Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی۔
    لاہورمیں 220،ننکانہ10،قصور2،شیخوپورہ2،راولپنڈی56،اٹک2،چکوال 1،جہلم 4اورگوجرانوالہ میں 14کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ3،گجرات27،حافظ آباد2، منڈی بہاؤالدین 3،خانیوال1،وہاڑی9، فیصل آباد19،چنیوٹ 1،ٹوبہ4،جھنگ1 اور رحیم یار خان میں 3کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا9،میانوالی 7،خوشاب 2،بہاولنگر5، بہاولپور6،لودھراں 3،ڈی جی خان11،مظفرگڑھ11، ساہیوال1، اوکاڑہ1اورپاکپتن میں 9کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس سے 13 مزید اموات، کل تعداد2026 ہو چکی ہیں۔ اب تک604,349ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 63,977 ہو چکی ہے۔
    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
    Daily Sitrep 13-07-2020

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • الحمراہال میں ‌ماہوار ادبی و ثقافتی نشتیں  آن لائن کرانے کا فیصلہ

    الحمراہال میں ‌ماہوار ادبی و ثقافتی نشتیں آن لائن کرانے کا فیصلہ

    الحمرا میں ‌ماہوار ادبی و ثقافتی نشتیں آن لائن کرانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کے زیر صدارت اہم امور پرجائزہ اجلاس ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے شرکت کی .اجلاس میں ماہوار ادبی و ثقافتی نشست ”کچھ یادیں،کچھ باتیں“،اور ”روشن ستارے“کے آن لائن انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1282925989828481024?s=20

    .چیئرپرسن الحمرا کا کہنا تھا کہ پروگرامز کا مقصد لیجنڈ کے تجربات سے نوجوانوں کو آگہی دینا ہے.نشست کے انعقاد سے نئی نسل کواپنے مستقبل کاتعین کرنے میں مدد ملے گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے نوجوانوں میں جدوجہد کا جذبہ پید ا ہوگا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل نے بھی شرکت کی ہے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات،حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات،حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات،حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد اور ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
    ۔عثمان بزدار نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی کی طرح قومی اسمبلی کے اراکین بھی میرے ساتھی ہیں.ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت شامل ہےحلقوں کے مسائل حل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔
    تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہو گیا۔ ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

    نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے.ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔

  • حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے، چوہدری سرور

    حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے، چوہدری سرور

    حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے، چوہدری سرور

    باغی ٹی وی :گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے مختلف وفود کی ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ اداروں میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے.

    وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا. حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے. تعمیرات کے شعبے میں حکومت نے ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا ہے. نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم سے بے گھر افراد کو چھت فراہم کر یں گے.ر

    گورنر پنجاب نے کہا کہ کرونا کی وباء کا پھیلاو روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے.حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے صحت کی حفاظت بھی ہو گی. 8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے.

    چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیری پوچھ رہے ہیں کہاں ہیں اقوام متحدہ ؟کہاں ہے او آئی سی ؟. بھارتی ریاستی دہشت گردی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ظلم ہے.کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کے قیام کا خواب پورانہیں ہوسکتا.

  • پاک بھارت کرکٹ میچز بارے چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

    پاک بھارت کرکٹ میچز بارے چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

    پاک بھارت کرکٹ میچز بارے چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : پاک بھارت کرکٹ سیریز بارے احسان مانی نے واضح‌ کر دیا . چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز کے لیے کوئی منصوبہ بندی بھی نہیں ہے۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاک بھارت میچ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں.چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی کے ایونٹس کے علاوہ میچزکا انعقاد نہیں ہوتا.احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ 2020 ملتوی ہونے سے پی سی بی کوکم مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سری لنکا میں کروانے پرپاکستان کرکٹ بورڈ اورسری لنکن کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا تھا۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کے باعث ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے آئندہ کے حوالے سے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے ملتوی شدہ میچز رواں سال کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • ماشاءاللہ خاتون اول کا بڑا بیٹا بڑا  ٹھیکدار بن گیا اربوں کے ٹھیکے

    ماشاءاللہ خاتون اول کا بڑا بیٹا بڑا ٹھیکدار بن گیا اربوں کے ٹھیکے

    لاہور:ماشاءاللہ خاتون اول کا بڑا بیٹا بڑا ٹھیکدار بن گیا اربوں کے ٹھیکے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سینیٹرمشاہداللہ خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے پرالزام دھرتے ہوئے کہاہےکہ اسے بہت بڑے ٹھیکے دیئے گئے ہیں‌

    ًمشاہداللہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے مختصرپیغام میں یہ الزام دیا ہے ، مشاہداللہ خان نے کہاکہ کہ اب اربوں روپے کے ٹھیکے دیئے جارہے ہیں

     

     

    https://twitter.com/Mushahid_Ullahh/status/1282725548817616903

    یاد رہےکہ پچھلے چند دنوں سے ن لیگ نے اپنی تمام توپوں کے منہ پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف کررکھے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اب یہ تاثرعام پایا جارہا ہےکہ ن لیگ کی طرف سے اکثرایسی خبریں سیاسی چال کے طورپرپیش کی جارہی ہیں‌

  • پنجاب حکومت کا موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : لاہور : پنجاب حکومت نے موبائل اراضی سینٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے موبائل اراضی یونٹس کو صوبے میں قائم دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب زمین سے متعلقہ خدمات ملیں گی
    درخواست گزار کیلئے اب گھر بیٹھے فرد کا اجراء یا انتقال اراضی ممکن ہو سکے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ موبائل اراضی سنٹرز سے خصوصی طور پر بزرگوں، بیمار افراد اور خواتین کو سہولت ملےگی۔

    انہوں نے کہا ای گورننس کے اس اقدام سے پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ ہوگا۔

  • یوسف رضا گیلانی، علیم خان ، فیاض  چوہان، خواجہ سعد وخواجہ سلمان رفیق کا عظمیٰ‌گیلانی کو فون والد کی وفات ہر اظہار تعزیت

    یوسف رضا گیلانی، علیم خان ، فیاض چوہان، خواجہ سعد وخواجہ سلمان رفیق کا عظمیٰ‌گیلانی کو فون والد کی وفات ہر اظہار تعزیت

    یوسف رضا گیلانی، علیم خان ، فیاض چوہان، خواجہ سعد اور خواجہ سلمان رفیق کا عظمیٰ‌گیلانی کو فون والد کی وفات ہر اظہار تعزیت

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عظمی بخاری کو ٹیلی فون کیا جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عظمی بخاری سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

    صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور فیاض چوہان نے بھی عظمی بخاری کو ٹیلی فون کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا .لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے .
    واضح رہے کہ پچھلے دنوں عظمی گیلانی کے والدانتقال کر گئے ،وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور ہسپتال میں داخل تھے ،

    عظمیٰ بخاری کو بڑا صدمہ، والد چل بسے، فیاض الحسن چوہان، شہباز شریف کا اظہار افسوس

  • کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے، راجہ بشارت

    کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے، راجہ بشارت

    کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے، راجہ بشارت

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن 22 کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف جان کا نذرانہ پیش کرکے جدوجہدِآزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے .

    پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے:ان شاءاللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہو گا:
    وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر کشمیر کا مقدمہ جرات مندی سے لڑاہماری دعائیں اور بھر پور حمایت کشمیر کی آزادی تک جاری رہیں گی .
    ۔آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے۔22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔شہداء کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے۔بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا۔بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنای

  • عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ

    عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ

    عمر اکمل کیس کا فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرعمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

    27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔

    ‏ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏