Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

    شہباز شریف کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

    شہباز شریف کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے .

    انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوچکا ہے .ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپ نہیں سکتے.ایک بھارت نے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے

    ایل او سی پرجنگ بندی کی باربار خلاف ورزی اور شہری آبادی پر فائرنگ جنوبی ایشیا میں جنگ بھڑکانے کی بھارتی سازش ہے .عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی بھارتی جنگی جنون پر خاموشی عالمی امن سے بے پروائی کے مترادف ہے

    دنیا تماشا دیکھنے کے بجائے بھارت کو عالمی قانون کی خلاف ورزیوں سے روکنے کا فرض پورا کرے .شہباز شریف نے پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دینے کا خیر مقدم کیا ہے

    قائد حزب اختلاف نے گیارہ سالہ لڑکی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے . متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے

  • پنجاب اسمبلی میں جاوید  ہاشمی کے خلاف غداری کی قرار داد جمع

    پنجاب اسمبلی میں جاوید ہاشمی کے خلاف غداری کی قرار داد جمع

    متنازعہ پریس کانفرنس، پنجاب اسمبلی میں جاوید ہاشمی کے خلاف قرار داد جمع

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی پر ملک دشمنی کرنے کے خلاف 93 g کے تحت کاروائی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی. قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی

    قرار داد میں‌موقف اپنایا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سمجھتا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پاکستانی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔
    یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہےکہ جاوید ہاشمی غداری کا مرتکب ہوا ہے۔جاوید ہاشمی کی ہرزہ سرائی پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔

    صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ جاوید ہاشمی باغی کی آڑ میں حقیقتآ داغی ہے۔ اس کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں.
    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس کے خلاف ملک دشمنی کرنے پر 63(g) کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • عید کی نماز اور مویشی منڈیوں کے انتظام  بارے اسد عمر کی  زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس

    عید کی نماز اور مویشی منڈیوں کے انتظام بارے اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس

    عید کی نماز اور مویشی منڈیوں کے انتظام بارے اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ لاہور میں این سی او سی کا باقاعدہ اجلاس جاری ہے. اسد عمر این سی او سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سیشن کے میزبان بھی این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں شریک ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر صحت, ایم بشارت راجہ وزیر قانون دیگر صوبائی نمائندوں کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ جبکہ صوبائی چیف سکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر رہےہیں۔

    عید الاضحی, عید کی نماز اور مویشی منڈیوں کے انتظام کے بارے میں فورم غور کر رہا ہے۔ فورم کو بتایا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر پورے پاکستان میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں قائم ہیں۔ تمام متعلقہ افراد کو صحت کی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں کا صحیع انتظام بیماریوں پر قابو پانے کے لئے بہت ضروری ہے خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگوں کا شہروں میں جانا اور جانوروں کی فروخت کے بعد واپس جانا۔ شہروں سے باہر مویشی مینڈیاں قائم کی جائیں گی شہروں کے اندر کسی مویشی منڈی کی اجازت نہیں ہے۔ صحت کے پروٹوکول اور رہنما اصول پر عمل کرنے کے لئے منڈیوں کی ترتیب کو سب کے ساتھ بانٹنا چاہئے۔ مقامی انتظامیہ مندرجہ ذیل کو یقینی بنانئے؛
    منڈیوں کے اوقات صبح 6 بجے سے 1900 بجے تک ہوں گے۔ منڈیوں میں داخل ہونے والے لوگوں کی اسکریننگ ماسک اور سماجی دوری کا استعمال اور کسی بھی جگہ پر مخصوص افراد کو ایک وقت اجازت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ہجوم سے بچا جاسکے. مویشی منڈیوں کی تعداد بڑھا دی جائے ، جبکہ جسامت کو چھوٹا رکھا جائے. عید الفطر کے منصوبے کے مطابق عید کی نمازیں پڑھائ جائیں.
    فورم کو ٹی ٹی کیو اور سمارٹ لاک ڈاون حکمت عملی کے بارے میں بریف کیا گیا. فورم کو بریفنگ دی گئی کہ ٹی ٹی کیو حکمت عملی کے تحت 750،000 سے زائد رابطوں کا سراغ لگایا گیا جو کوڈ انفیکشنڈ لوگوں سے رابطے میں آئے۔ ان رابطوں میں سے جن لوگوں نے مثبت تجربہ کیا ان کو پورے ملک میں قرنطین / گھریلو تنہائی میں ڈال دیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر تقریبا 300،000 افراد کو انفیکشن ہونے سے بچایاگیا ہے۔ آر آر ٹی (ریپڈ رسپانس ٹیموں) اور کال سینٹرز کے امتزاج کے ذریعے رابطے کی کھوج کو تیز کیا جارہا ہے۔ COVID-19 کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹیز کلیدی حصہ ہیں جس میں رورل سپورٹ نیٹ ورک کی تنظیمیں ، مقامی تنظیمیں ، مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے مختلف شعبوں میں حصہ لینے کے قابل افراد موجود ہیں۔
    اسمارٹ لاک ڈاؤنز
    این سی او سی نے 30 بڑے شہروں کو کوڈ ہاٹ سپاٹ کے طور پر شناخت کیا جو آٹو ٹریس اور این آئی ٹی بی کے نقشوں کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ متاثرہ تھے۔ پورے ملک میں اس پالیسی کو اپنانے کے بعد سے اوسطا 3 سے 8 ملین آبادی 10 سے 30 فیصد متاثرہ افراد کو رولنگ بنیادوں پر 300-500 سمارٹ لاک ڈاؤن (ایس ایل ڈی) کے تحت رہتی ہے۔ اس وقت پاکستان بھر میں 321 سمارٹ لاک ڈاؤنز نافذ ہیں.

  • اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 3 لاکھ افراد کو کرونا سے بچایا ،اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس

    اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 3 لاکھ افراد کو کرونا سے بچایا ،اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ہنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجلاس جاری ہے، پنجاب میں این سی او سی کا یہ پہلا اجلاس ہے

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،راجہ بشارت ،صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر بھی شریک ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،

    این سی او سی کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عید الاضحی کے موقع پر پورے پاکستان میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں قائم ہیں۔ تمام متعلقہ افراد کو صحت کی ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    قفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں کرونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے، بیماریوں پر خاص طور پر دیہی علاقوں کے لوگوں کا شہروں میں جانا اور جانوروں کی فروخت کے بعد واپس جانا،یہ اہم ہے،عید کے لئے شہروں سے باہر مویشیوں کی مینڈیاں قائم کی جائیں گی،شہروں کے اندر کسی مویشی منڈی کی اجازت نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کے حوالہ سے جاری ایس او پیز پر صوبائی حکومتیں عملدرآمد یقینی بنائیں،مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔ منڈیوں میں داخل ہونے والے لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی،ماسک کا استعمال ضروری ہو گا سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہو سکیں،مویشی منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا

    اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ٹی ٹی کیو حکمت عملی کے تحت 750،000 سے زائد ایسے لوگوں کا سراغ لگایا گیا جو کرونا مریضوں سے رابطے میں آئے۔ ان رابطوں میں سے جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کو قرنطینہ کیا گیا

    این سی او سی نے 30 شہروں کو کرونا ہاٹ سپاٹ کے طور پرسامنے لاہا .اس وقت پاکستان بھر میں اس وقت 321 سمارٹ لاک ڈاؤنز نافذ ہیں،اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کورونا سے بچایا گیا ہے ،حکومت کی طرف سےبروقت اقدامات سے کورونا کے زیادہ پھیلاوَ کو روکا گیا

  • انوکھا واقعہ ، پولیس نے ملزم بھی رہا کردیا ، ڈکیتی کامقدمہ بھی درج کرلیا

    انوکھا واقعہ ، پولیس نے ملزم بھی رہا کردیا ، ڈکیتی کامقدمہ بھی درج کرلیا

    انوکھا واقعہ ، پولیس نے ملزم بھی رہا کردیا ، ڈکیتی کامقدمہ بھی درج کرلیا

    باغی ٹی وی : لاک ڈاون اور بے روزگاری ۔۔۔۔ کرایہ دار کا کرایہ ادا کرنے کیلئے برقعہ پہن کر مالک مکان کے گھر ڈکیتی ۔ پولیس نے تمام بقایا جات ادا کرکے فاقہ کش ڈکیت کو رہا کردیا ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج
    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ۔ڈکیتی کی انوکھی واردات کرایہ دار نے برقہ پہن کراپنے مالک مکان کو لوٹ لیا، تیزدھارآلہ سے لیس برقہ پوش نے گھرکے باہر کھڑے شخص سے 39 ہزارچھین لیے،تفتیش میں پتہ چل کے برقہ پوش ڈاکومزکورہ شخص کا کرایہ دارعثمان تھا،:ملزم نے تفتیش میں‌ بتایا کہ لاک ڈاون کے باعث مکان کا کرایہ دینے کیلئے پیسے نہیں تھے اس لیے واردات کی ،
    دیہی بھلے کی ریڑھی لگاکرگھرکاگزاراکرتاتھالاک ڈاون کی وجہ سے فاقہ کشی تھی،غربت بے روزگاری اور بچوں کو بوکھادیکھ کر ذہنی مریض بن گیاتھا،ملزم کا بیان سن کرتھانہ سول لائن کے پولیس ہلکاروں کادل دہل گیا
    پولیس اہلکاروں نے اپنی جیب سے ملزم کے تمام بقایا جات مالک مالکان کو اداکردیے ہیں ،ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ
    قانونی تقاضے پورے کرتےہوئےڈکیتی کامقدمہ بھی درج کرلیاہے،ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاون.

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں‌ ناقص انتظامات پر سخت کاروائیاں

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں‌ ناقص انتظامات پر سخت کاروائیاں

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے بھر میں‌ ناقص انتظامات پر سخت کاروائیاں

    باغی ٹی وی :صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ، پنجاب بھر میں ایک ہزار 509مقامات کی چیکنگ،157فود پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص انتظامات پر53 فوڈ پوائنٹس سیل،87 کوبھاری جرمانے، 17کی پروڈکشن پر پابندی عائد کی گئی۔لیباٹری تجزیے کے لیے17سیمپلز لیے گئے،1051فوڈ ہینڈلرز کاٹمپریچر بھی چیک کیا گیا۔ لاہور شہرکے داخلی راستوں پر ناکے لگا کرملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز سے 299دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والا3لاکھ 11ہزار 840لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔

    ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 21ہزار260 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا۔ 70کلو دالیں،مضر صحت گوشت اور ناقص پانی بھی تلف کر دیا گیا۔صوبے کے تمام اضلاع میں 17لاکھ25ہزار825روپے مالیت کی انتہائی ناقص خوراک تلف کی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں صوبے بھرکے شہروں،قصبوں اور دور دراز دیہاتوں میں واقع تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کر رہی ہیں۔پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔

  • ڈوگرہ فوج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے ، شہباز شریف

    ڈوگرہ فوج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے ، شہباز شریف

    ڈوگرہ فوج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے ، شہباز شریف

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداءجموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سینٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے

    آج کے دن کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے پیاری ہے .22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے

    شہداءکشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے .بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا

    بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے .عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟

    جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایا.جموں وکشمیر کے رہنے والوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

    اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین

  • صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست، ہائی کورٹ نے طلب کرلیا

    صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست، ہائی کورٹ نے طلب کرلیا

    لاہور: صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت مقرر،اطلاعات کےمطابق لاہورہائیکورٹ میں صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت 15 جولائی کوہوگی ،میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نےکیس کی پیروی کے لیےپرائیویٹ وکیل کی خدمات حاصل کرلیں۔

    چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان صوبائی محتسب میجر(ریٹائرڈ) اعظم سلیمان کی تقرری کےخلاف کیس کی سماعت کریں گے،اعظم سلیمان کی جانب سےاحمد اویس ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے،اس کیس میں عدالت نےاعظم سلیمان کی صوبائی محتسب تقرری کا نوٹیفیکیشن درخواست کےحتمی فیصلے سےمشروط کردیا ہے،عدالت نے اعظم سلیمان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی تفصیلات بھی پیش کرنےکا حکم دے رکھا ہے-

    درخواست گزار وکیل نےموقف اختیارکیا کہ اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب لگانےکیلئےقانون میں ترمیم کر دی گئی،ترمیم کرکے نامور شخصیت کو بھی صوبائی محتسب تعینات کرنے کا لفظ شامل کر دیا گیا ہے،ترمیم سے قبل قانون کےتحت ہائیکورٹ کےسابق جج کو تعینات کیا جا سکتا تھا،

    سابق بیوروکریٹ اعظم سلیمان کو غیر قانونی طور پر صوبائی محتسب تعینات کیا گیا ہے،صوبائی محتسب کےعہدے پر تعیناتی سےقبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سےمشاورت نہیں کی گئی,صوبائی محتسب کے کلرک کی بھرتی کیلئےبھی اہلیت مقرر ہےمگر صوبائی محتسب پنجاب کی تقرری کیلئے کوئی اہلیت مقرر نہیں،درخواستگزارنےاستدعا کررکھی ہے کہ عدالت میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کی بطورصوبائی محتسب تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے-

    یاد رہے میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے بطور صوبائی محتسب پنجاب کا چارج سنبھال لیا ہے ، گورنر ہاؤس میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اُن سے حلف لیا۔ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لیکر صوبائی محتسب پنجاب کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

    میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ہوم سیکرٹری، سیکرٹری ایریگیشن، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور، ڈی سی او فیصل آباد اور ڈی سی او ڈی جی خان بھی رہ چکے ہیں۔

  • صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے  بزدار حکومت کے  متاثر کن اقدامات

    صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کے متاثر کن اقدامات

    صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے بزدار حکومت کے متاثر کن اقدامات

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کی پنجاب کو پاکستان کا بزنس حب بنانے کے لئے7 دہائیوں بعد مخصلانہ کاوشیں کیں ہیں. عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے 2برس کی قلیل مدت میں 13 سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک 73برس میں سابق حکمرانوں نے صرف 3 SEZs بنائے۔ ہم نے صرف 2 سال میں صنعتی شعبے کیلئے وہ اصلاحات متعارف کروائیں جو شوبازیاں کرنے والے اگلے 70 برس میں بھی نہ کر پاتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر قائم کئے جارہے ہیں۔فیصل آباد میں قائم ہونے والا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے براہ راست 3 لاکھ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ بین الاقوامی کمپینوں کو پاکستان لارہے ہیں اور ان کی سہولت کیلئے صنعتی اسٹیٹس میں ون ونڈو سسٹم قائم کئے گئے ہیں۔انڈسٹریل سٹی میں 550 سے زائد صنعتی یونٹس لگانے کی گنجائش ہوگی۔

    عثمان بزدار نے کہا معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں یہ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، جس کی بدولت متعلقہ شعبوں میں 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔پنجاب حکومت کی صنعتی اصلاحات کوویڈ19 کے تناظر میں معاشی بحالی کی راہیں ہموار کریں گی۔بین الصوبائی تجارت کے فروغ کیلئے دیگر صوبوں سے ملحقہ اضلاع میں انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے۔پنجاب کی معاشی ترقی پاکستان سمیت پورے خطے میں صنعتی انقلاب برپا کرے گی۔

  • شہباز شریف کی طرف سے میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

    شہباز شریف کی طرف سے میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

    شہباز شریف کی طرف سے میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ میر شکیل الرحمن کو بھائی میر جاوید رحمان کے بعد ہمشیرہ کے انتقال کا دوہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا

    بھائی اور بہن کا غم بڑا گہرا ہوتا ہے، میرشکیل الرحمن اور اہلخانہ سے ہمدردی ہے .میرشکیل الرحمن کو ہمشیرہ کی تجہیز وتکفین میں شرکت کی اجازت دی جائے .غم اور دکھ کی اس گھڑی میں میر فیملی کے ساتھ ہیں .اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، اہلخانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین
    واضح‌رہے کہ اس سے قبل ان کے بڑے بھائی میرجاوید رحمان فوت ہو چکے تھے جوکہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے،

    میر شکیل الرحما ن کو بڑا صدمہ

    میر جاوید الرحمان کی وفات پر صدر سمیت دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کا اظہارِ افسوس،خدمات پرخراج تحسین