گارڈن سوسائٹی مین واسا کی مین لائن سے پانی باہر آنے لگا ،شہری اپنی مدد اپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوششیں کرنے لگے

    سمن آباد ڈونگی گروانڈ شدید بارش کیوجہ سے سڑک پانی کے سیلاب کے باعث سڑک ٹوٹ کر تباہ ہو گٸی جبکہ علاقہ کے مین گٹر کا پانی گراونڈ میں جمع ہونٕے لگا اگر اسکا کوٸی حل نہ کیا گیا تو سمن آباد کے رہاٸیشیوں کے گھروں میں پانی داخل ہونٕے کا خدشہ ہے۔

    لاہور میں بارش،تاحال گلیوں میں تالاب کا منظر،شہری بزدار سرکار کی جانب سے میٹرو کشتی کے منتظر

    لاہور میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،کئی علاقوں میں بجلی بند

    آدھا دن گزر چکا ہے لیکن ابھی تک لاہور کی سڑکوں سے پانی نہ نکالا جا سکا، لاہور کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے، جیل روڈ، چوبرجی چوک، گڑھی شاہو ، شاہدرہ و دیگر علاقوں میں پانی سڑکوں پر موجود ہے، لاہور کے کئی محلوں میں گلیاں زیر آب آ چکی ہیں،گلیوں سے بھی پانی نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور کی بجائے اسلام آباد میں ہیں اور انہوں نے اسلام آباد سے حکم دیا کہ لاہور سے پانی نکالا جائے تا ہم انکی غیر موجودگی میں حکام کی جانب سے پانی نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا

    بارش کے بعد چھتیں گرنے کے واقعات، پنجاب میں 13 افراد چل بسے