Baaghi TV

Category: لاہور

  • چودھری برادران کی  چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست،کیس کی لسٹ کینسل

    چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست،کیس کی لسٹ کینسل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست کا معاملہ ،دورکنی بنچ کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کی بنا پر کیس کی لسٹ کینسل کر دی گئی

    لاہور ہائی کورٹ آفس بنچ کے دستیاب ہونے پر کیس کو دوبارا سماعت کے لیے مقرر کرے گا،گزشتہ سماعت پر درخواستگزاران کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے

    تیسری بار قائم احتساب اپیلٹ بنچ نے چوہدری شجاعت اور چودهری پرویز الہی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اج کے لیے جواب طلب کر رکھا ہے ،درخواستوں پر قائم دو بنچوں کے رکن جسٹس فاروق حیدر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال کے انکار کی بنا پر دونوں بنچ تحلیل ہو گئے تھے

    درخواستگزاران نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے۔ نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں۔

    چودھری برادران کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے،

  • ایف سی کالج سے میری چھٹی کے پیچھے خلائی مخلوق نہیں اور لوگ ہیں ، پرویز ہود

    ایف سی کالج سے میری چھٹی کے پیچھے خلائی مخلوق نہیں اور لوگ ہیں ، پرویز ہود

    ایف سی کالج سے میری چھٹی کے پیچھے خلائی مخلوق نہیں اور لوگ ہیں ، پرویز ہود

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز ہود نے کہا ہے کہ بہت سی غلط باتیں گردش کر رہی ہیں آپ کا کنٹریکٹ ایک سال کے لئے ہے، اس کے پیچھے باہر کا کوئی دباؤ نہیں ہے،کہا گیا کہ اسکے پیچھے ایجنسیاں تھی، وہ ایجنسیاں جنہوں نے پی ٹی ایم کا گلا دبوچا، ڈاؤن سائزنگ شروع ہوئی اور مجھے برطرفی کا پتہ چلا،

    لکھا ہوا تھا کہ آپ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہو سکتی، میں تھوڑا سا حیران ہوا، کنٹریکٹ 3 سال کا بھی ہوتا تھا، میں نے انتظامیہ پوچھا ،ہم بوڑھے لوگوں کو یہاں سے نکال رہے ہیں،ستر سال سے پتہ تھا ایسا کیوں ہوا، جب میں نے لکھا کہ میں کمیٹی کے سامنے کھڑا ہونا چاہتا ہوں مجھے صفائی پیش کرنی ہے، کمیٹی کی نظر میں مجھے کہیں کھڑا نہیں ہونے دیا گیا،

    مجھے جس کنٹریکٹ پر رکھا گیا اسے زیادہ کورسز پڑھا رہا تھا، ایکسٹرا کلاسز لیتا تھا،جب میں نے لکھا کہ کمیٹی کے سامنے موقع دیا جائے تو انہوں نے کہا کہ آپ کی عمر 65 سال سے تجاوز کر گئی ہے لہذا یہاں آپ کے کوئی حقوق باقی نہیں ہے، اور ساتھ ہی میں نے اعلان کیا ہے کہ آن لائن لرننگ شروع کر رہے ہیں تو خؤشی سے کریں، میں نے فورا ایک ای میل ڈالی کہ یونیورسٹی اس کالج کے تعلیمی معیار کو بہتر کرے، ہر کالج میں ایسا ہو رہا ہے، وہاں تو کوشش بھی نہیں ہوئی،جب میں قائداعظم یونیورسٹی میں چیئرمین تھا تو کلاس جا کر بیٹھ جاتا اور تصحیح کرتا کہ بچوں کو پڑھانے کے لئے لرننگ نظام بنائے جائیں، آن لائن پروگرام شروع کریں ایف سی کالج میں جہاں ہر ایک تک کی رسائی ہو سکی

    https://web.facebook.com/Hoodbhoyist/videos/vb.220272828084911/2915448651914601/?type=2&theater

    اس کالج کے تعلیمی بہتر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا طلبا نے رابطہ کیا کہ کہ جو مواد دیا جا رہا ہے وہ کلاس کی سمجھ میں ہی نہیں آ رہا،میں نے کہا کہ آپ ایک ایسا ذخیرہ قائم کریں ٹیچر کے لئے تا کہ وہ آسانی سے پڑھا سکیں، چالیس سال پہلے ہاتھ کے لکھے نوٹس تھے، سٹوڈنٹس نے رابطہ کیا کہ کیا ہم یہ آپ کو بھیج سکتے ہیں،میں نے کہا نمونہ بھیجو کہ میں بھی دیکھوں ، پاکستان کی یونیورسٹیوں، کالجوں میں کیا پڑھایا جا رہا ہے،ایک نظر دیکھنا چاہئے، ٹیکنالوجی بہت بڑا تحفہ ہے، میں نے کہا کہ میرے پاس جو مواد پہنچا ہے ایسے نوٹس ہیں جو ہاتھ سے لکھے ہوئے تھے جس میں 1976 کی تاریخ لکھی ہوئی تھی،

    میری چھٹی کے پیچھے خلائی مخلوق نہیں بلکہ چھوٹے موٹے لوگ ہیں اور یہ لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں،پی آئی اے کو دیکھ لیں ، ہم ہر جگہ چیٹنگ کرتے ہیں، قابلیت کو دیکھ نہیں دیتے، دوستی یاری میں کام ہوتے ہیں، بس اتنی سی بات ہے ،میرا تو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، میرے پاس سو کام اور ہیں کروں گا، میں نے کیوں بولا اور اب بھی بولوں گا، بولتا رہوں گا لیکن وہ جو اسسٹنٹ پروفیسر تھا انکے منہ کے اوپر انہوں نے پٹی باندھی ہوئی ہے صرف ایف سی کالج میں نہیں پورے پاکستان میں اٹھ کھڑے ہوں

  • نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا

    نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا

    نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے ایک بار پھر 24 نیوز چینل کی بندش کی صورت میں صحافیوں پر شب خون مارنے کا فیصلہ کیا ہے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) باڈی صحافیوں کے خلاف پی ٹی آئی کی جاری جارحیت کا مقابلہ کرے گی اور پورے پاکستان میں 7 جولائی سے مظاہروں کی کال دیکر شیڈول جاری کیا جائے گا

    پی ٹی آئی نے اس سے قبل نیو نیوز چینل، لاہور رنگ نیوز چینل، اور 24 نیوز چینل کو حکومتی مشینری اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے بند کروایا تھا اور جیو نیوز چینل کو بھی پی ٹی آئی کی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ آپ نیوز چینل کو بھی مالکان اور ٹاپ مینجمنٹ کی ملی بھگت سے بند کروا صحافتی ورکرز اور میڈیا انڈسٹری پر شب خون مارا گیا ہے اور آپ نیوز چینل کے ورکرز سے کیا گیا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا ہے آپ نیوز چینل بند ہونے سے پورے پاکستان میں 1300 سو ملازمین بے روز گار ہوئے تھے جن کو ابھی تک تین آدھی تنخواہیں ملنی ہیں اور 150 کے قریب سابق ملازمین جن کو تین ماہ قبل فارغ کیا گیا تھا ان کو بھی تین ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہے اور اس بات کو تقریبا 6 ماہ ہوچکے ہیں اور اس سے قبل وقت نیوز چینل کے بند ہونے سے بھی ایک ہزار کے قریب صحافتی ورکرز بے روز گار ہوئے تھے جن کو رمیضہ نظامی نے تقریبا دو سال سے ابھی تک بقایا جات اور تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے اور ابھی تک کرنٹ تنخواہیں بھی نہیں دی گئی ہے

    اب وہی گیم 24 نیوز چینل کے ساتھ کھیلی جارہی ہے اور اگر خدانخواستہ 24 نیوز چینل بند ہوجاتا ہے تو 965 ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوجائے گے اور ان کے کے ساتھ وابستہ ہزاروں ان کے فیملیز ممبران بھی مالی مشکالات کا شکار ہوجائے گے پی ٹی آئی کی حکومت سن لیں 24 نیوز چینل یا کوئی بھی صحافتی ادارہ اگر بند ہوا تو اب پورے پاکستان میں دمادم مست قلندر ہوگا اور ایمرا باڈی تمام پاکستان میں ایمرا ایسوسی ایشنز کے زریعے پی ٹی آئی کے خلاف بھرپور کمپین چلائے گی کسی بھی صورت میں صحافتی ورکرز کے حقوق پر شب خون نہیں مارنے دینگے اور پی ٹی آئی کی ہر کوریج میں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز اور کیمرہ مینز کالی پٹیاں باندھ کر کوریج کرے گے اور اس کے بعد میڈیا سے پی ٹی آئی کی کوریج کا بائیکاٹ ہوگا

    ایمرا باڈی کی سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر صحافتی ورکرز کا پی ٹی آئی کی حکومت میں استحصال ہورہا ہے اس کا ایکشن لیں صحافتی اداروں میں صحافتی ورکرز کو جبری طور پر نوکریوں سے نکالا جارہا ہے تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے سابق بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ادارے بند کیے جارہا ہیں حکومت مشینری خاموش ہے جب پی ٹی آئی کے خلاف کوئی خبر چلتی ھے تو پوری مشینری حرکت میں آتی ہے صحافتی ورکرز کے حقوق اور قانون پر عملدرآمد کروانے اور تنخواہوں کی ادائیگی، بقایا جات کی ادائیگی، ٹائم پر تنخواہیں، تنخواہوں میں کٹوتی کی روک تھام اور ورکرز کی جبری برطرفیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ہے پی ٹی آئی ہر وہ کام کررہی ہے جس سے میڈیا انڈسٹری تباہ و برباد کرکے کنٹرول کیا جائے لیکن اب انشاءاللہ پی ٹی آئی کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور میڈیا انڈسٹری کی تباہی کی ذمہ دار صرف اور صرف پی ٹی آئی ہے

  • پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے 48 ڈاکٹرزمستعفیٰ،یا استعفے لئے گئے ،نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے 48 ڈاکٹرزمستعفیٰ،یا استعفے لئے گئے ،نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں سے 48ڈاکٹروں نے استعفی دے دیا,محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کام کرنے والے 48ڈاکٹروں نے استعفیٰ دے دیا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹروں کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملازمت چھوڑنے والوں میں میوہسپتال کے 14ڈاکٹرز شامل ہیں،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد سے دو ، ڈی جی خان ہسپتال سے 4ڈاکٹروں نے ملازمت چھوڑ دی۔

     

    سول ہسپتال بہاولپور، شیخ زید رحیم یار خان سے دو اور جناح ہسپتال سے 7ڈاکٹروں نے ملازمت چھوڑی،گورنمنٹ نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال سے دو، چلڈرن ہسپتال لاہورسے 6ڈاکٹرز نے استعفی دیا،علاوہ ازیں دو سروسز ہسپتال، لیڈی ایچی سن سے دو اور لاہور جنرل ہسپتال سے تین ڈاکٹرز مستعفی ہو ئے۔کوٹ خواجہ سعیدہسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال سے ایک ایک ڈاکٹر مستعفی ہوئے۔

    ڈاکٹروں کی جانب سے یہ اقدام کیوں اٹھایا گیا تاحال حتمی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کے اس فیصلے پر ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا اور کورونا مریضوں کے خوار ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ مہلک وباء کے وار جاری ہیں، ملک میں کورونا کی وجہ سے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہوگئی۔

    ایک دن میں مزید 93 افراد جاں بحق ہونے سے اموات 4712 تک پہنچ گئیں۔صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہونے لگا ۔ اب تک 1 لاکھ 29 ہزار 830 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 191 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 474 تک پہنچ گئی ۔سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 92 ہزار 306, پنجاب میں 81 ہزار 317 ,خیبرپختونخوا 27 ہزار 843 , اسلام آباد میں 13 ہزار 409, بلوچستان 10 ہزار 766, گلگت بلتستان میں ایک ہزار 545 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1288 ہے ۔ملک بھر کے 729 ہسپتالوں میں 5 ہزار 130 مریض زیر علاج ہیں ۔

  • لاہورمیں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزمان گرفتار

    لاہورمیں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزمان گرفتار

    لاہور:خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق رائیونڈ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،شہزاد اور اسلم گجر شامل ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں چوری، ڈکیتی اور زیادتی جیسے سنگین واقعات سامنے آنے پر سکول طالبات،خواتین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ آئے روز ایسی لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،زیادتی کا شکار ہونے والے واقعات میں زیادتی تعداد بچوں،خواتین کی ہے اور بعض ایسے کیسز بھی رونماں ہوئے جن میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،سکیورٹی ادارے ہوس کے بچاریوں اور گھناؤنی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے تعاقب میں ہے تاکہ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

    رائیونڈ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنےوالے قانون کے شکنجے میں آگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا،اے ایس پی رائیونڈ رضا تنویر کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان میں عمران،شہزاد اور اسلم گجر شامل ہیں،ملزمان نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تحقیقات جاری ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور گرائمر سکول غالب مارکیٹ برانچ میں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے واقعات پیش آئے،معروف انگلش میڈیم سکول کی طالبات کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ بعض طالبات نے تنگ آ کر سکول ہی چھوڑ دیاتھا۔جنسی ہراسگی کا شکار ہونےوالی طالبات نےاس بارے سکول انتظامیہ کو بتایا جس پرسکول انتظامیہ نے شرمناک حرکت کرنے والے ٹیچر سمیت 4 افراد کو برطرف کردیا تھا۔خبر پھیلنے کے بعد ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیاتھا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او زولفقار حمید سے رپورٹ بھی طلب کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ طالبات کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، ذمے دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ہراساں کی گئی طالبات کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی

    باغی ٹی وی؛ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،کورونامانیٹرنگ روم کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے1020نئے کیس، تعداد81,317 ہو گئی۔ لاہورمیں442، ننکانہ2،قصور 1،شیخوپورہ10،راولپنڈی114،جہلم9، اٹک 2،چکوال2اورگوجرانوالہ میں22کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ 15،گجرات60، منڈی بہاؤالدین 7،ملتان53،مظفرگڑھ 13،وہاڑی61، فیصل آباد48، چنیوٹ 1،ٹوبہ10،جھنگ1اور رحیم یار خان میں 9کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا6، خوشاب1، میانوالی10،بہاولنگر 12، بہاولپور30، ڈی جی خان16، اوکاڑہ4،خانیوال 3،بھکر36،ساہیوال 15،پاکپتن2 اور راجن پور میں 1کیس رپورٹ ہوا۔ کورونا وائرس سے 27 مزید اموات، کل تعداد1871 ہو چکی ہیں۔ اب تک 533,040ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 44,671 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ترجمان

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • لاہورمیں پولیس کی کمزورکارکردگی ، 8 ایس ایچ اوز کے سخت وارننگ کے ساتھ تقرر و تبادلے

    لاہورمیں پولیس کی کمزورکارکردگی ، 8 ایس ایچ اوز کے سخت وارننگ کے ساتھ تقرر و تبادلے

    لاہور:لاہورمیں پولیس کی کمزورکارکردگی ، 8 ایس ایچ اوز کے سخت وارننگ کے ساتھ تقرر و تبادلے،اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناقص کارکردگی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 8 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹاؤن انسپکٹر محمد جاوید، ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت سب انسپکٹر وقاص الحسن، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی سب انسپکٹر اسد اقبال اورایس ایچ اوتھانہ شفیق آباد سب انسپکٹر محمد افضل کو ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت پر کلوز کر دیا گیا۔

    انسپکٹر محمد ارحم کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ کاہنہ، انسپکٹر رانا مجاہد کو ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن، انسپکٹر خالد محمود کو ایس ایچ او تھانہ مناواں اور سب انسپکٹر محمد اشرف کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت تعینات کیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوتھانہ نشتر کالونی انسپکٹر انجم توقیر کو ایس ایچ او تھانہ غازی آباد، ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر اسد عباس کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی، ایس ایچ او تھانہ کاہنہ انسپکٹر محمد عتیق ڈوگر کو ایس ایچ اوتھانہ شفیق آباد تعینات کر دیا۔

    ایس ایچ اوتھانہ مناواں سب انسپکٹر نیئر نثار کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس ایریابی تعینات کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 12 مئی کو سابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے تھے، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار، انسپکٹر محمد سبطین شاہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ اسلامپورہ جبکہ انسپکٹر منصور احمد ایس ایچ او تھانہ ہئیرکو کلوز پولیس لائنز تعینات کیا گیا تھا۔

  • وزیر اعلی پنجاب  نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے

    وزیر اعلی پنجاب نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے

    باغی ٹی وی :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی.ڈیوٹی کے دوران کورونا کی وجہ سے شہید ہونے والے ریسکیو 1122 ملازمین کو شہید پیکیج دینے کی منظوری،پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا.کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122کے عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
    کورونا ڈیوٹی کرنے والے پنجاب ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا.کورونا ڈیوٹی پر مامور ریسکیو افسروں اور ملازمین کو وباء کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہے گا۔کورونا ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔کورونا کے باعث شہید ہونے والے گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ روپے ادا کئے جائے گے۔

    شہید پیکیج دینے کیلئے سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا۔کورونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیورز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔الاؤنس کا اجرا ء محنتی ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا’مشکل وقت میں ریسکیورز اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس کا عملہ کورونا ڈیوٹی الاؤنس کے اجراء پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکرگزار ہے –

  • ‏بلاول صاحب ! سندھ لڑکی سنگسار کر دی گئی، لیڈر بننا ہے تو پہلے اپنے صوبے میں انسانیت کی تذلیل بند کروائیں۔ سلیم صافی

    ‏بلاول صاحب ! سندھ لڑکی سنگسار کر دی گئی، لیڈر بننا ہے تو پہلے اپنے صوبے میں انسانیت کی تذلیل بند کروائیں۔ سلیم صافی

    ‏بلاول صاحب ! سندھ لڑکی سنگسار کر دی گئی، لیڈر بننا ہے تو پہلے اپنے صوبے میں انسانیت کی تذلیل بند کروائیں۔ سلیم صافی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ! یہ سب کچھ آپ کے صوبے میں ہورہا ہے؟ جب تک آپ کے اپنے زیرکنٹرول صوبے میں انسانیت کی اس طرح توہین ہوتی رہے گی، آپ لاکھ ہیومین رائٹس ، آئین اور ماڈرنزم کے باتیں کریں، اسے ڈھونگ اور ڈرامہ سمجھاجائے گا۔لیڈر بننا ہے تو پہلے اپنے صوبے میں انسانیت کی تذلیل بند کروائیں۔


    واضح رہے کہ جامشورو ضلعے کے گائوں وڈا چھچھر میں یے لڑکی وزیراں چھچھروحشيانہ طور پر پتھروں سے سنگسار کرکے بيدردی سے قتل کی گئی ہے.
    یہ وزيراعلیٰ سندھ کا آبائی ضلع ہے،ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے. ديہی علاقوں کو خواتين کے ليےمقتل بناديا گيا ہے. ایازلطیف پلیجو کہتے ہیں کہ حکومت اورعدلیہ سب کو نوٹس لینا چاہیے اوراس قتل کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ باقی قتلوں کے متعلق بھی حقائق سامنے لانے چاہیں‌.

  • مائینس وَن کی بات سُن کر سیاسی یتیموں اور ادھارے ترجمانوں میں بھگدڑ مچ گئی ہے، عظمیٰ‌بخاری

    مائینس وَن کی بات سُن کر سیاسی یتیموں اور ادھارے ترجمانوں میں بھگدڑ مچ گئی ہے، عظمیٰ‌بخاری

    مائینس وَن کی بات سُن کر سیاسی یتیموں اور ادھارے ترجمانوں میں بھگدڑ مچ گئی ہے، عظمیٰ‌بخاری

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان کو وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد قرار دے دیا

    ریموٹ کنٹرول ترجمان کا بیان ریموٹ کنٹرول وزیراعظم پر عدم اعتماد ہے ،ریموٹ کنٹرول ترجمانوں کی امیدیں بھی اب شہبازشریف سے وابستہ ہیں اپنے وزیراعظم کی مائینس وَن کی بات سُن کر سیاسی یتیموں اور ادھارے ترجمانوں میں بھگدڑ مچ گئی ہے .ریمورٹ کنٹرول ترجمانوں کا وزیر اعظم ”مائنس ون “ کی باتیں کررہا ہے:ریمورٹ کنٹرول ترجمانوں کے اتحادی بھی ”مائنس ون “ کی تیاری کرچکے ہیں.ریمورٹ کنٹرول ٹولے کے جانے کا وقت آچکا ہے:

    شہبازشریف پاکستان کے عوام کی دعاؤں سے صحت یاب ہوئے ہیں جن کی انہوں نے بے لوث خدمت کی.شہباز شریف کی صحت یابی کی خبر سن کر ریموٹ کنٹرول ترجمان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں.

    واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں، ن لیگ کے صدرجس دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے، امید ہے نیب میں بھی حاضر ہونگے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، لیگی صدر ڈرنا چھوڑیں اور فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کریں