Baaghi TV

Category: لاہور

  • پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون، ایکٹمرا کورونا کے علاج  میں کتنا فائدہ مند کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے واضح کردیا

    پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون، ایکٹمرا کورونا کے علاج میں کتنا فائدہ مند کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے واضح کردیا

    پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون، ایکٹمرا کورونا کے علاج میں کتنا فائدہ مند کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے واضح کردیا

    باغی ٹی وی: کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے واضح‌ کیا ہے کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون، ایکٹمرا کورونا کا علاج نہیں ہے، یہ صرف مزید حالت خراب ہونے کو کم کرتی ہے،

    کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے ادویات کے سائیڈ ایفکٹس کے بارے بتایا کہ کسی عام شخص کو معلوم نہیں کہ ان دوائیوں کے بعد میں کیا نتائج ہوسکتے ہیں،

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیکسامیتھاسون انجیکشن 13.6 ملین کی تعداد میں موجود ہے، ڈیکسامیتھاسون بہت سستی دوائی ہے، کوئی شارٹیج نہیں،

    کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ میڈیا خبریں چلا کر دوائیوں کی شارٹیج نہ ہونے دے، ہائی ڈروکسی کلوروکئین کی کوئی افادیت نہیں، نقصان زیادہ ہیں، ہائی ڈروکسی کلوروکئین کی فروخت کا لائسنس واپس لے لیا گیا،

    پاکستان میں ہائی ڈروکسی کلوروکئین کے تمام ٹرائلز روک دیے گئے ہیں، ہوم آئسولیشن صرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کو علامات نہ ہوں،

    ہوم آئسولیشن ان کے لیے بھی ہے جن کو بہت کم علامات ہوں، ہوم آئسولیشن والوں کے پاس الگ واش روم ہو، اور اکیلا نہ رہتا ہو،اگر ہوم آئسولیشن میں طبعیت خراب ہو تو فوری ریسکیو 1122 کو کال کریں، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ

    سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن عثمان نے کہا کہ 24 گھنٹے فری ٹیلی میڈیسن سروس پر کال کر کے ڈاکٹرز سے مشورے لیے جائیں، پنجاب میں 32 لیبز کام کررہی ہیں، 19 لیبز سرکاری ہیں،
    کورونا سے پہلے کوئی لیب بی ایس ایل لیول 3 نہیں تھی،پچھلے 15 دنوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا، جن علاقوں سے زیادہ کیسز آئیں گے انکو لاک ڈاون کیا جائے گا،

  • چیف آف آرمی اسٹاف کا پاک بحریہ  وار کالج لاہور کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی

    چیف آف آرمی اسٹاف کا پاک بحریہ وار کالج لاہور کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی

    چیف آف آرمی اسٹاف کا پاک بحریہ کے وار کالج لاہور کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی

    باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پاک بحریہ کے وار کالج لاہور کا دورہ کیا ، جہاں ان کا استقبال ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ نے کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کمانڈر لاہور کور بھی موجود تھے اس دورے میں انہوں نے یادگارشہدہ میں پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
    بعد ازاں آرمی چیف نے 49 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء اور پاکستان نیوی وار کالج کے فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیول وار کالج پاکستان نیوی کا ایک قابل فخر ادارہ ہے ، جہاں پاکستان آرمڈ فورسز اور دوست ممالک کے افسران کو اہم کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔
    انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ زبردست طاقت کی حیثیت سے بہادری اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ کے ساتھ ہمیشہ مادر وطن کے سمندری محاذوں کا دفاع کرنے میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم رہی ہے۔ خطاب کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے جیوسٹریٹجک ماحول ، سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت پر بھی بات کی ۔

  • پنجاب میں کرنا کے مزید کیسز ، تعداد 66,943 ہو گئی

    پنجاب میں کرنا کے مزید کیسز ، تعداد 66,943 ہو گئی

    پنجاب میں کرنا کے مزید کیسز ، تعداد 66,943 ہو گئی

    باغی ٹی وی :ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1204 نئے کیس، تعداد 66,943 ہو گئی۔

    لاہورمیں 471، ننکانہ4، قصور1، شیخوپورہ28، راولپنڈی 73 اٹک 1 اور گوجرانوالہ میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ33،گجرات 35،منڈی بہاؤالدین6، ملتان290،مظفر گڑھ4، وہاڑی7، فیصل آباد45،چنیوٹ 3،ٹوبہ18اور رحیم یار خان میں 14کیسز سامنے آئے۔

    میانوالی14،خوشاب5،بہاولنگر4،بہاولپور50، لیہ 4،اوکاڑہ11،جھنگ8،خانیوال5،بھکر2،ساہیوال18،پاکپتن4 اورراجن پور میں 21کیسزسامنے آئے۔کورونا وائرس سے 28 مزید اموات، کل تعداد1435 ہو چکی ہیں۔

    اب تک 426,869ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 19,100 ہو چکی ہے۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ترجمان

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ،اٹلی میں کتنے مریضوں‌ کو فائدہ نہیں ہوا؟کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بتا دیا

    ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ،اٹلی میں کتنے مریضوں‌ کو فائدہ نہیں ہوا؟کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بتا دیا

    ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ،اٹلی میں کتنے مریضوں‌ کو فائدہ نہیں ہوا؟کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ بین الاقوامی تمام ریسرچز کا روزانہ جائزہ لے رہا ہے، ریسکیو 1122 کے ذریعے کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لیے بیڈز تلاش کریں،

    ایکسپرٹ ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ لوگ خود بیڈز ڈھونڈنے نکلتے ہیں تو نہیں ملتے، واٹس ایپ پر حقیقت چیک کیے بغیر انفارمیشن آگے بھیج دی جاتی ہے، جب تک دوا نہیں آتی ہمارے علاج کے تجربات بدلتے رہیں گے، ایکٹمرا کے بارے میں جنونی کیفیت پیدا ہوئی، لوگ سمجھ رہے کہ یہ کورونا کا علاج ہے،

    ایکسپرٹ ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایکٹمرا کے تجربات چل رہے ہیں، ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ ہے، ایکٹمرا وائرس کو مارنے کی نہیں، جسم میں سوزش کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، ایکٹمرا ہر کورونا مریض کو استعمال کی ضرورت نہیں، پنجاب حکومت کے پاس 1000 ایکٹمرا موجود ہیں، ایکٹمرا کے کسی پر بہتر، کسی پر اچھے نتائج نہیں،

    کرونا وائرس کے مریضوں کا انجیکشن ایکٹمرا مارکیٹ‌ سے غائب ہو گیا

    ایکسپرٹ ایڈوائزری کا مزید کہنا ہے کہ جن مریضوں کے جسم میں سوزش زیادہ ہو انکو دی جاتی ہے،وینٹی لیٹر پر جانے والے مریض پر ایکٹمرا استعمال نہیں کی جاسکتی، اٹلی میں 126 مریضوں پر ایکٹمرا استعمال ہوئی اور افادیت سامنے نہ آئی، ایکٹمرا کا استعمال پنجاب میں ابھی جاری رکھیں گے، ایکٹمرا ایسی دوائی نہیں جسے گھروں میں ذخیرہ کرلیا جائے، یہ دوا صرف اسپتال اور آئی سی یو میں استعمال پوسکتی ہے

    کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلیےایکٹمرا انجیکشن خریدنے پرپابندی عائد

  • کیا مسلم لیگ ق بھی حکومتی اتحاد سے الگ ہو رہی ؟ چودھری پرویز الہیٰ نے بڑا اعلان کر دیا

    کیا مسلم لیگ ق بھی حکومتی اتحاد سے الگ ہو رہی ؟ چودھری پرویز الہیٰ نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بجٹ سیشن،سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا

    ملاقات میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی،چوہدری پرویز الہی نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی، وزیر اعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی کاوشوں کو سراہا

    وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ پر اطمینان کا اظہارکیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادی ساتھ رہیں گے اور اتحاد بھی مضبوط تر ہو گا- پاکستان مسلم لیگ ق سے اتحاد پہلے سے مضبوط اور ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہوئی ہے – آس لگانے والوں کو یاس کے سوا کچھ نہیں ملے گا- پہلے بھی ایک تھے، اب بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے – غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔اتحادیوں کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح و بہبودکا مشن جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے – عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں – اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا۔ سابق حکمرانوں نے میرے دور کے لینڈ مارک منصوبوں کو ختم کر کے عوام پر ظلم کیا- ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں –

    چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار محنت کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں –

    اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہی، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

  • ‏بھارت کا ایٹمی آبدوزیں بڑھانے کا فیصلہ، دفاعی بجٹ پر بھونکنے والوں کو دشمن سے پہلے کچلنا چاہیے، وینا ملک

    ‏بھارت کا ایٹمی آبدوزیں بڑھانے کا فیصلہ، دفاعی بجٹ پر بھونکنے والوں کو دشمن سے پہلے کچلنا چاہیے، وینا ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ادارکاہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ‏بھارت نے ایٹمی آبدوزیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، دفاعی بجٹ پر بھونکنے والوں کو دشمن سے پہلے کچلنا چاہیے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی آبدوزیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے 2030 تک بھارت کے پاس 110 ایٹمی آبدوزیں ہونگی جبکہ نیوی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز خریدے جائینگے جوکہ گوادر بندرگاہ کیلئے خطرہ ہیں

    وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ پر بھونکنے والے پاکستان دشمنوں کے ایجنٹس ہیں دشمن سے پہلے ان غداروں کے سر کچلنے چاہیے

    قبل ازیں گزشتہ برس گلوبل فائر پاور نے عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق 137ممالک میں طاقت کے لحاظ سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت ساتویں نمبر پر ہے

    واضح رہے کہ پاکستان کے دفاعی بجٹ پر لبرل انگلیاں اٹھاتے رہتے ہیں حالانکہ اسی پاک فوج کی وجہ سے وہ شدید گرمی میں اپنے گھروں میں محفوظ ہیں، پاک فوج کے جوان سخت گرمی و سردی میں اگلے مورچوں پر دن رات پاکستانی عوام کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانیاں دیتے رہتے ہیں، گزشتہ روز بھی وزیرستان میں پاک فوج کا افسر شہید ہوا، لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن دفاعی بجٹ پر تنقید کرنے والوں کو کیا پتہ کہ جان کی کیا قیمت ہے، دفاعی بجٹ پر تنقید کرنے والے صرف ایک گھنٹہ بارڈر پر اگلے مورچوں پر گزار لیں تو ان کی بولتی وہیں بند ہو جائے

    بھارتی عزائم جاننے کے باوجود دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا، وزیر خارجہ

  • فواد چوہدری نے سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    فواد چوہدری نے سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دیں

    وزیراعظم عمران خان کی سماجی فاصلے والی ہدایت کو فالو کرتے ہوئے جہلم میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بہترین عملی مُظاہرہ کیا،فواد چودھری نے جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، فواد چوھدری نے دوران تقریب سماجی فیصلے پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی شہریوں کو کرنے دیا، بڑی تعداد مین صحافی بھی اس تقریب میں شریک تھے جنہوں نے اس تقریب کی کوریج کی

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فواد چوھدری نے جہلم میں شاندار چوک کا افتتاح کیا اس موقع پر سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا گیا کئی شہریوں نے ماسک بھی نہیں بن رکھے تھے

    پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ عوامی مقامات پر جانے کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہو گا پھر ہی کرونا کا پھیلاؤ روک سکتے ہیں لیکن یہاں پر حکومتی وزیر ہی کرونا کے پھیلاؤ میں لگے ہوئے ہیں، اگر اس تقریب میں کوئی کرونا کا مریض ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

    کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

    کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    حکومت پنجاب کی جانب سے ماسک کے حوالہ سے سختی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن فواد چودھری کی موجودگی میں پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی اور کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی

  • "ابو آپ یاد آتے ہیں”  نجم شیراز کا اپنے والد کو جزبات سے بھرپور خراج تحسین ، سن کر آنکھیں‌ پرنم ہو جائیں

    "ابو آپ یاد آتے ہیں” نجم شیراز کا اپنے والد کو جزبات سے بھرپور خراج تحسین ، سن کر آنکھیں‌ پرنم ہو جائیں

    "ابو آپ یاد آتے ہیں” نجم شیراز کا اپنے والد کو جزبات سے بھرپور خراج تحسین ، سن کر آنکھیں‌ پرنم ہو جائیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، باپ کے عالمی دن کے موقع پر معروف سنگر اور سپر سٹار نجم شیراز نے اپنے ابوجان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت گانا پیش کیا ہے ، دل کو چھو جانے والا یہ گانا بہت ہی سادہ جملوں پر مشتمل ہے جو پدرانہ شفقت کے آئینہ دار اور باپ کے شجر سایہ دار ہونے کا احساس دلاتے ہیں …باب جیسی شخصیت اپنے بیٹے کے لیے ہر عمر میں کتنی اہم ہے ایسے لطیف اور دل نشین احساسات کو اپنی خوبصورت آواز میں نجم شیراز نے دھیمی دھن کے ساتھ گا کر باب کے کردار کو امر کردیا ہے ،جسے سن کو ہر کسی کی اپنے ابو کو یاد کر کے اشکیں بھیگ جائیں ، خصوصا وہ افراد جن کے ابوجان اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں.

    اس گانے کے بول ہیں ” مجھےآپ بہت یاد آتے ہیں، مجھے آپ بہت یاد آتے ہیں. ابو… ابو… سپنے سارے آپ نے دکھائے ، دنیا کیا ہے آپ نے سکھایا ، جب بھیگی رات میں اٹھایا تھا آپ نے ، معاف کیا اور پیار کیا تھا آپ نے ، یاد اندھری آتی جاتی ہے ، مجھے آپ بہت یاد آتے ہیں ، ابو … ابو …مجھے آپ بہت یاد آتے ہیں. مسکراتا چہرہ مجھے یاد بہت آئے ، پاس پاس رہتاہے پر نظر نہ آئے . کیسے بھلا دوں آپ کے سارے احسان ، کھو گئے ہیں‌کہا آپ مہربان…آپ بہت یاد آتے ہیں‌. ابو..ابو…. آپ بہت یاد آتے ہیں.

    واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن اپنے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے باپ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

    باپ وہ ہستی ہے جس کے دم سے گھرانہ قائم رہتا ہے اور اولاد محفوظ رہتی ہے، ایک ایسی ہستی جو اولاد کے لیے سب کچھ لٹا کر بھی خوش رہتی ہے،ماتھے پر شکن نہیں لاتی۔

    ایک ایسی ہستی جو ہر حال میں گھر کا سہارا اور محافظ ہوتی ہے، باپ کے دم سے بچے پڑھتے لکھتے اور ترقی کرتے ہیں، اس دن کا مقصد والد کی قربانیوں اور خاندان کے لیے کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔

    اس دن دنیا بھر میں بیٹیاں اور بیٹے اپنے والد کو خصوصی تحائف پیش کرتے ہیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اور یہ باور کراتے ہیں کہ انھیں ان قربانیوں کا ادراک ہے جو وہ ان کی بہتر زندگی کے لیے دے رہے ہیں۔

  • اسلام ، ہندو مت، سکھ ازم اور عیسائیت سورج گرہن سے متعلق کیا نظریات رکھتے ہیں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    اسلام ، ہندو مت، سکھ ازم اور عیسائیت سورج گرہن سے متعلق کیا نظریات رکھتے ہیں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    اسلام ، ہندو مت، سکھ ازم اور عیسائیت سورج گرہن سے متعلق کیا نظریات رکھتے ہیں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سورج گرہن کے بارے میں مخلف مذہب کے لوگوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے باغی ٹی وی سے بات کی ہے . اس سلسلے میں بشپ فرانسس شاہ نے کہا کہ ہماری بائبل مقدس میں لکھا ہے کہ ساری مخلوقات اور نظام حیات خداوند نے بنایا ہے. اسی طرح ستاروں اور نظام شمسی کے متعلق بعض چیزیں‌ ایسی ہیں جسے ہم مذہب یا ثقافت کی وجہ سے اپنے لوگوں کو بتاتے ہیں ایسے ہی بعض چیزیں سائنس کی روشنی میں ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں‌. توہم سائنس کی روشنی میں اپنے ماننے والوں کو رہنمائی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہم لوگوں‌کو بتاتے ہیں‌ کہ سورج گرہن کے وقت باہر نہ نکلیں اس سے نطر اور جسم پر نقصان دہ شعاعیں پڑھنے سے نقصان کا اندیشہ ہے. اسی طرح‌جو خواتین امید سے ہوتی ہیں‌ . ان ہم بھی اپنی روایات اور کلچر میں چلتی باتوں‌کے تحت بتاتے ہیں‌ کہ وہ باہر نہ نکلیں اس سے بچے اور ماں‌دونوں کو نقصان ہو سکتا ہے .فرانسس بشب کا کہنا تھا یہ ہم بھی انے کلچر میں پھیلی باتوں کی بنا پر لوگوں کو کہتے ہیں کیونکہ یہ لاکھوں‌ لوگوں‌ کا تجربہ ہے . ہم اس دوران دعا کرتے ہیں
    اسی طرح سکھ رہنما سکھپال سنگھ نے کہا کہ ہماری گرنت میں سورج گرہن بارے کچھ نہیں ہے کہ اس سے بچاجائے یااحتیاط کی جائے بلکہ ہم بھی اپنے معاشرے میں جاری ہدایات کو مد نظر رکھ کر اپنے پیروکاروں کو احتیاط کا کہتے ہیں.اس دوران کوئی خاض‌عبادت نہیں ہے صرف دو وقت عبادت جو کرتے ہیں وہی کرتے ہیں.
    اسی طرح سکھ رہنما پریم جند نے کہا کہ ہم اپنی ان عورتوں کو جو حاملہ ہوتی ہیں ہدایت کرتے ہیں‌کہ وہ باہر نہ نکلیں اور اسی طرح لوہے کی چیز استعمال نہ کریں . مردوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ سورج کومت دیکھیں.
    مسلم سکالر حافظ ابتسام الہی ظہیر نے اس بارے میں‌کہا کہہ اسلام اجرام فلکی کے بارے ہندو مذہب اور دیگر مذاہب سے مختلف رائے رکھتا ہے انہوں نے کہا اسلام اس بارے میں‌کسی توہمات پر یقین نہیں‌رکھتا اور نہ کسی امور عامہ کی انجام دہی سے روکتا ہے . یہ ساری باتیں ہمارے اندر ہندوؤں سے آئی ہیں. اسلام میں سورج گرہن سے کوئی موت و حیات پر اثر ندازی ہونے والی کوئی بات نہیں ہے . اس سلسلے میں نماز ادا کرنی چاہیے ، استغفار اور دعا زیادہ سے زیادہ کرنی چاہیے.

  • سورج گرہن پر اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے؟ مولانا صہیب میر محمدی کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سورج گرہن پر اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے؟ مولانا صہیب میر محمدی کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سورج گرہن پر اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے؟ مولانا صہیب میر محمدی کی باغی ٹی وی سے گفتگو
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : معروف مذہبی سکالر قاری صہیب میر محمدی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سورج گرہن اور چاند گرہن کے متعلق اسلامی نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہاکہ سور ج گرہن یا چاند گرہن اللہ کی نشانیوں‌ میں سے ایک نشانی ہے اور یہ کسی ایک کی موت یا زندگی کی وجہ سے نہیں‌ ہوتا.انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کے بیٹے ابراہیم فوت ہوگئے تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ ان کی وفات کی وجہ سے چاند گرہن لگا ہے . تو اس پر اللہ کے نبی نے ارشاد فرمایا کہ یہ اللہ کی نشانیاں‌ ہیں اور کسی کی موت و حیات کی وجہ سے یہ گرہن نہیں‌ہوتا.
    انہوں نے مزید کہا کہ جب چاند گرہن یا سورج گرہن ہوجاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا رویہ ہوتا یہ ہمارے لیے نمونہ ہے اور اس کو ایسے موقع پر اپنانا اہل ایمان کے لیے لازم ہے . ایک دفعہ جب سورج گرہن ہوا تو آپ بہت زیادہ خوف زدہ ہو گئے اور جلدی سے اپنے گھر والوں کی چادر لی اور صحابہ کرام کو کہہ دیا کہ آؤ .الصلاۃ جامعۃ…آو نماز پرھیں. اورجلدی سے نماز پڑھنے لگتے . اتنی جلدی کہ اپنی چادر لینا بھی یاد نہ رہا اور پھر آپ کو آپ کے گھر والوں کی چادر دی گئی ، اسی طرح جب بھی کوئی پریشانی ہوتی تو آپ نماز پڑھتے. اپنے غم و پریشانی کو ایسے دور فرماتے .


    اسی طرح ہمارے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بیوی کے ساتھ جب ظالم بادشاہ نے برائی کا ارادہ کیا تو آپ جلدی سے نماز پڑھنے لگے. آفاقی مصیبتوں کو دور کرنے کا علاج نماز ہے. ہمارے لیے بھی ایسے حالات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے ان حلالات میں نماز پڑھنی چاہیے