Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے الزام لگایا ہے کہ وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے اور ساتھ پیغام لکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر ماحولیات زرتاج گل نے دس لاکھ کی رشوت مانگی ہے جو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا ، وہ اسکے خلاف قانونی کاروائی کرین گے

    ویڈیو نجی ٹی وی کی تھی جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ زرتاج نے ایک تقریب میں ڈی جی بار کے لئے چیک دیا،عظمت صاحب بھی کھڑے ہوئے تھے، جب چیک مل گیا تو عظمت نے کہا کہ اس میں آدھا ہمارا ہے جس پر مین نے کہا کہ یہ بار کے پیسے ہیں، اس میں ایک روپیہ بھی نہیں دے سکتا، ہم خود صرف 500 خرچ کر سکتے ہیں، اس نے کہا کہ کیش کروا دیں مین نے سمجھا مذاق کر رہے ہیں

    زرتاج گل نے منیجر کو کہا کہ اس چیک کو کیشن نہیں ہونے دینا، میں نے انہیں دس لاکھ نہیں دیئے جس کی وجہ سے ڈی جی بار کا چیک ڈس آنر ہو گیا،کیش نہیں ہو سکا،اگر میں جھوٹ بولوں تو اللہ مجھ سے پوچھے گا، میں دس لاکھ دے دیتا تو پیسے مل جاتے لیکن ہم ایک روپیہ کسی کو نہیں کھانے دیں گے، زرتاج گل اور اسکا خاوند عظمت یہ مافیا ہیں،ڈرگ مافیا ہیں، یہ بھتہ خور ہیں.

  • ‏جو لوگ موجودہ احتسابی نظام کو آزاد اور شفاف سمجھتے ہیں اللہ کرے انکا احتساب بھی اسی نظام کے ذریعے ہو، عمر چیمہ

    ‏جو لوگ موجودہ احتسابی نظام کو آزاد اور شفاف سمجھتے ہیں اللہ کرے انکا احتساب بھی اسی نظام کے ذریعے ہو، عمر چیمہ

    ‏جو لوگ موجودہ احتسابی نظام کو آزاد اور شفاف سمجھتے ہیں اللہ کرے انکا احتساب بھی اسی نظام کے ذریعے ہو، عمر چیمہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ، سماجی رابطوں‌کی ویب سائٹ‌ ٹویٹر پر ٹؤیٹ کرتے ہوئے صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ‏جو لوگ موجودہ احتسابی نظام کو آزاد اور شفاف سمجھتے ہیں اللہ کرے انکا احتساب بھی اسی نظام کے ذریعے ہو،


    واضح‌ رہے کہ مودہ احتساب کو اپوزیشن کی جاعتیں‌ سیاسی انتقام کا نام دیتے ہیں . اس سی طرح‌نیب کی جانب سے بعض‌ حکومتی افراد کو گرفتار نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے. اسی طرح‌جنگ اورجیو کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی قید پر بھی جیو اور جنگ گروپ کی طرف سے شدید نقطہ چینی کی جارہی ہے. اور اس میڈیا گروپ سے وابسطہ صحافی اوراینکر میر شکیل کی گرفتاری کو غیر قانونی اور انصاف کے خلاف قرار دیتے ہیں.

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل عمر چیمہ نے کہا تھا کہ نیب آزاد ہوتا تو میر شکیل کی بجائے فیصل واوڈا جیسے لوگ اندر ہوتے،اطلاعات کےمطابق بائیں بازوسے تعلق رکھنے والے پاکستان کے صحافی عمر چیمہ ایک بارپھرکھل کرسامنے آگئے ہیں، عمر چیمہ نے میر شکیل کے بارے میںں جواب دے کراپنی ذاتی دلچسپی کا بھی اظہارکردیا ہے.

    نیب آزاد ہوتا تو میر شکیل کی بجائے فیصل واوڈا جیسے لوگ اندر ہوتے، عمر چیمہ

  • ‏ایک عزیز سے گفتگو ہو رہی تھی ، کہنے لگے حکومت گِرنے والی ہے۔ میں نے دریافت کیا اب مزید کتنا گِرے گی ؟ انور مقصود

    ‏ایک عزیز سے گفتگو ہو رہی تھی ، کہنے لگے حکومت گِرنے والی ہے۔ میں نے دریافت کیا اب مزید کتنا گِرے گی ؟ انور مقصود

    لاہور:‏ایک عزیز سے گفتگو ہو رہی تھی ، کہنے لگے حکومت گِرنے والی ہے۔ میں نے دریافت کیا اب مزید کتنا گِرے گی ؟اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہارمعروف فنکار،مصنف اورٹی وی کی جانی پہنچانی شخصیت انور مقصود نے وزیراعظم کے بارے میں ہونے والے پراپیگنڈے کے بارے میں ایک خوبصورت بات کی ہے

     

     

    https://twitter.com/ANWARMAQS00D01/status/1279049903621242881

    انورمقصود کا کہنا تھا کہ میری کسی عزیز سے بات ہورہی تھی تووہ کہنے لگے کہ حکومت گرنے والی ہے ، انورمقصود نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ اب مزید کتنا گرے گی ، حکومت کی پالیسوں نے تو حد کردی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق انورمقصود نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ ویسے بھی مخالفین روزبروزیہی پشین گوئیاں کرتےہیں‌کہ یہ حکومت گرنے والی ہے آج نہیں‌تو کل ضرورسہی ،اپوزیشن اورمخالفین کی باتیں سن کراب تویہی گمان ہوتا ہے کہ اب یہ حکومت مزید کتنا گرے گی

  • پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سمیت افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے

    پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سمیت افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے

    لاہور:پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سمیت افسران کے تقرر وتبادلے کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے 3ڈی پی اوز سمیت 12افسران کے تقرر و تبادلےکے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شاکراحمد داوڑ کو ڈی پی اوجہلم تعینات کردیا۔عمرفاروق کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، وقارشعیب کوڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہٹاکراے آئی جی ایڈمن و سیکیورٹی سی پی او پنجاب ، آے ائی جی ایڈمن و سیکیورٹی انورکھیتران کوفوری طورپر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہدنوازکوڈی ایس پی وزیرآبادتعینات کردیاگیا، اکرام اللہ کوایس ڈی پی اوکینٹ گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا۔اعجازحسین کوایس ڈی پی اوصدرخانیوال تعینات کردیاگیا جبکہ نعیم عباس کوایس ڈی پی اومیلسی وہاڑی تعینات کردیاگیا۔

    پنجاب پولیس کے مطابق محمدسعیدانورکی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کےسپرد کر دی گئیں۔سیداظہرحسن شاہ کوایس ڈی پی اوصدرچکوال تعینات کردیاگیا جبکہ امجدشہبازکوڈی ایس پی صدرچکوال سےسی پی اورپورٹ کرنےکاحکم جاری کر دیا گیا۔

  • بادشاہ مرا کرتے ہیں مگر مدبر رہنما نہیں مرا کرتے ، سید منور حسن کے تعزیتی سیمینار سے سراج الحق کا خطاب

    بادشاہ مرا کرتے ہیں مگر مدبر رہنما نہیں مرا کرتے ، سید منور حسن کے تعزیتی سیمینار سے سراج الحق کا خطاب

    بادشاہ مرا کرتے ہیں مگر مدبر رہنما نہیں مرا کرتے ، سید منور حسن کے تعزیتی سیمینار سے سراج الحق کا خطاب

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا سید منور حسن کے تعزیتی سیمینار سے خطاب کرے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک کیلیے کوئی سرحد نہیں ہے یہ ایک خاندان کی طرح ہے

    مودودی صاحب کے بعد قاضی صاحب اور منور حسن کی رحلت پر جماعت اسلامی کے کارکن رو رہے ہیں جیسے ماں باپ جیسی ہستی چکی گئی ، یہ صرف پاکستان میں نہیں فلسطین کشمیر مشرق مغرب ہر طرف رو رہے ہیں

    منور حسن ایک روشنی ایک نظریہ ایک علم ہے اور روشنی مرا نہیں کرتی ، بادشاہ مرا کرتے ہیں مگر مدبر رہنما نہیں مرا کرتے .اقبال نے اسلام کے جس مرد مومن کا ذکر کیا منور حسن اس کی عملی تصویر ہیں ،علامہ اقبال نے جس شاہین اور عقاب کا ذکر کیا تھا منور حسن وہ ہیں .جس کا آب و دانے سے کوئی سروکار نہیں ہوتا .منور حسن نے جماعت کے کارکن کو حاضر اور موجود سے بے نیاز کیا تھا

    حق پر ڈٹنا اور لڑنا ہزارہا کرامات سے بہتر ہے .سید منور حسن کی زندگی پر کام کرنے کی ضرورت ہے .شخصیت کے مختلف پہلوئوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے .ہمارے مستقبل کی ضرورت ہے کہ مودودی، منور حسن قاضی حسن اور میاں طفیل کہ زندگی پر تحقیقات کریں .1946ء میں مودودی نے کہا تھا کہ ماسکو میں کمیونزم کو جگہ نہیں ملے گی .ان کی اس بات کو اس وقت دیوانے کی بات کہی گئی تھی .کمیونزم ختم آج سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بھی نعرے لگا رہے ہیں .یہی بات قاضی حسن احمد فرما رہے تھے افغانستان روس کا قبرستان بنے گا .قومپرست کہہ رہے تھے کہ تمہاری لاشوں پر روسی فوج کے ٹینک گذریں گے .اب امریکہ واپسی کی بھیک مانگ رہے ہیں فقیروں سے واپسی کی بھیک مانگ رہے ہیں .یہی بات منور حسن نے کہی تھی کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے

    عمران خان نے کہا کہ اسامہ بن لادن شہید ہے .یہی بات منور حسن نے کہی تھی کہ اسامہ شہید نہیں سو بار شہید ہے
    اس وقت بھی پاکستان میں ظلم جبر کا نظام یے.ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی غلامی کا نظام ہے .پاکستان میں شیطانی سیاست کا نظام ہے لوٹ مار کا نظام ہے .اس نظام میں غریبوں کا مال لوٹ کر اپنے بچوں کیلئے دولت بنائی گئی ہے .اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے اور اس گندگی کے ڈھیر پر کھڑے ہو کر تبدیلی نہیں آئے گی .انقلاب ، انقلاب اور انقلاب اور یہی بات کہتے تھے سید منور حسن صاحب

  • لاہورپولیس نے جون کے مہینے میں کیا کھویا کیا پایا ،کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی گئی

    لاہورپولیس نے جون کے مہینے میں کیا کھویا کیا پایا ،کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی گئی

    لاہور:لاہورپولیس نے جون کے مہینے میں کیا کھویا کیا پایا ،کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہورپولیس کی جون کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نےجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 4878 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نے99گینگز کے240ملزمان گرفتارکیے ہیں ،جبکہ 03 کروڑ09ہزارروپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد بھی برآمد کیا ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نےناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 578 ملزمان گرفتار کئے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نے530 ریوالورز ، 24رائفلز، 02کلاشنکوف، 30بندوقیں،08 خنجراور12510گولیاں برآمد کیے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کےمہینے میں لاہورپولیس نے669منشیات فروش گرفتار کئے جبکہ اس دوران 204کلوگرام سے زائد چرس برامد کی ،جس میں 07کلو 254گرام ہیروئن،78گرام آئس اور6057 لِٹرشراب شامل ہے

    ترجمان لاہورپولیس کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب402اشتہاری مجرمان اور400 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ،اس دوران 486قمار باز گرفتار،13لاکھ13 ہزارروپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کی ،ترجمان لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران134 ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں‌

    ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث1969ملزمان گرفتار کیے گئے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے ماحول میں کرائم کنٹرول اور شہریوں کو گھروں تک محدود و محفوظ رکھنا پولیس کی ترجیح ہے،جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر میکانزم اور جدید اصلاحات روشناس کروا رہے ہیں۔

  • لاہورپولیس کی پھرتیاں:اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    لاہورپولیس کی پھرتیاں:اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    لاہور:لاہورپولیس کی پھرتیاں:اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہورانویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اوراس سلسلے میں بہت بڑی کامیابی بھی ملی ہے

    ذرائع کے مطابق لاہورپولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ، ادھرپولیس کا کہنا ہےکہ انویسٹی گیشن پولیس شادمان نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اشتہاری ملزم ندیم کو گرفتار کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گرفتاراشتہاری ملزم نے شہری کو کاروبار کے سلسلہ میں 98 لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان شہرون اور زمین گل کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان شہزاد اور رادیپ کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کاکہنا ہےکہ گرفتار ملزمان سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمدہوئی ہیں ، ادھرپولیس کی بہترکارکردگی پرایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی ہے

  • صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

    صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

    لاہور: ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران صداقت علی عباسی نے آب پاک اتھارٹی کا ڈویژنل کنونیئر بنانے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے مخلتف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔ اس دوران حلقے کی عوام کی طرف سے گورنر پنجاب کا مری کوہالہ روڈ کیلئے مزید 20 کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کروانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر چئیرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی بھی ہمراہ تھے۔ جنہوں نے آر ڈی اے کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور آنے والے میگا پراجیکٹس راولپنڈی رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بریف کیا ۔

  • یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کے اجلاس میں  پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی

    یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی

    یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا.تیسرا سنڈیکیٹ اجلاس یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر کنول آمین سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

    سنڈیکیٹ اجلاس میں گیارہ ایجنڈہ آئیٹمز پر بحث کی گئی۔سنڈیکیٹ نے پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی۔اکیڈیمک کونسل کی سفارش پر 9 بی ایس ، 5 ایم ایس اور ایک پی جی ڈی پروگرام کی سنڈیکیٹ نے منظوری دی۔

    مختلف مضامین کے نصاب میں بہتری کیلئے سنڈیکیٹ نے تجاویز دیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمیں کی تنخواہوں کی منظوری دی گئی۔

    صوبائی وزیر راجہ یاسر نے کہا کہ جامعات ایسا مالیاتی نظام اپنائیں جس سے انکے فنڈز میں اضافہ ہو،جامعات کو اپنے وسائل میں اضافہ کیلئے متبادل ذرائع پر بھی انحصار کرنا چاہئے، حکومت پنجاب تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

    جامعات کی عالمی درجہ بندی میں بہتری انکے تعلیمی معیار میں بہتری کا پیمانہ ہے، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کو عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلئے معاونت فراہم کو رہا ہے، وائس چانسلرز کی مکمل میرٹ پر تعیناتی تعلیمی معیار میں واضح بہتری نظر آئے گی، جامعات جاب مارکیٹ اور انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب تشکیل دیں، ہوم اکنامکس یونیورسٹی خواتین کی تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے یونیورسٹی نے انڈسٹری کے ساتھ 7 ایم او یو سائن کئے ہیں،

  • ‏عمران خان کی رخصتی کی خواہش رکھنے والے حرام مال کھانے کے عادی شریف اور زر والے، حسن نثار

    ‏عمران خان کی رخصتی کی خواہش رکھنے والے حرام مال کھانے کے عادی شریف اور زر والے، حسن نثار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ ‏عمران خان کی رخصتی کی خواہش رکھنے والے حرام مال کھانے کے عادی شریف اور زر والے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن نثار نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حسن نثار کہتے ہیں کہ میرے پاس ڈیڑھ ڈیڑھ سوسال پرانی چھپی ہوئی کتابیں اور میگزین ہیں، آئندہ آپ کے سامنے رکھوں گا، کانپتے ہاتھوں سے اسکے ورق الٹتا ہوں، ورق ٹوٹ جاتا ہے،ایسا گل سڑ گیا ہے نظام کہ دیواریں بوسیدہ ہو گئی ہیں

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ توشہ خان کیس میں زرداری، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری بارے لوگ پوچھ رہے ہیں، کمال ہے ویسے، سوال کہ کیا اس طرح کی کرپشن پر سابق صدر یا وزراء اعظم کا احتساب ہونا چاہئے جس کے جواب میں حسن نثار کا کہنا تھا کہ جی نہیں ہونا چاہئے یہ فرشتے ہیں بغیر پروں کے،اسی لئے تو یہاں تک آئے ہیں، مجھے ایک بات سمجھ نہین آتی، پیٹ کیا زنبیل ہے جتنا ہی اندر جاتا ہے پھیلتا جاتا ہے، اکنامکس کا ایک قانون ہے، اگر پیاس سے مر رہا ہوں ،تو ایک گلاس پانی کے لئے سب کچھ دے دوں گا، ایک آدمی بھوک سے مر رہا ہے وہ کھانے کے لئے سب کچھ دے دے گا،پیاس سے مرتے ہوئے پہلا ،دوسرا تیسرا گلاس دیا جائے گا،جو بندہ دس منٹ پہلے پیاس سے مر رہا تھا وہ ہاتھ جوڑ دے گا کہ بس بھائی،

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ اقتصادیات کے قانون کا اطلاق کلیکٹرز پر نہین ہوتا، پاگلوں پر نہیں ہوتا، انکے اندر جتنا جاتا ہے انکی اتنی بھوک جاگتی ہے،جیسے جیسے حرام اندر جاتا ہے ویسے ہی حرام کی طمع، حرس ،ہوس بڑھتی ہے، زنبیل عمروعیار کی جو ڈالو پھیلتی چلی جاتی ہے

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں ہر بندے کی ضرورت کے لئے کافی ہے لیکن دنیا ایک آدمی کے حوس کے لئے ناکافی ہے اسکا پیٹ نہیں بھرتا، یہ ہیں ہمارے حکمران ،ملکی حالات جس طرح قدم قدم پر، انہوں نے اخلاقیات کا بھی، مین دوسو سال پرانی بات نہیں کر رہا، کل کی بات ہے، چالیس پچاس سال پہلے کی یہ معاشرہ ایسا نہیں تھا، لوگ دودھ کو اللہ کا نور کہتے تھے، بچپن مین میرے کلاس فیلو ، ساتھ بیٹھے ہوئے نے کہا کہ ڈی ایس پی اسکا باپ رشوت لیتا ہے اسنے اس کو پرکار ماری کہ تو میرے باپ کو رشوت خور کہتا ہے،

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک دوست ہے وہ کہہ رہے کہ جو حقیقی پائلٹ ہیں وہ بھی رگڑے جائیں گے، جی بالکل گیہوں کے ساتھ گھن پستا ہے، ایک عضو بیمار ہو تو پورا جسم تکلیف میں ہوتا ہے، ایک عضو خراب ہوا تو یہی حال ہوا، قدم قدم پر بدنامیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،میں یہ لکھتا رہا کہ ان لوگوں کا بس نہیں چلتا، اب سمجھ آئی ہے کہ وہ کر گئے ہیں یہ کام ،یہ پاکستان کو پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر کے اسکی پلاٹنگ کر بیچ گئے،