Baaghi TV

Category: لاہور

  • نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ ترجمان چودھری صاحبان

    نیب سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ ترجمان چودھری صاحبان

    پاکستان مسلم لیگ کے چودھری صاحبان کے ترجمان نے نیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہو رہا ہے، ہمارے خلاف پرانے کیسز بار بار کھولے اور بند کیے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بیس سال پرانے کیس کی دوبارہ سماعت سیاسی انجینئرنگ نہیں تو اور کیا ہے جبکہ خلاف درخواست دینے والا نامعلوم ہے اور دوبارہ اس معاملے کو کھولنے کی وجوہات بھی نامعلوم ہیں جبکہ اب معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود میڈیا ٹرائل کی وجہ کیا ہے اس کا بھی کچھ پتہ نہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نیب اپنے جواب میں چودھری صاحبان کا کوئی ایسا اثاثہ نہیں بتا سکا جو ان کی آمدن سے زیادہ ہو، نیب 20 سال میں چودھری صاحبان کی طرف سے کسی کرپشن کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا، نیب کے جواب میں بھی چودھری صاحبان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال یا کسی کرپشن میں کک بیکس یا بدعنوانی کا کوئی ذکر نہیں ہے، نیب نے قرضے لینے اور معاوف کروانے والا کیس بھی خود ہی بند کر دیا ہے اور نیب نے تسلیم کیا کہ چودھری صاحبان نے کوئی غلط قرضہ نہیں لیا نہ ہی کوئی قرضہ معاف کروایا لیکن یہی کیسز سیاسی انجینئرنگ کیلئے بار بار کبھی بند کیے جاتے ہیں کبھی کھول دئیے جاتے ہیں۔

  • اسلام اور ملک کیخلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد کردی گئی

    اسلام اور ملک کیخلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد کردی گئی

    اسلام اور ملک کیخلاف مواد: 31 پبلشرز کی 100 نصابی کتابوں پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اسلام اور نظریہ پاکستان سے متصادم، غیر اخلاقی، غیر قانونی اور نامناسب مواد کی حامل 100 نصابی کتب پر پابندی عائد کر دی۔

    اس سلسلے میں‌ ایم ڈی بورڈ رائے منظور ناصر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتب بڑے بڑے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھائی جا رہی تھیں، بورڈ نے نجی اداروں میں پڑھائی جانیوالی 10 ہزار سے زائد کتب حاصل کر لی ہیں اور ان کی جانچ پڑتال کیلئے بورڈ کے ماہرین مضامین کی نگرانی میں 30 کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو ان کتب کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں، اب تک 100 نصابی کتب میں غیر مناسب مواد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں آکسفورڈ، کیمرج، لنک انٹرنیشل پاکستان کراچی، پیرا گون بکس اور سپر سٹار سمیت 31 پبلشرز کی نصابی کتب شامل ہیں۔
    واضح رہے کہ کافی عرصے سے نفرت انگیز مواد سمیت غیر اخلاقی مواد اور لٹریچر پر حکومت کی جانب سے پابندی ہے .

  • حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، راجہ بشارت

    حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، راجہ بشارت

    حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے، راجہ بشارت

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے پنجاب ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ُملاقات ہوئی ، وفد میں پنجاب ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کامران شیخ جنرل سیکریٹری شفیق ناصر چوہدری اور دیگر ارکان شریک تھے

    :راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ہر چیز کو دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے . حکومت کو اس بات کا ادراک ہے کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کرونا کی وجہ سے کس حد تک متاثر ہوئی ہے

    ان شا اللہ عید کے بعد ریسٹورنٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کے حوالے سے اچھی خبر دیں گے:. ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کاروبار کھولنے اور مسائل کے حوالے سے وزیر قانون کو آگاہ ک

  • عثمان بزدارنےراولپنڈی کیلئےپولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کردیا

    عثمان بزدارنےراولپنڈی کیلئےپولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کردیا

    لاہور:عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کر دیا،اطلاعات کےمطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح کر دیا

    باغی ٹی وی کےمطابق اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس ایپ کے ذریعے شہری پولیس کی آن لائن خدمات حاصل کر سکیں گے-پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے نزدیکی پولیس سٹیشن کی لوکیشن بھی معلوم کی جا سکے گی-

    وزیراعلی نے کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے راولپنڈی میں ٹریفک کی صورتحال کی آگاہی بھی حاصل کی جا سکے گی-شہری کسی علاقے میں گھر خریدنے یا کرایہ پر لینے سے پہلے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں جا ن سکیں گے-

    عثمان بزدارنے اس موقع پر کہا کہ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے محکمے کو عوام کے لئے صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا جائے گا-راولپنڈی میں سرویلنس کے لئے گاڑیوں پر چاروں طرف گھومنے والے کیمرے نصب کئے گئے ہیں

    عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی میں خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے ”تحفظ سنٹر“ قائم کئے گئے ہیں -پولیس کو مالی اور افرادی وسائل فراہم کر رہے ہیں –

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 10 ہزار بھرتیاں کر رہے ہیں -پنجاب میں 45 نئے تھانے قائم ہوں گے، 101 تھانوں کی عمارتوں کی تعمیر کے لئے زمین مختص کر دی گئی ہے –

  • برسات میں موٹر وے پر حادثات سے کیسے بچیں، جانیے باغی سپیشل  رپورٹ‌

    برسات میں موٹر وے پر حادثات سے کیسے بچیں، جانیے باغی سپیشل رپورٹ‌

    برسات میں موٹر وے پر حادثات سے کیسے بچیں، جانیے باغی سپیشل رپورٹ‌

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ٹریفک قوانین اور سفر کو محفوظ بنانے کے متعلق باغی ٹی وی نے اپنی تازہ رپورٹ‌ میں ڈی ایس پی موٹر وے سے بات کر کے عوام کو آگاہی دی ہے ، اس سلسلے میں رپورٹر فائض‌چغتائی نے بات کرتےہوئے ڈی ایس پی موٹر وے سے پوچھا کہ موٹروے کو سفر کے لیے محفوظ‌سمجھا جاتا ہے جبکہ بارش کے موسم میں موٹر وے پر حادثات بڑھ جاتے ہیں. اس کی کیا وجہ ہے ،
    اس سلسلےمیں بتاتے ہوئے ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ بارش میں ایک تو حد نگاہ کم ہو جاتی ہے ، جس وجہ سے سپیڈ‌میں جاتے ہوئے سامنے کوئی چیز نظر نہیں‌آتی اور جب بہت قریب جاکر بریک لگتی ہے تو تب گاڑی الٹ جاتی ہے یا وہ دوسری گاڑی میں جا لگتی ہے .
    اسی طرح گاڑی کے وائپر ٹھیک سے نہیں‌کام کرتے جس وجہ سے ڈرائیونگ کے دوران سامنے صحیح‌سے نظر نہیں‌آتا، اس لیے بارش میں سپیڈ‌ کم کرنا چاہیے . اپنے وائپرز کو چالو رکھنا چاہیے ، حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں.
    انہوں‌بتایا کہ سب سے بنیادی وجہ ان حادثات کی حد سے زیادہ سپیڈ‌ہے . زیادہ سپیڈ‌میں‌گاڑی کنٹرول نہیں‌ ہوتی اور بارش میں سلپ بھی ہو جاتی ہے . انہوں مزید کہا کہ بارش اور خراب موسم میں HTV کا داخلہ بند کردی اجاتا ہے . تا کہ حادثات کم سے کم ہوں

    روزبروز بڑھتی ٹریفک کے ساتھ ٹریفک حادثات کی شرح بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔ اس صورتحال میں ہمیں ٹریفک حادثات کی وجوہات کا جائزہ لینا چاہئے اور حکومتی سطح پر ٹریفک حادثات کی شرع میں کمی کے لئے کئے گئے اقدامات میں معاونت کرنا چاہئے، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں تیزی رفتاری، غیر محتاط ڈرائیونگ، سڑکوں کی خستہ حالی،گاڑی میں خرابی،اوورلوڈنگ ، ون وے کی خلاف وزری، اورٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، نو عمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہوجانا اور زائد مدت ٹائر وں کا استعمال شامل ہے۔لیکن ان میں سب سے اہم وجہ سڑک استعمال کرنے والے کا جلدباز روّیہ ہے۔

    80 سے 90 فیصد ٹریفک حادثات غیر محتاط رویے کی وجہ سے رونماء ہوتے ہیں ، مگر ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کے لئے قطعاً تیارنہیں، اور یہ ہی ٹریفک کے مسائل اور حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔جب تک ہم اپنے رویوں کو درست نہیں کریں گے اس وقت ٹریفک حادثات میں کمی نہیں آسکتی۔ جبکہ ٹریفک حادثات اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے یہ دلچسپ پہلو سامنے آیا ہے کہ گاڑیوں کے لیے موٹر ائیزڈ وہیکلز کے قوانین موجود ہیں لیکن آہستہ چلنے والی گاڑیاں مثلاً گدھا و بیل گاڑی یا پیدل چلنے والوں کے لئے کوئی قانون سازی نہیں ہے،

    اس وجہ سے روڈ استعمال کرنے والے یہ لوگ قانون سے نہ صرف بالا تر ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی مین وجہ بھی ہیں، ان لوگوں کو تربیت دینے کی شدید ضرورت ہے ، تاکہ ان کو روڈ استعمال کرنے سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکے ۔ جبکہ نو عمر افراد اپنے پرجوش روئیے کی وجہ سے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے اور ٹریفک علامات کے سائن ، اور اصولوں کو نظر انداز کردیتے ہیں، بلکہ اکثر نوجوانوں تربیت یافتہ ہی نہیں ہوتے ، اور ان میں موجود میں تیز رفتار گاڑی چلانے کا جنون بے شمار حادثات کا باعث بنتاہے

  • لاہورمادھولال حسین کے دربارکے قریب گولیاں چل گئیں

    لاہورمادھولال حسین کے دربارکے قریب گولیاں چل گئیں

    لاہور:لاہورمادھولال حسین کے دربارکے قریب گولیاں چل گئیں،اطلاعات کے مطابق مادھو لال حسین دربار کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں قربانی کے جانور گلی میں باندھنے پر گولیاں چل گئی۔

    اہل علاقہ کے مطابق علی کنگ اور اسکے ساتھیوں نے گلی میں قربانی کے جانور باندھنے پر فائرنگ کی۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کے روکنے کے باوجود بھی ملزمان فائرنگ کرتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران اینٹیں لگنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب سندر پولیس نے کارروائی کرکے مویشی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ سندر کے علاقے میں قربانی کے مویشی چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہے۔ جس پولیس نے مخبر کی اطلاع ہر چھاپا مار کر ملزم یونس، شاہزیب اور اعظم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کے قبضے سے لاکھوں مالیت کے تین بچھڑے اور واردات میں استعمال ہونے والے تین پسٹل برآمد کیے گیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے لاہوریوں کوخوشخبری سنادی

    نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے لاہوریوں کوخوشخبری سنادی

    لاہور: نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے لاہوریوں کوخوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق شہریوں کے لئے اچھی خبر، ایکسائز نے سمارٹ کارڈ بنانے کے لئے 20 نئی مشینیں خرید لیں، ایک روز میں22 ہزار سے زائد سمارٹ کارڈ بنیں گے.

    تفصیلات کے مطابق ایکسائز نے سمارٹ کارڈ بنانے کے لئے 20 نئی مشینیں خرید لیں، ایک روز میں22 ہزار سے زائد سمارٹ کارڈبنیں گے. وزیرِ ایکسائز نئی مشینیں آنے پر صوبائی وزیر حافظ ممتاز کا متعلقہ کمپنی کا دورہ سیکرٹری وجیہ اللہ کنڈی، ڈی جی مسعودالحق، راؤ شکیل الرحمان موجود ایکسائزسٹاف نے صوبائی وزیر حافظ ممتاز کو بریفنگ دی۔

    حافظ ممتاز کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ جلد جاری کر دیا جائے گا، شہریوں کےمسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ڈیڑھ ماہ میں زیرالتواسمارٹ کارڈزمالکان تک پہنچادیں گے، بریفنگ نئی مشینوں کے بعد سمارٹ کارڈ بنانے میں تاخیر نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ دسمبر 2018 میں رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈ کا اجرا کیا گیا تھا جو ابتدا سے ہی مسائل کا شکار ہوگیا اور لاکھوں کارڈز التوا کا شکارہو گئے تھے۔ سمارٹ کارڈز کے اجرا کے ایک سال گزرنے کے بعد محکمہ ایکسائز کو کمپنی کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا خیال آ گیا جبکہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کی فیس وصولی کے باوجود تاخیر پر کمپنی کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

    نئے ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے ان باکس کمپنی کو 14 روز کا وقت دے دیا ہے۔ زیرا لتوا سمارٹ کارڈ جاری نہ ہوئے تو مہینے کے ادائیگی میں سے 2 فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ایک بار کمپنی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

  • شراب کی فروخت پر پابندی کے لئے درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    شراب کی فروخت پر پابندی کے لئے درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    شراب کی فروخت پر پابندی کے لئے درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دیا گیا

    عدالت نے محفوب فیصلہ سنا دیا، لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

    اس سے پہلے عدالت کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جس میں پنجاب حکومت، ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن ڈیپارٹمنٹ ودیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

    درخواست میں پنجاب حکومت،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور 9 بڑے ہوٹلوں کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق غیر مسلموں کو انکے مذہبی تہواروں پر شراب فروخت کی جا سکتی ہے ،پنجاب کے بڑے ہوٹل سارا سال مقررہ مقدار سے زائد شراب فروخت کر رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے چار بڑے ہوٹلوں نے گزشتہ تین سالوں میں 1952800 گیلن شراب فروخت کی

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ غیر مسلموں کی آڑ میں بھاری مقدار میں شراب کی کھلے عام فروخت جاری ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے شراب کی کھلے عام اور بھاری مقدار میں فروخت پر کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ۔عدالت غیر مسلوں کے مزہنی تہواروں کے علاوہ سال بھر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کرے عدالت حکومت کو سال بھر شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے

  • ایم ڈی پاکستان بیت المال  کی وزیر اعلی پنجاب  سے ملاقات، مستحق افراد کو خود کفیل بنانے پر غور

    ایم ڈی پاکستان بیت المال کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات، مستحق افراد کو خود کفیل بنانے پر غور

    ایم ڈی پاکستان بیت المال کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

    باغی ٹی وی : ملاقات میں پاکستان بیت المال اور حکومت پنجاب کے باہمی اشتراک سے متوسط طبقے کی بحالی اور مہلک امراض میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ اور خواتین کو ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وفاقی و صوبائی محکموں کے باہمی تعاون سے لوگوں کو مستقل بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے ۔

    ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان بیت المال متوسط طبقے کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔
    حکومت پنجاب متوسط طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے پاکستان بیت المال کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ راولپنڈی ، شیخ رشید نے کیا استقبال

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ راولپنڈی ، شیخ رشید نے کیا استقبال

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ راولپنڈی ، شیخ رشید نے کیا استقبال
    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا روالپنڈی کا دورہ،وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کا خیر مقدم کیا
    اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا
    وزیر اعلی عثمان بزدار کو مریڑھ چوک کے قریب ریالٹو پارک میں بریفنگ دی گئی.وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا.وزیر اعلی عثمان بزدار کی شجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ،
    نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی.عثما ن بزدار نے کہا کہ نالہ لئی اور ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر مجموعی طور پر85 ارب روپے لاگت آئے گی-
    پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبے شروع کئے جائیں گے- نالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے -نالہ لئی پراجیکٹ میں بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لئے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گے-ایکسپریس وے خواب تھا جسے ہم تعبیر دیں گے –
    شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے یہ منصوبے ان کا حق ہے -نالہ لئی ایکسپریس وے کے اطراف میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھرپور شجر کاری کی جائے گی-نالہ لئی روڈ وے کے بننے سے راولپنڈی اور گرد و نواح کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی-
    نالہ لئی کی بروقت صفائی کرانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار کا یہ کا م راولپنڈی کے لوگوں کیلئے بہت اچھا اقدام ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں – دورویہ نالہ لئی روڈ وے پر یوٹیلٹی کوریڈور بھی بنائے جائیں گے-کٹاریاں پل سے براستہ عمار چوک 16 کلو میٹر طویل نالہ لئی تعمیر کیا جائے گا-وزیر اعلی کو بریفنگ میں‌کہا گیا کہ نالہ لئی کے لئے 2750 کنال اراضی ایکوائر کی جارہی ہے -نجی اشتراک سے سینکڑوں ڈمپرزکے ذریعے نالہ لئی کی صفائی کی گئی ہے – نالہ لئی کے 7 ایسے مقامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جہاں سے بارشی پانی آبادیوں کو متاثر کرتا تھا-
    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے