Baaghi TV

Category: لاہور

  • نومئی مقدمہ،قریشی،محمودالرشید،عمر سرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت خارج

    نومئی مقدمہ،قریشی،محمودالرشید،عمر سرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت خارج

    نسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے معروف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا۔

    یہ درخواست ضمانت راحت بیکری کے باہر 9 مئی کو پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے متعلق تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے اس واقعے میں شامل افراد کے ساتھ تعلقات رکھے اور عوامی فضا خراب کرنے میں حصہ لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست ضمانت کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی نوعیت سنگین ہے اور ملزمان کی ضمانت منظور کرنا قانون کے منافی ہوگا۔ عدالت نے مزید کہا کہ شواہد کی روشنی میں یہ درخواست ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ غیر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور گرفتاری سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے، تاہم عدالت نے اس دلیل کو مسترد کر دیا۔

  • مون سون بارشیں، پنجاب میں 39 اموات،103 زخمی

    مون سون بارشیں، پنجاب میں 39 اموات،103 زخمی

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں سال مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث اب تک 39 شہری جاں بحق اور 103 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون سون کے دوران بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بنیں، جن میں 24 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ علاوہ ازیں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کرنٹ لگنے سے 4 اور ڈوبنے کے حادثات میں 8 افراد کی موت ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے، تاہم چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ کالاباغ اور تونسہ کے علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکام نے عوام کو محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے مختلف انتظامات کیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرانی اور کمزور عمارتوں سے دور رہیں اور بجلی گرنے یا سیلاب کے دوران فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچ جائیں،مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی ہنگامی حالات کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

  • لاہور،مکان کی چھت گر گئی، 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں

    لاہور،مکان کی چھت گر گئی، 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں

    گوالمنڈی کے علاقے لاہور ہوٹل کے قریب ایک مکان کی بالائی منزل کی خستہ حال لکڑی کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت سے ملبے کے نیچے دب گئیں تمام خواتین کو بچا کر انہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق ملبے تلے دبنے والی خواتین کی شناخت ماریہ، نبیہ، مینال، جوریہ، بابرا اور فوزیہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان کی چھت لکڑی کی تھی جو کافی پرانی اور کمزور ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے اچانک گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ خواتین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور انہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں واقعے کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہیں اور مکان کے مالک کے خلاف کارروائی کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔ علاقہ مکینوں نے خستہ حال عمارتوں کی بروقت مرمت اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • غییر ضروری فیسوں کے مطالبات، نجی تعلیمی اداروں کیلئے سخت گائیڈ لائنز جاری

    غییر ضروری فیسوں کے مطالبات، نجی تعلیمی اداروں کیلئے سخت گائیڈ لائنز جاری

    لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں-

    گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔

    گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول طلبہ سے ایڈوانس فیس نہیں لے گا صرف ماہانہ بنیاد پر فیس وصول کرنے کی اجازت ہوگی، اور فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں کسی بھی طالبعلم کو اسکول سے نکالنے یا تذلیل کا نشانہ بنانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تمام نجی تعلیمی ادارے طلبہ کے لیے ایک محفوظ، دوستانہ اور ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اسکول انتظامیہ پر لازم ہوگا کہ وہ تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنائے اور طلبہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

    یوٹیوب آمدنی سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلی

    ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی اسکولوں کے مالکان کو مذکورہ نئی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی بھی تنبیہ کی ہے۔

  • لاہور میں چھ گھنٹے بارش،سڑکوں‌پر پانی،بجلی غائب،مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور میں چھ گھنٹے بارش،سڑکوں‌پر پانی،بجلی غائب،مزید بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے باعث محکمہ پی ڈی ایم اے ے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ یہ بارشیں 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122، واسا، اور دیگر محکمے اپنی مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ نشیبی علاقوں میں پانی کے جمع ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے پانی کی نکاسی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنا ضروری ہے۔ شہریوں کو کچے مکانات اور پرانی و بوسیدہ عمارتوں سے دور رہنے کی بھی سخت ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔

    لاہور میں آج صبح سے جاری مسلسل بارش نے شہر کا معمول درہم برہم کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی کی شدید گرفت نے کئی سڑکیں تالاب بنا دی ہیں، کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں پھنس گئی ہیں۔ اب تک لاہور میں 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جیل روڈ پر 119 ملی میٹر، ایئرپورٹ 60 ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 141,لکشمی چوک 133,اپر مال 121,مغلپورہ 127, تاجپورہ 117,نشتر ٹاون 178,چوک نا خدا 131, ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔جس کے باعث شہر میں مختلف جگہوں پر چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام پورہ روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔

    واسا کے ایم ڈی غفران احمد نے بارش کے دوران نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور واسا کے عملے کو تمام مرکزی شاہراہوں کو جلد از جلد پانی سے کلیئر کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ واسا کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

    بارش کی وجہ سے لاہور اور قریبی اضلاع میں لیسکو کے 142 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ لیسکو کے سی ای او کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بارش رکے گی، بجلی کی بحالی کے کام فوری شروع کر دیے جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات سے دور رہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ لاہور میں 6 گھنٹے سے مسلسل بارش جاری ہے۔ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انڈر پاسز کو کلیئر رکھا گیا ہے اور چند نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے کام جاری ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی ہو۔

  • پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

    پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ

    پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیےموٹر سائیکل کی فیس 550 روپے سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی۔
    650 سی سی سے 1000 سی سی تک گاڑیوں کی فیس 2750 روپے سے بڑھا کر 3025 روپے کر دی گئی۔1000 سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی فیس 5500 روپے سے بڑھا کر 6050 روپے کر دی گئی۔1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 11 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار 100 روپے کر دی گئی۔ایچ ٹی وی (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز) کی فیس 5500 روپے سے بڑھا کر 6050 روپے کر دی گئی۔

    محکمہ ایکسائز کے مطابق یہ اضافہ ریونیو بڑھانے اور انتظامی اخراجات کو مدنظر رکھنے کے تحت کیا گیا ہے، اور فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر سے قبل نئی شرح کو مدنظر رکھیں۔

    خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ سمیت بڑی جامعات پر دباؤ، غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ طلب

    روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کا ریکارڈ حملہ، عالمی سطح پر نئی پابندیوں کا عندیہ

  • عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

    عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا

    سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف گستاخانہ الفاظ کے استعمال سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سے متعلق معاملات کے لیے حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی قائم کر رکھی ہے، لہٰذا درخواست گزار متعلقہ ادارے سے رجوع کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

    یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے وکیل محمد مدثر چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی تھی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے گستاخانہ الفاظ استعمال کیے، جن کی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے، اور اس پر پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • مون سون بارشیں،کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،خالد مسعود سندھو

    مون سون بارشیں،کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع، گھروں کی تباہی، اور دیگر نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات انتہائی افسوسناک ہیں، پوری قوم اس آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بنے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان مشکل حالات میں متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں، میں پارٹی کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رضاکارانہ بنیادوں پر امدادی ٹیمیں تشکیل دیں، پارٹی کارکنان فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا رخ کریں اور مقامی سطح پر امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں،متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کیا جائے ،یہ وقت سیاست کا نہیں، خدمت کا ہے،مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے.مرکزی مسلم لیگ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔

  • لاہور میں 84 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، پی بی سی اے کا سروے مکمل

    لاہور میں 84 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، پی بی سی اے کا سروے مکمل

    مون سون سیزن کے پیش نظر پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (پی بی سی اے) نے لاہور شہر میں 84 خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی نشان دہی کر دی ہے، جنہیں ممکنہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے خالی کرانے یا مرمت کی سفارش کی گئی ہے۔

    پی بی سی اے نے اندرون لاہور سمیت شہر کے 9 ٹاؤنز میں مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کیا۔ سب سے زیادہ خطرناک عمارتیں داتا گنج بخش زون میں پائی گئیں جہاں 42 عمارتیں خستہ حال قرار دی گئیں۔ سمن آباد اور راوی زون میں 13، واہگہ زون میں 10، شالیمار اور عزیز بھٹی زون میں 3، 3 عمارتیں خطرناک تصور کی گئی ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول محمد وقاص کے مطابق، والڈ سٹی لاہور میں پچھلے سال 600 خستہ حال عمارتوں کی نشان دہی کی گئی تھی، جن میں سے 400 عمارتیں مکینوں کے تعاون سے مرمت ہو چکی ہیں، جبکہ 130 عمارتوں کی مرمت والڈ سٹی اتھارٹی نے اپنے وسائل سے کرائی۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ سروے میں والڈ سٹی کی 12 سے زائد عمارتوں کو بھی انتہائی مخدوش قرار دیا گیا ہے، جنہیں خالی کروا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

    پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک عمارتوں میں رہائش سے گریز کریں اور اپنی عمارتوں کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کریں۔

    بلوچستان: سیکیورٹی، اسمگلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ

    ایران سے افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی جاری

    کراچی: عاشورہ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

    کراچی میں بدترین ٹریفک جام، اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

    اربوں روپے کے فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 149 ملکی و غیر ملکی افراد گرفتار

    افغان طالبان کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم کرنے سے انکار

  • یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

    یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لیے۔

    آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب یوٹیوبر فلک جاوید کے خلاف بھی سائبر کرائم ایجنسی نے ایک نیا مقدمہ درج کر لیا ہے ان پر بھی پیکا قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل توہین آمیز اور منفی مہم چلائی۔

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    حکام کے مطابق یہ مقدمات ملک کے حساس ماحول اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے تناظر میں درج کیے گئے ہیں تاکہ ریاستی اداروں کے وقار اور قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،مزید شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-

    محسن نقوی کا حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم