Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے(پی ایم ایس) کے سال 2023 کے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 391 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

    سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں کو اب سائیکالوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جیسے اہم عہدوں کے لیے حتمی تقرری سے قبل امیدواروں کو سائیکالوجسٹ اسیسمنٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق، PMS 2023 کے تحریری امتحان میں 21022 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 6513 امیدوار ابتدائی طور پر کامیاب ہوئے اور انہیں فیز ٹو کے امتحان کے لیے بلایا گیا۔اب فیز ٹو کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں 391 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

    محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا

    میرپورخاص: یوسی 5 سمنا آباد میں گٹر اور کچرے کے ڈھیر، نمازی اور مکین شدید اذیت کا شکار

  • مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

    مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

    پنجاب کے ضلع چونیاں میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوئیں، جبکہ بہاولنگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

    لاہور میں بھی تیز بارش ہوئی، جہاں سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش رپورٹ ہوئی۔خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور شمالی وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث جامع مسجد کی چھت گر گئی اور کچھ مکانات و دکانوں کو نقصان پہنچا۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم اربوں روپے سے تعمیر کی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت دو سال میں ہی بارش میں ٹپکنے لگی۔دوسری جانب سندھ میں بھی 29 جون تک کراچی سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے

    پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت

    ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں

  • منشیات کا استعمال،فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے: مریم نواز

    منشیات کا استعمال،فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے: مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کے لئے پرعزم ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسدادِ منشیات کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسداد منشیات کے عالمی دن کو منانے کا مقصد انسداد منشیات سے آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔ بچوں کے لیے منشیات کے خطرات سے پاک محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشے کی روک تھام میں کردار ادا کرنے والی تمام تنظیموں اور باشعور شہریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نشہ کرنے کے عادی افراد پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کو از سرنو فعال اور متحرک کیا جارہا ہے۔ منشیات کا استعمال اور فراہمی کو ہر صورت روکنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منشیات کی روک تھام کی کاوشوں میں والدین بھی بھرپور ساتھ دیں اور بچوں پر نظر رکھیں۔ تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں۔

  • یکم جولائی سے لاہور ایئر پورٹ مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

    یکم جولائی سے لاہور ایئر پورٹ مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی غیر معمولی بھرمار کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس سے پروازوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رکھا جائے گا، اور یہ بندش یکم جولائی سے 15 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مون سون کے دنوں میں شدید بارشوں کے باعث قریبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے پرندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جو فضائی آپریشنز کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔لاہور ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام نے اس صورت حال پر غور کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں رن وے کی بندش، پرندوں کی موجودگی اور پروازوں کی بحفاظت روانگی جیسے نکات زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ایئرلائنز کو اپنی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کرنی ہوگی تاکہ رن وے بندش کے دوران فضائی آپریشن متاثر نہ ہو۔

    متعلقہ ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے نئے شیڈول سے باخبر رہیں اور روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے تصدیق ضرور کریں۔ توقع ہے کہ یہ اقدامات پروازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے گا۔

    یاد رہے کہ لاہور ایئرپورٹ ماضی میں بھی پرندوں سے ٹکرانے کے متعدد واقعات کا سامنا کر چکا ہے، جس کے باعث ایئرلائنز کو مالی نقصان اور پروازوں میں تاخیر جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بار پیشگی اقدامات سے امید ہے کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ممکن ہوگی۔

  • خاتون اول بننے کیلئےلڑکی کا بلاول سے شادی کیلئے کالا جادو سیکھنے کا انکشاف

    خاتون اول بننے کیلئےلڑکی کا بلاول سے شادی کیلئے کالا جادو سیکھنے کا انکشاف

    پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے بارے میں چونکا دینے والے انکشاف کئے ہیں-

    ماہرعلم نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گےوقت بدل چکا ہے، اور خان صاحب کے نصیب کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے،اب وہ چوتھی شادی بھی نہیں کریں گے-

    انہوں نے چونکا دینے والا دعوی کیا ہے کہ ایک بڑے گھر کی لڑکی ان کے پاس آئی، جو کالے جادو کی مدد سے بلاول بھٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے تاکہ خاتون اول بن سکے،سامعہ کے مطابق، ’بلاول جوپیٹر کی خاص پوزیشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، اور یہی سیارہ اس وقت ان پر مہربانی کی بارش کر رہا ہے یہ سال ان کے لیے نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی خوشیوں کے لیے بھی بہت موزوں ہے بلاول کے لیے اس سال شادی کے امکانات روشن ہیں، اور وہ سیاسی اسٹیج کے ساتھ ساتھ شادی کے اسٹیج پر بھی جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔

    نوجوان نسل کو منشیات کے خطرات سے آگاہ کیا جائے،وزیراعظم

    سامعہ خان کی یہ پیشگوئیاں جہاں ایک طرف دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں وہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی بساط پر واقعی ان ستاروں کی چال سچ ثابت ہوتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا فیملی کی ایک لڑکی مُمانی بشریٰ پنکی پیرنی سے متاثر ہوکے کالا جادو اس لئے سیکھ رہی ہے کہ بلاول سے شادی کرکے خاتونِ اول بن جائے –

    https://x.com/ShamaJunejo/status/1937968543150076100

    خیبر پختونخوا پولیس کا تھرمل ڈرونز خریدنے کا فیصلہ

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے موسم خوشگوار، فلائٹ آپریشن متاثر

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے موسم خوشگوار، فلائٹ آپریشن متاثر

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ تاہم شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا۔

    پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور، سرگودھا اور بھلوال میں موسلادھار بارش اور بوندا باندی سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جبکہ کچھ علاقوں میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر واسا مکمل الرٹ پر ہے تاکہ نکاسیٔ آب کے عمل میں تیزی لائی جا سکے۔خیبرپختونخوا کے ضلع کرک اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ بلوچستان کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ کوہِ سلیمان رینج سمیت دیگر مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے بلتستان ڈویژن میں بھی آج سے بارشوں کا امکان ہے اور یہ سلسلہ 29 جون تک جاری رہ سکتا ہے۔

    لاہور میں خراب موسم نے ہوائی سفر کو بھی متاثر کیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ بعض کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارنا پڑا۔ استنبول سے لاہور آنے والی پرواز TK719 کو موسم کی خرابی کے باعث کراچی اتار لیا گیا، جو بعد ازاں موسم بہتر ہونے پر لاہور روانہ ہوئی۔اسی طرح شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو، دبئی، پیرس اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو بھی لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور سے جدہ جانے والی 12، ریاض جانے والی 6 اور ابوظہبی کی ایک پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

    اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں بھی موسم ابر آلود ہے تاہم وہاں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ دوسری جانب ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی ایف 769 کو خراب موسم کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

  • وزیراعلیٰ  پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

    مسلم لیگ(ن)عوام کی جماعت ہے،عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا: مریم نواز شریف

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بجٹ، ترقیاتی پراجیکٹس اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو مبارکباد دی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ بجٹ2025-26 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کے لئے سب سے زیادہ فنڈزمختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مسلم لیگ(ن)عوام کی جماعت ہے، صوبے بھر میں یکساں ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کولیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیکر احسان نہیں حق ادا کررہے ہیں۔ میری پوری توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہے۔ ایک سال میں عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین کاوش کی ہے،اس سال بھی کوشش جاری رہے گی۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی فلاحی بجٹ دیکر پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور عوامی فلاحی اقدامات کے لئے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی روایت کو عمدگی سے آگے بڑھایا ہے۔

  • ملک بھر میں بارشوں اور آندھی کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    ملک بھر میں بارشوں اور آندھی کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق کئی شہروں میں آندھی، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی میں بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔سندھ کے بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ اور مانسہرہ میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے نے متنبہ کیا ہے کہ کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، لہٰذا متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں 1122 یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔مزید برآں، کسانوں، سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کے مکینوں کو بھی خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ بھارتی ریاست گجرات کے اوپر ایک سرکولیشن بننے کے سبب طاقتور مونسون ہوائیں کل سے سندھ میں داخل ہوں گی۔ 26 سے 29 جون کے درمیان سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شھداد کوٹ، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، جوہی، مورو، نوابشاھ، سیہون اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات موجود ہیں۔ اس دوران سندھ کے مشرقی اور جنوبی علاقوں بشمول تھر پارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، چھاچھرو، مٹھی، عمرکوٹ، چھور، کھپرو، سانگھڑ، میرپور خاص، بدین، ٹنڈو آدم اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ #تیز بارشیں متوقع ہیں۔ بارش کے دوران آندھی، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بھی اس دوران انشاء اللہ کم از کم 01 مونسون بارش متوقع ہے، 26-29 جون کے دوران اس قطعہ میں بھی بارش کے امکانات رہیں گے لیکن عموماً جون میں آنے والے بارشوں کے سسٹم سے کراچی سمیت جنوب مغربی سندھ مونسون کی حد سے باہر رہتا ہے جسکی وجہ سے تھنڈرسٹورم/ بارش کے بادل صحیح طریقے سے متاثر نہیں کر پاتے۔ کچھ امکانات یوں بھی ہیں کہ بحیرہ عرب میں بننے والی سرکولیشن شدت اختیار کرکے سندھ کی ساحلی پٹی کے قریب آ جائے، ایسی صورتحال میں ساحلی سندھ میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہوں گی لیکن ہم آپ کو اس بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔

  • سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا ،حافظ خالد نیک

    سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا ،حافظ خالد نیک

    مرکزی مسلم لیگ ملکی سلامتی کے لئے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،حافظ خالد نیک

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے سی ٹی ڈی پنجاب اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سہولت کاروں اور دہشتگرد نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے پر سیکورٹی اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں شکست فاش کے بعد مودی سرکار باز نہیں آ رہی،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور قوم متحد ہے.

    حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کا مختلف اضلاع سے گرفتار کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے نہ صرف چوکس ہیں بلکہ دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر دہشت گردی، تخریب کاری، اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بھارتی خفیہ ادارے نہ صرف پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کا نوٹس لے اور ’’را‘‘ کی جانب سے پاکستان میں مداخلت اور تخریبی کاروائیوں کو بند کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دشمن کی ہر سازش کو متحد ہو کر ناکام بنایا جائے گا۔

  • نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کرنے والاخود پارٹی سے مائنس ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کرنے والاخود پارٹی سے مائنس ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جو سیاسی مائنس کرنے آیا تھا، وہ خود اپنے گھر اور پارٹی سے مائنس ہو گیا ہے۔ یہ قدرت کا انتقام ہے

    عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ان کی بہن اور پارٹی کے اندرونی عناصر نے ہی مائنس کر دیا ہے۔ خاص طور پر انہوں نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا کہ وہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مسلسل سازش کر رہی ہیں، اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا گروپ بھی علی امین کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔وفاقی سطح پر پی ٹی آئی میں تین مختلف گروپس موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تین الگ گروپس سرگرم عمل ہیں۔ کے پی کے میں ایک گروپ جنید اکبر کی قیادت کرتا ہے، دوسرا گروپ عاطف خان کا ہے اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں پر مشتمل ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے علی امین کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے خود بھی اپنے خلاف سازش کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علی امین نے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بجٹ منظور کروایا، ورنہ آئینی طور پر ان کا گھر جانا یقینی تھا۔ ان کے بقول، خیبرپختونخوا گزشتہ 12 سال سے کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر ہے۔آخر میں عظمیٰ بخاری نے پنجاب کے گورننس اور میرٹ کو دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تمام وزرائے اعلیٰ میں نمبر ون ہیں۔