Baaghi TV

Category: لاہور

  • طلبی کے بعد نیب نے مریم نواز کو سوالنامہ بھجوا دیا

    طلبی کے بعد نیب نے مریم نواز کو سوالنامہ بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کو سوالنامہ بھجوا دیا

    نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں،مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

    نیب کی جانب سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی مکمل تفصیلات فراہم کریں،حاصل کی گئی زمین کس مقصدکیلئےاستعمال کی جارہی ہے،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا،نیب نے مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کیا ہے ۔نیب کی جانب سے مریم نواز کو لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری سے متعلق طلب کیا گیا،مریم نواز نے 200 کنال زمین 2013 میں خریدی،مریم نواز سے دوران تفتیش آمدن کےذرائع پوچھے جائیں گے،

    مریم نواز کو نیب نے پہلے بھی گرفتار کیا تھا تو ہم نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے مریم نواز کو ضمانت ملی تھی ۔مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    اب نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کیا یے, عید کی چھٹیوں کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں نیب کے خاتمے کا پروگرام بنا رہی ہیں

    واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  • لاہور ہائی کورٹ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے خلاف درخواستوں کی سماعت۔

    لاہور ہائی کورٹ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے خلاف درخواستوں کی سماعت۔

     

    عدالت نے درخواستوں پر سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی.جس طرح کے حکومت نوٹیفیکیشن جاری کر رہی ہے میں نے اج تک ایسے نوٹیفیکیشن نہیں دیکھے عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری ہوم پنجاب اور کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کی ہدایت کی.عدالت نے چیف سیکرٹری ۔ہوم سیکرٹری اور سیکرٹری قانون پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمت طلب کر لیا ۔عدالت نے معمولی جرائم میں ملوث ان تمام ملزمان کا ریکارڈ طلب کر لیا جنکو نوٹیفیکیشن کی معطلی کے بعد سزائیں ہوئیں. معمولی جرائم میں ملوث 17 ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جیلوں میں اب بھی موجود ہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات کی رپورٹ ۔

    ہم نے عدالت کے نوٹیفیکیشن معطلی کے بعد اپنا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا ۔سرکاری وکیل ۔

    میرے نوٹیفیکیشن کی معطلی کے آرڈر کے بعد پرائس کنٹرول کے تحت کیسے ملزمان کو سزائیں ہو گئیں ۔یکھنا ہے کہ نوٹیفکیشن کو معطلی کے بعد یہ سزائیں ہو سکتی ہیں۔پتہ نہین حکومت کے لیگل امور پر کون مشیر ہیں جو حکومت کوغلط مشورے دیتے ہیں ۔سیکرٹری قانون کی مشاورت کے بغیر کوئی جواب عدالت میں داخل نہین ہو سکتا یہ سیکرٹری قانون کی کارکردگی ہے. چیف جسٹس ۔

    سیکرٹری قانون سمت لا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے ۔عدالت نے سرکاری وکیل کی موجودگی میں آرڈر جاری کیا۔مگر اسکی دانستہ تعمیل نہ کی گئی ۔عدالت

    چیف سیکرٹری نے زبانی طور ( فون) پر صوبہ بھر کے ڈی سی اور اے سی صاحبان کو عدالتی حکم سے اگاہ کیا تھا۔ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالعزیزاعوان ۔

    عدالت نے سرکاری وکیل کے اس جواب سے اتفاق نہ کیا

    میں نے حکومتی نوٹیفیکشن پر عمل درآمد معطل کیا ۔اس پر چیف سیکرٹری نے کیسے تعمیل کروائی ۔چیف جسٹس

    چیف جسٹس محمد قاسم خان نے برسٹر مومن علی اور ندیم سرور اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی. گزشتہ سماعت پر عدالت نے کمشنر۔ ڈی سی لاہور ۔ اے سی مریدکے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا.عدالت نے نوٹیفیکیشن معطلی کے بعد چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے.گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف سیکرِٹری سے جواب مانگا تھا کہ بتائیں عدالتی حکم کے متعلق صوبہ بھر کے ضلعی افسران کو کب اور کیسے آگاہ کیا تھا.عدالت کا نوٹیفیکیشن معطلی کے باوجود اختیارات استعمال کرنے پر اظہار برہمی کیا تھا.

    عدلیہ اور انتظامیہ کو آئین میں الگ الگ اختیارات دیے گئے , حکومت نے نوٹیفیکشن جاری کر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات رفویض کر دیے , عدالت نوٹیفیکیشن کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دے .درخواست گزار

    ہائی کورٹ نے اس سے پہلے حکومتی نوٹیفیکشن کو معطل کر دیا تھا.

  • رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ ،کہا شیخ صاحب،کرونا کے بعد نئی زندگی ملی، جھوٹ سے توبہ کر لیں

    رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ ،کہا شیخ صاحب،کرونا کے بعد نئی زندگی ملی، جھوٹ سے توبہ کر لیں

    رانا ثنا اللہ کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ ،کہا شیخ صاحب،کرونا کے بعد نئی زندگی ملی، جھوٹ سے توبہ کر لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ دیا ہے

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب کرونا کے بعد نئی زندگی ملی ہے ، جھوٹ سے توبہ کر لیں ،شیخ صاحب کرونا کے بعد اللہ اللہ کریں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نہیں،شیخ صاحب کرپشن کے سنجیدہ کیسز مالم جبہ ، ہیلی کاپٹر کیس، عمران نیازی کے 23 خفیہ اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ ہیں ،شیخ صاحب کرپشن کے سنجیدہ کیس پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری سُونامی ہیں

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ صاحب ملکی تاریخ کے کرپشن کے سنجیدہ ترین کیسز عمران مافیا کی آٹا ، گندم، چینی، پٹرول، فرنس آئل ، ادویات کی چوری ہیں ،کرپشن کا سنجیدہ ترین کیس دو سال میں 13000 ارب کا قرض کس کی جیب میں گیا؟

    قبل ازیں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی محنت اورایمانداری کی گواہی چین ،ترکی،برطانیہ سمیت کئی ممالک دیتے رہے ہیں،شہبازشریف کی قائد انہ صلاحیتوں کی بدولت پنجاب میں غیر ملکی کمپنیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کی

    چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

    شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

    کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو نیب کی جانب سے نیا نوٹس بھیجنا شرمناک حرکت ہے،مریم نواز کو نیب نے وراثتی جائیداد کا حساب مانگنے کےلیے طلب کرلیا ہے،عمران خان وارثت میں بھی کچھ نہیں ملا اس ارب پتی سے نیب حساب کیوں نہیں مانگ رہا؟نیب اور نیازی مریم نواز اور نوازشریف کے خوف اور حسد میں مبتلا ہیں،عمران خان اپنے لیے اصل خطرہ شریف خاندان کو ہی سمجھتے ہیں

    شہبازشریف کا کیس سنجیدہ،نیب ہمارے لوگوں کو بھی طلب کر سکتا ہے، شیخ رشید

  • لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی  پولی تھین بیگز پر پابندی لگادی

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی پولی تھین بیگز پر پابندی لگادی

    لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی پولی تھین بیگز پر پابندی لگادی

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مالز اور شاپنگ سنٹرز میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ ماحولیات پولی تھین بیگز کے استعمال سے متعلق پابندی کے حکم پر عمل درآمد نہیں کروا رہا جس کے باعث شہر میں نکاسی کا سسٹم متاثر ہو رہا ہے، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ماحولیاتی الودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے۔

    جسٹس شاہد کریم نے قرار دیا کہ محکمہ ماحولیات ہر صورت عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ماحولیات سے عمل درآمد

    https://login.baaghitv.com/massive-increase-in-sale-of-bio-safe-bagss/رپورٹ طلب کرلی

  • شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے نام وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نےخط لکھا ہے اور انہیں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی ہے. شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی دعوت قبول کرلی ہے

    اور وہ کل دو بجے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مودی سرکار کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے آئینی ترمیم سے مسئلہ کشمیر کی مسلمہ عالمی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے اورمتنازعہ قوانین سے کشمیر میں مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راجہ فاروق حیدرنے مزید لکھا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ بھارتی کوششوں کے تناظرپر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے کل ہونے والے خصوصی اجلاس میں خطاب کریں۔ راجہ فاروق حیدربطور وزیر اعظم آزادجموں و کشمیران کی خواہش ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ایک ایک نمائندے کو دعوت دیں تاکہ کشمیری عوام کی ایک مشکل گھڑی میں نفسیاتی ڈھارس بندھانے کا باعث بن سکے۔

  • عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے، فیاض الحسن چوہان

    عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے، فیاض الحسن چوہان

    عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔

    عشروں سے نظر انداز ملکی سیاسی و انتظامی ڈھانچے کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کا مقصد ہے۔پاکستان کی کرونا کے خلاف موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج ساری دنیا نے تسلیم کیے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی کرونا مخالف اقدامات کا نتیجہ 90 فیصد مریضوں کی صحتیابی کی صورت میں نکلا ہے۔ جلد ملک بالخصوص کے پی کے میں سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔

    پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت کرونا کیسز ایک فیصد سے بھی کم سطح پر آ گئے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نچلے طبقے کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں۔لاہور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تنخواہ دار طبقے کے لیے اپارٹمنٹس کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔

    ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سے 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے آج احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

  • پنجاب حکومت کی طرف سے  اینٹوں کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی

    پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹوں کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی

    پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹوں کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا صدر برکس کلن اونر ایسوسی ایشن محمد شعیب خان نیازی، ایم ڈی پیسک مدثر ریاض ملک، ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات اشعر زیدی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی . جس میں اینٹوں کے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی سکیم کو حتمی شکل دی گئی.سکیم کے تحت جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے فی بھٹہ 20 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا
    قرض پر صرف 2فی صد آپریشنل چارج وصول کیا جائے گا .بھٹے کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا عمل 3ماہ میں مکمل کرنا ہوگا .قرضے کی واپسی 2سال میں ہوگی،
    قرضے کی فراہمی کے لئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنیں گی .ان کمیٹیوں میں محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ تحفظ ماحولیات اور برکس کلن اونرزایسو ایشن کے نمائندے شامل ہونگے، جو بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے، انہیں بھی بلاسود قرضے کی سہولت ملے گی .
    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی ضروری ہے،
    بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بلاسود قرضوں کی سکیم لارھا ہے
    مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے بھر کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا
    پہلے مرحلے میں 11 اضلاع لاہور، راولپنڈی گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، ملتان، شیخوپورہ، اوکاڑہ، جہلم، ساہیوال اور قصورکےبھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا .بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئے قرضوں کی سکیم وزیر اعظم کے صاف اور سرسبز پاکستان کے ویزن کی جانب اہم قدم ہے
    نئی نسل کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ھمارا عزم ہے.بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پرمنتقلی کیلئے ہر ممکن سہولت دیں گے .

  • عبد العلیم خان نے  فوڈ افسرا ن کو  فلور ملز کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی

    عبد العلیم خان نے فوڈ افسرا ن کو فلور ملز کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی

    عبد العلیم خان نے فوڈ افسرا ن کو فلور ملز کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی

    باغی ٹی وی: سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا بہاولپور نے بہاولپور کا دورہ کیا ،:جہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی سینئر و وزیر خوراک کو کمشنر بہاولپور و محکمہ خوراک کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی
    کی اور نے ہدایت کی کہ فوڈ افسرا ن فیلڈ میں نکلیں، فلور ملز کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے
    حکومت سے سستے داموں لینے والی گندم کا آٹا دیگر صوبوں میں نہ جائے: شہریوں کو ہر صورت20کلو آٹے کا تھیلا860روپے فراہم ہونا چاہیے: ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی:
    حکومت نے آٹے کی قیمت کا تعین فلور ملز کی مشاورت کے بعد کیا ہے:سبسڈائزڈ نرخوں پروافر آٹے کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
    سینئر وزیر نے کہا کہ محکمہ خوراک دیگر صوبوں کو آٹا بھجوانے والی فلور ملوں کی نشاندہی کرے:خلاف ورزی کی مرتکب فلور ملز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سینئر وزیر نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے خود جائزہ لینے کے لئے بہاولپور کے بعد دیگر اضلاع کا بھی دورہ کروں گا:
    جہاں کسی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا وہاں کسی سے رعائیت نہیں ہوگی: آٹے جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی کسی طور قلت نہیں ہونی چاہیے:پنجاب حکومت نے امسال قبل از وقت سرکاری گندم ریلیز کر دی ہے:
    آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے گندم کی درآمد بھی ہو رہی ہے.

  • راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام بارے انتظامیہ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت

    راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام بارے انتظامیہ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام بارے انتظامیہ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالے سے گوجرانوالہ ڈویژن کی انتظامیہ کی بریفنگ اورضلعی امن کمٹیوں کے ارکان سے مشاورت ہوئی .

    اجلاس میں‌صوبائی وزراء انصر مجید خان ،چوہدری اخلاق احمد، صاحبزادہ سعید الحسن، آئی جی پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی.

    گوجرانوالہ ڈویژن کے کمشنر، آرپی او، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اورعلماء کرام کی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کی.

    وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مثالی کرداراور تعاون پرحکومت تمام علماء کرام کی شکر گذارہے:.محرم الحرام کے دوران یہ مثالی ہم آہنگی برقرار رکھی جائے .

    بیرونی و اندرونی شر پسند عناصر کی ممکنہ سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں :ضلعی انتظامیہ طے شدہ سیکیورٹی پلان، مجالس و جلوسوں کے اوقات اور روٹس پر سختی سے عملدرآمد کرائے،

    محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے .محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی ہو گی.

    سیکیورٹی پلان پر موثر عملدرآمد کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائینگے علماء کرام نے کہا کہ .تمام مکاتب فکر کے علماء کرام آپس میں ہر وقت رابطہ رکھتے ہیں اور مثالی مذہبی ہم آہنگی موجود ہے:

    سوشل میڈیا پر غیر مستند اور اشتعال انگیز مذہبی مواد کی سخت مانیٹرنگ ہونی چاہیے :بالخصوص صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کے خلاف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے :

    سائبر کرائم اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اس کی روک تھام کیلئے قوانین پر سخت عملدرآمد کرایا جائے .حکومت کی علماء کے ساتھ مشاورت قابل ستائش ہے، قیامِ امن میں حسب روایت بھر پور تعاون کریں گے.سائبر کرائم اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی.

    راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے اتفاق رائے سے تحفظِ بنیادِ اسلام بل پر پیش رفت کی جائے گی :تحفظِ بنیادِ اسلام بل کا اصل مقصد تمام مذاہب و عقائد کی توہین کا سدِباب ہے

    ****

  • لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ

    لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ ہوا

    ای پے پنجاب ایپ سے صرف جولائی میں 5 لاکھ سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں،جولائی میں ای پے سے 1 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ریکارڈ محصولات وصول ہوئی ہیں،

    ای پے سے کل 7 لاکھ سے زائد آن لائن ٹرانزیکشنز اور 4 ارب سے زائد رقم خزانے میں جمع ہوئی،”ای پے پنجاب” محکمہ خزانہ پنجاب، پی آئی ٹی بی، سٹیٹ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے،6 صوبائی محکموں کے 14 ٹیکسوں کی بینکوں، موبائل فون، انٹرنیٹ، اے ٹی ایم، برانچوں و دیگر جدید ذرائع سے ادائیگی ممکن ہوئی

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    ای پے سے ٹریفک چالان، ٹوکن پراپرٹی پروفیشنل اور سیلز ٹیکس، روٹ پرمٹ و دیگر ٹیکسز کی ادائیگی میں تیزی آ گئی

    چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکا کہنا ہے کہ عوام کو ای پے پنجاب کے ذریعے گھر بیٹھے ٹیکس ادائیگی کی سہولت ملی،ای پے پنجاب سے محکمانہ کارکردگی میں بہتری اور شفافیت آئی‘

    لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کو دیا گیا، صوبائی وزیر لیبر کا دعویٰ