Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنر پنجاب نے کرونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا

    گورنر پنجاب نے کرونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے کرونا ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا

    لیب الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ثریا عظیم اسپتال میں قائم کی گئی ہے ،گورنر ہاوس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور اور الخدمت فاونڈیشن کے سید احسان اللہ وقاص بھی شریک ہوئے

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ثریا عظیم میں صرف تین ہزار میں کرونا کا ٹیسٹ ہونا خوش آئند ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیمیں پی ڈی این کے ساتھ مل. کر تاریخی کام کر رہی ہیں، عوام کو گھروں سے نکلنے کی بجائے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے،

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت نے ایک کھرب سے زائد کا ریلیف دیا ہے، بدقسمتی سے لاک ڈاون کے باوجود عوام کرونا سے بچاو کیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے،ہم پاکستان کو امریکہ جیسے حالات سے بچانا چاہتے ہیں جس کے لیے ایس او پی از پر عمل درآمد لازمی ہے،

  • کرونا کے وینٹی لیٹرزپرکونسے مریض آئے؟  ڈاکٹریاسمین راشد کا انکشاف

    کرونا کے وینٹی لیٹرزپرکونسے مریض آئے؟ ڈاکٹریاسمین راشد کا انکشاف

    کرونا کے وینٹی لیٹرزپرکونسے مریض آئے؟ ڈاکٹریاسمین راشد کا انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں انتہائی اہم اجلاس ہوا.

    اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرسلمان شاہد، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسر ڈاکٹراسداسلم خان، ڈاکٹرمحمودشوکت، ڈاکٹرکامران، لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں سے پلمانولوجسٹس اوروڈیولنک کے ذریعے تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیزاورہسپتالوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے شکارمریضوں کیاعدادوشماراورعلاج کیلئے درکارمزیداقدامات کاجائزہ لیا۔

    تمام میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹیز، اداروں اورہسپتالوں کے سربراہان نے وزیرصحت کوانتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کا شکارمریضوں کے اعداد وشماربارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف وافرتعدادمیں موجودہیں۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے مزیداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے وینٹی لیٹرزپرابھی تک پہلے سے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض آئے۔ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کوروناوائرس کے مریضوں کی زیادہ سے زیادہ صحتیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ آئی سی یوکے تمام ماہرین کااجلاس طلب کرنے کامقصد کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو مزید بہتر بنانا اور ماہرین کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرناہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

  • اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا رنے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اپوزیشن رہنما ذہن نشین کر لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعرو ں سے نہیں ہوتی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔

    وزیراعلٰی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔ آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کورونا وباء کے لئے کچھ نہیں کر رہی، صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں۔ اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں بھی منفی کردار قابل مذمت ہے۔

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    وزیراعلیٰ ہنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کورونا وباء سے نمٹنے کا کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے تعاون سے کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں ثابت قدم رہ کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

  • شہباز شریف کی  نیب میں پیشی، کتنے گھنٹے ہوئی تحقیقات؟

    شہباز شریف کی نیب میں پیشی، کتنے گھنٹے ہوئی تحقیقات؟

    شہباز شریف کی نیب میں پیشی، کتنے گھنٹے ہوئی تحقیقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے

    شہباز شریف سے 2 گھنٹے 10 منٹ تک تحقیقات کی گئیں،شہباز شریف نیب میں پیش ہوئے تھے تو اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو شہباز شریف کے حق میں نعرے لگاتی رہی.

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کو تیسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ قانون کے مطابق شہباز شریف بذات خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر تمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا۔

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا تھا،

  • فائر فائٹرز کا عالمی دن، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کیا اہم پیغام

    فائر فائٹرز کا عالمی دن، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کیا اہم پیغام

    فائر فائٹرز کا عالمی دن، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کیا اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ فائر فائٹرز کو عالمی دن پر سلام پیش کرتے ہیں –

    وزیراعلیٰ ہنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج مشکلات میں گھرے افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ فائر فائٹرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر آتشزدگی میں گھرے افراد کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ آتشزدگی کے واقعات میں جان و مال کے نقصان کے تناسب کو کم کرنے کیلئے فائر فائٹرز کا کرداراہم ہے۔ فائر فائٹرز کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کا تقاضا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کر دیتی ہے۔ فائر فائٹرز کی تربیت کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے عملے کو جدید تربیت دینے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کا دائرہ کار نچلی سطح تک بڑھایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثٍمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹرز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمیں آتشزدگی کے حادثات کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے موثر،جامع اور مشترکہ کاوشوں کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

  • شہباز شریف نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    شہباز شریف نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    شہباز شریف نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیشی پر نیب کو درخواست کے ساتھ سرٹیفکٹس منسلک کیے گئے تھے،ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو تاکید کی تھی کہ قوت مدافعت میں کمی کے باعث باہر نہ نکلیں،شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں ،

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے،نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کر دی

    نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں،

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا تھا، نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا جواب نامہ موصول ہو گیا ہے،نیب ٹیم نے شہبازشریف کے بھیجے گئے نامکمل جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا تھا

     

  • شہباز شریف کی آج ہو گی نیب میں پیشی،نیب نے پیشی سے قبل کیا کہہ دیا؟

    شہباز شریف کی آج ہو گی نیب میں پیشی،نیب نے پیشی سے قبل کیا کہہ دیا؟

    شہباز شریف کی آج ہو گی نیب میں پیشی،نیب نے پیشی سے قبل کیا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کا معاملہ،نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کر دی

    نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں،

    واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا تھا، نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا جواب نامہ موصول ہو گیا ہے،نیب ٹیم نے شہبازشریف کے بھیجے گئے نامکمل جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

     

  • صدقہ و خیرات میں غیر مسلموں کو نہ بھولا جائے ، صحافی طبقے کا خیال رکھنا بہت ضروری ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    صدقہ و خیرات میں غیر مسلموں کو نہ بھولا جائے ، صحافی طبقے کا خیال رکھنا بہت ضروری ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    صدقہ و خیرات میں غیر مسلموں کو نہ بھولا جائے ، صحافی طبقے کا خیال رکھنا بہت ضروری ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن
    باغی تی وی : آج کی رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج کے موضوع ،نوافل ، فرائض اور صدقات و خیرات کی ادائیگی اور آزادی صحافت اور صحافیوں کے ساتھ برتے جانے والے سلوک پر بات ہوئی ، پروگرام کی تمہید میں بات کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ، امت مسلمہ اس مقدس ماہ میں جس خشوع و خضوع سے عبادت کرتے ہیں‌اس کی کوئی مثال نہیں‌ملتی، ارشاد نبوی ہے کہ ابن آدم کے عمل کا بدلہ دس گنا سے سات سوگنا تک بڑھا دیا جاتا ہے ،
    اس ماہ میں ایک نیکی کا ثواب سات سو گناہ تک بڑھ جاتاہے . اس ماہ میں خود کو تقویٰ کے حصول کے لیے بڑھ چڑھ کر نیکی کمانے پر کاربند کرلینا ہی رمضان کا اصل مقصد ہے. اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرے اور جتنا چاہے صدقہ و خیرات سکے کرے.
    اس سلسلے میں علامہ عبدالقیوم صاحب نے کہا کہ قرآن کریم نے صدقہ کی مثال بہت اللہ تعالیٰ نے اس سٹے کی دی ہے جس کی سات بالیں ہیں اور اس کی ہر بالی میں 100 دانے ہیں. اور جسے اللہ چاہے گا اس سے زیادہ بھی دے گا.اور جس طرح عمل کرنے والے کا اخلاص زیادہ ہو گا اتنا ہی اجر زیادہ ہوگا. حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ آپ تنگی کے باوجود صدقہ کیجیے ، اللہ تعالیٰ اپنی وسعت کے باوجو د آپ کو عطا رکے گا. اس سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ بہانے بہانے بندے کو نوازنے کے مواقع تلاش کرتے ہیں. اسی طرح حدیث نبوی ہے کہ جو صدقہ کرتا ہے تو اس کو اللہ تعالیٰ اسے اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور اس کی پرورش کرتا ہے جیسے تم اپنے جانور کے بچے کو پالتے ہو. اور پھر وہ بچہ بڑا ہو کر آپ کو نفع دیتا ہے .
    اسی طرح صدقہ و خیرات کا حقدار غیر مسلم بھی ہیں. اپنے اردگر دیکھنا چاہیے کہ کوئی حاجت مند ہے تو اس کی حاجت کو پور کریں .
    اس طرح مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ اس وقت صحافت سے وابستہ ، چاہیے وہ پرنٹ میڈیا ہو، الیکٹرانک میڈیا ہو. بڑی تعداد میں تقریبا 80 ہزار سے زیادہ صحافی بے روز گار ہے . اور یہ وہ طبقہ ہے جو ہر کسی کے حقوق کے لیے جنگ لڑتا ہے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے . ان کا حق اور تنخواہیں مارنے والے بھی مسلمان ہیں اور بڑے بڑے نام ہیں.
    اسی طرح مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے ، دنیا بھر سے کالز آتی ہیں. وہ کہتے ہیں کہ آپ چڑیل کی بجائے ہدہد کہا کریں جب آپ کوئی خاص خبر دینا چاہتےہیں. .تومبشرلقمان نے کہا کہ بڑے غور فکر کے بعد میں اسے جان بوجھ ماننے سے انکار کیا کیونکہ ہمارے خبر پوری دیانتداری کے باجود غلط ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے تو تب ہم اس مقدس سنبل ہدہد جو سلیمان علیہ السلام کے وابستہ ہے اس کی عزت میں کمی کا باعث بن سکتے ہیِں.
    اسی طرح زکوۃ اور صدقہ و خیرات کا فرق بتاتے ہوئے مولانا نے کہا کہ زکوۃ فرض ہے جو ایک ایسے مال پر ادا کی جاتی ہے جو نصاب کو پہچے اور نہ دینے والا گنہگار ہوگا جبکہ صدقہ خیرات نفلی عبادت ہے جسے مزید نیک اور ثواب کے حصول کے لیے خرچ کیاجاتا ہے.
    چین سے صحافی زون احمد خان نے چین کی تازہ صورتحال بتات ہوئے کہا کہ اب وہاں پر چند ہفتوں سے زیرو کیسز پر صورت حال آ چکی تھی اب وہ زیرو کیسز سٹیبل کرچکے ہیں. اب صورت حال اتنی نارمل ہے کہ بیجنگ کو بھی لیول 2 سے لیول ون ڈیکلئر کردیا ہے . لوگ اب مئی کی لمبی چھٹیوں کے سلسلے میں بازاروں کے اندر خرید و فروخت کے لے جمع بھی ہوں گے .
    چین کرونا کی ویکسین کے کتنا قریب پہنچ چکا ہے اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سال کے آخر یا اگلے سال کے آغاز پرہی ویکسین مکمل ہو سکے گی .
    اس سلسلے میں چینی حکومت پاکستان میں بھی رابطہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لوگوں پر بھی ٹرائل کریں. تاکہ جتنے زیادہ لوگوں پر یہ ٹرائل ہوگا اتنا ہی زیادہ موثر ہوگا.
    حیدر زمان رہنما پی پی پی سے مبشرلقمان نے پوچھا کہ صحافی اس وقت جو سب سے پسا ہوا طبقہ ہے اور وہ ہر کسی کے حق کے لیے بولتے ہیں.لیکن ان کے حق کے لیے کوئی نہیں بولتا.، اس کا جواب دیتے ہوئے حیدر زمان نے کہا کہ ہماری پارٹی اپنے دیگر مخالفین کے حوالے سے اچھا ٹریک ریکارڈ رکھتی ہے جو کہ آزادی صحافت کے لیے بات کرتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے .
    نجم شیراز نے صدقہ بارے اپنی بات کرکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ‌نے بیان فرمایا کہ اس صدقہ سے اچھی بات کردینا بہتر ہے جو صدقہ جتلانے کے لیے ہو یا اپنے مفاد کے لیے مشروط ہو .

  • وسیم اکرم اور بابراعظم اب کریں گے خواتین کرکٹرز کی آن لائن  کوچنگ

    وسیم اکرم اور بابراعظم اب کریں گے خواتین کرکٹرز کی آن لائن کوچنگ

    وسیم اکرم اور بابراعظم اب کریں گے خواتین کرکٹرز کی آن لائن کوچنگ

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے لیجنڈری وسیم اکرم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم بابراعظم کے آن لائن سیشنز کا اہتمام کیا ہے۔ ان سیشنز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کواعلیٰ پائے کے کرکٹرز سے کھیل کے گُر سیکھانا اورکوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے د وران ان کی توجہ کھیل پر برقراررکھنے میں مدد دینا ہے۔

    35 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ان سیشنز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں قومی خواتین کرکٹرز کومختلف حالات میں جامع حکمت عملی اپنانے سے متعلق علم فراہم کیا جائے گا۔

    آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن اور پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر وسیم اکرم، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو اپنے 18 سالہ طویل بین الاقوامی کرکٹ کیرئیرسے حاصل ہونے والے تجربات سےآگاہ کریں گے۔ یہ سیشن پیر کے روز منعقد ہوگا۔ وسیم اکرم گذشتہ ہفتے مینز کرکٹرزکے ساتھ بھی ایسے ہی ایک سیشن میں شرکت کرچکے ہیں۔

    اس دوران ٹی ٹونٹی عالمی رینکنگ میں پہلے، ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے اور طویل طرز کی کرکٹ میں دنیا کے پانچویں بہترین بلے باز، بابراعظم بھی خواتین کرکٹرز کو مختلف کنڈیشنز اور حالات میں بلے بازی سے متعلق گُر سیکھائیں گے۔

    عالیہ ریاض، آلراؤنڈر:

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آلراؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہےکہ وہ وسیم اکرم کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اوروہ بخوبی جانتی ہیں کہ وسیم اکرم نے اپنی عمدہ باؤلنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کو کئی میچوں میں کامیابی دلائی۔

    انہوں نے کہاکہ ماضی کے عظیم کرکٹر سے کھیل کے بارے میں جاننے کا یہ بہترین موقع ہے اور وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گی۔ عالیہ ریاض نے کہاکہ آن لائن سیشن ان کے لیے یہ جاننے کا نادر موقع ہوگا کہ وسیم اکرم کیسےدوسروں سےمنفردکھلاڑی بنے۔

    عمیمہ سہیل، بیٹر:

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر عمیمہ سہیل کا کہنا ہے کہ بابراعظم ایک اعلیٰ بلے باز ہیں جن کی آن لائن ٹپس سےہمیں اپنی بیٹنگ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا موقع ملے گا۔

    انہوں نے کہاکہ وہ بابراعظم سے مشکل صورتحال میں اننگز کا پراعتماد آغاز اور پھر اسے لمبی اننگز میں تبدیل کرنے کا فن سیکھنا چاہیں گی، یقین ہے کہ یہ سیشن اس حوالے سے مؤثر ثابت ہوگا۔

    عروج ممتاز، چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ:

    چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز نے کہاکہ یہ انتہائی ضروری ہےکہ کرکٹ کی سرگرمیوں کے تعطل کے دوران کرکٹرز کی توجہ کھیل پر مرکوز رہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سیشنز قومی خواتین کرکٹرز کے لیے کھیل میں نکھار لانے کا بہترین موقع ہے۔

    عروج ممتاز نے کہاکہ ہم کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے لیے مختلف آئیڈیاز پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام خواتین کرکٹرز منیجمنٹ اور بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ اس دوران اپنے آپ کواس انداز میں تیار کررہی ہیں کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوتو وہ کھیل کے لیے تیار ہوں۔

    چیف سلیکٹر نے کہاکہ قومی خواتین کرکٹرز فراہم کردہ پلانز کے مطابق اپنی فٹنس پر کام کررہی ہیں جبکہ یہ آن لائن سیشنز انہیں اسکلز میں نکھار کا موقع فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک نے کئی عظیم کرکٹرز پیدا کیے ہیں اور ہم کھلاڑیوں کے آن لائن لیکچرز کے لیے ان کی دستیابی کوپیش نظر رکھ کر انہیں دعوت دیتے رہیں گے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی و ی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کر دی ہے . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔
    وزیرا علیٰ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام تک پہنچانے کے لئے متحرک انداز میں منصوبہ بندی کرکے عملدرآمد کیاجائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائےمتعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں۔
    سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کریں. اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔
    انہوں نےکہا پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اٹھ رہاہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے .عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔