Baaghi TV

Category: لاہور

  • ‏فیاض چوہان کاہیش ٹیگ”جنوبی پنجاب بولےشکریہ بزدار”آدھےگھنٹےمیں ٹاپ ٹرینڈبن گیا

    ‏فیاض چوہان کاہیش ٹیگ”جنوبی پنجاب بولےشکریہ بزدار”آدھےگھنٹےمیں ٹاپ ٹرینڈبن گیا

    ‏فیاض چوہان کاہیش ٹیگ”جنوبی پنجاب بولےشکریہ بزدار”آدھےگھنٹےمیں ٹاپ ٹرینڈبن گیا

    باغی ٹی وی :فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدارحکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کےازالےکےلیےپرعزم ہے،‏پہلی دفعہ ترقیاتی بجٹ کا35فیصدجنوبی پنجاب کےلیےمختص کیاگیا،‏جنوبی پنجاب کےلیےعلیحدہ سول سیکرٹریٹ کاقیام بزدارحکومت کاکارنامہ ہے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ‏سول سیکرٹریٹ کےقیام کےلیےساڑھے3ارب اور1300پوسٹیں بھی تشکیل دی گئی ہیں،‏جنوبی پنجاب کےلیےمختص بجٹ کسی اورجگہ استعمال نہیں کیاجائےگا،‏ڈی جی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پربھی کام جاری ہے،

    ‏حکومت جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کےلیےبل قومی اسمبلی میں پیش کرےگی،جنوبی پنجاب صوبےکےقیام سےخطےکےعوام کومسائل کاحل موثراندازمیں ملےگا،فیاض چوہان

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے عید پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عید پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے عید پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی

    باغی ٹی یو :وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز عید سے دو، تین روز قبل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کہتے ہیں کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، سول سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا، کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ عیدالاضحی کے جانوروں کی خریداری کیلئے صوبے بھر میں قائم منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں دیکھنے میں آ رہی تھیں، حکومت نے عیدالفطر سے قبل لاک ڈاون ہٹایا تو شہریوں نے بڑی تعداد میں مارکیٹوں کا رخ کیا تھا جس کے باعث کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
    گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے 268 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 91 ہزار 691 ہو گئی جبکہ مزید 8 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 113 ہو گئی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 875 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار504 ہو گئی ہے

    پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،کورونامانیٹرنگ روم کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی۔ لاہورمیں 91،ننکانہ 1،قصور1،شیخوپورہ1،راولپنڈی23،اٹک4،چکوال 2 اورگوجرانوالہ میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ2،گجرات10،منڈی بہاؤالدین10، ملتان10،خانیوال1،فیصل آباد3، چنیوٹ 2،ٹوبہ6 اور رحیم یار خان میں 4 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا12،میانوالی2، بھکر 1،بہاولنگر 7،بہاولپور2،ڈی جی خان3، مظفر گڑھ 2،راجن پور 1،لیہ 3اور ساہیوال میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس سے 3 مزید اموات، کل تعداد2,116 ہو چکی ہیں۔

    اب تک692,613ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 81,253 ہو چکی ہے۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔
    Daily Sitrep 25-07-2020

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا

    پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے

    باغی ٹی وی : لاہورمیں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کر دیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے کہا کہ حکومت کے لیے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے جبکہ بازاروں میں خریداری سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے 268 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 91 ہزار 691 ہو گئی جبکہ مزید 8 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 113 ہو گئی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 73 ہزار 113 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 37 ہزار 434 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 875 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار504 ہو گئی ہے

  • سرکاری ریٹ مقرر ہونے کے بعد آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب

    سرکاری ریٹ مقرر ہونے کے بعد آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب

    سرکاری ریٹ مقرر ہونے کے بعد آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا میں سرکاری ریٹ مقرر ہونے کے بعد آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب ہو گئے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کا ریٹ 860 روپے مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں 1200روپے جبکہ چینی بھی 70 کے بجائے 95 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، شہری کہتے ہیں حکومت اپنے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

    سرکاری ریٹ مقرر ہوتے ہی پشاور سے چینی اور آٹا غائب ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
    صوبائی حکومت کی جانب سے 20 کلو آٹے کا سرکاری ریٹ 860 روپے تو مقررکر دیا گیا تاہم پشاور کی غلہ منڈی میں 20 کلو فائن کا تھیلا 1080 سے بڑھ کر 1250 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، قیمتوں میں جاری مسلسل اضافے پر شہری کہتے ہیں حکومت اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

    سرخ آٹے کا 20 کلو تھیلا 980 روپے سے بڑھ کررواں ماہ 1080 تک پہنچ گیا۔ آٹا ڈیلروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آٹے اور گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    شہر میں چینی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، 70 روپے فی کلوقیمت مقررہونے کے باوجود مارکیٹ میں 90سے 100 روپے تک فروخت کی جارہی ہے، آٹا اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں لیکن عوام کو اس کے ثمرات نہیں پہنچ سکے

  • مافیا کے سامنے حکومت بے بس،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ پڑ رہا ہے، لیاقت بلوچ

    مافیا کے سامنے حکومت بے بس،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ پڑ رہا ہے، لیاقت بلوچ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں فساد کی وجہ سے ریاستی نظام زمین بوس ہورہا ہے،عوام پولیس اور فرسودہ بیوروکریسی کے ہاتھوں ذلیل ہو گئی ہے۔

    جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، کساد بازار ی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ بڑی پریشانیوں کا شکار ہے،ملک کے تمام اداروں میں کرپشن اور رشوت بڑھتی ہی چلی جارہی ہیں۔ حکومت نے نیب کو متنازعہ اور احتسا ب کو انتقام کا عنوان دے دیا ہے،چینی ، آٹا سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں اور پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا کرنے والے مافیا کے سامنے حکومت بے بس ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوام کی جیبوں پر 25 ارب روپے کا ڈاکہ پڑ رہاہے۔

    لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ریاست جموں و کشمیر کے خلاف اقدام یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے، ایک سال سے جموں و کشمیر کے عوام کو بدترین لاک ڈاﺅن میں قید کردیا گیاہے ۔عمران خان ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اتفاق رائے سے ایک قومی پالیسی تشکیل دیں ‘موجودہ حکومت ماضی کی روش پر چل رہی ہے’ملک شدید اقتصادی بحران کاشکار ہے سود کی لعنت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ‘ جماعت اسلامی کے کارکنان مسئلہ کشمیر کو ہرسطح پر اجاگر کریں .

    لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  کشمیری ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور پاکستان کی آمد کے منتظر ہیں لیکن وزیر اعطم محض ٹویٹ اور بیانات تک ہی محدد ہیں کشمیر ٹویٹ کرنے سے آزاد نہیں ہوگا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیر اعظم نکلتے ایک ایک اسلامی ملک ‘ سلامتی کونسل سمیت ہر درواز ے پر انصاف کے لئے دستک دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا.

  • فواد چوہدری اب اکتیس کو عید کریں، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کی گفتگو

    فواد چوہدری اب اکتیس کو عید کریں، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کی گفتگو

    علامہ ابتسام الہی کا کہنا ہے کہ چاند کوئی مذاق کی بات نہیں چاند کے ذریعے ہماری عبادات کا پتہ چلتا ہے

    باغی ٹی وی : فواد چوہدری ہر مرتبہ چاند کی پیدائش پر علماء اکرام اور رویت یہال کمیٹی کے ساتھ بحث و مباحثہ کرتے ہیں اس مرتبہ بھی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی جس پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند کی پیدائش ہو چکی ہے لہذا عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

    فواد حسین کی اس بات پر رد عمل دیتے ہوئے علامہ ابتسام الہی نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ فواد چوہدری کسی نہ کسی ایشو پر کوئی نہ کوئی تنازع کھڑا کرتے ہیں –

    علامہ ابتسام الحق کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں فواد چوہدری علماء کا شغل لگانا چاہتے ہیں یا ان کا مذاق بانا چاہتے ہیں لیکن چاند کوئی مذاق کی بات نہیں ہے چاند کا ہماری عبادات کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے –

    انہوں نے کہا فواد چوہدری کا مقصد صرف اور صرف علماء کا استہزا کرنا ہے لہذا اب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ان کے رفقاء کو یکم اگست کی بجائے 31 جولائی کو عید منانی چاہیے-

    فواد چوہدری کے چاند کی تاریخوں پر علماء اور رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ جھگڑے کے سوال پر علامہ ابتسام الہی کا کہنا تھا کہ اس کے اندر ان کے رویے کے ساتھ بڑی قباحتیں پیدا پوئی ہیں علامہ ابتسام الحق نے مزید کہا کہ رویت ہلال کمیٹی پورے ملک سے شہادتیں اکٹھی کرتی ہے پھر وہ چاند کے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ سناتی ہے اگر اس پر کوئی دوسرا ادارہ ان کے فیصلے کو نظر انداز کرتا ہے یا سوال اٹھاتا ہے تو یہ بہت زیادتی کی بات ہے-

    ان کہ کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ سائنس کا کام زمین پر زیادہ سے زیادہ ان کو اسسٹ کریں ان کو مشورہ دیں کہ ہمیں لگتا ہے چاند کے نظر آنے کے امکانات ہیں لہذا آپ اس بات پر فوکس کریں اور دھیان دیں لیکن ان کو ڈکٹیٹ کرانا چاند کا ایک دن پہلے اعلان کر دینا یہ کسی طور پر بھی مناسب بات نہیں ہے

    علامہ صاحب کا کہنا تھا کہ اور اس دفعہ یہ بات واضح طور پر سامنے آ گئی ہے کہ ان کی لیبارٹری جنہوں نے مشورہ دیا کسی اعتبار سے بھی ثابت نہیں ہو سکا اور پہلی تاریخ کے چاند کے بارے میں شک پیدا کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں پہلی تاریخ کا چاند 30 دن کے بعد نظر آتا ہے تو اس کی عمر 24 گھنٹے زیادہ ہوتی ہے 29 دن کے چاند کے مقابلے میں –

    علامہ ابتسام الہی کا کہنا تھا کہ لیکن اس کے باوجود عوام کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بالکل بھی مناسب بات نہیں ہے ہم یہ بات سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اپنے دعوی میں سچے اور مخلص ہیں تو ان کو اور ان کے رفقاء کا یکم اگست کی بجائے 31 تارخ کو عید منانی چاہیئے جب وہ ظاہری طور پرعید بھی ہمارے ساتھ کریں گے تو اس سب ضد کا کیا فائدہ میں صرف اور صرف یہ سمجھتا ہوں کہ اس کا مقصد صرف علماء کا استہزا کرنا شعائراسلامی میں اپنی من مانی اور آرا کو داخل کرنا ہےیہ بڑا حساس معاملہ ہے

    علامہ ابتسام نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے فرمایا کہ لوگ آپ سے نئے چاندوں کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس میں آپ لوگوں سے فرما دیجیئے کہ وقت کا تعین بھی ہے اور حج کا تعین بھی ہے،

    علامہ ابتسام الہی کا کہنا تھا چاند کوئی مذاق کی بات نہیں ہے اس کا ہماری عبادات عیدین اور حج کا گہرا تعلق ہے اگر آُ اس کو بھی استہزا کی بات بنا لیں گے تو میں یہ سمجھتا پوں کہ یہ عوام کو کنفیوز کریں گے جیسا کہ سوشل میڈیا پر دو پول بن چکے ہیں جو ان کی جماعت یا فالوورز ان کو ہر صورت فولو کرنے کو تیا رہیں جبکہ دوسری جانب لوگ شریعت کے پیروکار ہیں اور ان معملات کو شریعت کے تحت ہی حل کرنا چاہتے ہیں جن چیزوں میں ان کا مداخلت کرنا بنتا ہی نہیں ہے تو وہ ان چیزوں میں مداخلت کر کے کیوں تنازے کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی فیلڈ نہیں تھی لیکن ان کو کیبنٹ یں رکھنے کے لئے ایسی وزارت دے دی گئی ہے جو ان کی زبان بندی کا بندی کا باعث ہو لیکن پھر بھی وہ اپنی زبان بند کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کسی نہ کسی ایشو کے اوپہر تنازع کھڑا کرتے ہیں وہ علماء کا شغل لگانا چاہتے ہیں جو کسی بھی طور پر ایک اسلمامی جمہوری ملک میں مناسب نہیں ہے کہ علماء شعائر اسلام کے لئے استہزا کے رویے اپنائے جائیں

    علامہ ابتسام نے کہا کہ ایسے لوگ پہلے بھی آئے ہیں اور آئندہ بھی شاید آتے رہیں گے ایسے لوگوں کو نامرادی اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں پوا حکمےت اور بصیرت والی عقل کا تقضا یہی ہے کہ سابقہ لوگوں کے انجام سے عبرت حاصل کریں اور اپنے آُپ کو بُرے انجام سے بچائیں-

    کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ جب تھے ہی بادل توچاندکیسےنظرآتا: فواد چوہدری نے تصویر شیئر کردی

  • صدر لاہور چیمبرکا ممبرشپ کو مزید کشادہ کرنے کا فیصلہ

    صدر لاہور چیمبرکا ممبرشپ کو مزید کشادہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام وعلیکم

    ہم نے اپنی روایات کو برقرار رکھنے ہوئے اس سال لاھور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی سہولت کےلیے ممبرشپ ڈیپارٹمنٹ کو مزید کشادہ کرنے کے ساتھ درج ذیل خدمات کا اضافہ کیا ۔
    *شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت
    *پاسپیورٹ آفس کاقیام
    *ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مرکز کا اجرا
    *پولیس خدمت مرکز کا قیام جس میں 13 قسم کی خدمات شامل ہیں ۔
    *اسلحہ لائسنس کی تجدید اور اجرا کا قیام
    *ٹریفک لائسنس کی تجدید اور اجرا
    *آن لائن ایپلیکشن کا اجراء اب ممبران اپنے آفس/گھر سے ممبرشپ کی تجدید کے ساتھ ساتھ دوسری سروسز سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
    *لیسکو، ایف بی آر، لیبر، آئی پی او کاونٹرز کے قیام کے ساتھ ممبران کےلیے دو جدید ترین کانفرنس رومز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تشریف لائیں ہماری مہیا کی گئی خدمات سے استفادہ حاصل کریں ۔

    وسلام
    عرفان اقبال شیخ
    صدر
    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

  • پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے والوں نے کوئی ذاتی فیکٹریاں نہیں لگائیں،عبدالعلیم خان

    پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے والوں نے کوئی ذاتی فیکٹریاں نہیں لگائیں،عبدالعلیم خان

    پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے والوں نے کوئی ذاتی فیکٹریاں نہیں لگائیں،عبدالعلیم خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کی حکومت کے2سال مکمل ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں واضح کمی اور ملک میں تبدیلی کا عمل اوپر سے شروع ہو چکا ہے.

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے والوں نے کوئی ذاتی فیکٹریاں نہیں لگائیں ، قومی خزانے سے اپنوں کو نہیں نوازا گیا اور نہ ہی شاہی خاندان تشکیل دیا گیا ہے ، وزیر اعظم نے کیمپ آفس نہ بنا کر ملک کے کروڑوں روپے بچائے ہیں ، عمران خان نے نجی غیر ملکی دوروں پر سرکاری پیسہ خرچ نہیں کیا

    عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اور خاندان کے تحفظ کیلئے پولیس کی بھاری سکیورٹی نہیں لی گئی ، منی لانڈرنگ اور بیرون ملک جائیداد بنانے کا سلسلہ بند ہو گیا ، گزشتہ2برسوں میں مشکلات کے باوجود ملک آگے کی طرف بڑھا ، ٹیکس دینے والوں کا پیسہ ہڑپ کرنے کی بجائے ملکی تعمیر و ترقی پر خرچ ہوا ، پی ٹی آئی حکومت کے2سال نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکے ہیں

    عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وبا کا پاکستان میں بہتر انداز میں سامنا کیا گیاہے ،کورڈ 19کیلئے وزیر اعظم کی حکمت عملی وقت نے درست ثابت کر دی ، وزیر اعظم ہاؤس سمیت حکومتی دفاتر کے اخراجات نمایاں طور پر کم ہوئے ، 2برسوں میں ملک میں اقربا پروری اور خاندانی سیاست کو فروغ نہیں ملا ، عمران خان کی قیادت میں آئندہ3برس میں پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنائیں گے

  • کپتان کا عزم اور حوصلہ بلند،تبدیلی کی راہ میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے، عثمان بزدار

    کپتان کا عزم اور حوصلہ بلند،تبدیلی کی راہ میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے، عثمان بزدار

    کپتان کا عزم اور حوصلہ بلند،تبدیلی کی راہ میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے، عثمان بزدار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018 کو پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا

    ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ 25 جولائی کو کرپشن کے بت پاش پاش ہوئے اور مافیاز کو شکست ہوئی۔ 2 برس قبل نئی امیدوں، نئی توقعات، نئی سوچ اور نئے نظریے کی جیت ہوئی۔ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پہلے دن سے ہی سازشیں کیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی۔عوام کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے۔ ہارنے والے عناصر جتنا مرضی پراپیگنڈا کرتے رہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ شکست خوردہ عناصر جان لیں کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بکھر چکی ہیں اور عوام میں ان کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔ لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ 2 برس میں بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اصلاحات کیں۔ہمارے کپتان کا عزم اور حوصلہ بلند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کے ویژن کے مطابق نئے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تبدیلی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کریں گے