Baaghi TV

Category: لاہور

  • 3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

    پنجاب اسمبلی میں 3 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن چیئرمینز کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی-

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں سے ہٹا دیا ہے،جبکہ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے چیئرمینزکو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے-

    اپوزیشن کے 3 چیئرمینز کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کردیا گیاجن اپوزیشن ارکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، ان میں اپوزیشن رکن صائمہ کنول بھی شامل ہیں صائمہ کنول اسپیشل ایجوکشن کمیٹی کی چیئرپرسن تھیں اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ کردیے گئے علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی،انہیں بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے-

  • خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

    خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ عروج کی سزا معطلی کیخلاف درخواست،سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ،خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ،وکیل خلیل الرحمان قمر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ،آمنہ عروج نے سزا کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، آمنہ عروج سمیت دیگر نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔سزا معطل کی جائے

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ ،ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ،جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے

  • کراچی ایئرپورٹ پر 3 طیاروں کو حادثات

    کراچی ایئرپورٹ پر 3 طیاروں کو حادثات

    کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے، تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں، پی اے اے کی جانب سے طیاروں کے یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا، بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا اور ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آ کر طیارے کی مرمت کرے گی-

    نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر

    20 جون کو ہی ترکش ائیر کے طیارے کے انجن سے ٹیکسی کے دوران پرندہ ٹکرایا تھا جس کے بعد طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا ،اس کے علاوہ سعودی ائیر کے طیارے نے دوران پرواز انجن میں آگ کی وارننگ پر کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، سعودی ائیر کا طیارہ بھی تاحال کراچی ائیرپورٹ پر کھڑا ہے جب کہ طیارے سے تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکے بعد دیگرے ایک ہی دن طیاروں کے حادثات سے ائیرپورٹ حکام بھی پریشان ہیں اور ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی

  • مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ شرمناک ہے، مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تھا، جماعت اسلامی اس فیصلے سے متفق نہیں ہے، ہم مولانا کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ جو 30 سیٹیں مولانا کو مل رہی ہیں وہ لیں گے یا نہیں، ہم حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے،ہم نےجیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، میئرکراچی کےانتخاباتی الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کے 32 لوگ نہیں آئے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے شکوہ کیا کہ عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں، انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتےہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کوکامیاب سیاست دان کہا جاتا ہےاس الیکشن میں آپ نے دیکھا کیسے ایک پارٹی کو جتوایا گیا، ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا کراچی میں مئیر کی سیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے جیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کو واپس کردی، فارم 45 کے مطابق ہمارے ووٹ کم تھے لیکن 47 میں ہمیں جتوا دیا گیا، ہم نے پھر بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف گئے، ہم نے دنیا کو بتایا کہ ہم جیتے نہیں ہے جماعت اسلامی وہ انقلاب لانا چاہتا ہیں جس میں لوگوں کی اصلاح ہو، جماعت اسلامی شیعہ، سنی یا دیوبندیوں کی نہیں تمام فرقوں کی جماعت ہے، مسلکوں کی بنیاد پر لوگوں نے دکانیں بنائی ہے لیکن جماعت اس تفریق کو ختم کرتی ہے، جماعت اسلامی صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ انسانیت کے لیے کام کرتی ہے، ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کون مسلم یا اس کا مسلک کیا ہے ہم انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیہ، عقیدے اور نظریہ کی بنیاد پر ہے، پاکستان کئی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، لوگوں نے پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا، انہوں نے کہا کہ جب انڈیا سے جنگ جاری تھی ہم نے حکومت کی حمایت کی اسکی وجہ حکومت نہیں بلکہ پاکستان تھا۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ جماعت اسلامی میں کوئی اکیلا نہیں بلکہ ایک قیادت اجتماعی فیصلہ کرتی ہے، ہم باقی جماعتوں کی طرح ایک کا فیصلہ سب پر نہیں تھوپ دیتےجب باجوہ صاحب کی ایکسٹنشن ہوئی تھی تو سب نے مل کر ایکسٹینشن دی تھی،لیکن جب بات کشمیر، فلسطین کی بات ہو تو سب الگ ہو جاتے ہیں، جماعت اسلامی ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ میدان کی جیتی ہوئی جنگ اگر ہم ٹرمپ کی چاپلوسی پر ہار جائیں تو عوام برداشت نہیں کرے گی، ہم کشمیر کو پیچھے رکھ کر انڈیا کے ساتھ کسی طرح کے مذاکرات نہیں کر اسکتے،کشمیر کے لیے ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، امریکا کا ساتھ دینے سے ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، امریکا کی وجہ سے 150 ارب ڈالر سے زائد ہمیں نقصان ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہمیں نوبل پرائز کے لیے نام نامزد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ٹرمپ کہے کہ جنگ بندی کرو اور حماس کو ختم کر دو یہ کیسے ہو سکتا ہے، یہ خود دہشت گردی ہے جس کا اعلان ٹرمپ کررہا ہےجب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ بہت اچھا کیا، ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران باز نہیں آیا تو مزید حملے کریں گے، جب ایران نے اسرائیل کو جواب دیا تو گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے لگا، تب ٹرمپ کا بیان بدل گیا۔

    انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے معاملے میں بھی ٹرمپ نے ایسا کیا، ٹرمپ کو جنگ بندی اور امن کا خیال اس وقت آتا ہے جب اس کا پسندیدہ پہلوان ’ڈِگ‘ نہ جائے جماعت اسلامی حکومت اور ریاست کو قوم کا سودا نہیں کرنے دیں گے، حکومتی نمائندوں اور ریاست سے کہنا چاہتا ہوں امریکا کے ہاتھوں قوم کا سودا نہ کریں، اگر آپ نے ایسا کیا تو سیاسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، لوگ دو گھنٹے مدد کے لیے پکارتے رہے، کوئی ریسکیو ٹیم وہاں نہ پہنچی اور لوگ قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں میں ندامت نہیں ہے، پی ٹی آئی نے بھی کے پی کے میں کچھ نہیں کیا پنجاب کا 10 کھرب کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی اسکینڈل سامنے آئے جبکہ سندھ تو اسکینڈلز پر ہی پل رہا ہے، بلوچستان کا تو بجٹ ہی پتہ نہیں کہا جا رہا ہے، اب جماعت اسلامی اس ملک کو ان جماعتوں کے حوالے نہیں کر سکتی۔

  • پنجاب پولیس کے عمر فاروق کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل

    پنجاب پولیس کے عمر فاروق کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل

    پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

    ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے سیمی فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اس انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق اور فلسطین سمیت دیگر ممالک نے حصہ لیا۔

    اس موقع پر پیٹرن پولیس بیس بال ٹیم اور ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کی اور اس کی کارکردگی کو سراہا۔ڈی آئی جی کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے عمر فاروق کو تعریفی سند اور کیش انعام بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے جیتنے والے اتھلیٹ اہلکار محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔

    غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے ان کا جذبہ مزید بڑھتا ہے اور وہ ملک و قوم کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم رہتے ہیں۔

    کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

    پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، کراچی میں تیاریاں شروع

    وزیراعظم کا بارشوں کی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ

  • سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سانحہ سوات میں سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہونے پر شدید دکھ اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت مدد ملتی تو قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔

    مریم نواز شریف نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سوات دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑی ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات پر انتظامیہ اور ریسکیو سروسز کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے، حالیہ بارشو ں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے مزید الرٹ رہیں ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں ذرا سی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    فیصلے اب قانون کے بجائے طاقتوروں کی مرضی سے ہو رہے ہیں،مفتاح اسماعیل

    قبل ازیں وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس کا اجرا ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لائف بوٹس کیوں نہیں موجود تھیں،غوطہ خور کہاں تھے؟ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتی ہےاس طر ح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، خیبرپختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جاں بحق افراد ریت کے ٹیلے پر کھڑے ہو کرمدد کا انتظار کرتے رہے، قدرتی آفا ت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ دریائے سوات جیسے سانحات کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ ریسکیو ٹیمیں کیوں دیر سے پہنچیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر بروقت امداد کے لیے کیوں نہیں پہنچے، مقامی لوگوں اور پاک فوج نے ہمیشہ ایسے سانحات میں مدد کی، خیبرپختونخوا ریسکیو اور دیگر امدادی محکموں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، بلال خان نامی مقامی نوجوان نے اپنی کشتی کے ذریعے لاشوں کو نکالنے میں میں مدد کی، گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔

    بھارت کو ذمہ داری سے راہِ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ،شازیہ مری

  • پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، اسپیکر کا سخت ایکشن، 10 ارکان پر جرمانہ عائد

    پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، اسپیکر کا سخت ایکشن، 10 ارکان پر جرمانہ عائد

    پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران ایوان میں ہونے والی توڑ پھوڑ پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 10 ارکان اسمبلی پر 20 لاکھ سے زائد روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اجلاس میں کچھ ارکان نے جذباتی ہو کر اسمبلی کے ڈیسکوں پر چڑھ کر مائیک توڑنے جیسے غیر مہذب رویے کا مظاہرہ کیا تھا، جس کے خلاف اسپیکر نے فیصلہ سنایا۔

    16 جون 2025 کو ہونے والے اجلاس میں ایوان کی املاک کو نقصان پہنچانے اور ایوان کی کارروائی کو متاثر کرنے والے 10 ارکان کو فی کس 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ یہ ادائیگی 7 روز کے اندر مکمل کرنا لازمی ہوگی، بصورت دیگر پنجاب حکومت ڈیو ریکوری آرڈیننس 1962 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ایوان کی املاک کو نقصان پہنچانا نہ صرف اسمبلی کی توہین ہے بلکہ یہ قانون کی بھی خلاف ورزی ہے، اس لیے ایسے رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان میں چوہدری جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل، شہباز احمد، امتیاز محمود، خالد زبیر نثار، رانا اورنگ زیب اور محمد احسن علی شامل ہیں۔

    یہ قدم پنجاب اسمبلی کے وقار کی حفاظت اور ایوان کے ماحول کو مثبت رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ممبران اسمبلی نظم و ضبط کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔

  • سانحہ سوات روکا جا سکتا تھا، لیکن نااہلی اور غفلت نے قیمتی جانیں لے لیں، عظمیٰ بخاری

    سانحہ سوات روکا جا سکتا تھا، لیکن نااہلی اور غفلت نے قیمتی جانیں لے لیں، عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےخیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سوات میں کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم کشتی یا کوئی ریسکیو اسٹیشن ہی بنا دیتے۔-

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ سوات کے حوالے سے کہا کہ یہ واقعہ مکمل طور پر روکا جا سکتا تھا، لیکن نااہلی اور غفلت نے قیمتی جانیں لے لیں، خیبرپختونخوا حکومت کہتی ہے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں تو پھر حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ اگر دریائے سوات میں کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم کشتی یا کوئی ریسکیو اسٹیشن ہی بنا دیتے، یہی وہ لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ میاں صاحب کا جہاز کھانا بھجواتا ہے، لیکن میرے پاس ثبوت موجود ہیں کہ خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز میں بھی کھانے رکھے جا رہے تھے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ2022 میں بھی لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے، تب بھی صرف علیمہ خان کو بچانے کے لیے ایک طیارہ اڑایا گیا ریسکیو 1122 ان کے لیے صرف اس وقت استعمال ہوتی ہے جب سوات پر چڑھائی کرنی ہو اللہ تعالیٰ زندگی دیتا ہے، لیکن وہ حکمرانوں سے بھی پوچھے گا کہ ان کی ذمہ دار یوں میں کتنی کوتاہی کی گئی یہ لوگ مرنے نہیں گئے تھے، سیر کرنے گئے تھےدریائے سوات پر ایسے واقعات بار بار ہو رہے تھے، لیکن پھر بھی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

    سانحہ سوات،ذمہ دارکون، تحریر:ملک سلمان

    عظمیٰ بخاری نے دریائے سوات کے اطراف تجاوزات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ سب کس کی پرچی پر بنائے گئے؟ اور جو فنڈز خیبرپختونخوا حکومت کو ملے، ان کا فوری آڈٹ ہونا چاہیے اگر ایسا واقعہ خدانخواستہ پنجاب میں پیش آتا تو یہاں کے لوگ اور حکومت رات دن ایک کر دیتے مری کے سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس واقعے کے بعد فوراً اقدامات کیےسوات اور خیبرپختونخوا کے عوام اب باہر نکل رہے ہیں، اور انہیں بھی اب احساس ہو رہا ہے کہ ان کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔

    پنجاب حکومت کا ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ

  • پنجاب حکومت کا  ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والے ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔

    مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل صحت کارڈ کے تحت کیے گئے علاج کے تمام واجبات کلیئر کر لیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد صحت کارڈ کی سہولت ختم ہو جائے گی، 30 جون کے بعد فری علاج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نئی پالیسی متعارف کرائیں گی۔

    صحت کارڈ کا پائلٹ منصوبہ 2014 میں اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا، جبکہ دسمبر 2021 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے پنجاب بھر میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس پروگرام کے تحت لاکھوں غریب افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل رہی، جس سے وہ مہنگے ہسپتالوں کے بجائے سرکاری ہسپتالوں میں باعزت طریقے سے اپنا علاج کرا سکتے تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کو سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کیخلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

  • جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ای بسیں فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ

    جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ای بسیں فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں الیکٹریک بس منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ جنوبی پنجاب اور دُور دراز کے اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹریک بسیں فراہم کی جائیں تاکہ ترقی کے ثمرات صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر نئی سہولت صرف شہری مراکز تک محدود کرنے کے کلچر کو تبدیل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کو بھی بڑے شہروں کے برابر لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 24 اضلاع کو 240 الیکٹریک بسیں دی جائیں گی۔ اگست سے اکتوبر کے درمیان لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کو 500 الیکٹریک بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ نومبر سے دسمبر تک پنجاب بھر میں مزید 600 الیکٹریک بسیں شامل کی جائیں گی۔پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور کو بھی 400 الیکٹریک بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ عوامی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

    اجلاس میں گوجرانوالہ بی آر ٹی منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ منصوبہ راہوالی سے ایمن آباد تک تقریباً 22 کلومیٹر طویل ہوگا، جس پر 28 اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ پورے شہر اور مضافاتی علاقوں کو اس سسٹم سے منسلک کرنے کے لیے 80 فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ گکھڑ منڈی تک توسیع کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی روٹ پر ٹریفک کو بہتر انداز میں کنٹرول کرنے کے لیے سمارٹ سلوشنز اپنانے کی ہدایت بھی جاری کی، اور بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 4 الیکٹریک بس ڈپو بھی قائم کیے جائیں گے۔

    فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ریڈ لائن 23.4 کلومیٹر طویل ہوگی اور اس پر 24 اسٹیشنز ہوں گے، جس سے روزانہ 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے۔ اورنج لائن 29 کلومیٹر طویل ہوگی جس پر 21 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، اور یہ یومیہ 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ کو بھی اس منصوبے کا حصہ بنانے کی ہدایت دی۔

    مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ تمام عوامی فلاحی منصوبے بلا تاخیر شروع کیے جائیں، اور ای بسوں کے روٹس عوام کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھ کر مقرر کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع ان کے لیے برابر ہیں اور ہر علاقے کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف عوام کی بہتری کے لیے سوچتی ہے اور یہی اس کے ہر فیصلے کی بنیاد ہے۔