Baaghi TV

Category: لاہور

  • بلدیاتی الیکشن بارے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

    بلدیاتی الیکشن بارے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا اعلان

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے، عوام کو نچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا فراہمی و نکاسی آب اور سولنگ کی سکیمیں 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی، لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے، ، صوبہ بھر میں جاری سکیموں کو شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تعمیراتی شعبے سے متعلقہ اجازت ناموں کے حصول کیلئے ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، تعمیرات سے متعلقہ این او سی اور نقشہ جات کی منظوری اب ای خدمت مراکز سے ہو گی، ای خدمت مراکز میں ضروری اجازت نامے بغیر رشوت اور آسانی سے مل سکیں گے۔

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    عثمان بزدار نے کہا عوام کو اب فائلیں اٹھائے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، حکومت نے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ خدمات کے این او سی کے اجراء کیلئے ٹائم فریم مقرر کر دیا ہے، حکومت درخواست گزار کو مقررہ مدت میں این او سی اور اجازت نامے جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

    پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

  • فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

    فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے تھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار رانا نعمان کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چودھری عدالت میں پیش ہوئے

    درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوَڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی،مقدمہ درج کیا جائے، عدالت نے ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا

    وفاقی وزیر کے خلاف درخواست مقامی وکیل رانا نعمان ایڈووکیٹ اور مدثر چوہدری ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے ، درخواست میں ایس ایچ او تھانہ پرانی انار کلی کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی ہے۔ فیصل ووڈا وفاقی وزیر ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے ۔فضل واوڈا کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

    تھانے میں فیصل ووڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔لہذا عدالت پولیس کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست منظوری کا تحریری حکم جاری

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    واضح رہے کہ  براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

    آئندہ سماعت پر فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی،الیکشن کمیشن

     

  • لاہور ہائیکورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

    جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے قیدی مہدی خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،عدالت نے وزارت داخلہ کو مہدی خان کی جیل مینوئل رول کےتحت درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ فیصلے کی مصدقہ نقول جاری ہونے کے 3 ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کیا جائے،3 مارچ 2020 کو اے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے،اے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ مہدی خان کی درخواست وزارت داخلہ میں زیر التوا ہے،مہدی خان نے استدعا کی کہ اس کی حالت جانچنے کے میڈیکل بورڈ قائم کیاجائے،

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    عدالت نے تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ مہدی خان نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل مینوئل رول 146 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جائے،وکیل نے کہا کہ قیدی علیل ہے اور عمر 100 سال سے زائد عمر ہے،مہدی خان کو 2006 میں گجرات میں قتل کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی،مہدی خان نے استدعا کی کہ اس کی حالت جانچنے کےلیے میڈیکل بورڈ قائم کیاجائے، قیدی علیل ہے اور عمر 100 سال سے زائد عمر ہے،

    جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار، وزیراعظم کا ایکشن، بڑا حکم دے دیا

  • نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ ترجمان چودھری صاحبان

    نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ ترجمان چودھری صاحبان

    پاکستان مسلم لیگ کے چودھری صاحبان کے ترجمان نے نیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے، ہمارے خلاف پرانے کیسز بار بار کھولے اور بند کیے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بیس سال پرانے کیس کی دوبارہ سماعت سیاسی انجینئرنگ نہیں تو اور کیا ہے جبکہ خلاف درخواست دینے والا نامعلوم ہے اور دوبارہ اس معاملے کو کھولنے کی وجوہات بھی نامعلوم ہیں جبکہ اب معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے اس کا بھی کچھ پتہ نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نیب اپنے جواب میں چودھری صاحبان کا کوئی ایسا اثاثہ نہیں بتا سکا جو ان کی آمدن سے زیادہ ہو، نیب 20 سال میں چودھری صاحبان کی طرف سے کسی کرپشن کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا، نیب کے جواب میں بھی چودھری صاحبان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال یا کسی کرپشن میں کک بیکس یا بدعنوانی کا کوئی ذکر نہیں ہے، نیب نے قرضے لینے اور معاوف کروانے والا کیس بھی خود ہی بند کر دیا ہے اور نیب نے تسلیم کیا کہ چودھری صاحبان نے کوئی غلط قرضہ نہیں لیا نہ ہی کوئی قرضہ معاف کروایا لیکن یہی کیسز سیاسی انجینئرنگ کیلئے بار بار کبھی بند کیے جاتے ہیں کبھی کھول دئیے جاتے ہیں۔

  • اسلام اور ملک کیخلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد کردی گئی

    اسلام اور ملک کیخلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد کردی گئی

    اسلام اور ملک کیخلاف مواد: 31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم، غیر اخلاقی، غیر قانونی اور نامناسب مواد کی حامل 100 نصابی کتب پر پابندی عائد کر دی۔

    اس سلسلے میں‌ ایم ڈی بورڈ رائے منظور ناصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتب بڑے بڑے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھائی جا رہی تھیں، بورڈ نے نجی اداروں میں پڑھائی جانیوالی 10 ہزار سے زائد کتب حاصل کر لی ہیں اور ان کی جانچ پڑتال کیلئے بورڈ کے ماہرین مضامین کی نگرانی میں 30 کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو ان کتب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں، اب تک 100 نصابی کتب میں غیر مناسب مواد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں آکسفورڈ، کیمرج، لنک انٹرنیشل پاکستان کراچی، پیرا گون بکس اور سپر سٹار سمیت 31 پبلشرز کی نصابی کتب شامل ہیں۔
    واضح رہے کہ کافی عرصے سے نفرت انگیز مواد سمیت غیر اخلاقی مواد اور لٹریچر پر حکومت کی جانب سے پابندی ہے .

  • حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، راجہ بشارت

    حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، راجہ بشارت

    حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، راجہ بشارت

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے پنجاب ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ُملاقات ہوئی ، وفد میں پنجاب ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کامران شیخ جنرل سیکریٹری شفیق ناصر چوہدری اور دیگر ارکان شریک تھے

    :راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے . حکومت کو اس بات کا ادراک ہے کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کرونا کی وجہ سے کس حد تک متاثر ہوئی ہے

    ان شا اللہ عید کے بعد ریسٹورنٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کے حوالے سے اچھی خبر دیں گے:. ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کاروبار کھولنے اور مسائل کے حوالے سے وزیر قانون کو آگاہ ک

  • عثمان بزدارنےراولپنڈی کیلئےپولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کردیا

    عثمان بزدارنےراولپنڈی کیلئےپولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کردیا

    لاہور:عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کر دیا،اطلاعات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کر دیا

    باغی ٹی وی کےمطابق اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس ایپ کے ذریعے شہری پولیس کی آن لائن خدمات حاصل کر سکیں گے-پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے نزدیکی پولیس سٹیشن کی لوکیشن بھی معلوم کی جا سکے گی-

    وزیراعلی نے کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال کی آگاہی بھی حاصل کی جا سکے گی-شہری کسی علاقے میں گھر خریدنے یا کرایہ پر لینے سے پہلے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں جا ن سکیں گے-

    عثمان بزدارنے اس موقع پر کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے محکمے کو عوام کے لئے صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا جائے گا-راولپنڈی میں سرویلنس کے لئے گاڑیوں پر چاروں طرف گھومنے والے کیمرے نصب کئے گئے ہیں

    عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے ”تحفظ سنٹر“ قائم کئے گئے ہیں -پولیس کو مالی اور افرادی وسائل فراہم کر رہے ہیں –

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10 ہزار بھرتیاں کر رہے ہیں -پنجاب میں 45 نئے تھانے قائم ہوں گے، 101 تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے زمین مختص کر دی گئی ہے –

  • برسات میں موٹر وے پر حادثات سے کیسے بچیں، جانیے باغی سپیشل  رپورٹ‌

    برسات میں موٹر وے پر حادثات سے کیسے بچیں، جانیے باغی سپیشل رپورٹ‌

    برسات میں موٹر وے پر حادثات سے کیسے بچیں، جانیے باغی سپیشل رپورٹ‌

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ٹریفک قوانین اور سفر کو محفوظ بنانے کے متعلق باغی ٹی وی نے اپنی تازہ رپورٹ‌ میں ڈی ایس پی موٹر وے سے بات کر کے عوام کو آگاہی دی ہے ، اس سلسلے میں رپورٹر فائض‌چغتائی نے بات کرتےہوئے ڈی ایس پی موٹر وے سے پوچھا کہ موٹروے کو سفر کے لیے محفوظ‌سمجھا جاتا ہے جبکہ بارش کے موسم میں موٹر وے پر حادثات بڑھ جاتے ہیں. اس کی کیا وجہ ہے ،
    اس سلسلےمیں بتاتے ہوئے ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ بارش میں ایک تو حد نگاہ کم ہو جاتی ہے ، جس وجہ سے سپیڈ‌میں جاتے ہوئے سامنے کوئی چیز نظر نہیں‌آتی اور جب بہت قریب جاکر بریک لگتی ہے تو تب گاڑی الٹ جاتی ہے یا وہ دوسری گاڑی میں جا لگتی ہے .
    اسی طرح گاڑی کے وائپر ٹھیک سے نہیں‌کام کرتے جس وجہ سے ڈرائیونگ کے دوران سامنے صحیح‌سے نظر نہیں‌آتا، اس لیے بارش میں سپیڈ‌ کم کرنا چاہیے . اپنے وائپرز کو چالو رکھنا چاہیے ، حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں.
    انہوں‌بتایا کہ سب سے بنیادی وجہ ان حادثات کی حد سے زیادہ سپیڈ‌ہے . زیادہ سپیڈ‌میں‌گاڑی کنٹرول نہیں‌ ہوتی اور بارش میں سلپ بھی ہو جاتی ہے . انہوں مزید کہا کہ بارش اور خراب موسم میں HTV کا داخلہ بند کردی اجاتا ہے . تا کہ حادثات کم سے کم ہوں

    روزبروز بڑھتی ٹریفک کے ساتھ ٹریفک حادثات کی شرح بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔ اس صورتحال میں ہمیں ٹریفک حادثات کی وجوہات کا جائزہ لینا چاہئے اور حکومتی سطح پر ٹریفک حادثات کی شرع میں کمی کے لئے کئے گئے اقدامات میں معاونت کرنا چاہئے، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں تیزی رفتاری، غیر محتاط ڈرائیونگ، سڑکوں کی خستہ حالی،گاڑی میں خرابی،اوورلوڈنگ ، ون وے کی خلاف وزری، اورٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، نو عمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہوجانا اور زائد مدت ٹائر وں کا استعمال شامل ہے۔لیکن ان میں سب سے اہم وجہ سڑک استعمال کرنے والے کا جلدباز روّیہ ہے۔

    80 سے 90 فیصد ٹریفک حادثات غیر محتاط رویے کی وجہ سے رونماء ہوتے ہیں ، مگر ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کے لئے قطعاً تیارنہیں، اور یہ ہی ٹریفک کے مسائل اور حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔جب تک ہم اپنے رویوں کو درست نہیں کریں گے اس وقت ٹریفک حادثات میں کمی نہیں آسکتی۔ جبکہ ٹریفک حادثات اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے یہ دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے کہ گاڑیوں کے لیے موٹر ائیزڈ وہیکلز کے قوانین موجود ہیں لیکن آہستہ چلنے والی گاڑیاں مثلاً گدھا و بیل گاڑی یا پیدل چلنے والوں کے لئے کوئی قانون سازی نہیں ہے،

    اس وجہ سے روڈ استعمال کرنے والے یہ لوگ قانون سے نہ صرف بالا تر ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی مین وجہ بھی ہیں، ان لوگوں کو تربیت دینے کی شدید ضرورت ہے ، تاکہ ان کو روڈ استعمال کرنے سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکے ۔ جبکہ نو عمر افراد اپنے پرجوش روئیے کی وجہ سے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے اور ٹریفک علامات کے سائن ، اور اصولوں کو نظر انداز کردیتے ہیں، بلکہ اکثر نوجوانوں تربیت یافتہ ہی نہیں ہوتے ، اور ان میں موجود میں تیز رفتار گاڑی چلانے کا جنون بے شمار حادثات کا باعث بنتاہے

  • لاہورمادھولال حسین کے دربارکے قریب گولیاں چل گئیں

    لاہورمادھولال حسین کے دربارکے قریب گولیاں چل گئیں

    لاہور:لاہورمادھولال حسین کے دربارکے قریب گولیاں چل گئیں،اطلاعات کے مطابق مادھو لال حسین دربار کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں قربانی کے جانور گلی میں باندھنے پر گولیاں چل گئی۔

    اہل علاقہ کے مطابق علی کنگ اور اسکے ساتھیوں نے گلی میں قربانی کے جانور باندھنے پر فائرنگ کی۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کے روکنے کے باوجود بھی ملزمان فائرنگ کرتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران اینٹیں لگنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب سندر پولیس نے کارروائی کرکے مویشی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ سندر کے علاقے میں قربانی کے مویشی چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہے۔ جس پولیس نے مخبر کی اطلاع ہر چھاپا مار کر ملزم یونس، شاہزیب اور اعظم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کے قبضے سے لاکھوں مالیت کے تین بچھڑے اور واردات میں استعمال ہونے والے تین پسٹل برآمد کیے گیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے لاہوریوں کوخوشخبری سنادی

    نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے لاہوریوں کوخوشخبری سنادی

    لاہور: نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے لاہوریوں کوخوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق شہریوں کے لئے اچھی خبر، ایکسائز نے سمارٹ کارڈ بنانے کے لئے 20 نئی مشینیں خرید لیں، ایک روز میں22 ہزار سے زائد سمارٹ کارڈ بنیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ایکسائز نے سمارٹ کارڈ بنانے کے لئے 20 نئی مشینیں خرید لیں، ایک روز میں22 ہزار سے زائد سمارٹ کارڈبنیں گے. وزیرِ ایکسائز نئی مشینیں آنے پر صوبائی وزیر حافظ ممتاز کا متعلقہ کمپنی کا دورہ سیکرٹری وجیہ اللہ کنڈی، ڈی جی مسعودالحق، راؤ شکیل الرحمان موجود ایکسائزسٹاف نے صوبائی وزیر حافظ ممتاز کو بریفنگ دی۔

    حافظ ممتاز کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ جلد جاری کر دیا جائے گا، شہریوں کےمسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ڈیڑھ ماہ میں زیرالتواسمارٹ کارڈزمالکان تک پہنچادیں گے، بریفنگ نئی مشینوں کے بعد سمارٹ کارڈ بنانے میں تاخیر نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ دسمبر 2018 میں رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا تھا جو ابتدا سے ہی مسائل کا شکار ہوگیا اور لاکھوں کارڈز التوا کا شکارہو گئے تھے۔ سمارٹ کارڈز کے اجرا کے ایک سال گزرنے کے بعد محکمہ ایکسائز کو کمپنی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا خیال آ گیا جبکہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کی فیس وصولی کے باوجود تاخیر پر کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

    نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے ان باکس کمپنی کو 14 روز کا وقت دے دیا ہے۔ زیرا لتوا سمارٹ کارڈ جاری نہ ہوئے تو مہینے کے ادائیگی میں سے 2 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک بار کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔