Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہورپولیس نے جون کے مہینے میں کیا کھویا کیا پایا ،کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی گئی

    لاہورپولیس نے جون کے مہینے میں کیا کھویا کیا پایا ،کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی گئی

    لاہور:لاہورپولیس نے جون کے مہینے میں کیا کھویا کیا پایا ،کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق لاہورپولیس کی جون کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نےجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 4878 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نے99گینگز کے240ملزمان گرفتارکیے ہیں ،جبکہ 03 کروڑ09ہزارروپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد بھی برآمد کیا ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نےناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 578 ملزمان گرفتار کئے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے میں لاہورپولیس نے530 ریوالورز ، 24رائفلز، 02کلاشنکوف، 30بندوقیں،08 خنجراور12510گولیاں برآمد کیے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جون کےمہینے میں لاہورپولیس نے669منشیات فروش گرفتار کئے جبکہ اس دوران 204کلوگرام سے زائد چرس برامد کی ،جس میں 07کلو 254گرام ہیروئن،78گرام آئس اور6057 لِٹرشراب شامل ہے

    ترجمان لاہورپولیس کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب402اشتہاری مجرمان اور400 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ،اس دوران 486قمار باز گرفتار،13لاکھ13 ہزارروپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کی ،ترجمان لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران134 ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں‌

    ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ جون کے مہینے میں ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث1969ملزمان گرفتار کیے گئے

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے ماحول میں کرائم کنٹرول اور شہریوں کو گھروں تک محدود و محفوظ رکھنا پولیس کی ترجیح ہے،جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر میکانزم اور جدید اصلاحات روشناس کروا رہے ہیں۔

  • لاہورپولیس کی پھرتیاں:اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    لاہورپولیس کی پھرتیاں:اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    لاہور:لاہورپولیس کی پھرتیاں:اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق لاہورانویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اوراس سلسلے میں بہت بڑی کامیابی بھی ملی ہے

    ذرائع کے مطابق لاہورپولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ، ادھرپولیس کا کہنا ہےکہ انویسٹی گیشن پولیس شادمان نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں اشتہاری ملزم ندیم کو گرفتار کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گرفتاراشتہاری ملزم نے شہری کو کاروبار کے سلسلہ میں 98 لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان شہرون اور زمین گل کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان شہزاد اور رادیپ کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کاکہنا ہےکہ گرفتار ملزمان سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمدہوئی ہیں ، ادھرپولیس کی بہترکارکردگی پرایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اسد مظفر نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی ہے

  • صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

    صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

    لاہور: ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران صداقت علی عباسی نے آب پاک اتھارٹی کا ڈویژنل کنونیئر بنانے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے مخلتف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔ اس دوران حلقے کی عوام کی طرف سے گورنر پنجاب کا مری کوہالہ روڈ کیلئے مزید 20 کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کروانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر چئیرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی بھی ہمراہ تھے۔ جنہوں نے آر ڈی اے کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور آنے والے میگا پراجیکٹس راولپنڈی رنگ روڈ اور نالہ لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بریف کیا ۔

  • یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کے اجلاس میں  پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی

    یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی

    یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا.تیسرا سنڈیکیٹ اجلاس یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر کنول آمین سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

    سنڈیکیٹ اجلاس میں گیارہ ایجنڈہ آئیٹمز پر بحث کی گئی۔سنڈیکیٹ نے پنجاب ڈیپوٹیشن پالیسی کو اپنانے کی منظوری دی۔اکیڈیمک کونسل کی سفارش پر 9 بی ایس ، 5 ایم ایس اور ایک پی جی ڈی پروگرام کی سنڈیکیٹ نے منظوری دی۔

    مختلف مضامین کے نصاب میں بہتری کیلئے سنڈیکیٹ نے تجاویز دیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمیں کی تنخواہوں کی منظوری دی گئی۔

    صوبائی وزیر راجہ یاسر نے کہا کہ جامعات ایسا مالیاتی نظام اپنائیں جس سے انکے فنڈز میں اضافہ ہو،جامعات کو اپنے وسائل میں اضافہ کیلئے متبادل ذرائع پر بھی انحصار کرنا چاہئے، حکومت پنجاب تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

    جامعات کی عالمی درجہ بندی میں بہتری انکے تعلیمی معیار میں بہتری کا پیمانہ ہے، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن جامعات کو عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلئے معاونت فراہم کو رہا ہے، وائس چانسلرز کی مکمل میرٹ پر تعیناتی تعلیمی معیار میں واضح بہتری نظر آئے گی، جامعات جاب مارکیٹ اور انڈسٹری کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نصاب تشکیل دیں، ہوم اکنامکس یونیورسٹی خواتین کی تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے یونیورسٹی نے انڈسٹری کے ساتھ 7 ایم او یو سائن کئے ہیں،

  • ‏عمران خان کی رخصتی کی خواہش رکھنے والے حرام مال کھانے کے عادی شریف اور زر والے، حسن نثار

    ‏عمران خان کی رخصتی کی خواہش رکھنے والے حرام مال کھانے کے عادی شریف اور زر والے، حسن نثار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ ‏عمران خان کی رخصتی کی خواہش رکھنے والے حرام مال کھانے کے عادی شریف اور زر والے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن نثار نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حسن نثار کہتے ہیں کہ میرے پاس ڈیڑھ ڈیڑھ سوسال پرانی چھپی ہوئی کتابیں اور میگزین ہیں، آئندہ آپ کے سامنے رکھوں گا، کانپتے ہاتھوں سے اسکے ورق الٹتا ہوں، ورق ٹوٹ جاتا ہے،ایسا گل سڑ گیا ہے نظام کہ دیواریں بوسیدہ ہو گئی ہیں

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ توشہ خان کیس میں زرداری، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری بارے لوگ پوچھ رہے ہیں، کمال ہے ویسے، سوال کہ کیا اس طرح کی کرپشن پر سابق صدر یا وزراء اعظم کا احتساب ہونا چاہئے جس کے جواب میں حسن نثار کا کہنا تھا کہ جی نہیں ہونا چاہئے یہ فرشتے ہیں بغیر پروں کے،اسی لئے تو یہاں تک آئے ہیں، مجھے ایک بات سمجھ نہین آتی، پیٹ کیا زنبیل ہے جتنا ہی اندر جاتا ہے پھیلتا جاتا ہے، اکنامکس کا ایک قانون ہے، اگر پیاس سے مر رہا ہوں ،تو ایک گلاس پانی کے لئے سب کچھ دے دوں گا، ایک آدمی بھوک سے مر رہا ہے وہ کھانے کے لئے سب کچھ دے دے گا،پیاس سے مرتے ہوئے پہلا ،دوسرا تیسرا گلاس دیا جائے گا،جو بندہ دس منٹ پہلے پیاس سے مر رہا تھا وہ ہاتھ جوڑ دے گا کہ بس بھائی،

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ اقتصادیات کے قانون کا اطلاق کلیکٹرز پر نہین ہوتا، پاگلوں پر نہیں ہوتا، انکے اندر جتنا جاتا ہے انکی اتنی بھوک جاگتی ہے،جیسے جیسے حرام اندر جاتا ہے ویسے ہی حرام کی طمع، حرس ،ہوس بڑھتی ہے، زنبیل عمروعیار کی جو ڈالو پھیلتی چلی جاتی ہے

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں ہر بندے کی ضرورت کے لئے کافی ہے لیکن دنیا ایک آدمی کے حوس کے لئے ناکافی ہے اسکا پیٹ نہیں بھرتا، یہ ہیں ہمارے حکمران ،ملکی حالات جس طرح قدم قدم پر، انہوں نے اخلاقیات کا بھی، مین دوسو سال پرانی بات نہیں کر رہا، کل کی بات ہے، چالیس پچاس سال پہلے کی یہ معاشرہ ایسا نہیں تھا، لوگ دودھ کو اللہ کا نور کہتے تھے، بچپن مین میرے کلاس فیلو ، ساتھ بیٹھے ہوئے نے کہا کہ ڈی ایس پی اسکا باپ رشوت لیتا ہے اسنے اس کو پرکار ماری کہ تو میرے باپ کو رشوت خور کہتا ہے،

    حسن نثار کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک دوست ہے وہ کہہ رہے کہ جو حقیقی پائلٹ ہیں وہ بھی رگڑے جائیں گے، جی بالکل گیہوں کے ساتھ گھن پستا ہے، ایک عضو بیمار ہو تو پورا جسم تکلیف میں ہوتا ہے، ایک عضو خراب ہوا تو یہی حال ہوا، قدم قدم پر بدنامیوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،میں یہ لکھتا رہا کہ ان لوگوں کا بس نہیں چلتا، اب سمجھ آئی ہے کہ وہ کر گئے ہیں یہ کام ،یہ پاکستان کو پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر کے اسکی پلاٹنگ کر بیچ گئے،

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر سماعت ستمبر تک ملتوی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر سماعت ستمبر تک ملتوی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر سماعت ستمبر تک ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی، پنجاب حکومت کے افسروں نے عدالتی حکم ہر عملدرآمد نہیں کیا، پنجاب حکومت کے افسروں کو رپورٹس اور بیان حلفی پیش کرنے کیلئے حتمی مہلت دی جاتی ہے، اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ان افسروں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے رضوان قادر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں،جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس فاروق حیدر بھی بنچ میں شامل ہیں

    پراسکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون عدالت میں پیش ہوئے،قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم مبشر زیدی بھی عدالت پیش ہوئے

    درخواستگزاروں کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ، برہان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، سانحہ ماڈل ٹائون متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے

    اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواستگزاروں کی طرف سے گزشتہ ایک سال کے دوران ایک بار بھی ملتوی کرنے کی استدعا نہیں کی گئی، درخواستگزاروں کے وکیل زاہد بخاری سخت بیمار ہیں اور ہسپتال داخل ہیں، سماعت ملتوی کی جائے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تو پھر آپ طے کر لیں کب اس کیس کی سماعت کرنی ہے، پھر اس کیس کو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد رکھ لیں اور 4 سماعتوں میں کیس کا فیصلہ کر دیں، پراسکیوٹرجنرل پنجاب نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم نے دونوں افسروں کا بیان حلفی مانگا تھا، کیا اس وقت کی حکومت کے کس آدمی نے ایڈووکیٹ جنرل کو دوسری جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت دی تھی، لاء افسروں کو ٹیلی فون ہدایات دیتے رہیں اور بعد میں انکار کر دیں،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو ادھر ادھر نہیں ہونے دیں گے، بیان حلفی اسی وجہ سے مانگا ہے کہ اگر غلط بیانی کی گئی تو کارروائی کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بیان حلفی کہاں ہے ان افسروں کا ، ہراسکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون نے کہا کہ سر مجھے کہا گیا تھا جو میں نے بیان کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ نے قانونی بات کرنی ہے نہ کہ انکی کہی ہوئی بات کرنی ہے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ پراسکیوٹر جنرل پنجاب ہیں، آپ افسروں کی کٹھ پتلی نہیں ہیں، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ آپ نے عدالتی حکم پر سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست کی کاپی بھی پیش نہیں کی،

    جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سانحہ ماڈل ٹائون متاثرین کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 8 مہینے ہو گئے آپ سے ایک رپورٹ تیار نہیں ہو سکی،

    درخواستگزار نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے 3 جنوری کو نئی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، فوجداری اور انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ایک وقوعہ کی تحقیقات کیلئے دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی،سانحہ ماڈل ٹائون کا ٹرائل تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کے 135 گواہوں میں سے 86 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں،سانحہ ماڈل ٹائون پر ایک جوڈیشل کمیشن اور ایک جے آئی ٹی پہلے ہی تحقیقات کر چکے ہیں،فوجداری قوانین کے تحت فرد جرم عائد عائد ہونے کے بعد نئی تفتیش نہیں ہو سکتی، نئی جے آئی ٹی کی تحقیقات سے سانحہ ماڈل ٹائون کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہو جائیگا،سپریم کورٹ نے بهی اپنے فیصلے میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم نہیں دیا، سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے،

    درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا جائے، سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کو فوری طور پر کام کرنے سے روکا جائے،

    عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روک چکی ہے،پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی

  • یو ای ٹی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کر دیا گیا

    یو ای ٹی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کر دیا گیا

    یو ای ٹی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کر دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے یو ای ٹی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبے کا افتتاح کر دیا

    اس موقع پر وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا تھا کہ منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک میگا واٹ ہے۔ اس منصوبے سے یونیورسٹی کو سالانہ سترہ کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ یونیورسٹی کو اگلے پچیس سالوں میں بیالیس کروڑ کا فائدہ ہو گا۔

    اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کلین اور گرین انرجی کی جانب پہلا بڑا قدم ہے۔ سولرائزیشن کا دائرہ کار پنجاب کی باقی تمام جامعات تک بھی بڑھائیں گے۔ ابھی تک پنجاب کی گیارہ جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے ایم او یوز پر دستخط کر چکے ہیں۔

    اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے پر سرکار کا ایک روپیہ نہیں لگا۔ اس منصوبے کے لئے مجھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل سپورٹ حاصل رہی۔عمران خان کے ویژن کے مطابق سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

  • جو وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے،عظمیٰ بخاری

    جو وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے،عظمیٰ بخاری

    جو وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے،عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عثمان بزدار جیسے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے،پنجاب کابینہ میں اس وقت تین سے چار گروپ بن چکے ہیں،عثمان بزدار کو پنجاب کا کوئی وزیر اپنے محکمے کی رپورٹ دینے کو تیار نہیں ہے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ دو سال کی بھرپور کوشش کے بعد یہ بیچارے صرف چند عادی لوگ اکٹھے کر سکے،تمام باضمیر لیگی ممبران آج بھی مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں،عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان نے حماقت کی ہے،دو سال سے حکومت کے اپنے لوگ ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار پورے صوبے کے فنڈز صرف تونسہ اور میانوالی میں لگارہے ہیں:،دو سالوں میں پنجاب کے کسی حلقے میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی،جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں آستانے ہی چل سکتے ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بزدار صاحب اپ ان چہتوں کو استعفی دلوا کر اپنی ٹکٹ سے الیکشن لڑوائیں اپ کو لگ پتہ جائے گا، عمران خان ماضی میں ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کہتا رہا ہے ،عمران خان آج اسی سیاسی رشوت کو استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے ،باضمیر اور مخلص ارکان کبھی اپنی عزت اور وقار کا سودا نہیں کرسکتے

  • مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و مرکزی رہنما خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

    وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالہ سے اخراجات پر شور مچا ہوا ہے، مذہبی جماعتیں حکومت پر تنقید کر رہی ہیں تو وہیں سیاسی جماعتیں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں، پنجاب کے صوبائی وزیر فیا ض الحسن چوہان واضح کر چکے ہیں کہ اس مندر کی زمین ن لیگ نے دی تھی تا ہم عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اخراجات کیوں برداشت کر رہی ہے، ن لیگ نے بھی اس ضمن میں حکومت پر کڑی تنقید کی ہے اور پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی ہے

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی مندر کے حوالہ سے حکومت پر تنقید کی تھی تا ہم اب خواجہ آصف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اس تصویر میں کسی ٹیمپل کے افتتاح تقریب کا بورڈ لگا ہوا ہے جس کا افتتاح خواجہ آصف نے کیا گیا،جگن ناتھ ٹیمپل کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے کیا، جس کا تخمینہ 20 لاکھ روپے لکھا ہوا ہے، تصویر میں ن لیگی دیگر اراکین کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا، سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے۔ آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی۔

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

    کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا ۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں۔

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  • جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی چیلنج

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی

    لائرز فاﺅنڈیشن فار جسٹس نے احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں زاہداختر زمان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی تعینات کیا ہے، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد دونوں افسروں کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعیناتی کا حکم جاری کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے ابھی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے علاقائی حدود کا تعین نہیں کیا گیا،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد ہی ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوایا جا سکتا ہے، آئین کے آرٹیکل 239 میں آئینی ترمیم کا طریقہ کار بتایا گیا ہے جسے حکومت نے انہیں اپنایا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کی ملاقات ہوئی ہے

    چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ افتخار سہو اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن جاوید اختر بھی اس موقع پر موجود تھے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے افسروں کی میرٹ پر تعیناتی کی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے۔

    جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی