Baaghi TV

Category: لاہور

  • چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت کل تک ملتوی

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں چینل 24کے لائسنس کی معطلی کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی
    درخواست گزار کی جانب سے مصطفیٰ نقوی ایڈووکیٹ جبکہ پیمراکی کے لیگل ایڈوائزرنے پیش ہوکر رپورٹ جمع کروادی
    عدالت نےبغیرکسی کاروائی کےفریقین کےوکلاءکودلائل کے لئیے طلب کرتے ہوئے کیس پرمزیدسماعت کل تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔

    پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے

  • فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

    فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

    فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کی وجہ سے چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی آج کرونا سے موت ہوئی ہے وہیں فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز بھی کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

    ندیم ممتاز کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے، وہ کرونا کو شکست نہ دے سکے، ندیم ممتاز کی وفات پر باغی ٹی وی سمیت انکے دوستوں نے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

    اس سلسلے میں سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پر گہرے دکھ کا افسوس کا ظہار کیا . ندیم ممتاز کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے روز ہمیں چھوڑ گئے، انکا مسکراتا چہرہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا ، انکی یادوں کو نہیں بھلایا جا سکتا

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • اسلامی شعائرکامذاق برداشت نہیں : فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دی جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    اسلامی شعائرکامذاق برداشت نہیں : فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دی جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    لاہور:اسلامی شعائرکامذاق برداشت نہیں : فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دی جائے ،اطلاعات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی،قرارداد کےمتن میں تحریر کیا گیا کہ قانون سازی کرکے داڑھی مبارکہ کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ایم پی اے رخسانہ کوثر کا کہناتھا کہ داڑھی مبارک خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ سخت گناہ ہے۔

    علاوہ ازیں قرارداد کےمتن میں بیان کیا گیا کہ داڑھی کی ڈیزائننگ کرناسنت مبارکہ کی توہین ہے جو لوگ ڈیزائننگ کرواتے ہیں وہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

     

     

    یار رہے کہ خیبر پی کے میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں داڑھی کے سٹائل کو غیر اسلامی قرار دے دیا.اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے باہمی رائے سے فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیؕر ڈریسر فرینچ، لائننگ یا دیگر کسی کٹ سمیت داڑھی کے مختلف ڈیزائن نہیں بنائیں گے.اہم فیصلے کے بعد حجاموں کی بڑی تعداد نے صارفین کی داڑھیوں کے سٹائل بنانا چھوڑ دیئےتھے۔انہوں نے اپنی دکانوں کے سامنے عوام کی توجہ کے لئے پمفلٹ آویزاں کئے۔

    واضح رہے کہ جب سے یہ دنیا وجود میں آئی تب سے داڑھی کامرد کے ساتھ تعلق ہے،انسانوں کے تہذیب یافتہ ہونے سے قبل ہر ایک مرد ہوتا ہی داڑھی والا تھا۔ جوں جوں انسان کو شعور، عقل وفہم آتا گیا اس سے نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کو مزین کرنے لئے مختلف کاسمیٹکس اور پارلر تیار کرنا شروع کردیں اور مرد نے داڑھی اتری تو تو شیو والی کہانی نے جنم لے لیا۔

  • مناہل کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ماڈل کی نازیبا تصاویر لیک

    مناہل کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ماڈل کی نازیبا تصاویر لیک

    لاہور:مناہل کے بعد ایک اور ٹک ٹاک ماڈل کی نازیبا تصاویر لیک ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں شوبز سے وابستہ ستاروں کا اپنی نازیبا تصاویراورویڈیوزشیئرکرنا ایک ٹرینڈ بنتا جارہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق چند دن قبل مناہل ملک کے بعد ثنا شیخ کی نازیبا تصاویرلیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرثنا شیخ اورمناہل ملک پرسخت تنقید کی جارہی ہے

     

    https://twitter.com/ShowbizAndNewz/status/1282682442650877964

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا شیخ نے اپنی نازیبا تصاویرلیک کرکے سوشل میڈیا پراپنے چاہنےوالوں کا دل دکھا دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرثنا شیخ کے فالوورس کی ایک بڑی تعداد ہے جس کی طرف سے ثنا شیخ کی اس قبیح حرکت پرگہرے دکھ کا اظہارکیا جارہا ہے

  • بھارتی خفیہ ایجنسی "را”  سلیپر سیل  کا اہم رکن گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن گرفتار

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار کر لیا گیا.ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،
    گرفتار ملزم نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی.ملزم ظفر کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی، ملزم ظفر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے،
    گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے .ملزم ظفر فائر بریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا،

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی
    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،کورونا کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے553نئے کیس، تعداد88,045 ہو گئی۔

    لاہورمیں276،قصور3،شیخوپورہ7،راولپنڈی55،چکوال 1،جہلم1اورگوجرانوالہ میں 11کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ1،نارووال 1،گجرات7، منڈی بہاؤالدین 6، ملتان 17،وہاڑی3، فیصل آباد33،چنیوٹ 1،ٹوبہ6اور جھنگ میں 1 کیس سامنے آیا۔سرگودھا2،میانوالی2،خوشاب1،بھکر1،بہاولنگر3، بہاولپور14،لودھراں 8،ڈی جی خان16،مظفرگڑھ8،راجن پور 57،لیہ 5،ساہیوال3اوراوکاڑہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے.کورونا وائرس سے 17 مزید اموات، کل تعداد2043 ہو چکی ہیں۔

    اب تک611,506ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 64,148 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی آج کرونا سے موت ہوئی ہے وہیں فضل دین اینڈ سنز کے ندیم ممتاز بھی کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون

    ندیم ممتاز کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے، وہ کرونا کو شکست نہ دے سکے، ندیم ممتاز کی وفات پر باغی ٹی وی سمیت انکے دوستوں نے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

    ندیم ممتاز کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے روز ہمیں چھوڑ گئے، انکا مسکراتا چہرہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا ، انکی یادوں کو نہیں بھلایا جا سکتا

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 5ہزار386 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2لاکھ 55 ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کرہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 67 اموات 2ہزار 165نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سندھ میں ایک لاکھ 7ہزار773کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 88ہزار45، خیبرپختونخوا میں 31ہزارایک،اسلام آباد میں 14 ہزار 315، بلوچستان میں 11 ہزار239، گلگت بلتستان میں ایک ہزار708 اور آزادکشمیرمیں ایک ہزار 688 کورونا مریض سامنے آئے

    پنجاب میں 2ہزار43مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار114، اسلام آبادمیں155، بلوچستان میں 127، آزادکشمیر میں46 اورگلگت بلتستان میں38 افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سرور ڈاؤن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سرور ڈاؤن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سوشل نیٹ ورکنگ ایپ واٹس ایپ ڈاوَن ہو گئی

    واٹس ایپ سرور ڈاوَن ہونے سے صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واٹس ایپ سروس بند ہونے سے ایپ پر پیغامات بھیجنے کے حوالہ سے صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سرور ڈاؤن ہونے سے پیغامات رسانی کا سلسلہ رک گیا تھا

    واٹس ایپ سرور کیوں ڈاؤن ہوا اسکی وجہ سامنے نہیں آئی اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ماضی میں بھی واٹس ایپ سرور ڈاؤن ہوتا رہا ہے،

    واٹس ایپ سرور ڈاؤن ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر منٹوں مین واٹس ایپ ڈاؤن ٹرینڈ بن گیا، صارفین نے بڑی تعداد میں واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی اطلاع دی

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ مورخ لکھے گا 15 جولائی2020, بروز بدھ ایک بج کے کچھ منٹس پر, جب ساری عوام سو رہی تھی تب واٹس آیپ ڈاؤن ہوئی تھی..

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ ڈاؤن ہے ؟ تبھی میں کہوں آج میرے گروپ کی ساری ویہلیاں خاموش کیوں ہیں

    فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    یادرہےکہ واٹس ایپ مسلسل کئی دنوں اپنے پرانے فیچرزتبدیل کرکے نئے شامل کررہا ہے،یہی وجہ ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ذریعہ بھی واٹس ایپ بن گیا ہے

    آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ کس طرح ہیک کیا جا سکتا ہے؟کس طرح فراڈ سے بچاجاسکتا ہے، ایف آئی اے نے بتادیا

    سرکاری افسران کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خدشہ

     

  • پب جی کا جواب دو، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پب جی کا جواب دو، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کے بعد پب جی کا جواب دو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پب جی پر پی ٹی اے نے پابندی لگا رکھی ،پابندی ہٹائے جانے کے حوالہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے تا ہم پب جی کھیلنے والوں نے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا کہ پب جی کا جواب دو

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے پب جی پر سے پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے، صارفین کا کہنا تھا کہ جواب دو کے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کا ای سپورٹس میں کیا مستقبل ہو سکتا ہے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی آئی ٹی اور ای سپورٹس میں دنیا سے پہلے پیچھے ہیں لیکن یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو پاکستان کو دنیا پھر میں ریپرزنٹ کر سکتا ہے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ کو جواب دینا ہوگا کہ کیوں ایسے لوگ سسٹم میں ہیں جو لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پبجی صرف ایک گیم ہے اس میں ایسا کچھ نہیں جس سے کوئی انسان خودکشی کرے یا کسی طرح سے ڈیپریشن کا شکار ہو۔برعکس اس کے یہ ایک فن کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کا ذریعہ ہے۔ اس کو ان بین کیا جائے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے وکیل کی منطق کہ پب جی میں اسلام مخالف مواد نظر آنے پر پابندی لگائی اگر یہ بات ہے تو ٹک ٹاک پر فحاشی کا جمعہ بازار لگا ہے وہاں اسلام کا مذاق اڑایا جا رہا ڈراموں میڈیا چینلز پر اسلام کی ویلیوز کی دھجیاں اڑ رہی فیشن شوز میں بدکاری کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ادھر پابندی کیوں نہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ پاکستانی عوام کا فخر ہیں ۔آپ نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کے لیے اچھا سوچا ۔آپ نے ہر foram پر کشمیر کا مسلہ اٹھایا اور آج بھی آپ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
    مجھے لگتا ہے آپ آج بھی پاکستانی عوام کا ساتھ دیں گے ۔please پب جی PUBG کے بارے میں اپنی رائےدیں

    https://twitter.com/Mrslanaziz1/status/1283057321644634114

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں جواب چاہئے کہ پب جی کو کیوں بند کیا گیا

    آن لائن گیم پب جی پر پابندی کا مطالبہ پارلیمنٹ میں سامنے آ گیا

    ’پب جی‘گیم پرپابندی عائدکردی،چند دن پہلےمبشرلقمان نےنوجوان نسل کوبچانےکےلیے’پب جی‘گیم پرپابندی کا مطالبہ کیا تھا

  • عمران خان صاحب آپ نے تو بڑی شادیاں کرا لیں جنہوں نے شادیاں کروانی ہیں انکا سوچیں،شادی ہالز کھولیں، مزدور سڑکوں پر آ گئے

    عمران خان صاحب آپ نے تو بڑی شادیاں کرا لیں جنہوں نے شادیاں کروانی ہیں انکا سوچیں،شادی ہالز کھولیں، مزدور سڑکوں پر آ گئے

    عمران خان صاحب آپ نے تو بڑی شادیاں کرا لیں جنہوں نے شادیاں کروانی ہیں انکا سوچیں،شادی ہالز کھولیں، مزدور سڑکوں پر آ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں شادی ہالز اور اس سے متعلقہ انڈسٹری کی بندش پر مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آل پاکستان کیٹرنگ ایسوسی ایشن ، ساؤنڈ ایسوسی ایشن اور مارکیز ایسوسی ایشن نے مال روڈ پر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بند کئے گئے شادی ہالز کو کھولا جائے، شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں

    احتجاجی مظاہرے میبں شریک خاتون مسرت جٹ کا کہنا تھا کہ میرا ڈیکور کا کام ہے اور چار ماہ سے کام ٹھپ ہے،13 مارچ کو ہمارا کام کرونا کی وجہ سے بند کر دیا گیا، چار ماہ ہو گئے ہمارے گھر فاقے پڑے ہوئے ہیں، ہم نے چار ماہ صبر کیا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز کھل گیا،غلہ منڈی،مویشی منڈی، سبزی منڈی، ہال روڈ، سب کھل گیا پتہ نہین شادی ہالز والوں کے ساتھ عمران خان کی کیا دشمنی ہے عمران خان آپ تو بڑی شادیاں کرا لی ہیں جنہوں نے شادیاں کروانی ہیں انکا سوچیں ،بہت مزدوروں کا روزگار اس انڈسٹری سے وابستہ ہے، انکے گھروں کے چولہے بند نہ کریں ، خدا را ہم پر رحم کریں،ہماری درخواست ہے ہاتھ جوڑ کر منت کرتے ہین ہمارا کاروبار کھول دیں، گھروں کی چیزیں بیچنے کی نوبت آ گئی ہے، گھروں دکانوں کے مالک کرائے مانگتے ہیں اور یہ بھی پوچھنا ہے کہ ہم بجلی کے بل جلا دیں یا جمع کروائیں، جمع کہاں سے کروائیں روزگار ہی نہیں،

    مظاہرے میں شریک اور شخص کا کہنا تھا کہ شمالی لاہور ساؤنڈ ایسوسی ایشن کا صدر ہوں، شمالی لاہور میں 5 ہزار کے قریب لائٹس اور ساؤنڈ کے لوگ ہیں، ورکرز کی تعداد لاہور میں بہت زیادہ ہے جو بے روزگار ہو چکے ہیں، ایک شادی ہال یا ایونٹ منیجمنٹ والے ایک نہین بہت لوگ ہوتے ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق ہونا چاہئے، جتنا کام ایس او پیز کے تحت شادی ہال میں ہوتا ہے ایسا کہیں نہیں ہوتا

    ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ میرا لائٹ کا کام ہے، میرے ساتھ 10 بندے کام کرتے ہیں،4 ماہ سے ہم بھوکے مر رہے ہیں کوئی کام نہیں، ہم سفید پوش لوگ ہیں مانگ نہیں سکتے، ہمارا کاروبار کھولا جائے، سب بے روزگار ہیں

    زبیر احمد کا کہنا تھا کہ 30 سال سے کاروبار کر رہے ہیں، مجبور ہو کر سڑکوں پر آئے ہیں حکومت سے درخواست ہے کہ ہمارا کاروبار بحال کریں، بے روزگاری ،بھوک کرونا سے زیادہ خطرناک ہے، لوگ بھوک کی وجہ سے نفسیاتی مریض، چور بن گئے ہین، ہماری فریاد سنی جائے ہم بھی انسان اور پاکستانی ہین، ہم کسی پارٹی کے ساتھ نہیں، ہم بھوک کے ساتھ ہیں، ہماری بھوک کی جنگ ہے

    زبیر احمد کا کہنا تھا کہ حکومتی نمائندے ہمیں لولی پوپ دیتے ہیں لیکن وعدے پورے نہین کیے جا رہے، آج ہم یہیں رہیں گے، مر جائیں گے یہاں سے نہین جائیں گے