Baaghi TV

Category: لاہور

  • بریکنگ نیوز، باغی ٹی وی کا چائنیز ایڈیشن جلد آ رہا ہے

    بریکنگ نیوز، باغی ٹی وی کا چائنیز ایڈیشن جلد آ رہا ہے

    بریکنگ نیوز، باغی ٹی وی کا چائنیز ایڈیشن جلد آ رہا ہے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی ترقی کی جانب رواں دواں ، باغی ٹی وی کا اردو ، انگلش کے بعد چائینی ایڈیشن بھی جلد آر رہا ہے .تفصیلات کے مطابق باغی ٹی وی ویب سائٹ کا ایک اور ایڈیشن جلد منظر عام پر ہوگا . باغی ٹی وی اب چینی زبان میں‌ اپنی نشریات پیش کرے گا . اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے .
    باغی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے اپنے قارئین کی قیمتی رائے کو شامل کرنے کےلیے بھر پور موقع دیا جا رہا ہے. اس لیے قارئین سے ان کی مفید رائے اور مشورے طلب کیے جارے ہیں.

    عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہری دوستی ہے جس نے بہت سے مشکل اوقات اور آزمائشوں کا مقابلہ کیا ہے۔ پاک چین دوستی کے حوالے سے معروف ہے ، "کہ یہ دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے اونچی اور بحیرہ عرب کی گہرائیوں سے بھی گہری”۔
    ہم سمجھتے ہیں کہ اس خطے کے ممالک یعنی چین اور پاکستان ایک ساتھ مل کر ایک مستقبل رکھتے ہیں اور ہم اس دوستی کو مزید مستحکم کرنے میں اپنی عاجزانہ شراکت کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

    اگر آپ باغی چینی ایڈیشن میں شراکت کرنا چاہتے ہیں تو ، پھر ہم سےnewsroom@baaghitv.com پر رابطہ کریں اور اپنی تجاویز ، نظریات اور یا شراکت داری درج ذیل پتہ پر ارسال کر سکتے ہیں.

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کھلاڑیوں کو بریف کیا جس میں ڈاکٹر سہیل سلیم اور مصباح الحق کی بھی شرکت کی

    اس سلسلے میں پی سی بی کی کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ کھلاڑیوں کو پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان ٹیلی کانفرنس کے تناظر میں بریف کیا گیا.کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ریڈ اور وائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کر جانے کا منصوبہ ہے،

    25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ روانہ ہوں گے، جو دورے کے اختتام تک وہاں موجود رہیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈلائنز کے مطابق جون کے اوائل میں لاہور میں ٹریننگ سیشنز کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہے،

    ڈاکٹر سہیل سلیم، مصباح الحق اور وقار یونس حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ سیشنز ترتیب دیں گے.پی سی بی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بورڈ کے ساتھ مزید بات چیت کے حوالے سے بھی آگاہ کرتا رہے گا

    وسیم خاں چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بظاہر آئندہ 3 ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا، کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کی آپشن موجود ہوگی،حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کھلاڑیوں کو مزید تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں فراہم کردی جائیں گی،

    ان غیرمعمولی حالات میں کھلاڑیوں کی لاہور میں ٹریننگ کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کرنے کے لیے تیار ہیں، پی سی بی نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس کو یقینی بنایا ہے

  • قومی مفادات کو ترجیحات میں شامل نہ کرنا بے حمیتی ہے جس کا تدارک ضروری ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    قومی مفادات کو ترجیحات میں شامل نہ کرنا بے حمیتی ہے جس کا تدارک ضروری ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    قومی مفادات کو ترجیحات میں شامل نہ کرنا بے حمیتی ہے جس کا تدارک ضروری ہے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہماری قیادت ملک اور وطن کے لیے ایسے فیصلے کرنے سے قاصر ہے جس سے اس کی سالمیت اور خودمختاری مضبوط ہو. لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمران ان کو ترجیحات میں شامل ہی نہیں‌کرتے . انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے میں اثرو رسوخ بڑھتا رہا ہے . اور وہ بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کو اپنی کٹھ پتلی حکومت کے ہاتھوں سزا دلوا رہا ہے جنہوں نے متحدہ پاکستان کے وقت اپنے وطن کے لیے قربانیاں دی تھیں.
    انہوں نے کہا کہ جب بنگلہ دیش بنا تو اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو، بھارت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی اور شیخ مجیب الرحمان کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا کہ وہ ایک دوسرے پر مقدمہ نہیں‌ چلائیں‌ گے اس بات کو یہاں ہی ختم کردیں‌گے.. آج بنگلہ دیشن میں‌ جماعت اسلامی کے قائدین پر مقدمے چلا کر انہیں‌ پھانسیاں دی جارہی ہیں. ان کو صرف پاکستانیت کی سزا دی جا رہی ہے . اس سلسلے میں پاکستان کے حکمرانوں کا حال بھی قابل افسوس ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کو اس کام سے روکے اور اس معاہدے کی پاسداری پر زور دے کہ جماعت اسلامی کے لوگوں پر ایسی معاندانہ اقدام نہ کرے. لیکن ہمارے حکمران بس اپنی ہی لگن میں‌لگے ہیں.
    انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان ، کشمیر، بھارت کا جارحانہ رویہ ، بنگلہ دیش میں بھارتی اثرو رسوخ سب ایسے مسئلے ہیں جن کو ہماری لیڈر لشپ نے ماضی کی طرح ہنڈل نہیں کیا . اس کی وجہ یہ ہے کہ دور رس معاملہ فہمی نہیں ہے . ہمارے پالیساں قومی ترجیحات کے مطابق نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ کہیں نااہلی ہے کہیں ، کہیں‌ اپروچ نہیں ہے ،کہیں تیاری نہیں ہے اور کہیں پھر ایمان اور توکل کی کمی ہے جس وجہ سے ایسے اقدام اٹھاتے وقت پاؤں ڈگمگا جاتے ہیں.
    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جہاں عہدے عزیز ہو جائیں، جہاں مال عزیز ہو جائے جہاں اقتدار کو بچانا عزیز ہو جائے اور لوٹی لوئی دولت کو تحفظ دینا عزیز ہو جائے وہاں‌ ایسے فیصلے نہیں‌لیے جاسکتے . سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر تو سمجھ آتی ہے کہ پاکستان کا ویزہ کینسل ہو جائے گی، لیکن پاکستان میں کیا مسئلہ ہے . اس کے جواب میں‌کہا کہ صرف بے حمیتی ہے کہ پاکستنان کے قومی مفادات کو ترحیح نہیں‌ دی جاتی .

  • 26 کروڑ کا نقصان برداشت کر لیا،مزید نہیں، پنجاب میں مزارات کھولنے کا فیصلہ

    26 کروڑ کا نقصان برداشت کر لیا،مزید نہیں، پنجاب میں مزارات کھولنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب کے مزاروں کے حوالہ سے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    اس ضمن میں ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوردیگرشریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب میں اوقاف کے زیراہتمام 544مزارات کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    داتادربار،دربارپاکپتن سمیت تمام دربارکھولنےکی اجازت دی جائے گی، اس حوالہ سے مزارات کے لئے الگ سے ایس او پیز بنائے جائیں گے جس کے بعد مزارات کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی

    پنجاب کے محکمہ اوقاف نے مزارات پر ڈس انفیکشن ٹنل نصب کررکھی ہیں، جب کہ مزارات پر آنے والوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کرایا جائے گا،۔ مزارات بند ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کو یہاں حاضری کی اجازت نہیں ہے ، جب کہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مارکیٹ اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز ، مقررہ اوقات کی پابندی کرائی جائے عوامی مقامات اور رہائشی علاقوں میں اسٹریٹ کرائم پر نظر رکھی جائے،

    صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزارات بند کئے گئے تھے اب جب کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے تو مزارات کو بھی مخصوص اوقات کے لئے کھولا جاسکتا ہے اس حوالے سے حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کا انتظار ہے۔ حکومت نے جمعۃ الوداع اورنمازعید الفطر کے اجتماعات کی اجازت بھی دے دی ہے اس حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گی ،ہماری کوشش ہوگی کہ یہ اجتماعات مساجد کے اندر منعقد کرنے کی بجائے صحن اور گراؤنڈ میں منعقد ہوں۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران مزار بند ہونے سے محکمہ اوقاف پنجاب کو 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے

     

    مزارات پر اکٹھا ہونے والا چندہ کہاں خرچ ہوتا ہے؟ چیف جسٹس

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کی ملاقات

    ملاقات میں ٹرانسپورٹرز سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا. ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر بھی غور کیا گیا.

    صوبے کے عوام کے مفاد میں ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے – عید کے پیش نظر لوگ اپنے شہروں میں جاتے ہیں – حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ٹرانسپورٹرز کی ذمہ داری ہے – مسافروں کی حفاظت سب سے زیادہ مقدم ہے – ٹرانسپورٹرز کے ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے- ہم نے ٹرانسپورٹ بھی چلانی ہے اور مسافروں کو کورونا سے بھی محفوظ رکھنا ہے – عثمان بزدار

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی نے وزیر اعلی عثمان بزدارکو ٹرانسپورٹروں سے متعلقہ ایشوز کے بارے میں آگاہ کیا

  • اتار چڑھاو کھیل کا حصہ ہے ، اصل ہدف ٹیم میں و اپسی ہے ۔ سرفراز احمد

    اتار چڑھاو کھیل کا حصہ ہے ، اصل ہدف ٹیم میں و اپسی ہے ۔ سرفراز احمد

    سنٹرل کنٹریکٹ کی اے ، بی یا سی کٹگری معانی نہیں رکھتی۔ اتار چڑھاو کھیل کا حصہ ہے ، اصل ہدف ٹیم میں و اپسی ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی باصلاحیت کرکٹر ہے ، عمدہ کارکردگی میں تسلسل کنٹٹریکٹ میں ترقی کی وجہ ہے ۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل سبھی کرکٹرز شاندار ہیں ۔بی کٹگری میں بھی بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے ۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں حال ہی میں سرفراز احمد کو اے سے بی کٹگری میں بھیج دیا گیا تھا.

  • عید کی خوشیاں نیب کے سنگ، نیب لاہور نے بڑا پروگرام بنا لیا

    عید کی خوشیاں نیب کے سنگ، نیب لاہور نے بڑا پروگرام بنا لیا

    عید کی خوشیاں نیب کے سنگ، نیب لاہور نے بڑا پروگرام بنا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہورنےعید الفطرکے موقع پر تمام زیرحراست ملزمان کیلئے ہائی ٹی کے انتظام کا فیصلہ کیا ہے

    نیب لاہور نے خیرسگالی جزبہ کی روایت برقراررکھتے ہوئے اس سال بھی زیرحراست ملزمان کیلیے ہائی ٹی کا فیصلہ کیا ہے،

    نیب لاہور نے پہلی مرتبہ جوڈیشل ریمانڈ پرکیمپ وکوٹ لکھپت جیل میں موجود نیب ملزمان کو بھی گلدستہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے

    عید الفطر پرنیب حوالات میں زیرحراست ملزمان کو ہائی ٹی اورگلدستہ پیش کیا جائے گا،

    نیب لاہور گزشتہ سالوں کےدوران اسی نوعیت کی فراخدلی کاعملی مظاہرہ کرتا آیا ہے،جزبہ خیر سگالی کےاقدامات نیب کی انسانی ہمدردی کے ضامن ہیں،تفتیش وتحقیقات کے معیار پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جاتا،

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    ہواؤں کا رخ بدل ہی گیا، وفاقی وزیر کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع

    نیب لاہور کی جانب سے گرفتار ملزمان میں جنگ جیو گروپ کے میر شکیل الرحمان،ن لیگی رہنما حمزہ شہباز و دیگر شامل ہیں.

     

    نیب لاہور کی 2019 کی کارکردگی پر رپورٹ جاری، ایک برس میں کیا کچھ کیا؟ اہم خبر

  • وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کا سندس فاونڈیشن شادمان لاہور کا دورہ

    وزیر ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کا سندس فاونڈیشن شادمان لاہور کا دورہ

    حافظ ممتاز احمد نے تھیلیسیمیا ،ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریضوں کی عیادت کی. صوبائی وزیر نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے.
    حافظ ممتاز احمد نے لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ ،خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا۔ تھیلیسیمیا مرض کی روک تھام کیلئے سندس فاونڈیشن کی معیاری سہولیات کو سراہا۔

    سندس فاونڈیشن کی طرف سے تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے. سندس فاونڈیشن دکھی انسانیت کی بھرپور مدد کررہا ہے. مخیر حضرات زکواة اور عطیات کے ذریعے سندس فاونڈیشن کی بھرپور مدد کریں، حافظ ممتاز احمد

    اس موقع پر سندس فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سہیل وڑائچ صدر یاسین خان بھی موجود تھے.

  • اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکل سوار ہلاک

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ دیپالپور روڈ نزد امباں والی پلی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کا تصادم، دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق۔
    جانبحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت محمد اقبال ولد محمد علی (40 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دیپالپور کے نواحی گاؤں 28 ڈی کلاں کا رہائشی تھاجبکہ دوسری شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

  • اوکاڑہ، اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کو سانپ نے ڈس لیا۔ لڑکا جاں بحق

    اوکاڑہ، اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کو سانپ نے ڈس لیا۔ لڑکا جاں بحق

    اوکاڑہ (نامہ نگار) محلہ اختر ٹاون جمعہ خاں روڈ حویلی لکھا کا رہائشی انس عباس نامی لڑکا جوکہ نواحی علاقے کوڑھا جھنگ شیشم کی ایک مسجد میں اعتکاف کے دوران سویا ہوا تھا کہ رات کو مشتبہ طور پر سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوگیا۔