Baaghi TV

Category: لاہور

  • ریلوے ٹریک پر حادثات کو روکنے کے لئے پولیس ان ایکشن،ایکدن میں 29 مقدمات درج

    ریلوے ٹریک پر حادثات کو روکنے کے لئے پولیس ان ایکشن،ایکدن میں 29 مقدمات درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے پھاٹک پر حادثات کو روکنے کے لئے ریلوے پولیس کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں

    ریلوے پھاٹک پر حادثات میں اضافے کے بعد پولیس نے آپریشن شروع کیا ہے، پھاٹک کراس کرنے والے شہریوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں،ریلوے پولیس کے مطابق شہریوں کی زندگی قیمتی ہے، ریلوے کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا جاتا ہے لیکن پھر بھی شہری باز نہیں آتی اور پھاٹک سے موٹرسائیکلز گزارتے ہیں جس کے بعد مجبوری کے طور پر پولیس کو ایکشن لینا پڑتا ہے

    ریلوے پولیس کی جانب سے ایک روز میں پھاٹک پر سے گزرنے پر 14 جولائی کو مختلف شہروں میں 29 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں سے لاہو رمیں 12، گوجرانوالہ میں 2 فیصل آباد میں 4، رائیونڈ میں 5 ، وزیرآباد میں 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں،جڑانوالہ میں 3 اور قصور میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے

    درج مقدمات کے مطابق ملزمان ریلوے پھاٹک پر سے موٹر سائیکل گزار رہے تھے جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

    شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

    شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

    کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

     

    واضح رہے کہ ریلوے حادثات میں کمی نہ آ سکی، ٹرین حادثے میں ایک اور جان چلی گئی. دو روز قبل حادثہ رائیونڈ میں پیش آیا، تھانہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں بمقام ریلوے لائن کوٹ رادھا کشن روڈ نزد بھچوکی پھاٹک رائیونڈ ایکسیڈنٹ ہوا، غلام مصطفی سکنہ حال مقیم میاں اسحاق والا بھٹہ کوٹ رادھا کشن روڈ بھچوکی پھاٹک رائیونڈ اپنے کھیتوں کی طرف چارہ لینے جا رہا تھا کہ ریلوے لائن کراس کرتے وقت تیز رفتار ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی ٹرین کے نیچے آکر موقع پر ہلاک ہو گیا ہے

  • اسلام کیلئے ہم سے کوئی کام ہوجائے تو سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا، چودھری پرویزالٰہی

    اسلام کیلئے ہم سے کوئی کام ہوجائے تو سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا، چودھری پرویزالٰہی

    لاہور: 14 جولائی 2020ء:یو ایس گروپ کے سی ای او میاں محمد احسن اور چیئرمین جاوید اشرف بھٹی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، راسخ الٰہی بھی موجود تھے

    وفد میں صہیب جاوید بھٹی، میاں علی احسن اور عبدالرحمن سکھیرا شامل تھے
    اسلام کیلئے ہم سے کوئی کام ہوجائے تو سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا.ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے.تحفظ ناموس رسالت ہمارے دین کی بنیاد ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا: چودھری پرویزالٰہی.

    سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت بل اور دینی کتب کو علما بورڈ سے
    مسلم امہ کیلئے آپ کی یہ خدمت کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی. میاں محمد احسن اور جاوید اشرف بھٹی نے کمپنی کی جانب سے 50 ہزار ماسک پیش کیے.ہم حکومت پاکستان کو بھی 1.2 ملین ماسک کا تحفہ دے چکے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں مدد کی جا سکے: میاں محمد احسن، جاوید اشرف بھٹی

    منظوری سے مشروط کر کے بڑا عظیم کام کیا ہے: میاں محمد احسن

  • چہرے بدلے مگر ہمارا دشمن نہیں بدلا، ڈاکٹر طاہرالقادری

    چہرے بدلے مگر ہمارا دشمن نہیں بدلا، ڈاکٹر طاہرالقادری

     

    ڈاکٹر طاہرالقادری کی جیلوں سے رہا ہونے والے 112کارکنوں سے آن لائن اجلاس میں گفتگو.

    یہ نظام ہلاکو خان ہے،پاکستان اور اس کے غریب عوام کو ہلاک رہا ہے.چہرے بدلے مگر ہمارا دشمن نہیں بدلا،اسی لئے مشکلات اور پریشانیوں میں کمی نہیں آئی.انصاف کی جنگ لڑنے میں کوئی تاخیر نہیں کی، ہمارے بس میں جدوجہد ہے فیصلہ کسی اور کے بس میں ہے.ناکردہ گناہ کی سزا بھگتنے والے کارکنان میرے شہزادگان ہیں.وکلاء نے انصاف کی جنگ لڑنے کا حق ادا کیا مگر یہ نظام انصاف کے راستے کا بھاری پتھر ہے.پرامید ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے

  • کمشنر لاہور ڈویژن مون سون انتظامات کے حوالے سے اجلاس

    کمشنر لاہور ڈویژن مون سون انتظامات کے حوالے سے اجلاس

    کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت مون سون انتظامات کے حوالے سے اجلاس۔
    ڈی سی لاہور دانش افضال۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری۔ اے سی جی مشتاق ٹوانہ و دیگر افسران کی شرکت پورے شہر میں مونسون کیلئے ہنگامی کیمپ قائم کیے جائیں۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال اور مشینری فیلڈ میں ہونی چاہئیے. ایم سی ایل دو دن میں تمام غیر فعال مشینری کو ٹھیک کرائیگا۔ بارشی پانی جمع ہونے کے 26 پوائنٹس پر نکاسی آب کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ لارنس روڈ پر ٹینک کی تعمیر کے بعد سڑک پر بارشی پانی جمع نہیں ہوا۔ تہہ خانوں میں پانی داخل ہونے کیصورت میں واسا و ایم سی ایل کام کرینگے۔ ایم سی ایل کے ہر زون میں فعال ڈی واٹرنگ اور جیٹر مشینیں موجود ہونی چاہئیں.

  • سچ تو یہ ہے کے نیازی نے سرکاری اداروں کی پینشن ختم کرنے کی بات کی تھی کرپشن کی نہیں

    سچ تو یہ ہے کے نیازی نے سرکاری اداروں کی پینشن ختم کرنے کی بات کی تھی کرپشن کی نہیں

    سچ تو یہ ہے کے نیازی نے سرکاری اداروں کی پینشن ختم کرنے کی بات کی تھی کرپشن کی نہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ، ن لیگ کے رہنما سینٹیر مشاہداللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاکستانیو آپکا کپتان آپ سے کبھی جھوٹ نہیں بولے گا سچ تو یہ ہے کے ! ہم نے سرکاری اداروں کی پینشن ختم کرنے کی بات کی تھی کرپشن کی نہیں
    https://twitter.com/Mushahid_Ullahh/status/1282935698270687238?s=20
    واضح رہے کہ اب ساسی حلقوں میں یہ بات چل رہی ہےکہ کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی بات کی جارہی ہے . اسی طرح کے خدشات دیگر اپوزیشن کے ذمہ داران بھی ظاہر کر رہے ہیں. اس طرح نہ تو سرکاری ملازمین کی پنشن بڑھائی ہے اور نہ ہی تنخواہ بڑھائی ہے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیاہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے،لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

    وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وہ خوب واویلا کرتے تھے اور اس کو غریب عوام پر ڈاکہ کہتے تھے، اس ضمن میں انکے کئی بیانات اور ٹویٹس ریکارڈ پر ہیں ،لیکن انہوں نے اب خود کرونا کی وجہ سے پہلے پٹرول سستا کیا تو مافیا نے پٹرول کی قلت پیدا کر دی، اس ماہ میں پٹرول کے لئے غریب عوام دھکے کھاتی رہی، پٹرول پمپ والوں نے پٹرول کی سیل بند کر دی تھی سستے پٹرول کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اب حکومت نے پٹرول مافیا کے دباؤ میں آ کر خود قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے.جس کو اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے.

  • ریونیو کے معاملات کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس

    ریونیو کے معاملات کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس

    ریونیو کے معاملات کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس

    باغی ٹی وی : اجلاس کی صدارت اے ڈی سی آر لاہور عبدالرؤف مہر نے کی.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل دار، ریونیو افسران اور دیگر کی شرکت.

    اے ڈی سی آر کو ریونیو وصولیوں کے بارے می‌ بریفنگ دی گئی. زیرالتوا جمع بندیوں کی فوری تیاری کی ہدایات کی گئیں. ماہ فروری تا مئی کی پراچہ رجسٹری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.

    اے ڈی سی آر عبدالرؤف مہر کے مطابق انتقالات، وراثتی تقسیم، اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے، منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی، ریونیو کے کیسوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا.تمام ریونیو افسران پوری ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دیں. ریونیو وصولیوں جمع مندیوں اور دیگر معاملات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی

  • سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں۔ زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ ، چوہدری مونس الہی

    سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں۔ زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ ، چوہدری مونس الہی

    سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں۔ زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ ، چوہدری مونس الہی

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ قائد اعظم ق کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہی نے ٹویٹ‌کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فرسٹ لائن آف ڈیفینس ہمارے کسان ہیں۔ ‏کورونا بحران میں ہمارے کسان شدید متاثر ہوئےہیں ، حکومت کسانوں کو بیج، کھاد، ادویات، ڈیزل پر اسبٹڈی فراہم کرے ، کسانوں کو بجلی، زر عی آلات اور سولر ٹیوب ویلز پرفوری سبسڈی اور بلا سود قرضے فراہم کیئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کچھ برداشت ہو سکتا ہے، بھوک نہیں۔ زراعت بچاؤ، بھوک بھگاؤ ،

  • جبری چھانٹیوں اور تنخواہ نہ بڑھانےپر ریل مزدور اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

    جبری چھانٹیوں اور تنخواہ نہ بڑھانےپر ریل مزدور اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

    جبری چھانٹیوں اور تنخواہ نہ بڑھانے کے خلاف ریل مزدور اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

    باغی ٹی وی : ریل مزدور اتحاد نے ریلوے ہیڈ کواٹرا میں دھرنا دیا. مظاہرین نے ریلوے انتظامیہ اور حکمرانوں  کے خلاف شدید نعرے بازی کی .ریل مزدور اتحاد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا احتجاجی دھرنے  میں قائد لیبر یونین محمد سرفراز خان  صدر لیبر یونین چودھری عنایت گجر، صدر ڈپلومہ فیڈریشن میاں محمود ننگیانہ ، صدر ریلوے ورکریونین میاں خالد محمود . رانا معصوم علی. راجہ راضون ستی . جنرل سکڑیری سپروائزار ایسویسی ایشن حافظ عرفان منیر. سکڑیری نشرواشاعت ریل مزدور اتحاد  محمد عاصم  سمیت یونینز کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی .اس موقع پر مزدور رہنماؤ‌ں نے خطاب کیے جس میں مزدور رہنما محمد سرفراز خان نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا جینے حرام کرنے والوں ہم تم سکون سے نہیں رہنے دیں گے.
    .میاں خالد محمود کاکہنا تھا کہ جہدوجہد کا دائر پورے پاکستان میں پھیلا دیا جائے گا.
    چوھدری عنایت علی گجر نے کہا کہ حکمرانوں تمیں مزدورں کے غضب سے تمارے کوئی آقا نہیں بچا سکے گا..حافظ عرفان منیر نے کہا کہ چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے.
    رانا معصوم علی نے کہا کہ سالانہ انکریمنٹ کی کٹوتی نہ منظور. راجہ راضون ستی نے کہا کہ ظلم وزیادتی کے خلاف ریلوے ملازمین سیسہ پلائی دیوار ہیں. ناصر محمود کہنے والوں نے کہا کہ چھانٹیوں کرنے والوں تمہاری چھانٹی ہونی والی ہے.


     
    جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں100 فیصد اضافہ کیا جائے.جبرانہ چھانٹیوں کا سلسلہ بند کیا جائے.  رہٹائر ہونے والے ملازمین کو گریجویٹی سمیت تمام بقایاجات فوری ادا کیا جائے.
     سکیلوں کی اپ گریڈیشن کی جائے. ٹیکنیکل الاؤنس  تنخواہ کا 25 فیصد کیا جائے. ٹی.ایل.اے کنٹریکٹ اور پرائم منسٹر پیکج کے ملازمین کو مستقل کیا جائے.

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے449نئے کیس، تعداد87,492 ہو گئی۔
    لاہورمیں 220،ننکانہ10،قصور2،شیخوپورہ2،راولپنڈی56،اٹک2،چکوال 1،جہلم 4اورگوجرانوالہ میں 14کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ3،گجرات27،حافظ آباد2، منڈی بہاؤالدین 3،خانیوال1،وہاڑی9، فیصل آباد19،چنیوٹ 1،ٹوبہ4،جھنگ1 اور رحیم یار خان میں 3کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا9،میانوالی 7،خوشاب 2،بہاولنگر5، بہاولپور6،لودھراں 3،ڈی جی خان11،مظفرگڑھ11، ساہیوال1، اوکاڑہ1اورپاکپتن میں 9کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس سے 13 مزید اموات، کل تعداد2026 ہو چکی ہیں۔ اب تک604,349ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 63,977 ہو چکی ہے۔
    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
    Daily Sitrep 13-07-2020

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • الحمراہال میں ‌ماہوار ادبی و ثقافتی نشتیں  آن لائن کرانے کا فیصلہ

    الحمراہال میں ‌ماہوار ادبی و ثقافتی نشتیں آن لائن کرانے کا فیصلہ

    الحمرا میں ‌ماہوار ادبی و ثقافتی نشتیں آن لائن کرانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کے زیر صدارت اہم امور پرجائزہ اجلاس ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے شرکت کی .اجلاس میں ماہوار ادبی و ثقافتی نشست ”کچھ یادیں،کچھ باتیں“،اور ”روشن ستارے“کے آن لائن انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1282925989828481024?s=20

    .چیئرپرسن الحمرا کا کہنا تھا کہ پروگرامز کا مقصد لیجنڈ کے تجربات سے نوجوانوں کو آگہی دینا ہے.نشست کے انعقاد سے نئی نسل کواپنے مستقبل کاتعین کرنے میں مدد ملے گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے نوجوانوں میں جدوجہد کا جذبہ پید ا ہوگا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل نے بھی شرکت کی ہے.