Baaghi TV

Category: لاہور

  • اخوت کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی بڑھتی وارداتیں، عوام کو خبردار رہنے کی ہدایت

    اخوت کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی بڑھتی وارداتیں، عوام کو خبردار رہنے کی ہدایت

    ملک بھر میں اخوت فاؤنڈیشن کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی متعدد شکایات سامنے آنے کے بعد ادارے نے عوام الناس کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی نام نہاد اسکیم یا جعلی پلیٹ فارم کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    بعض جعلساز گروہ سادہ لوح عوام کو "بلاسود قرض” دینے کا جھانسہ دے کر ان سے ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے فیسوں کی مد میں رقم وصول کر رہے ہیں۔ یہ گروہ سوشل میڈیا، یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز، اور جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے اخوت کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔اخوت انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اخوت فاؤنڈیشن کبھی بھی آن لائن قرض کی درخواست وصول نہیں کرتا۔قرض صرف اخوت کے دفاتر کے ذریعے ہی دیا جاتا ہے۔ادارے کی کوئی بھی فیس یا رقم ایزی پیسہ/جاز کیش کے ذریعے وصول نہیں کی جاتی۔کسی کو اخوت کے نام پر پیسے ٹرانسفر نہ کریں، چاہے وہ کتنا ہی معتبر دکھائی دے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف اخوت کی آفیشل ویب سائٹ www.akhuwat.org.pk سے ہی معلومات حاصل کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام کو نظرانداز کریں۔

  • فیک نیوز کی مانیٹرنگ، روک تھام کیلئے سپیشل کنٹرول روم قائم

    فیک نیوز کی مانیٹرنگ، روک تھام کیلئے سپیشل کنٹرول روم قائم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات،نیا سسٹم نافذ اورسپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں پہلی مرتبہ سائبر پٹرولنگ یونٹ ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔قابل اعتراض سوشل میڈیا موادکی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لئے پی آئی ٹی بی کا خصوصی پورٹل بھی فعال کر دیا گیا۔ سپیشل سیل میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر مشتمل سوشل میڈیا مواد کی 24/7 مانیٹرنگ کی جائیگی۔ پورٹل پر متنازع مواد کی رپورٹنگ کے بعد اکاؤنٹ کی بندش اوراکاؤنٹ ہولڈر کو ٹریس کیا جاتا ہے۔ مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر و اشاعت اور تقاریر پر مکمل پابندی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کومحفوظ بنانے کے لئے کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کا حکم دیا۔جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے لئے چاروں اطراف آہنی پائپ کی تنصیب کیے جائیں گے۔ عشرہ محرم کے ہر جلوس کے داخلی گیٹ پر خصوصی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ آنے والوں کو چہروں سے شناخت کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مجالس اور جلوسوں میں خواتین عزاداروں کی سیکورٹی کے لئے خواتین پولیس افسر اور اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں عشرہ محرم الحرام حساس ہے، کوتاہی کی قطعاً گنجائش نہیں۔

  • لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم

    لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم

    لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے-

    وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں، نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم مختص کی کئی ہے ، سرکاری اسپتالوں میں دواؤں کی قلت نہیں۔

    قبل ازیں سہولت ختم کرنے پرپنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر علی رزاق نے میڈیا کوبتایا تھا یہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہےانہوں نے واضح کیا تھ کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیلتھ کارڈز کے ذریعے آپریشن کے پیسے نہیں لے سکتے، سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلیسز ، جگر کی پیوندکاری اور بچوں کے دل کے آپریشن جیسے اہم علاج بدستور جاری رہیں گے، ہیلتھ کارڈ اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں استعمال کیا جا سکے گا جہاں مریضوں کو علاج کیلئے 50 فیصد رقم خود ادا کرنی ہوگی، وزیر اعلی پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہےگا-

    ٹرمپ نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی میں ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کی درخواست

  • پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

    پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

    پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے جدید کیاسک لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا۔

    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید نے اس خصوصی کیاسک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اب بیرونِ ملک روانگی سے قبل صرف چند منٹوں میں اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ پاکستان کے کسی بھی ہوائی اڈے پر فراہم کی جانے والی پہلی سہولت ہے۔

    ڈاکٹر اطہر وحید نے واضح کیا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے شہری کا ریگولر (مقامی) ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔ ایئرپورٹ پر قائم اس کیاسک سے شہری دیگر ڈرائیونگ لائسنس سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے لاہور کے مختلف چوراہوں پر بھی اسی طرز کے کیاسک نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایئرپورٹ پر قائم کیاسک میں مستقبل میں مزید سہولیات شامل کی جائیں گی۔

    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

    کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

    برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا

    تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

  • بچوں کے معروف ادیب اظہر عباس کی وفات،اپووا کا اظہار افسوس

    بچوں کے معروف ادیب اظہر عباس کی وفات،اپووا کا اظہار افسوس

    بچوں کے معروف ادیب اور نوے کی دہائی سے لے کر موجودہ دور تک ادبِ اطفال کی مختلف تحریکوں کے روح رواں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز چائلڈ رائٹر اظہر عباس طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 65 برس تھی۔

    اظہر عباس ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے اور کئی ماہ سے صاحبِ فراش تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر کے ادبی و تعلیمی حلقوں کو افسردہ کر دیا۔ وہ بچوں کے ادب کے حوالے سے ایک پہچانا ہوا نام تھے جنہوں نے کئی دہائیوں تک بچوں کے لیے تخلیقی اور تعلیمی مواد تخلیق کیا۔ ان کی تحریریں نہ صرف معصوم ذہنوں کی تربیت کرتی تھیں بلکہ ان میں اخلاقی اقدار اور حب الوطنی کا جذبہ بھی اُجاگر کرتی تھیں۔

    آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے بانی صدر ایم ایم علی، سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان، خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر سلمیٰ کشم، سیکرٹری جنرل مدیحہ کنول، نائب صدر حافظ محمد زاہد، سفیان علی فاروقی، اسلم سیال، صدر خواتین ونگ خیبر پختونخوا فائزہ شہزاد،جنرل سیکرٹری خواتین ونگ خیبر پختونخوا ناز پروین،ضلع چکوال سے اپووا کوآرڈینیٹر فیضان شیخ، سیالکوٹ سے خرم میر، قصور سے طارق نوید سندھو، کلرکہار سے اعجاز الحق عثمانی ،ڈی جی خان سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی اور دیگر اراکین نے اظہر عباس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےاظہر عباس کی وفات کو بچوں کے ادب کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان کی علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اظہر عباس کی وفات ایک چراغِ علم کے بجھنے کے مترادف ہے۔ ان کا تخلیقی سرمایہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بنا رہے گا۔

  • لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی-

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صنم جاوید ضمانت منظور کرلی –

    صنم جاوید کی جانب سےمیاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی، عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظور کرے ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی جبکہ عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئےصنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا، جوڑے کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا، اس سلسلے میں گرین ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں صنم جاوید کے ساتھ ان کے خاوند کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    بھارت پاکستان ہاکی کو ایونٹس سے محروم کرنے کیلئےسرگرم

  • اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

    پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ آج اعلان کرتا ہے کہ اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے،سابق پاکستانی آل راؤنڈر یہ ذمہ داری اپنےموجودہ معاہدے کی تکمیل تک انجام دیں گےایک تجربہ کار کرکٹنگ ذہن کےطور پر اظہر محمود نےقومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں اور وہ طویل عرصے سے ٹیم کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ رہے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ کے بارے میں گہرا علم، بین الاقوامی سطح پر براہ راست تجربہ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں کامیابی انہیں اس عہدے کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے ان کی ریڈ بال مہارت کو دو کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹائٹلز نے مزید نمایاں کیا ہے، جو ان کی قیادت، حکمتِ عملی اور عمدگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں، اظہر کی رہنمائی میں پاکستان کی ریڈ بال ٹیم عالمی سطح پر طاقت، نظم و ضبط اور کارکردگی کے لحاظ سے مزید ترقی کرے گی۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون کےدوسرے اسپیل کی پیشگوئی کر دی

    واضح رہے کہ اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کے لیے مختلف کوچنگ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، جن میں حالیہ ذمہ داری اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ہیڈ کوچ کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 6 ہیڈ کوچز آزمانے کے باوجود قومی ٹیم کی بین الاقوامی سطح پر کارکردگی میں کوئی خاطر خواہ بہتری نہ آئی تو پی سی بی نے اپریل میں ایک بار پھر اس عہدے کے لیے اشتہار دیا تھا آخری عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید، جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران سلیکٹر اور کوچ دونوں کے طور پر کام کر رہے تھے، اس سال فروری-مارچ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد عہدہ چھوڑ چکے تھے۔

    سیالکوٹ: دفعہ 144 نافذ، برسات اور شہری دفاع سے متعلق ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت اہم اجلاس

  • پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری

    پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک اور گوجرانوالہ میں بارش ہوئی، گجرات، سیالکوٹ،حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے،مون سون بارشوں کی وجہ سے 27 گھر متاثر اور 57 شہری زخمی ہوئے،زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق خانیوال اور اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے،منڈی بہاؤ الدین میں 2 بچے بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے، حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

    3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل کل تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل ہےممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں،لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

  • 3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    پنجاب اسمبلی میں 3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی-

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں سے ہٹا دیا ہے،جبکہ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے چیئرمینزکو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے-

    اپوزیشن کے 3 چیئرمینز کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کردیا گیاجن اپوزیشن ارکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، ان میں اپوزیشن رکن صائمہ کنول بھی شامل ہیں صائمہ کنول اسپیشل ایجوکشن کمیٹی کی چیئرپرسن تھیں اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ کردیے گئے علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی،انہیں بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے-

  • خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ،خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ،وکیل خلیل الرحمان قمر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ،آمنہ عروج نے سزا کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، آمنہ عروج سمیت دیگر نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔سزا معطل کی جائے

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ ،ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ،جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے