Baaghi TV

Category: لاہور

  • نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کرنے والاخود پارٹی سے مائنس ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کرنے والاخود پارٹی سے مائنس ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جو سیاسی مائنس کرنے آیا تھا، وہ خود اپنے گھر اور پارٹی سے مائنس ہو گیا ہے۔ یہ قدرت کا انتقام ہے

    عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ان کی بہن اور پارٹی کے اندرونی عناصر نے ہی مائنس کر دیا ہے۔ خاص طور پر انہوں نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا کہ وہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مسلسل سازش کر رہی ہیں، اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا گروپ بھی علی امین کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔وفاقی سطح پر پی ٹی آئی میں تین مختلف گروپس موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تین الگ گروپس سرگرم عمل ہیں۔ کے پی کے میں ایک گروپ جنید اکبر کی قیادت کرتا ہے، دوسرا گروپ عاطف خان کا ہے اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں پر مشتمل ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے علی امین کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے خود بھی اپنے خلاف سازش کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علی امین نے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بجٹ منظور کروایا، ورنہ آئینی طور پر ان کا گھر جانا یقینی تھا۔ ان کے بقول، خیبرپختونخوا گزشتہ 12 سال سے کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر ہے۔آخر میں عظمیٰ بخاری نے پنجاب کے گورننس اور میرٹ کو دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تمام وزرائے اعلیٰ میں نمبر ون ہیں۔

  • 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی،مریم اورنگزیب

    18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی، پنجاب کا ڈومیسٹک قرض زیرو ہوچکا ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی منتقلی سے جس طرح صوبوں کو طاقت ملنا تھی وہ نہیں مل سکی، ماضی کے برعکس پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں نہیں بلکہ پنجاب کے اندر ہو رہے ہیں کس ادارے کے بجٹ میں کمی کرنی ہے اور کس میں اضافہ ہونا ہے، اس کے فیصلے وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنی سربراہی میں کیے ہیں، یہ پنجاب صحت کا پنجاب ہے، تعلیم کا پنجاب ہے، ہم کام کر رہے ہیں، لوگوں کو نظر آ رہا ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

    مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے،علی امین بوجھ نہیں اٹھا سکتا تو گھر جائے،علیمہ خان

    انہوں نےکہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ 100 دنوں بعد ’’ہم مصروف ہیں‘‘ کا اشتہار آیا تھا جبکہ ہم نے 100 دن بعد 300 منصوبوں کا اشتہار دیا ہے، یہ کہتے ہیں ہم 840 ارب نہیں خرچ سکے، پنجاب کا پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 1090 ارب تھا، جس میں ہم نے سپلیمنٹری گرانٹ لی، اس وقت صوبہ پنجاب کا ڈومیسٹک قرض زیرو ہو چکا ہے کسان کو کسان کارڈ دیے جا رہے ہیں، کسان اب تک 100 ارب کارڈ کے ذریعے لے چکے ہیں، ہم نے سب سے زیادہ گندم اگانے والے کو فری ٹریکٹر دیئے۔

    نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی بائیڈن دور میں کرلی تھی،امریکی اخبار

  • باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں،مریم نواز

    باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سفارتکاری میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب نے نٹرنیشنل ڈے آف ویمن ان ڈپلومیسی پر خواتین سفارتکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیاانہوں نے کہا کہ سفارتکاری میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں، جب خواتین سفارتکاری کی قیادت کرتی ہیں تو یہ ڈپلومیسی امن اور انسانیت کا امتزاج بن جاتی ہے۔

    مریم نواز ٰنے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین کے زخموں پر مرہم رکھنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالرشپ پروگرام میں بھی ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ وہ تعلیم کے میدان میں پیچھے نہ رہیں، پاکستان کی خواتین محض نمائندہ نہیں، پالیسی ساز اور مؤثر سفارتی قوت ہے۔

    مریم نواز نے سی بی ڈی روٹ 47 کو ھی عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دینے کا اعلان کیا ، کہا کہ روٹ 47 پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں اقدام ہے، یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے۔

    مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب، روش کمار کا تنقیدی جائزہ

    جنگ بندی کا دائرہ غزہ تک بڑھایا جائے،اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین کا مطالبہ

    نرس کی مبینہ خودکشی،عدالت کا قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم

  • پاکستان علماء کونسل کا محرم میں امن و امان کے قیام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    پاکستان علماء کونسل کا محرم میں امن و امان کے قیام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

    پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام ، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کیلئے انتہا پسندی، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کی مشاورت سے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر قومی یکجہتی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے علماء و مشائخ کے ہمراہ جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ ، خطباء ، ذاکرین ، واعظین ، پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں گے ، کسی بھی خطیب ، ذاکر یا واعظ کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمل کی تائید و حمایت نہیں کی جائے گی۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا ۔

    لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی، اجلاس میں مولانا اسد عبید ، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ ڈاکٹر محمد سبطین اکبر، علامہ رائے ظفر علی ، آغا شاہ حسین قزلباش ، خرم نقوی ، قاسم علی شاہ ، شکیل الرحمن ناصر ، حافظ اصغر گجر، سید بابر شاہ ، حاجی محمد طاہر جاوید نقشبندی، علامہ محمد کامران رضا قادری، سید سجاد حیدر نقوی ، مولانا عبد الحکیم اطہر ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا قاری مبشر رحیمی، قاری فیصل امین، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحسن ، مولانا انوار الحق مجاہد ،مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا حبیب الرحمن عابد،مولانا امین الحق اشرفی، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا انیس الرحمن بلوچ ، مولانا عبد الرشید ، مفتی محمد عمر فاروق ،مولانا عبد الغفار شاہ حجازی ،مولانا محمد احمد مکی،مولانا عزیز الرحمن معاویہ ،مفتی عمران معاویہ ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا یاسر علوی ، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار ،مولانا زبیر کھٹانہ ،مولانا عقیل زبیری ،قاری عزیز الرحمن ،مولانا شبیر کھٹانہ، مولانا قاسم سانگی، مولانا منیب الرحمن حیدری، اوراور دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ اجلا س میں اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے حلیف گریٹر اسرائیل بنانے کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں۔ ایران ہمارا اسلامی برادر ملک ہے اور ہمارا پڑوسی ہے ، اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ایران کا عالمی قوانین کے مطابق حق ہے۔کسی بھی ملک کو اس کے دفاع اور سلامتی کو مضبوط بنانے کا حق عالمی قوانین دیتے ہیں لہذا ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ عالم اسلام نے سعودی عرب کی سربراہی میںا یک مضبوط موقف اپنا یا ہے اور حکومت پاکستان کا موقف پاکستان کے عوام اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی ترجمانی ہے ۔ہم ایران کی حکومت اور عوام کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیںاور جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب ، ترکی ، روس کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ہم چین ، روس ، یورپی یونین ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حقوق اور آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریںاور عالمی امن سے کھیلنے کی اسرائیل اور ہندوستان کی سازشوں کے خلاف اقدامات کریں۔ اجلاس میں محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ضابطہ اخلاق کو جاری کیا گیا

    1) فرقہ ورانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت اسلامیہ کے احکام کے منافی اور فسادفی الارض اور ایک قومی و ملی جرم ہے۔
    2) تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور مفتیان پاکستان انتہا پسند انہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔
    3) انبیاء کرامؑ، اصحاب ؓرسولﷺ ،خلفاء راشدین ؓ، ازواج مطہراتؓ اور اہل ِبیت اطہارؓکےتقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہےاور جو شخص ان مقدسات کی توہین و تکفیر کرے گا تمام مکاتب فکر اس سے برات کرتے ہیں اور ایسے شخص کے خلاف قانون کو فوری حرکت میں آنا چاہیے ۔
    4) علماء و مشائخ اور مفتیان عظام کا فریضہ ہے کہ درست اور غلط نظریات میں امتیاز کرنے کے بار ےمیں لوگوں کو آگاہی دیں جبکہ کسی کو کافر قرار دینا (تکفیر) ریاست کا دائرہ اختیار ہےجو ریاست شریعت اسلامیہ کی رو سے طے کرے گی۔
    5) پاکستان کے تمام غیر مسلم شہر یوں کو اپنی عبادت گاہوں میں اور اپنے تہواروں کے موقع پر اپنے اپنے مذاہب کے مطابق عبادت کرنے اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے اور جو حق غیر مسلم شہریوں کو آئین پاکستان نے دئیے ہیں ان کو کوئی فرد ، گروہ یا جماعت سلب نہیں کر سکتی۔
    6) جو غیر مسلم اسلامی ریاست میں امن کے ساتھ رہتے ہیں انہیں قتل کرنا جائز نہیں ہے بلکہ گناہ ہے اور جو آئین پاکستان اور قوانین پاکستان کی خلاف ورزی کریں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کو قانون کے دائرے میں سزا دے۔
    7) اسلام کی رو سے خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کی پاس داری کرنا سب کے لئے ضروری ہے ۔خواتین کو وراثت میں حق دینا اور خواتین کی تعلیم کا حکم شریعت اسلامیہ نے دیا ہے ۔
    8) محرم الحرام ، صفر المظفر کے ایام عزا میں پاکستان کے تمام شہریوں اور مسلمانوں کو مقررہ مجالس ، کانفرنسز ، اجتماعات منعقد کرنے کی حسب قانون آزادی ہو گی ، نیز قانون کے دائرے میں ہونے والے اجتماعات میں چادر و چار دیواری کے تقدس کا مکمل خیال رکھا جائے ۔
    9) تمام اہل محلہ اور محبان اہل بیت علیہم السلام اور عاشقان صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ باہمی برداشت کے ساتھ وطن اور اسلام دشمنوں کی سازشوں پر پوری نظر رکھیں ۔ تمام مکتب فکر کے مسلمانوں کے ساتھ ان کے نظریہ اور عقیدہ کے مطابق قانونی اور آئینی طور پر ان ایام کو منانے کیلئے بھرپور مدد کریں گے ۔
    10) تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، ذاکرین عظام ، خطباء امت کو جوڑنے کا فریضہ ادا کریں گے ۔ مفسدین اور تخریب کاروں پر نظر رکھ کر موقعہ پر انتظامیہ کے حوالے کریں گے۔
    11) یہ امر پہلے سے طے شدہ ہے کہ ہر مسلک کے عالم ، واعظ ، خطیب ، ذاکر کو اپنے مسلک کے پیروکاروں کو اپنے مذہب کے عقائد ، اصول و فروع کو بیان کرے ۔ انداز بیان میں اس بات کا خیال رکھے کہ تمام عالم اسلام کی مذہبی و دینی شخصیات کی توہین نہ ہو اور دوسروں کے عقائد و نظریات کو طعن تشنیع کا نشانہ نہ بنائیں۔
    12) ملک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ذرائع ابلاغ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محرم الحرام سے قبل ، بعد اور دوران پیغام پاکستان کی روشنی میں مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل تشہیر کریں اور وحدت اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے میں معاون بنیں۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا و پرنٹ میڈیا پر کسی بھی ایسی تحریر و تقریر جس سے اشتعال پیدا ہو ، اس کے خلاف متعلقہ حکومتی ادارے فوری طور پر کاروائی کریں۔
    پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے انتہا پسندی ، دہشت گردی اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے ریاست کے تمام اداروں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
    عزم استحکام پاکستان کے حوالہ سے حکومت اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کوچاہیے کہ وہ متفقہ پالیسی اپنائیں تا کہ ملک میں امن و امان قائم ہو، دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور معاشی استحکام آئے۔
    پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں علماء و مشائخ کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گااور اس سلسلہ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

  • لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ نے درخواست واپس لے لی

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ نے درخواست واپس لے لی

    سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے،رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

    یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں ہیں،تفتیشی افسر کے بعد رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی،عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی،یاد رہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

  • بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارے دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین یا سنگل مدر کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالر شپ میں بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بیوہ خواتین کی معاونت یقینی بنارہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور شہر کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور شہر کا دورہ کیا

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا معائنہ کیا ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ "روٹ 47 "کا بھی معائنہ کیا،سی بی ڈی” روٹ 47″ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل فعال کردیا گیا اورباقاعدہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ، "روٹ -47” 4.5 کلومیٹر طویل، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے،کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا "روٹ 47″ کو 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب ہے۔سی بی ڈی” روٹ 47 سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے۔

    یہ لاہور کی پہلی سمارٹ اور جدید انفراسٹرکچر سے مزین شاہراہ ہے، جو اپنی طرز کی ایک منفرد مثال ہے۔ یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے۔”روٹ 47″ پر تقریباً 2.5 کلومیٹر طویل سائیکل سواروں کے لیے لین بھی مخصوص ہے۔ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر پیدل اور سائیکل سواروں کے لیے بھی علیحدہ واک وے مخصوص ہے ،والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر 912 میگا واٹ پر نصب سولر پینلز سے ایک میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی،”روٹ 47″شاہراہ کے ساتھ بارش کے 50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئےمصنوعی جھیل ،خوبصورتی کے لیے فوارے اور ایریشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں،”روٹ 47″شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مونیومنٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ روٹ 47پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں اقدام ہے۔

  • ایران  کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی پرزور  مذمت کرتے ہیں ۔خالد مسعود سندھو

    ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے بھڑکانے کی دانستہ کوشش ہے بلکہ عالمی امن کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں امریکہ نے اسرائیل کے جنگی جنون کو روکنے کے بجائے خود جنگ کی آگ بھڑکا دی امریکی حملے کے بعد پورے خطے اور دنیا کا امن خطرے میں ہے،پاکستان سمیت کئی ممالک نے اس جنگ کو روکنے کے لیئے اپنی سفارتی کوششیں کیں تاہم امریکہ نے صیہونی لابی کو خوش کرنے کے لیئے یہ قدم اٹھایا ۔ اقوام متحدہ ،او آئی سی سمیت تمام مسلمان ممالک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔مسلمان ممالک کو دفاعی صلاحیت ، اتحاد اور امن و استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئے، جب تک مسلم امہ آپس میں تقسیم رہے گی، بیرونی طاقتیں ہمارے وسائل، خودمختاری اور استحکام کو کمزور کرتی رہیں گی،امن، استحکام اور خودمختاری کے لیے مسلم ممالک کو ایک مؤثر، متحد اور دوراندیش حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

  • محرم الحرام :پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی  کا فیصلہ

    محرم الحرام :پنجاب میں سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی کا فیصلہ

    لاہور:محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی اور موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم میں پنجاب بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ 38 ہزار 217 محرم مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 79 رینجر اہلکار بھی مدد کریں گے، دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    اجلاس میں صحت، خزانہ، داخلہ، خوراک سمیت تمام صوبائی سیکریٹریز اور ریجنل پولیس افسران نے شرکت کی، جس میں سیکیورٹی پلان کے تحت یکم سے دس محرم سے قبل، دوران محرم اور اس کے بعد کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ علما اور امن کمیٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی جبکہ اجلاس کو جلوسوں کے راستوں، مرمت و صفائی، بجلی کے تاروں، خراب ٹرانسفارمز سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے محرم میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی ہدایت کی۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی دستوں کی پیشگی مشق کی جاچکی ہے، سیف سٹی کیمروں سے مکمل نگرانی ہوگی، شہریوں کی راہنمائی اور جلوس کے شرکاء کی سہولت کے لیے واضح نشانات آویزاں ہوں گے مرکزی اور ضلعی کنٹرول رومز، ڈی جی پی آر میں فیک نیوز کی نگرانی کا مرکز بنا دیا گیا،ایک ہی ڈیزائن کی سبیلیں لگیں گی اور شدید گرمی کے پیش نظر جلوسوں کے اوقات میں تبدیلی کی بھی تجویز ہے۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ متبادل ٹریفک، پارکنگ مقامات اور خواتین پولیس اہلکاروں کی فراہمی کے انتظامات بھی کر لیے گئے داتا صاحب اور گنج شکر کے عرس سمیت جھنگ اور دیگر اضلاع میں مذہبی تقریبات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، خواتین پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران ذاتی موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرونز کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی ہوگی، سکیورٹی فورسز کے سوا اسلحہ پر مکمل پابندی ہوگی جلوسوں کے داخلی مقامات پر چہروں سے شناخت کرنے والے کیمرے لگائے جائیں گے۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ محرم اسلامی کلینڈر کا مقدس مہینہ ہے اور وزیراعلی مریم نواز نے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے شہریوں کے لیے سیکیورٹی، سہولت اور صفائی کا بڑی عید کی طرح ریکارڈ قائم کرنا ہے،وزیراعلیٰ نے سائے اور پانی کی فراہمی، فرسٹ ایڈ پوائنٹس کے قیام، فیلڈ اسپتال، کلینکس آن ویلز کی ہروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے جلوس کے راستے میں پبلک ٹوائلٹس کے قیام، گٹروں کے ڈھکن چیک کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا انتظام یقینی بنانے اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

  • مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل اسپتال لاہور کا دورہ

    مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل اسپتال لاہور کا دورہ

    لاہور: سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر لاہور کے جنرل اسپتال کا خفیہ دورہ کیا۔

    مریم اورنگزیب عام شہری کا روپ دھار کر ماسک پہن کر اسپتال کی ایمرجنسی، مختلف وارڈز، میڈیکل، گائنی اور لیبر رومز کا معائنہ کیا اس موقع پر مریضوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا، اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا آڈیو پیغام بھی اسپیکر پر نشر ہو رہا تھا، جس میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان شامل تھا،دورے کے دوران مریم اورنگزیب نے صفائی، عملے کی موجودگی اور طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا،مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بھی جاری تھی۔

    اس سے قبل بھی مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ کیا تھا مریم اورنگزیب نے جناح اسپتال اور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور عام شہری کی طرح اسپتال کےمختلف کاؤنٹرز پرگئیں صوبائی وزیر نے وارڈزکا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا انہوں نےڈاکٹروں اور طبی عملےکی دستیابی کا جائزہ بھی لیامریم اورنگزیب نےمریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج سے متعلق بھی پوچھا تھا-

    بھارت دنیا میں سفر کرنے والے خطرناک ترین ممالک میں شامل

    جسٹس منصور علی شاہ کا آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کے خلاف خط

    نوید اصغر چوہدری نئے چیئرمین واپڈا منتخب