Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ظفر مسعود کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار کا کہنا تھا کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، اس سانحہ پر ہر دل غمگین اور آنکھ اشکبار ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، المناک حادثے کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کا دکھ ان کے پیارے ہی جانتے ہیں۔

    گزشتہ روز شہر قائد کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں سوار بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے، انہیں ساوتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے.

    صدربینک آف پنجاب ندیم مسرور کے بارے میں‌ اہم شخصیت کا اہم بیان سامنے آگیا ، اطلاعات کے مطابق رفاعی تنظیم اخوت کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب نے کراچی طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے بینک آف پنجاب کے صدر ندیم مسرور کے بارے میں اہم بات کہہ دی

    طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

    امجد ثاقب کہتے ہیں کہ ! ظفر مسعود ۔ صدر بینک آف پنجاب ۔ چند روز پہلے میں نے ظفر مسعود سے معذوروں کے ایک ادارے کے لیے مدد کی درخواست کی۔ انہوں نے غیر معمولی مدد کرتے ہوے مجھے کہا اللہ اسے قبول کر لے ۔۔۔۔ قبولیت کی سند ہمارے سامنے ہے

     

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

     

  • پی آئی اے ائر بس 320 لاہور سے کراچی کا افسوسناک سانحہ از طہ منیب

    اٹھائیس رمضان المبارک کو یہ افسوسناک سانحہ ناقابل بیان غم دے گیا ہے، دل بوجھل ہے، کتنی چاہتیں،حسرتیں لیے ، گھروں کو لوٹ رہے ہونگے، تین ماہ کی جدائی کے بعد اپنوں سے ملنے کی خواہش ہوگی، لیکن اچانک ۔۔۔۔۔ کیا سے کیا ہو گیا۔

    سب بدل گیا ، زندگی موت میں ، خوشی غم میں، عید وعید میں، انسان کیا سوچتا ہے اور ہوتا کیا ہے۔ جب زندہ بچ جانے والے مسافر زبیر کی بقول سب نارمل تھا، پائلٹ نے کہا اب ہمیں لینڈنگ کرنی ہے لیکن اچانک جہاز بلڈنگ سے ٹکرا گیا، ٹاور سے ہوئی گفتگو میں کیپٹن نے بتایا ہمارا انجن جواب دے گیا ہے، کہا گیا دونوں رن وے فری ہیں ، گئر فیلئر کے باوجود بیلی لینڈنگ کریں اوکے کا پیغام آیا اور چند ہی لمحوں میں رن سے چند سو میٹر دور منزل کے بالکل قریب پہنچ کر بھی حقیقی منزل مقصود کو پا گئے۔

    آٹھ کریو ممبران کے ساتھ نوے مسافر سفر کر رہے تھے، جن میں کچھ معروف میڈیا کی شخصیات، بنک آف پنجاب کے صدر ( جو قسمتی سے محض زخمی ہوئے اور اب خطرے سے باہر ہیں)، فیملیز کے ہمراہ آرمی کے جوان اور دیگر مسافروں سمیت سات سے آٹھ بچے سوار بھی تھے، ان میں ایک سکینڈ لیفٹینٹ بھی تھا جو پاسنگ آوٹ کے بعد پہلی بار گھر جا رہا تھا ، اٹھانوے مسافروں میں سے چھیاسٹھ کی شہادت کنفرم ، اور کچھ ابھی بھی زخمی ہیں جبکہ کچھ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    اہلیان کراچی، رینجرز ، ایدھی، الخدمت، جے ڈی سی سب اپنا سب کچھ بھلا کر امدادی فلاحی سرگرمیوں میں جت گئے، اب تک لگے ہوئے ہیں، یہی جذبے انسانیت کا پتہ بتاتے ہیں۔

    یقیناً اللہ تعالیٰ ہی خالق و مالک ہے اور اسی کے قبضہ و اختیار میں سب کچھ ہے لیکن وجوہات کیا تھی غلطی کہاں تھی زمہ دار کون ہے اس سب کا جاننا حکومت وقت کا کام ہے کیونکہ ایک ایک جان قیمتی ہے اور مستقبل میں ان حادثات بچاؤ کیلئے اس سب کا کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔

    اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

    انا للہ وانا الیہ راجعون 😥

  • کراچی طیارہ حادثہ، بھارتی وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس

    کراچی طیارہ حادثہ، بھارتی وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کراچی طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    نریندر مودی نے کراچی میں ہونے والے فضائی حادثے میں ہونے والی جانی نقصان پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مودی نے اس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ نے جہاز گرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا حادثے کا شکار طیارہ پی آئی اے کا تھا، ابھی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، جہاز میں عملے کے 9 افراد سوار تھے

    طیارہ حادثہ، آرمی چیف کے حکم پر راولپنڈی سے خصوصی ٹیم کراچی روانہ

  • طیارہ حادثہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،پنجاب کے صوبائی سیکرٹری بھی تھے سوار

    طیارہ حادثہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،پنجاب کے صوبائی سیکرٹری بھی تھے سوار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی سیکریٹری خالد شیردل بھی پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے

    طیارہ ماڈل ٹاؤن کراچی میں تباہ ہوا،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہیں، وزیراعظم ، آرمی چیف نے افسوس کا اطہار کیا ہے، پاک فوج کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں،وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ و رنج کااظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہواہے -ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں -پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے -جن کے پیارے حادثے میں بچھڑ گئے ان کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا –

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے

    طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی،بینک آف پنجاب کے صدر بھی سوار تھے

  • . صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں تاجروں ،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی الگ الگ ملاقاتیں

    . صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں تاجروں ،صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی الگ الگ ملاقاتیں

    کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، ایس اوپیز پر عملدرآمد اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت. تاجروں اور صنعت کاروں کی ذمہ داری ھے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے. ، اپنے بزرگوں، بچوں، دوستوں اور عزیز واقارب کواس بیماری سے محفوظ بنانا ھے. لوگوں سے بھی باربار اپیل ھے کہ اپنے بچوں کو مارکیٹوں میں نہ لے کر آئیں. احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ھی کرونا کو شکست دی جاسکتی ھے. حکومت کو ایک طرف اپنے لوگوں کو کرونا سے بچانااور دوسری جانب معاشی بد حالی کا سامنا ھے. حکومت دونوں محاذوں پر دانشمندی سے آگے بڑھ رھی ھے. اللہ تعالیٰ کے فضل، اداروں کی محنت اور عوام کے تعاون سے اس آزمائش میں سرخرو ہونگے. حکومت کاروباری طبقہ، محنت کشوں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ھے.

    عوام کا رش دیکھتے ہوئے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے گئے ہیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال
    مشکل کی اس گھڑی میں تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ کھڑے ہیں، میاں اسلم اقبال
    ملاقات کرنے والوں میں چئیرمین پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچرز ایسوسی ایشن ایم یونس، ڈائریکٹر فلائنگ ٹشوزقاسم خان، شیپس کے خواجہ ندیم، میاں افتخار اور دیگر شامل تھے

  • پنجاب کے10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائیاں

    پنجاب کے10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائیاں

    محکمہ خورا ک کا بھرپور ایکشن، مختلف شہروں میں چھپائی گئی گندم قبضے میں لے لی . سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے حکم پر تعطیلات میں بھی ایکشن جاری رہے گا .

    وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات پر کریک ڈاؤن جاری ہے. گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے. گوجرانوالہ، لیہ اور خانیوال میں بھاری گندم پکڑی گئی ہے. ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں گے. منڈی بہاؤ الدین، چکوال اوربہاولنگر میں بھی بڑا ذخیرہ پکڑ ا گیا. محکمہ خوراک کے افسران حساس اداروں کے تعاون سے کوشاں ہیں. ذخیرہ اندوزی معاشرتی ناسور بن چکا، چھٹکارا پانا ہوگا:سینئر و وزیر خوراک پنجاب

    ڈیرہ غازی خان،وہاڑی،میلسی او ر کوٹ ادو میں بھی گندم کی کھیپ برآمد.
    مجموعی طور پر 90 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں .

  • مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرس پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا رد عمل

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرس پر وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا رد عمل

    پاکستان میں پہلی دفعہ کسی میگا سکینڈل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر ن لیگ اس بات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے۔ عمران خان سے اپنے دائمی بغض سے مجبور ن لیگ رپورٹ سے کیڑے نکال رہی ہے۔
    رپورٹ منظرعام پر لانے کا واویلا کرنے والے چاہتے ہیں نتائج بھی انہی کی مرضی کے ہوں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب

    دراصل ن لیگ کو عید کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری نظر آ رہی ہے۔ زرداری خاندان کا اومنی گروپ، مراد علی شاہ اور شہباز شریف نے آٹا چینی سکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ شہباز شریف نے حسب سابق چور بازاری اور دو نمبری میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔
    اس رپورٹ کے تناظر میں کرپٹ ٹولے کے برے دن آنے والے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

  • عید کے موقع پر گھروں سے نکلتے ہوئے عوام کیا کریں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیا مشورہ

    عید کے موقع پر گھروں سے نکلتے ہوئے عوام کیا کریں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیا مشورہ

    عید کے موقع پر گھروں سے نکلتے ہوئے عوام کیا کریں؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس ہوا

    اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل احمداعوان، سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیر، تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اورایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ایمرجنسی پلان ،عید کے ایام میں ڈاکٹرزکے روسٹرم ودیگرمعاملات کاجائزہ لیا۔ دونوں سیکرٹریزنے صوبائی وزیرصحت کوایمرجنسی پلان کی تفصیلات پربریفنگ دی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کو سنٹرل کنٹرول روم سے مانیٹرکیاجارہاہے، ایمرجنسی پلان کے تحت عید کے ایام کے دوران تمام ڈاکٹرزروسٹرم کے مطابق فرائض سرانجام دینگے۔ عوام عید کے موقع پرگھروں سے باہرنکلتے ہوئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے

  • ویڈیو میں وائرل کرنل کی بیوی بارے ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار نے جاری کیا اعلامیہ،بتائی بڑی حقیقت

    ویڈیو میں وائرل کرنل کی بیوی بارے ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار نے جاری کیا اعلامیہ،بتائی بڑی حقیقت

    ویڈیو میں وائرل کرنل کی بیوی بارے ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار نے جاری کیا اعلامیہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کرنل کی بیوی کی ویڈیو کے حوالہ سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد نے اعلامیہ جاری کیا ہے

    ہزارہ بار ایسوسی ایشن نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو وکیل کی بیوی کہا جا رہا ہے وہ وکیل نہیں ہے اور نہ ہی ہزارہ میں کسی بار کا ممبر ہے، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اس اقدام کی مذمت کرتی ہے کہ اس ویڈیو کے حوالہ سے وکلاء کو بدنام کیا جا رہا ہے

    ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد نے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبر پوسٹ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کیجائے اور انکے خلاف کاروائی کی جائے ، ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد قانون کی بالا دستی کا ساتھ دے گی.

    واضح رہے کہ جو کرنل کی بیوی ہونے کی دعویدارتھی وہ حقیقت میں کالے کوٹ والے کی وکیلنی تھی جس نے اپنے شوہرکے کالے کوٹ کے جبراورقہرکا بھرپورفائدہ اٹھایا اورہزارہ موٹروے پرایک پولیس والے کے سامنے جس طرح وہ بے باکی سے ایک کرنل کی بیوی ہونے کا دعویٰ کررہی تھی حقیقت میں وہ ایک وکیل کی بیوی تھی، ہزارہ بار ایسوسی ایشن نے اس کی تردید کر دی ہے

    کرنل کی بیوی کی آڑ میں وطن پر قربان ہونیوالے فوجی جوانوں کی بیواوں کو مت بھولیں

     

  • جو عورت والدین کو ٹھکرا سکتی وہ ایک دن تمہیں بھی ٹھکرا دے گی ،برطانوی کھلاڑی کو کس نے دیا جواب؟

    جو عورت والدین کو ٹھکرا سکتی وہ ایک دن تمہیں بھی ٹھکرا دے گی ،برطانوی کھلاڑی کو کس نے دیا جواب؟

    جو عورت والدین کو ٹھکرا سکتی وہ ایک دن تمہیں بھی ٹھکرا دے گی ،برطانوی کھلاڑی کو کس نے دیا جواب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فلک شیر چیمہ کا کہنا تھا کہ استاد جوفرا آرچر تیز گیند والے، غرب ہندی ثم برطانوی، اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تائید فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خاتون اپنے والدین کو ٹھوکر پہ رکھتی ہے… اور آپ اسے خاتونِ خانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ــــــ تو یاد رکھیے کہ اس کا اگلا نشانہ آپ ہی ہیں۔

    فلک شیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ جوفرا آرچر جس معاشرے میں رہتے ہیں ، وہاں کے حساب سے یہ ایک ٹھیک ٹھاک غیر فیمینسٹانہ ، بلکہ "غیر انسانی” سمجھا جانے لائق رویہ ہے ، لیکن سچ تو پھر منہ سے نکل ہی جاتا ہے

    ایک اور ٹویٹ میں فلک شیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ فقیر آرچر صاحب کے اس "قول زریں” سے لبرٹی لیتے ہوئے اور اینٹی فیمینزم ہونے کی "ملامت” سے بچنے کے لیے لگے ہاتھوں خواتین کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں ، کہ آپ بھی دیکھ لیجیے کہ "محترم ” کے چلن کیا ہیں ، اپنے اماں ابا اور اردگرد کے لوگوں کو وہ اپنی زندگی میں کیا حیثیت دے رہے

    ایک اور ٹویٹ میں فلک شیر کا مزید کہنا تھا کہ مختصر یہ کہ اخلاق کیسے ہیں اور یاد رہے اخلاق صرف زبان نہیں ہوتی ۔۔۔پھر اندازہ لگا لیجیے کہ یہ بندہ آپ سے کیا سلوک کرے گا… کیونکہ زلف کی طوالت و سیاہت اور صاحب کی وجاہت کا اثر کامل چند ماہ ہی رہتا ہے. مابعد دونوں کی اصل طبیعت و تربیت کے مابین معاملہ جاری رہنا ہوتا ہے ــــــــــ تو احتیاط، کہ نازک ہے بہت کام "ویاہ” کی اس کاریگری کا