Baaghi TV

Category: لاہور

  • 24 نیوز چینل کے لائسنس کی معطلی عمران خان کے فاشزم کی عکاسی کرتا ہے ،  رانا مشہود

    24 نیوز چینل کے لائسنس کی معطلی عمران خان کے فاشزم کی عکاسی کرتا ہے ، رانا مشہود

    24 نیوز چینل کے لائسنس کی معطلی عمران خان کے فاشزم کی عکاسی کرتا ہے ، رانا مشہود

    باغی ٹی وی : رانا مشہود احمد خاں کی لاہور پریس کلب کے باہر 24 نیوز چینل کے ملازمین کی طرف سے کئے گئے احتجاج میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کر کے عمران خان کی حکومت کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کیا ہے ۔ 24 نیوز کا لائسنس معطل کر دیا۔ پیمرا کی جانب سے یہ اقدام اس حکومت کی فاشزم کی عکاسی کرتا ہے۔


    حکومت نے اپنی نااہلی اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا ہوا ہے۔ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

  • حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری سرور

    حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری سرور

    حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری سرور

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ‘وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پر انکے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے ‘اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کر نی چاہیے ‘ہم ملک سے کر پشن ‘مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں. مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے ‘ اتحاد ی حکومت کیساتھ ہیں اپوزیشن صبر کیساتھ عام انتخابات کا انتظار کر ے ُ تحر یک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں ‘

    چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انصاف ٹائیگر زفورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ‘ عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو انشاء اللہ پورا کیا جا ئیگا ُ

  • ہر شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے،عزت،احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ایس پی آپریشنز لاہور کی ہدایت

    ہر شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے،عزت،احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ایس پی آپریشنز لاہور کی ہدایت

    ہر شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے،عزت،احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ایس پی آپریشنز لاہور کی ہدایت

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں‌ ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    مختلف تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات ایس ایس اے اور پی ایس ایز نے اجلاس میں شرکت کی. ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر بھی موقع پر موجود تھے. فرنٹ ڈیسک پر تعینات31 خواتین سمیت91 ایس ایس اے اور پی ایس ایز نے شرکت۔اس موقع پر ۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا فرنٹ ڈیسک پر تعینات سٹاف طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے

    سائلین کی درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔آن لائن کمپلینٹ کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر یا رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں۔ہر شہری ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے،عزت،احترام اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔کسی دباو کو خاطر میں نہ لائیں، قواعد و ضوابط کے تحت آن لائن کمپلینٹ درج کریں۔ایس ایس پی آپریشنزنے فرنٹ ڈیسک ملازمین کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان لاہور پولیس
    ***

  • قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے  کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آگئے

    قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آگئے

    قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آگئے

    باغی ٹی وی : قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آگئے، حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کےکوویڈ 19 ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آئے، تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے کوویڈ19 ٹیسٹ بھی منفی آئے، 2 ٹیسٹ منفی آنے پر کرکٹ آپریشنز ان اسکواڈ اراکین کی برطانیہ روانگی کے لیے انتظامات کررہا ہے، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد پی سی بی اعلامیہ جاری کردے گا،

    محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، محمد رضوان، شاداب خان اور محمد حسنین نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا÷گذشتہ روز ووسٹر پہنچنے والے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں

    ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے باعث چھ کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت مل گئی

  • 2 سال میں 150 سے زائد جانوں کا ضیاع ، وزیر ریلوے پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے از طہ منیب

    دو سال میں 150 سے زائد جانوں کا ضیاع ، وزیر ریلوے پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے از طہ منیب

    کل شیخوپورہ کے بعد آج خان پور میں شالیمار مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، ‏تواتر سے ٹرین حادثات ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، کل کے بعد آج ایک اور ٹرین حادثہ، گزشتہ دو سالوں میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات ہوئے، صرف 2019 میں ٹرین کے 74 حادثات ہوئے جن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے ، جبکہ سال 2020 حادثے سمیت دو سالوں میں حادثات کی سنچری مکمل ہوچکی، جس میں کل کے حادثے سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے، جبکہ آج کی اموات شامل نہیں ہیں، یعنی دو سالوں میں 150 سے زائد افراد ریلوے حادثات میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ زخمیوں کی تعداد یقیناً سینکڑوں میں ہو گی اور اکثر ساری زندگیوں کیلئے معذور ہو گئے، ان سینکڑوں خاندان کو دکھ اور غم دینے والوں کا زمہ دار کون ہے؟

    دنیا بھر میں ایسے حادثات پر وزراء استعفے بھی دیتے ہیں اور ان پر مقدمات و سزائیں بھی، لیکن کیا پاکستانیوں کا خون اس قدر سستا ہے کہ اتنی قتل و غارت پر بھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے، پی آئی اے کے بعد ریلوے سے بھی منسٹر سمیت کالی بھیڑوں کو نکالیں، جو بڑھکوں سے بڑھ کر کام بھی کریں۔ پی آئی اے ہو یا ریلوے دونوں محکموں میں اس قدر غفلت اور انسانی جانوں کے نقصان پر دونوں محکموں کے وزرا پر قتل کے مقدمات بنائے جائیں، تاکہ انسانی جان کی قدر و قیمت کا اندازہ ہو بعد ازاں ہر شخص، ادارہ، فرد اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہو۔

  • موٹر بائیک ایمبولینس سروس 2 لاکھ ایمرجنسیز پہ ریسکیو سروس فراہم کر چکا ہے

    موٹر بائیک ایمبولینس سروس 2 لاکھ ایمرجنسیز پہ ریسکیو سروس فراہم کر چکا ہے

    لاہور: ڈی جی ریسکیو پنجاب کی لاہور موٹر بائیک ایمبولینس سروس کو 2 لاکھ ایمرجنسیز پہ مبارکباد۔ ترجمان ریسکیو

    موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے صوبائی دارالحکومت میں ریسپانس ٹائم کومزید بہتر بنایا۔ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی شاندار کارکردگی محنتی ریسکیور کی بدولت ہے۔موٹر بائیک ایمبولینس لاہور میں 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد ایکسیڈنٹ پہ ریسپانس کر چکی ہے۔ موٹر بائیک ایمبولینس 47775 میڈیکل ایمرجنسی،9984 اکوپیشنل انجری،4282 بلندی سے گرنے،2397 فائرکال اور 5567 متفرق ایمرجنسی پہ ریسپانس کر چکی ہے۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب

  • عثمان بزدار کا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے اہم اقدام

    عثمان بزدار کا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے اہم اقدام

    لاہور, 4 جولائی: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے اہم اقدام. وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ ہائی ویزکے گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی انسپکشن کے احکامات جاری کر دیئے. وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم گزشتہ مالی سال میں سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کے حوالے سے انکوائری کرے گی.وزیر اعلی عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا.

    وزیر اعلی معائنہ ٹیم سکیموں کی سلیکشن کے طریقہ کار، مروجہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد، فنڈز کے استعمال اور کام کی تکمیل کے حوالے سے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلی کو پیش کرے گی.ترقیاتی سکیموں میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا-مقررہ مدت میں ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونے سے عوام کو سہولت ملتی ہے – فنڈز کے بروقت استعمال سے ترقیاتی سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے – قومی وسائل کا درست اور بروقت استعمال ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے – صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں -عثمان بزدار

  • مشرف کے دور سے بھی زیادہ آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

    مشرف کے دور سے بھی زیادہ آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

    مشرف کے دور سے بھی زیادہ آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، عظمیٰ بخاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیازی حکومت سیاسی مخالفین اور میڈیا کا گلادبانا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت مشرف کے دور سے بھی زیادہ آئین و قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،حکومتی ناکامیوں سے پردہ اٹھانے والے چینلز کی بندش اور لائسنس کی معطلی شرمناک فعل ہے ،ناکام حکومت ہر ادارے اور ہر ٹی وی چینل کو اپنے انڈر کنٹرول کرنا چاہتی ہے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے پے قدغن لگانا جمہوری وزیراعظم کام نہیں ہوسکتا،عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں ،موجودہ حکمرانوں کا جمہوری روایات سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیاانڈسٹری بدترین بحران کا شکار ہے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نیازی حکومت میڈیا کے بقایاجات روک کے بلیک میل کررہی ہے ،اپوزیشن جماعتیں حکومت کو میڈیا کا گلا دبانے کی اجازت نہیں دینگی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیمرا نے 24 ٹی وی کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا جس پر صحافتی و سیاسی و سماجی تنطیموں نے ردعمل میں حکومت پر کڑی تنقید کی ہے

  • پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے ا سکول کھول دیں گے،

    مراد راس کا کہنا تھا کہ ایک ہی ساتھ ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ،پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دیں گے ،ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی،15جولائی سے ا سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،

    واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی اداروں میں 15 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کرونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے چھٹیاں 15 اگست تک بڑھائی جائیں گی، ابھی تک اسکا نوٹفکیشن تو نہیں ہوا لئکن پنجاب کے وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا ہے کہ 15 اگست سے کرونا کم ہوا تو سکول کھلیں گے

    تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، طلبا کے لئے پی ٹی وی نے بڑا اعلان کر دیا

  • سول سیکرٹریٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر آپے سے باہرہوگئے

    سول سیکرٹریٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر آپے سے باہرہوگئے

    لاہور:سول سیکرٹریٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر آپے سے باہرہوگئے ،اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے ملازمین تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر سراپا احتجاج،انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی نے جینا دوبھرکردیا، حکومت بھی عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کررہی۔

    تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ ایمپلائزایشوسی ایشن کے عہدیدار اور دیگرسرکاری ملازمین حالیہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر پریشان ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے۔ آٹا، چینی، سبزیوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہیں بہت کم ہیں۔

    ملازمین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں توقع تھی کہ حکومت تنخواہوں میں اضافہ کر کے ریلیف دے گی مگر تبدیلی سرکار نے ہمیں مایوس کر دیا ہے، ملازمین کہتے ہیں حکومت خود تو ریلیف دے نہیں رہی، اپنے فیصلوں پربھی عملدرآمد کروانے میں نا کام ہے۔