Baaghi TV

Category: لاہور

  • ‏میڈیا آئینہ ہے، اسے توڑنے یا بند کرنے کے بجائے حکومت اپنے چہرے پر لگے داغ صاف کرے۔ سراج الحق

    ‏میڈیا آئینہ ہے، اسے توڑنے یا بند کرنے کے بجائے حکومت اپنے چہرے پر لگے داغ صاف کرے۔ سراج الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ‏میڈیا آئینہ ہے، اسے توڑنے یا بند کرنے کے بجائے حکومت اپنے چہرے پر لگے داغ صاف کرے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ میڈیا آئینہ ہے، اسے توڑنے یا بند کرنے کے بجائے حکومت اپنے چہرے پر لگے داغ صاف کرے۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم سمیت ہر حکمران سمجھتا ہے کہ اس کا کوئی متبادل نہیں، مگر اقتدار کی کرسی سب سے کمزور چیز ہے۔ کب کھسک جائے، پتہ نہیں چلتا۔ ماضی میں بھی حکمران اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی حاصل ہونے کے دعوے کرتے رہے، مگر اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے بننے والی حکومتیں کوئی نتائج نہیں دے سکیں.

    ایک صارف نے سراج الحق کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سراج صاحب میں آپ کی توجہ میڈیا کےحوالے سے کرواناچاہوں گا پاکستان کا میڈیا آزاد نہیں بلکہ ایک آوارہ میڈیا ہے دنیا میں ہر ملک کےمیڈیا کی حدود اور پیرامیٹر ہوتے ہتکہ امریکہ میں میڈیا کو کافی آذادی ہیں مگر وہاں بھی میڈیا حکومت یا فوج کےخلاف نہیں بول سکتا، میڈیا کاSOP لازمی ہوناچائیے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اچھا جی پہلے جماعت تو اپنے چہرے پر لگے منافقت کے داغ اچھی طرح دھو لے۔۔میڈیا کو لگام کس نے ڈالنی ھے۔۔؟؟ جو روز فیک اور جھوٹی الزام تراشیاں کرتے رھتے بیں۔ ؟؟

  • ایک کال پر ڈاکٹر آپ کے گھر کی دہلیز پر

    ایک کال پر ڈاکٹر آپ کے گھر کی دہلیز پر

    ایک کال پر ڈاکٹر آپ کے گھر کی دہلیز پر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اتوار کی دوپہر ہو اور اچانک آپ کے بچے کو کچھ الرجی کی علامات ظاہر ہوجائیں ۔ کیا آپ کوئی کھلا میڈیکل کلینک تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا کورونا کی صورتحال کے تحت ایمرجنسی میں جائیں‌ گے ؟ نہیں! دوسرا آپشن استعمال کریں‌گے ہے کہ اپنے گھر پر بلانے کے لیے کسی سند یافتہ ڈاکٹر کو فون کریں گے .

    اس طرح نسخے اب دستیاب ہیں اگر آپ جس ڈاکٹر سے اپنے گھر کی رازداری کے بارے میں صلاح مشورہ کر رہے ہیں تو ، محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو اس کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر آن کال ایک حیرت انگیز نیا اقدام ہے جو اپنے سیل فون پر صرف ایک ٹچ کے ذریعے لوگوں کو آسانی اور سکون پہنچانے کے اولین مقصد کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ڈاکٹر آن کال ایک بالکل نیا اقدام ہے جس میں متعارف کرایا گیا ہے لوگوں کے موبائل فون پر صرف ایک کلک کے ساتھ لوگوں کو راحت پہنچانا۔ یہ ایک ایسی خدمت ہے جو حقیقت میں بہت اچھی لگتی ہے لیکن حقیقت میں نہیں ہے۔

    آپ کو اپنا سیل فون اٹھانے کی ضرورت ہے ، اپنے آپ کو ڈاکٹر آن کال کے ساتھ رجسٹر کریں ، اور جب بھی ضرورت ہو ڈاکٹر کو کال کریں۔

    اس خدمت کی بدولت آپ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مصدقہ ڈاکٹروں اور نرس کی سہولت اپنے دہلیز پر حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنا سیل فون اٹھانے کی ضرورت ہے ، اپنے آپ کو ڈاکٹر آن کال کے ساتھ رجسٹر کریں ، اور جب بھی ضرورت ہو ڈاکٹر کو کال کریں۔ کئی ڈاکٹر آپ کے گھر آئیں‌گے جس میں آپ کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ آپ کے گھر کا عملہ بھی شامل ہوتا ہے جب بھی آپ کی ضرورت ہو۔ یہ مراعات ہمارے ملک کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے مثبت امید کی کرن ہیں

  • گورنر پنجاب سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات۔ چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات۔ چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سکھ برادری کے وفد کی ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا فاروق آباد ٹرین حادثہ پر سکھ کمیونٹی سے اظہار تعزیت۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما مون خان بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر گورنر نے کہا کہ فاروق آباد ٹرین حادثہ درد ناک واقعہ ہےجس میں قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ننکانہ صاحب اور پشاور میں لواحقین اور سکھ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام تر دلی ہمدردی سوگواران کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

  • نجی سکولوں سے نکالے گئے اساتذہ کے لیے صوبائی وزیر تعلیم  ڈاکٹر مراد راس کا اہم اقدام

    نجی سکولوں سے نکالے گئے اساتذہ کے لیے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا اہم اقدام

    نجی سکولوں سے نکالے گئے اساتذہ کے لیے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا اہم اقدام

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نجی سکولوں میں پڑھانے والے اساتذۂ کے لئے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ

    ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ان مشکل حالات میں نجی سکولوں کے اساتذہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے .حال ہی میں لاہور کے ایک نجی سکول کی جانب سے کئی اساتذہ کو نوکری سے نکالنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں .کوویڈ 19 کے باعث نجی سکولوں کی جانب سے نکالے جانے والے اساتذۂ اپنے متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کو تحریری شکایات درج کروائیں، حکومت متاثرہ اساتذۂ کی ہر ممکن معاونت کرے گی:

  • حکومتی ترجمانوں میں چمچہ گیری اورچاپلوسی میں آگے بڑھنے کی ریس لگی ہے:عظمیٰ بخاری

    حکومتی ترجمانوں میں چمچہ گیری اورچاپلوسی میں آگے بڑھنے کی ریس لگی ہے:عظمیٰ بخاری

    حکومتی ترجمانوں میں چمچہ گیری اورچاپلوسی میں آگے بڑھنے کی ریس لگی ہے:عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب نے ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو قومی ایشوز پر خط لکھا اور پریشانی فیاض چوہان کو ہورہی ہے:فیاض چوہان ہر معاملے میں ٹانگ اڑانا اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں.فیاض چوہان کی مثال ”توں کون میں خواہ مخواہ“ والی ہے:

    چوہان صاحب قومی ایشوز کی بات ہورہی ہے،جب دو بڑے بات کریں تو خاموش رہتے ہیں،یہ آپ سے بہت اوپر کی بات ہے.

    جن لوگوں سے اپنی وزارتیں چلائی نہیں جارہی وہ شہباز شریف پر تنقید کرکے اپنی کارکردگی رپورٹس ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں.

    تنقید برائے تنقید کی سیاست سے کارکردگی رپورٹیں کبھی درست نہیں آسکتی:.جن کے رپورٹیں پہلے دن سے ہی خراب آرہی ہیں وہ اب کیسے ٹھیک ہو سکتی ہیں:حکومتی ترجمانوں میں چمچہ گیری اورچاپلوسی میں آگے بڑھنے کی ریس لگی ہے:ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور خوشامدیوں کا ٹولہ گندی سیاست کرنے میں مصروف ہے:میڈیا سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر دھمکا جارہا ہے:عظمیٰ بخاری

    دھاندلی زدہ حکومت میڈیا پر بھی دھاندلی زدہ خبریں چلوانا چاہتی ہے.دھندلی سے حکومتیں بن سکتی ہیں لیکن کارکردگی دیکھانے کےلئے لیڈرشپ اور دماغ کی ضرورت ہے .تحریک انصاف کے پاس لیڈر شپ اور دماغ کا شدید ترین فقدان ہے:

  • اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

    اورنج لائن منصوبہ مکمل نہ ہونے پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو سال میں اورنج لائن منصوبے کو مکمل نہ کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ اورنج لائن منصوبے پر قوم کا اربوں روپے لگ چکا ہے ،بزدار حکومت اورنج لائن منصوبے کو بھی پشاور بی آر ٹی کی طرح کھنڈرات میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دور حکومت میں اورنج لائن ٹرین کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا تھا

    قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ بزدار حکومت دو سالوں میں 20کام مکمل نہیں کر سکی منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہورہا ہے ،قرارداد کے متن میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کا از خود نوٹس لیا جائے،عدالت پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے.

    اورنج ٹرین بجلی سے چلائی جا رہی ہے۔ اورنج ٹرین 45، منٹ میں 27.1 کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین کی ایک بوگی میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    واضح رہے ایگزم بنک چائنہ سے 1.62 بلین ڈالر کے قرض سے بننے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 2 اکتوبر 2015 میں ہوا، پی سی ون کے مطابق منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی، کام کی سست رفتاری اور لاگت میں ہوشربا اضافے کے باعث 50 ماہ بعد بھی منصوبہ ادھورا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریض 82 ہزار سے زائد ہو گئے

    پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریض 82 ہزار سے زائد ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے706نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد82,669 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 342،قصور2،شیخوپورہ 6،راولپنڈی83،جہلم2، اٹک 8، چکوال 26 اور گوجرانوالہ میں 18کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 15،نارووال 6،گجرات72، حافظ آباد 18،منڈی بہاؤالدین 1،ملتان 33،وہاڑی3، فیصل آباد 10 ،ٹوبہ1اور رحیم یار خان میں 2کیسز سامنے آئے۔سرگودھا 2، میانوالی 2، خوشاب 1،بہاولنگر 2، بہاولپور8، لودھراں 1،ڈی جی خان11، اوکاڑہ 9،جھنگ1،خانیوال 1بھکر16اورساہیوال میں 6کیس رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے 15 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد پنجاب میں اموات کی کل تعداد1899 ہو چکی ہیں۔ پنجاب میں اب تک 547,481ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 47,087 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں۔ترجمان

  • شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع

    شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف صاحب کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کر دی،

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف کی کورونارپورٹ تومنفی آگئی پھرکیوں نہیں آئے؟ شہباز شریف کا کوروناٹیسٹ منفی آگیا ہےاب باقی کیابچتا ہے؟شہبازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرکےابھی فیصلہ کردیتے ہیں،

    عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں بھی 16 جولائی تک توسیع کر دی

    اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے باہر ن لیگی کارکنان موجود تھے،ن لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عطاءاللہ تارڑ میاں شہباز شریف سے اظہار یکجیتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے اورعطاء اللہ تارڑ کی جانب سے میاں شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا

    رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ بھی لاہو رہائیکورٹ میں موجود تھے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی شہباز شریف نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ شہباز شریف کرونا وائرس منفی آنے کے باوجود کمزوری محسوس کر رہے ہیں ۔شہباز شریف کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہونا باقی ہے ۔شہباز شریف کو کل حاضری سے استثنی دیا جائے ۔استدعا

    نیب کا پرچہ حل کرنے میں شہباز شریف فیل ہو گئے

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

    شہباز شریف کرونا سے صحتیاب نہ ہوسکے،فرد جرم سے بچنے کیلئے ایک بار پھر درخواست دائر

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک رکھا ہے .اس سے پہلے شہباز شریف ہائی کورٹ میں‌ پیش ہوئے تھے. اور نیب بھی ان کی گرفتاری کے لیے موجود تھی ، لیکن ہائی کورٹ‌ نے انہیں‌روک دیا تھا . لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی

    شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں متوقع گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے زیر التوا انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، میں تواتر کیساتھ تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں۔ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا 1972ء میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا اور ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، سماج کی بھلائی کیلئے 1988ء میں سیاست میں قدم رکھا۔ موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی جس میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔ 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کیساتھ بھر پور تعاون کیا تھا۔

    شہباز شریف نے درخواست میں نیب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا، نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔

  • وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب متحرک،کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، بزدار

    وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب متحرک،کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، بزدار

    وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب متحرک،کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، بزدار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں گے-

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا-آٹا تھیلا کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی ہوگی-ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں میں فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں -آٹے اور دیگراشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

    مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کم کرکے پرانی قیمتوں پربحال کیا جائے،آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت میں 150روپے کمی کی جائے،پنجاب حکومت آٹےکی قیمت کنٹرول کرنےکیلئے ہنگامی اقدامات کرے،

    وزیراعطم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کوپکڑیں یاسبسڈی دیں،غریب کوسستاآٹافراہم کریں،ہرحال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پربحال کی جائے،

  • میر شکیل الرحمن کو فوری رہا اور چینل 24 کی بندش فی الفور ختم کرائی جائے،شہباز شریف کا سپیکرکو خط

    میر شکیل الرحمن کو فوری رہا اور چینل 24 کی بندش فی الفور ختم کرائی جائے،شہباز شریف کا سپیکرکو خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کی بندش، میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

    شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں آپ کی توجہ قانون، دستور اور جمہوریت کی صریحا خلاف ورزی سے متعلق ہنگامی اور فوری نوعیت کے سنگین معاملے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ یہ معاملہ میڈیا پر عائد کی جانے والی غیرمعمولی قدغنوں اور میڈیا ورکرز کے روزگار سے وابستہ ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ’چینل 24‘ کی بندش ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کا چولہا بجھ گیا ہے ۔

    شہباز شریف نے خط میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے جس طرح ملک کے دیگر شعبہ جات انتہائی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، میڈیا کو بھی انتہائی تباہ کن حالات کا سامنا ہے۔ حکومت نے پہلے اشتہارات کی بندش کے آمرانہ اقدامات کا سہارا لیا۔ میڈیا پر دباو بڑھانے کے لئے مختلف اینکرز کے پروگرامز، کالم نگاروں کے کالمز کی اشاعت پر پابندی اور حکومتی نظر میں ’ناپسندیدہ‘ قرار پانے والے صحافیوں کو بے روزگار کرنے کی منظم حکمت عملی اپنائی گئی۔حکومت پر تنقید سے باز نہ آنے والے اداروں کے مالکان پر مقدمات کا سلسلہ شروع کیاگیا جس کی واضح ترین مثال میر شکیل الرحمن کی گرفتاری ہے جسے وکلاءبرادری اور پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اور دیگر بیرونی صحافتی تنظیمیں بھی انتقامی کارروائی قرار دے چکی ہے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ محض ’چینل 24 ‘ کا نہیں بلکہ مجموعی طورپر میڈیا کی آزادی کے لئے موجودہ حکومت کی عدم برداشت کا ہے۔ حکومت انتہاءپسندی کے اس درجے پر پہنچ چکی ہے جس میں حکومتی اختیار کو ہر اس آواز کو خاموش کرانے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے جو ”حکومتی سچ“ کو ماننے سے انکاری ہے۔

    شہباز شریف نے خط میں مزید کہا کہ ‎دستور پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور اطلاعات تک رسائی ایک بنیادی حق تسلیم کیاگیا ہے۔ 1973ءمیں پہلے سے موجود اس دستوری ضمانت کواٹھارویں ترمیم نے مزید پختہ و جاندار بنایا ہے۔ جمہوریت اور دستور کی حکمرانی میں میڈیا ریاست کا چوتھا اور باوقار ستون تصور ہوتاہے۔ آزادی اظہار رائے اور حکومتی دباو پر چینل کی بندش ، پرامن احتجاج کرنے والوں پر لاٹھیاں، گولیاں اور پتھراو غیرجمہوری، غیردستوری اور غیرقانونی حربے ہیں جن کی ہم شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے خط میں مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میر شکیل الرحمن کو فوری رہا کیا جائے اور چینل 24 کی بندش فی الفور ختم کرائی جائے۔ قاعدے قانون سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو میڈیا کی صنعت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا جائزہ لے، میڈیا کے نمائندوں، صحافتی تنظیموں کی شکایات سن کر اصلاح احوال کے لئے تجاویز دے جن پر پارلیمان کے ذریعے حکومت سے عمل درآمد کرایا جائے۔

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی

    ‎شہباز شریف نے خط میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ پارٹی وابستگی یا وزیراعظم کے دباو کے بجائے آئین، جمہوریت اور ریاست کے چوتھے ستون کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے. عوام کی آواز سنیں، اسے بند نہ کریں۔

    میر شکیل الرحمان کی 94 سالہ والدہ سخت بیمار،ضمانت کی درخواست جلد سنی جائے،وکیل کی استدعا، سماعت ملتوی