Baaghi TV

Category: لاہور

  • فواد حسن فواد کی چینی کی درآمد پر حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت

    فواد حسن فواد کی چینی کی درآمد پر حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت

    اسلام آباد: سابق نگران وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد کے حالیہ فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے نہ صرف غیر موثر بلکہ ملکی مفاد کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

    گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کئی شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے یا اس سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جس کے باعث عام صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت نے چینی کے بحران سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے پہلا باضابطہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس درآمد کے لیے تقریباً 30 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

    فواد حسن فواد نے حکومت کے اس اقدام پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ چینی کی درآمد کے فیصلے پر فوری طور پر نظرثانی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کا سب سے بڑا صارف عام آدمی نہیں بلکہ فوڈ اور بیوریجز انڈسٹری ہے، جو ملک میں چینی کی ایکسپورٹ اور درآمد دونوں کی ذمہ دار ہے۔ یہی وہ طبقہ ہے جس نے پہلے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت لے کر مارکیٹ میں کمی پیدا کی اور پھر مہنگی قیمتوں پر چینی بیچ کر بھاری منافع حاصل کیا۔ اس طرح کے حالات میں حکومت کی جانب سے چینی درآمد کرنا مسئلہ حل کرنے کی بجائے اسے مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

    فواد حسن فواد نے حکومت سے سوال کیا کہ جن لوگوں کو چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی، ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟ اور اس پورے معاملے میں ایف بی آر کہاں ہے؟ انہوں نے حکومتی ناکامی کو چینی درآمد کرنے کی بنیاد نہیں قرار دیا اور کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جس میں اب تک ناکامی کا سامنا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی اجلاس بے نتیجہ

    پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی اجلاس بے نتیجہ

    پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، تاہم دونوں جانب سے بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میٹنگز جاری ہیں اور تاحال کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہو سکا، تاہم کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں دوبارہ ملاقات ہو گی اور جیسے ہی کسی معاملے پر اتفاق ہوگا، سب کو آگاہ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ ابھی چیزیں فائنلائز نہیں ہوئیں، مزید ایک یا دو ملاقاتوں میں معاملات طے ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب کے ارکان اپنی اپنی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے۔

    وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی کو ڈی سیٹ کرانا نہیں بلکہ ایوان کی عزت و تکریم کو بحال رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بزدار صاحب بھی اس ایوان میں بات کرتے تھے اور ہم ان کی بات سنتے تھے، اس لیے اپوزیشن ارکان کی نااہلی کے ہم حق میں نہیں ہیں۔

    $2.6B روس-پاکستان ڈیل: بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی؟تحریر:ناصر اسماعیل

    کراچی میں مخدوش عمارتوں کے مسئلے پر وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم

    موٹر سائیکل و رکشہ کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ، ہونڈا اور یونائیٹڈ نے میدان مار لیا

  • موٹر سائیکل و رکشہ کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ، ہونڈا اور یونائیٹڈ نے میدان مار لیا

    موٹر سائیکل و رکشہ کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ، ہونڈا اور یونائیٹڈ نے میدان مار لیا

    پاکستان میں دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں، یعنی موٹر سائیکل اور رکشہ کی مارکیٹ نے مالی سال جون 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق اس سیکٹر میں فروخت میں 54 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، ہونڈا نے اپنی روایتی برتری برقرار رکھتے ہوئے مارکیٹ کی قیادت جاری رکھی، جبکہ یونائیٹڈ موٹر سائیکل نے سب سے زیادہ فروخت کا اعزاز حاصل کیا، جس کی سیل گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ رہی۔

    تین پہیوں والی گاڑیوں (رکشوں) کے شعبے میں قنقشی (Qingqi) اور روڈ پرنس (Road Prince) نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، دونوں برانڈز کی فروخت دوگنی سے زیادہ ہو گئی۔ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں کم قیمت ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب، آمدورفت کی سہولت، ایندھن کی بچت اور کم مرمت لاگت اس فروخت میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

    آٹو انڈسٹری سے وابستہ ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو سکتا ہے۔

    بھارت کا میانمار میں ڈرون حملہ، یو ایل ایف اے کے 3 کمانڈر ہلاک

    دلائی لاما کی جانشینی پر بھارت اور چین کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی

    آئینی ترمیم،پی ٹی آئی نے ووٹ دینے والے 5 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

    کوئٹہ رجسٹری: سپریم کورٹ کے بینچز کل سے کیسز کی سماعت کریں گے

  • 5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا،علی امین

    5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا،علی امین

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی نے تحریک چلائی ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی نے چلائی ہے، تحریک شروع ہو چکی ، حکومت میں رہیں یا نہ رہیں ، 90 دن میں آر یا پار کریں گے۔

    لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف بوگس اورسیاسی کیسز ہیں ، ہمارے خلاف کیسز میں انہیں کچھ نہیں ملا،ہمارے خلاف ابھی بھی کارروائیاں جاری ہیں، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے کے آئینی حق سے روکا جا رہا ہے، پاکستان کے ہر شہر اور محلے سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے، تحریک کو آگے کیسے لے کرجائیں گے اس حوالے سے لائحہ عمل دیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے لیے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مذاکرات فیصلہ سازوں سے ہوں گے ، ملک میں آئین اور قانون کی عملداری ہونی چاہیے ،ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو سزا کے لیے تیار ہیں، اگر سازش ثابت ہو جائے تو مجھے چوک میں لٹکا دیں، اگر سزا پر بات آئے تو پھر سب کو سزا ہو گی،تحریک کا اعلان بانی نے کیا وہی لیڈ کریںگے ، ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، عوام دیگر سیاسی جماعتوں کو مسترد کر چکے ہیں۔

    90 روزہ تحریک لگتاہے وزیراعلیٰ نے اپنی نوکری کیلئے وقت مانگا ہے،عظمی بخاری

    انہوں نے کہ میں نے اپنی غیرموجودگی میں مولانا فضل الرحمان کو ہرایا ،میرے بھائی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو شکست دی، مولانا فضل الرحمان اپنے حلقے میں الیکشن نہیں لڑ سکتےمجھے کہا گیا فضل الرحمان کے بارے میں بات نہ کریں، مولانا فضل الرحمان اور پورے صوبے میں ان لوگ فارم 47 پر آئے، مولانا اندر سے اب بھی ملے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ سیاسی تحریک کے 90 دن کا آغاز گزشتہ رات سے ہو چکا ہے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ یہ تحریک ”آر یا پار“ ہوگی اور اس کی قیادت خود بانی پی ٹی آئی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی پر قابو پایا گیا، امن قائم ہوا اور ملک کی معیشت نے بہتری کی راہ پکڑی۔ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی کارکنوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، لیکن وقت آنے پر ہمارے سیاسی مخالفین خود ہی میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

    علی امین گنڈاپور خود تین میں ہیں نہ تیرہ میں،ووٹ سے نہیں بلکہ نوٹ سے جتوایا گیا، حافظ حمد اللہ

    علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ 5 اگست کوئی ڈیڈ لائن نہیں بلکہ وہ دن تحریک کے عروج کا ہوگا، حکومت نے ہمارے خلاف درجنوں مقدمات بنائے لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا ’ہم نے ہمیشہ آئینی راستہ اپنایا، سڑکوں پر احتجاج کرنا میرا قانونی اور جمہوری حق ہے جسے کوئی طاقت مجھ سے نہیں چھین سکتی، موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات اور آئینی بالادستی میں ہے، اور اس کیلئے پی ٹی آئی کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،اس بار صرف تحریک نہیں بلکہ ایک نظریاتی بیداری کی لہر ہے جو پاکستان بھر میں پھیل چکی ہے۔ ’آنے والے 90 دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ عوام کا حق غالب آئے گا یا جبر کا نظام باقی رہے گا۔‘

    تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

  • پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس ، اپوزیشن کا آج مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس ، اپوزیشن کا آج مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ 11 جولائی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کے معطل ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر دونوں طرف سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا،28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کرکے ان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

  • لاہور کی حدود کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

    لاہور کی حدود کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے لاہور کی حدود میں مسافر طیاروں کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،وائلڈ لائف اور انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو متحرک کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح میں پرندوں کی موجودگی کو محدود کرنے کے لیے ایک جامع اور فیصلہ کن گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیااس اقدام کا مقصد طیاروں کی ٹیک آف، لینڈنگ اور نچلی پرواز کے دوران پرندوں سے ٹکراؤ کے خطرے کو کم کرنا ہے

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ‎لاہور کے مختلف علاقوں کو نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی مذبحہ خانوں اور پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو فوری متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں،رضوان شیخ

    پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مشرقی بائی پاس، مناواں، اسپتال داہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، اور چاہ میراں سمیت متعدد علاقوں کو "نو برڈ زون” قرار دے دیا گیا ہے۔

    حکومت پنجاب نے ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب ایسے کاروبار کی ممانعت ہو گی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ ہو ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذیبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی، چمڑا رنگنے اور اس سے اشیاء بنانے والے یونٹس پر بھی ماحولیاتی قوانین کا سخت اطلاق ہوگا، جبکہ کھلے عام جانوروں کی کھالیں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہزاروں اسرائیلیوں کا فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرہ ،غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

    نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں ایسا کوئی کاروبار یا سرگرمی قابلِ قبول نہیں ہوگی جس سے پرندے جمع ہونے کا خطرہ ہو۔ کوڑا کرکٹ کھلے میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا ہے مزید برآں گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، بڑی تعداد میں کبوتر پالنے یا اڑانے، درباروں یا عوامی مقامات پر پرندوں کو خوراک ڈالنے جیسے عوامل پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ پرندوں کے جھنڈ بننے سے بچا جا سکے۔

    پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر وائلڈ لائف رینجرز کو کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا،جسے بھارت نے خود بند کیا،محسن نقوی

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ اقدامات فضائی سفر محفوظ اور سیکڑوں انسانی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں، فضائی حفاظتی حصار کے ذریعے پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ اور حادثات میں کمی ہو گی۔

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

    پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

    مذاکرات کے لیے دوسرے سیشن کی صدارت اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات آج سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی تک نام نہیں بھجوائے گئے اور اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کی کمیٹی بن چکی ہے۔

    حکومت کی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا ارشد، شافع حسین، علی حیدر گیلانی، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم، امجد جاوید، احمداقبال، شعیب صدیقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں،حکومت کی کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میںوزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا، اور ان ارکان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    کراچی: ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

  • پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی، مذاکرات کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کر دی

    پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی، مذاکرات کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کر دی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلا اجلاس اتوار کے روز متوقع ہےپنجاب اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کی اس کمیٹی میں وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، رانا ارشد اور افتخار حسین چھچر شامل ہیں۔اس کے علاوہ راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید، احمد اقبال چوہدری، اور چوہدری شافع حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حیدر گیلانی اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔تاہم، اپوزیشن کی جانب سے تاحال مشاورتی ٹیم سے متعلق کوئی تفصیل یا نام سامنے نہیں آئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی خواہاں ہے۔

    ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 16 اگست کو آمنے سامنے، سنسنی خیز مقابلے کی توقع

    پیک آورز میں اضافہ نہیں ہوا، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

    سندھ پولیس: گٹکا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، 10 دن کی مہلت

    امریکی محکمہ خارجہ سے 1,400 ملازمین برطرف، دفتر میں جذباتی مناظر

    اداکارہ حمیرا اصغر موت: پولیس نے موبائل، لیپ ٹاپ کھول لیے

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا شخص گرفتار

    وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ شخصیت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا شخص گرفتار

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے دو روز قبل بارش کے دوران موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے سڑک کی حالت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایک ویڈیو بیان میں معذرت بھی کی ہے۔

    حکام کے مطابق معاملے کی مزید قانونی کارروائی زیر غور ہے۔

    پیک آورز میں اضافہ نہیں ہوا، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

    سندھ پولیس: گٹکا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، 10 دن کی مہلت

    امریکی محکمہ خارجہ سے 1,400 ملازمین برطرف، دفتر میں جذباتی مناظر

    اداکارہ حمیرا اصغر موت: پولیس نے موبائل، لیپ ٹاپ کھول لیے

    پی ٹی آئی کا احتجاجی پلان: ہر صوبے سے کارکن متحرک کرنے کا فیصلہ

  • پی ٹی آئی کا احتجاجی پلان: ہر صوبے سے کارکن متحرک کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا احتجاجی پلان: ہر صوبے سے کارکن متحرک کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب سمیت تمام صوبوں سے کارکنوں کو احتجاجی تحریک میں متحرک کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہر چھوٹے بڑے شہر سے کارکن میدان میں اتارے جائیں گے۔

    رائیونڈ روڈ پر واقع فارم ہاؤس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ لاہور وہی شہر ہے جہاں سے تحریک نے بانی چیئرمین کو وزیراعظم بنایا تھا، اور اب بھی تحریک کی تیاری یہی سے کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کا مقام اس لیے منتخب کیا گیا تاکہ ہماری آواز جاتی امرا تک پہنچتی رہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ رائیونڈ پہنچا، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ فارم ہاؤس میں بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جبکہ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں سے متعلق باضابطہ اعلان کل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔

    ٹرمپ کے تجارتی ٹیکس،یورپی یونین نے جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی

    پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی درخواستیں قابل سماعت قرار

    نادرا کی یتیم و لاوارث بچوں کی رجسٹریشن مہم، 106 بچوں کا اندراج مکمل

    بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات، 257 افراد جاں بحق