Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ

    مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لئے ایک اور بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا ہے-

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے غریب اور نادار دیہی خواتین کے لئے بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا گیا ہے، دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی، جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 ارب روپے سے 11 ہزاردیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے بے مثال پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4870 مویشی دیے جائیں گے۔

    سی ایم پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات پروگرام کا مقصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دیہی خواتین کے لئے گھر بیٹھے روزگار کا اہتمام کرنا ہے، وزیراعلیٰ لائیو اسٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو فری مویشی دیے جائیں گے ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی دیہی خواتین کو بہتر ذریعہ معاش کے لئے مفت مویشی دیے جائیں گے، 55 سال تک عمر کی مطلقہ اور بیوہ غریب خو اتین گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتی ہیں۔

    ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے،اسرائیل

    مریم نواز نے کہا کہ دیہی خواتین مفت مویشی حاصل کرنے کے لئے شفاخانہ حیوانات میں وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں، دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا، ہمارا عزم ہے، معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی بیٹی کا بھی حق ہے، شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کر رہے ہیں، عورت شہر میں ہو یا دیہات میں تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔

    اسرائیل کو کئی بار بتایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار کے حصول کا کوئی ثبوت نہیں، پیوٹن

  • موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    موسیقی محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے، مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچاتی ہے۔

    مریم نواز نے موسیقی کے عالمی دن کے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی ہے، فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے، نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے، وزارتِ اطلاعات و ثقافت الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے۔ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم: وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس

    ائیر شو کے دورے پر فرانسیسی وزیر اعظم رافیل طیارے میں پھنس گئے

    بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

  • محرم الحرام  میں  پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    محرم الحرام میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کے تحت مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش، عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 9 اور 10 محرم الحرام کو ہوگا بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی کسی بھی ذرائع یا ڈیوائس سے فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے بیانات اور تبصروں پر بھی پابندی ہوگی جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر، عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    بنوں: دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجود رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا محرم الحرام کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کردی گئی، ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو شہر بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔

    ڈولفن فورس نے ملتان روڈ پر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا برآمد شدہ اسلحے میں 2 رائفلیں، 3 پستول، درجنوں گولیاں، میگزینز شامل ہیں، ملزمان کاشف علی، محمد راحت، عظیم انور، محمد منصب، بشارت علی کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔

    اسرائیلی فضائی دفاعی نظام چند ہفتے میں غیر موثر ہونے کا امکان

  • نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے

    لاہور:نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے کی رقم کا چیک سیکریٹری فنانس کے حوالے کردیا۔

    پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں پلی بارگین کے تحت 2 ارب مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالے کردیا۔

    نیب لاہور کے مطابق نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شیخوپورہ کےافسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کے بوگس چیکس کے اجراء کی تحقیقات جاری ہیں پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔

    اگر اسرائیلی جارحیت بند نہ کی گئی تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دیں گے،ایرانی صدر

    ملزمان کیخلاف کرپشن شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا تھا، نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی مذکورہ اسکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں، نیب کی اوّلین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ متاثرین کی ریکوری کیلئے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، آج ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کیمطابق نیلامی منعقد کروائی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے۔

    گورنر خیبرپختونخوا سے اپووا وفد کی ملاقات، ادبی خدمات کا اعتراف، تعریفی اسناد اور سوینئرز پیش

  • ورلڈ بینک کا حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق

    ورلڈ بینک کا حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق

    لاہور:ورلڈ بینک نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر 10 سال کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان سے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ،ورلڈ بینک نے تعلیم، صحت، تمام طبقات کی فلاح اور سماجی خدمات کے معیاری کام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تعریف کی۔

    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں تین ماہ کی کنٹری اسٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا تعلیم، صحت اور اجتماعی سماجی بہتری کے منصوبوں میں ورلڈ بینک کے فنڈز کی فراہمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان اور تمام محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی، ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں پیشرفت اور درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    اسرائیلی عوام کی ٹرمپ سے جنگ ختم کرانے کی اپیل

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ غیر ملکی سرمایہ سے زیر عمل منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پیش رفت کا جائزہ لیتی ہیں، اجلاس نے فنڈز کے شفاف استعمال اور اوورلیپنگ سے بچنے پر اتفاق کیا اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری ڈیٹا اور ڈیلوری سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ اور فیملی پلاننگ پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زراعت کے مکمل شعبے کو جدید بنانے میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا پنجاب کے تمام دیہا ت میں پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام کی اہمیت پر فریقین نے اتفاق کیا، پنجاب کے وسائل کی ترقی اور ڈیجیٹل نظام کے موثر استعمال کے منصوبے میں پیش رفت اور حائل رکاوٹوں پر بھی بات ہوئی۔

    ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی تباہی پر’بوم بوم تل ابیب‘ گانا وائرل

    مریم اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون اور سماجی بہتری کے لیے سرمایہ کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں،ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کی گورننس، منصوبوں پر پیش رفت کی رفتار اور معیار کو سراہا۔

  • مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کرب ناک مجبوری ہے،مریم نواز

    مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کرب ناک مجبوری ہے،مریم نواز

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں،کوئی شوق سے پناہ گزیں نہیں بنتا، اپنی مٹی چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔

    پناہ گزیں افراد کے عالمی دن (ورلڈ رفیوجی ڈے) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی شوق سے پناہ گزیں نہیں بنتا، زندگی بچانے کے لیے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کرب ناک مجبوری ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ‎فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں۔ دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں ، مظلوم ہوتا ہے پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی ہے پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے ،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور ہر انسان کو سکون نصیب ہو۔

  • لاہور ہائیکورٹ  کا ٹرائل کورٹس میں گواہوں کے بیانات اردو میں لکھنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا ٹرائل کورٹس میں گواہوں کے بیانات اردو میں لکھنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم عدالتی فیصلے میں ٹرائل کورٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ گواہوں کے بیانات انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کیے جائیں-

    عدالت نے یہ فیصلہ محمد عرفان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس میں سنایا تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محمد عرفان پر شہری عبدالناصر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے، تاہم مقدمے کے دوران اہم قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے گواہوں کے بیانات کا اردو ترجمہ عدالتی ریڈر نے ملزم کی غیر موجودگی میں کیا، جو قانونی خلاف ورزی ہے پریزائیڈنگ آفیسر سے انگلش ٹائپنگ کی غلطی ہوئی جس سے بیان میں تضاد پیدا ہوا قانون کی منشا یہی ہے کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے اور بیانات گواہوں کی مادری زبان میں درج کیے جائیں، تاکہ شفاف اور درست عدالتی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

    عدالت نے کیس میں موجود تضادات اور ترجمے کی خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد عرفان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ساتھ ہی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے کی کاپی تمام ماتحت عدالتوں کے ججز کو فوری طور پر بھجوائی جائے تاکہ آئندہ ایسے نقائص سے بچا جا سکے۔

  • ہر غریب کے گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، مریم نواز

    ہر غریب کے گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کروانا بہت اچھا لگا، خود پرچی بنوا کر میو اسپتال میں علاج کروایا-

    کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ ہر غریب کے گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا،بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکو مت میں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ ہیپاٹائٹس، امراض کلب، میڈیسن اور انسولین کی دو، دو ماہ کے لیے ڈوز گھروں کو پہنچا رہے ہیں لوگوں کو کام چھوڑ کر، نوکری سے چھٹی لے کر علاج اور ادویات کے لیے لائنوں میں لگنا پڑتا تھا 911 کلینک آن ویل آج پورے پنجاب میں پھیل جائیں گے یہ حقیقی انقلاب ہے، عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں تک رسائی کا انقلاب ہے ادویات لے کر لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں، کلینک آن ویل فیز ٹو کے بروقت آغاز پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، سیکریٹری صحت نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔

    او آئی سی نے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

    مریم نواز نے کہا کہ چند ماہ پہلے 245 گاڑیوں سے شروع ہونے والے کلینک آن ویل پراجیکٹ کا شاندار عوامی فیڈ بیک آرہا ہے کلینک آن ویل پر ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور عملہ دیہات میں پہنچ کر فیلڈ اسپتال کی صورت میں کام کر رہے ہیں کلینک آن ویل پر زچہ بچہ کا علاج اور چھوٹے میڈیکل پروسیجر کی سہولت بھی موجود ہے کلینک آن ویل کے پہلے فیز میں گاڑی میں اے سی نہ ہونے پر دوسرے مرحلے کے لیے شاندار اے سی گاڑیاں خریدیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کلینک آن ویل پراجیکٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کا مفت اور فوری علاج کیا گیا کلینک آن ویل میں بلڈ پریشر، اسکریننگ اور دیگر امراض کے علاج کی سہولت موجود ہے جنوبی پنجاب میں غذائی قلت کا شکار بچوں کا کلینک آن ویل کے ذریعے فوری علاج کیا جائے گا، کلینک آن ویل گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کے لیے ٹریک بھی کیا جائے گا فیلڈ اسٹاف اور کلینک آن ویل کے ذریعے روزانہ 45ہزار لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہے ریاست نے خدمت کا امتحان پاس کرلیا ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات مل رہی ہیں وار نئے بجٹ میں 100ارب روپے دے رہے ہیں، ہر مریض کو اچھی سے اچھی اور مہنگی سے مہنگی ادویات مفت ملیں گی، 100 فیصد بہتری کا دعویٰ نہیں لیکن اسپتالوں میں جاکر ہر مریض سے خود فیڈ بیک لیتی ہوں پنجاب کے اسپتال میں مریضوں سے درخواست کرتی ہوں کہ باہر سے میڈیسن اور ٹیسٹ نہیں کرانے،مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں عام مریض کی طرح علاج کروانا بہت اچھا لگا، خود پرچی بنوا کر میو اسپتال میں علاج کروایا، ایم آر آئی اسکین ہوئی اور انجیکشن لگے مجھے خوشی ہے کہ میو اسپتال میں بہترین اور شاندار آرتھوپیڈک سرجن موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہربنس پورہ میں کھڑے فیلڈ اسپتال کا اچانک معائنہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔ فیلڈ اسپتال میں موجود مریضوں نے علاج پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، فیلڈ اسپتال میں زچہ و بچہ، حفاظتی ٹیکے، فیملی پلاننگ، ملیریا، ذیابیطس، جلدی امراض اور بچوں کے امراض کی بہترین سہولت موجود ہے۔

    شیری رحمان کی ایوانِ صدر میں صدر مملکت سے اہم ملاقات

    انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی اپنی فارمیسیاں چلا رہے ہیں اسپتال کے اسٹور میں میڈیسن کے کاٹن پڑے تھے اور مریضوں کو دوائیاں نہیں مل رہی تھی لیکن اب پورے پنجاب کے ہر اسپتال میں مفت ادویات کے لیے اعلان کیا جاتا ہے، کوئی ڈاکٹر باہر سے ادویات نہیں منگوا سکتا نئے سال 2025-26 میں صحت کی سہولتوں کا جال بچھا رہے ہیں لاہور میں بننے والے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں ہر مہلک مرض کا علاج ہوگا اس کے علاوہ 100 بیڈ کا چلڈرن اسپتال، بلڈ ڈیزیز، بون میرو، آرتھو پیڈک اور دیگر اسپتال بن رہے ہیں حقیقی خدمت کر رہے ہیں اور سیالکوٹ کے بائی الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔

  • پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہےکرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ اضافہ 20 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا اضافے کا مقصد ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں توازن پیدا کرنا اور خدمات کی بہتری کے لیے وسائل بڑھانا ہے۔

    ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    خیال رہے کہ حکومت نے 16 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا
    قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کا ہوگیا۔

    حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

  • اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

    اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔

    مریم نواز نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ نفرت انگیز تقریر معاشرے میں تقسیم ، انتشار اور تشدد کو جنم دیتی ہے، یہ کسی ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر وار ہوتا ہے اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے، مسلمانوں کی شناخت، مساجد اور گھروں کو نفرت کا ہدف بنایا جاتا ہے، یہ نفرت کی روش امن عالم کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے، عالمی برادری آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محا سبہ کرے، کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وطن عزیز میں محبت، برداشت اور احترام کو فروغ دیں گے۔

    چین کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹارلنک سے 5 گنا تیز

    آئندہ سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایف بی آر کی منظوری سے مشروط ہوگی،وزیر خزانہ

    سندھ پولیس کی سینیارٹی لسٹ جاری،فہرست میں ہوشربا انکشاف