وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے لوگوں کوبھی عید الاضحی کی مبارکباددی۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے نماز عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی و سا لمیت کیلئے دعا کی اور کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔ بعد میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی۔
Category: لاہور
-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی
-

کورونا آگاہی مہم کے لئے خریدے گئے کروڑوں روپوں کے موٹرسائیکل برباد ہوگئے
کورونا آگاہی مہم کے لئے خریدے گئے کروڑوں روپوں کے موٹرسائیکل برباد ہو گئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .کورونا آگاہی مہم کے لئے خریدے گئے کروڑوں روپوں کے موٹرسائیکل برباد ہو گئے . واضح رہےکہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے لوگوں میں اگاہی مہم کےلیے رکشوں اور موٹر سائیکلوں کا اہتمام کیا تھا . وزیراعلیٰ نے ’گھر رہیں محفوظ رہیں‘ کے نام سے آگاہی مہم کا افتتاح کیا جس کے تحت 250 موٹرسائیکلوں اور 50 رکشوں کے ذریعے گلی، محلوں میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کا پروگرام بنایا گیا تھا
خصوصی مہم کے تحت موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جانا تھا
لاہور کی ہر یونین کونسل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شہریوں کو آگاہی دی جانے کا پروگرام تھا.
واضح رہے کہ یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 873، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 550، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958، بلوچستان میں 11 ہزار 732، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 140، سندھ میں 2 ہزار 209، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 194، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کےاسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 771 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.
ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے
-

دمام جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا
دمام جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا
باغی ٹی وی : جمعہ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) بوئنگ 777-ایل آر ، رجسٹرڈ اے پی-بی جی وائی ، نے اسلام آباد سے دمام جانے والی پرواز میں مسافروں میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9245 کے دوران اسلام آباد سے دمام پیراشوٹ جانے والے کیبن کےعملے کے اہلکار طارق خان کو اسلام آباد اڈے پر تعینات کیا گیا ۔ فلائٹ کو انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ آگے روانہ کردیا گیا. فلائیٹ اس وقت کم مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی . جب کہ ایئر لائن پہلے ہی مشکلات اور خامی کا شکار تھی.
اس طرح کی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے 22 مئی 2020 کو کراچی طیارہ حادثے پیش آیا جس کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو بڑے مالی نقصان جیسے واقعات کا سبب بنتا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کے بارے میں عدم برداشت کا رویہ اپنایا جائے اور قومی ایئر لائن کی پوزیشن کو بحال کرنے کے لئے سخت اقدامات کرے۔
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کی پرواز PK-8303 کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی تھی جس کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دو معجزانہ طور پرزندہ بچ گئے تھے. -

پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی
پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی
باغی ٹی وی : پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کےمطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 218نئے کیسز، تعداد92,873 ہو گئی۔لاہورمیں 88،ننکانہ2،قصور1،راولپنڈی،15جہلم4اورگوجرانوالہ میں 7کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیالکوٹ3،نارووال 1،گجرات6،منڈی بہاؤالدین10، ملتان20،خانیوال 1،فیصل آباد6،ٹوبہ4 اور رحیم یار خان میں 5 کیسز سامنے آئے۔
سرگودھا1،خوشاب 2،بہاولپور28،لودھراں 3،ڈی جی خان3،مظفر گڑھ 1،لیہ 4،ساہیوال1 اوراوکاڑہ میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے 2مزیداموات، کل تعداد2,140 ہوچکی ہیں۔
اب تک726,089ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82,526 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں.
ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی -

کرونا پر منفی سیاست کرنے والے مایوس ہوں گے
کرونا پر منفی سیاست کرنے والے مایوس ہوں گے
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، کورونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی، سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عالمی سطح پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے انسداد کورونا ویژن کو سراہا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا، پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔
-

بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، مشاہد اللہ خان
بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، مشاہد اللہ خان
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے انتخابی حلقہ داؤد خیل کے تاج خان کو داؤد خیل پولیس نے رات گئے گرفتار کر لیا
تاج خان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ تاج خان اور اس کے بیٹے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں.
کرونا کے دنوں میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر تاج خان نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی حالانکہ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا تا ہم بل زیادہ آنے پر وہ شدید غصے میں آ گئے اور عمران خان کو کھری کھری سنائیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بزرگ تاج خان کو حراست میں لے لیا.
تاج خان کی گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور تاج خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر چاہتے ہیں کہ ان پر تنقید نہ ہو تو وہ عوام کو ریلیف دیں، لیکن جب تک عوام کو ریلیف نہین ملے گا تنقید ہوتی رہے گی، اگر وزیراعظم میں ہمت ہے تو دن رات تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں نہیں گرفتار کرواتے، پاکستان میں قانون صرف غریب کے لئے ہے، ایک تو غریب کا بجلی کا بل زیادہ آیا دوسرا اسے گرفتار کر لیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے.
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
-

جالندھر میں گوجرانولہ سویٹس اور گوجرانولہ میں جالندھر سویٹس کی دکانیں
جالندھر میں گوجرانولہ سویٹس اور گوجرانولہ میں جالندھر سویٹس کی دکانیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. پاکستان بھارت جو کہ برصغیر کی شکل متحدہ تھے اور صدیوں ایک ہی آب و ہوا اور ماحول کے زیر اثر رہے ہیں اس لیے تقسیم کے بعد دونوں بہت سی ایسے یادگاریں ہیںجو سرحد کی دونوں جانب مشترک ہیں. اس کی مثال کافی ساری ہیں جن میں پاکستان گوجرانولہ میں پٹیالہ سٹور ہے اور پٹیالہ میں راولپنڈی سٹیشن کے نام پر دکانیں ہیں . اسی طرح جالندھر سویٹ اور جالندھر موتی چور لاہور میں مٹھائی کی مشہور دکان ہے. جالندھر سویٹس رحیم یارخان میں ہے اور بہالپور جیولرز امرتسر میں. پشاور کارپٹس کی دکان چندی گڑھ بھارت میں ہے.
#Gujranwala Sweets in #Jalandhar and Jalandhar Sweets in Gujranwala #Punjab #Pakistan #India pic.twitter.com/bt3FE6E7kA
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) July 29, 2020
بہت سی دیگر جگہیں اور چوک وغیر ہیں جس مشترکہ نام سے جانے جاتے ہیں. اسی طرح کی بہت سی مثالیں ہیں.جن سے مشترک نام ہیں. -

سعودی حکومت کے حج کے حوالہ سے انتظامات قابل تعریف ،شہباز شریف
سعودی حکومت کے حج کے حوالہ سے انتظامات قابل تعریف ،شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے امت مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی مبارک دی ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حج ایک بڑی عظیم عبادت اور اللہ کریم کی رحمت وخوشنودی کا ذریعہ ہے ،حج اور پھرسنت ابراہیمیؑ دو عظیم موقعے ہیں جو اللہ تعالی کے خاص انعامات ہیں ،یہ دن ہمیں پوری امت کے لئے سوچنے، اتحاد اور مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور شکر اور عاجزی کا دن ہے جس نے اپنے گھر میں حاضری کا شرف بخشا ،سعودی عرب کی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں، مشکل صورتحال میں بہترین اقدامات کئے،اللہ تعالی سے امت مسلمہ کی سربلندی، مسائل، امراض، وباوں سے نجات کی خصوصی دعا مانگی جائے
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں عازمین وادی منی پہنچ گئے، حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔
عازمین فریضہ حج کے پہلے روز مکہ مکرمہ سے 7 کلومیٹر دور وادی منی پہنچ گئے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں۔عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کر رہے ہیں جبکہ حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے اس بار صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی۔ 70 فیصد عازمین حج غیر ملکی ہیں جو سعودی عرب میں ہی مقیم تھے جن میں مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے۔
دوسری جانب مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دينے اور تبدیلی غلافِ کعبہ کی پروقار تقریب ہوئی۔ خانہ کعبہ کو غسل دينے کے بعد خالص سونے، چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔ غلاف کی تیاری میں 100 کلو گرام سے زائد خالص سونا، چاندی اور 675 کلو گرام خالص ریشم استعمال کی گئی ہے۔
غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ اس کی تیاری پر 24 ملین سعودی رالچ لاگت آئی۔ غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے۔ اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں جن پر آیات ربانی کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔
-

حکومت تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی،راجہ بشارت کی یقین دہانی
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے تھیٹر، آرٹسٹس اینڈ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ُملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ُملاقات کرنے والوں میں میں سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، چئیر مین قیصر ثنااللہ ، پیٹران چیف راشد محمود ، قیصر پیا، بلال چوہدری ، طاہر انجم ،شاہد خان ، محمد یوسف ، اور شہزاد شامل تھے
وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پرڈیوسروں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی،وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ چہروں پر مسکراہٹ لانے والے تھیٹر بند ہونے سے کس حد تک پریشان ہیں
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی ایس او پیز بنا کر تھیٹر کھولیں گے،حکومت کی بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا شکست کے قریب ہے ،پنجاب حکومت تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی،
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے تھیٹر، آرٹسٹس اینڈ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ُملاقات#baaghitv #pakistan #Punjab @GOPunjabPK pic.twitter.com/0XI9gOhuwd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 30, 2020
وزیر قانون پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت کی، وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے ،حکومت متاثرہ شعبوں کی ہر ممکن امداد کرے گی
-

نکا کلچر پروان چڑھنے لگا،سنیئرافسران کی جگہ جونیئرافسران کی تعیناتیاں جاری
لاہور:نکا کلچر پروان چڑھنے لگا،سنیئرافسران کی جگہ جونیئرافسران کی تعیناتیاں جاری ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں نکا کلچر مضبوط اور توانا، صوبے میں جونئیر افسران سینئر اسامیوں پر تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری آئی اینڈسی مسعود مختار گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کی اسامی پر تعینات ہیں جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز کیپٹن (ر) ظفر اقبال بھی گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کی اسامی پرقابض ہیں۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات بابر امان بابر گریڈ 19 کے افسر اور 20 کی اسامی پر تعینات ہیں۔ سپیشل سیکرٹری سکولزایجوکیشن سہیل شہزاد گریڈ 19 کے افسر گریڈ 20 کی پوسٹ پرتعینات ہیں۔
سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ صلوت سعید گریڈ 19 کے افسر اور 20 پر تعینات ہیں۔ سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اجمل بھٹی گریڈ 19 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 20 کی سیٹ پر تعیناتی کروائے ہوئے ہیں۔ سپیشل سیکرٹری ہوم اقبال حسین گریڈ 19 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 20 پرتعینات ہیں۔
اسی طرح راجہ جہانگیر انور گریڈ 19 کے افسر اور گریڈ 20 کے سیکرٹری انفارمیشن کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔ راجہ جہانگیر انور اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انفارمیشن تعینات ہیں۔ راجہ جہانگیر انور کے ماتحت ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر گریڈ 20 کے افسر ہیں