احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ
باغی ٹی وی :حکومتی پروگرام پر عدالت کی برہمی ، لاہور ہائیکورٹ نے بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس میں پنجاب حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ احساس پروگرام سے سفید پوش افراد کو بھکاری بنا دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ پروگرام کی سربراہ شہریوں کو لائنوں میں لگا کر تصاویر بنواتی ہیں، جب تک آٹے کے تھیلے کے ساتھ تصویر نہ بنے غریب کی مدد نہیں ہوتی۔
چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کیا ریاست مشکل حالات میں اسطرح مدد کرتی ہے، احساس پروگرام کی سربراہ تصاویر بنا کر بری الزمہ ہوجاتی ہیں، جو سفید پوش لائنوں میں نہیں لگ سکتے وہ کہاں جائیں.
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث گورنمنٹ کی طرف سے دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے احساس پروگرام کے تحت مبلغ 12000 روپیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے حصول کیلئے لوگوں نے ایس ایم ایس کئے کچھ لوگوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد جوابی ایس ایم ایس آ چکے ہیں مگر ان کو پتہ ہی نہیں کہ انہوں نے جانا کس مرکز پر ہے اور ان کے نزدیک ترین احساس مرکز کونسا ہے کی بدولت لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دن ہو چکے لاک ڈاؤن ہوئے ہمارے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں لہذہ جلد سے جلد ہمیں پیسے دے تاکہ ہم اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے سامان خرید سکیں نیز چھوٹے گاؤں دیہات میں بھی احساس پروگرام مراکز بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو رقم لینے میں دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور ہر غریب کے پاس موٹر سائیکل بھی نہیں
ہائی کورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی کی درخواست نمٹا دی
باغی ٹی وی :کچھ عرصہ پہلے دائر کی گئی درخواست نمٹا دی . ہائی کورٹ نے والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب کورونا عالمی مسئلہ ہے اور صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔
گزشتہ ماہ ہونے والی ایک سماعت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لیکن عدالت بچوں کے والدین کو مطمئن کرنے کے لئے سن رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین میں تقریباً 1200 پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے۔
چینی شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے وزارت سمندر پار پاکستانیز نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجی تھی .
وزارت اوورسیز کی جانب سے ووہان میں ہھنسے 1300 پاکستانی طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان بھیجابھی بھیجا گیا امدادی سامان میں طلباہ کے لیے کھانے، پینے اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔
ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا، آرڈیننس نافذ
باغی ٹی وی :پنجاب میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس نافذ کر دیا گیا، اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی پر سرسری سماعت کے بعد 3 سال سزا ہو گی، ذخیرہ کی گئی اشیاء ضبط کر لی جائیں گی اور ان کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ بھی ہوگا۔
پنجاب میں ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کسی بھی جگہ بغیر وارنٹ چھاپے مار سکیں گے، ذخیرہ اندوزی کے کیس میں سپیشل مجسٹریٹ 30 دن کے اندر فیصلہ سنائیں گے، سزا کے خلاف 30 دن کے اندر سیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا جا سکے گا، سیشن جج بھی اپیل پر 30 دن کے اندر فیصلہ سنانے کے پابند ہوں گے۔
ذخیرہ اندوزی کیس میں ضبط شدہ مال ڈپٹی کمشنرز نیلام کرنے کے مجاز ہوں گے، نیلامی سے حاصل شدہ رقم منافع بخش بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی، غلط بیانی کرنے والے ڈیلر، سٹاکسٹس کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا، آٹا، چینی، گھی دالوں سمیت 41 اشیاء کی ذخیرہ اندوزی پر یہ آرڈینینس لاگو ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کے اطلاق کی حامل اشیا کی فہرست بھی جاری کر دی، مجموعی طور پر 41 اشیا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اطلاق چائے، چینی، پاوڈر ملک پر ہوگا۔
ہم نے "Punjab Prevention of Hoarding" آرڈیننس نافذ کر دیا ہے جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کو ایک ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے اور اس کی سزا 3 سال تک ہو گی.
ذخیرہ اندوزوی سے ناصرف معاشرے میں ہیجان اور ناجائز منافع خوری کی کیفیت پیدا ہوتی ہے بلکہ یہ ایک غیر اسلامی فعل بھی ہے.
بچوں کا دودھ، ایڈیبل آئل، فروٹ جوسز ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی، نمک، آلو، پیاز، دالیں، مچھلی، بڑا اور چھوٹا گوشت، انڈے بھی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، گڑ، مصالحہ جات، سبزیاں، کیروسین آئل، ماچس، کوئلہ، کیمیکل فرٹیلائزر ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
پولٹری فوڈ، سیمنٹ، پھٹی، ہر طرح کے کاٹن کے بیج، کاسٹک سوڈا بھی ذخیرہ کرنے پر ایکشن ہوگا، پیسٹیسائڈز، گندم کا آٹا، فیس ماسک، این 95 ماسک، سینٹی ٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی، زمین صاف کرنے والی آئٹمز، الکوحل، وول کا ذخیرہ کرنے پر بھی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری آرڈیننس کا اجرا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مشکل کی گھڑی میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا اجرا ہوگیا ہے، آرڈیننس کا فوری طور پر صوبہ بھر میں اطلاق ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سال قید ہوگی.
محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے ذخیرہ اندوزی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو تین سال کی سزا ہو گی، ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کا اختیار ہو گا، چھاپے کے دوران قبضے میں لیا گیا مال سرکار کی ملکیت تصور ہو گا،متعلقہ افسر سامان کی نیلامی کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائے گا۔ذخیرہ اندوز کے بارے میں اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا دس فیصد بھی اطلاع کنندہ کو دیا جائے گا۔
شہباز شریف پھر نیب میں پیش نہ ہوئے، بڑی مشکل پیدا ہو گئی،نیب کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے
شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا جواب نامہ موصول ہو گیا ہے،نیب ٹیم نے شہبازشریف کے بھیجے گئے نامکمل جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا
نیب ٹیم نے باہمی مشاورت کے بعد 4 مئی دن 12 بجے دوبارہ طلبی کا پروانہ ارسال کردیا،نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں،شہبازشریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں،
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کرونا کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوں گے،شہباز شریف نے نیب کو جواب بھجوا دیا ہے شہباز شریف کی نیب کودرخواست کے ساتھ تمام ڈاکٹرز کےسرٹیفیکیٹس بھی منسلک ہیں،پہلےبھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہبازشریف کی زندگی خطرےمیں نہ ڈالی جائے ،شہبازشریف کینسر سرجری سے گزر چکے ہیں،جس کے نتیجےمیں قوت مدافعت کی کمی کےباعث خدانخواستہ کرونا وائرس سےمتاثر ہو سکتے ہیں
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات دستیاب ریکارڈ سے فراہم کردی گئی ہیں ،کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی،کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات مہیا کر دی گئی ہیں ،مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو وڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، سکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کے نیب میں پیش نہ ہونے پر رد عمل میں کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ اسمبلی کے 400 ممبران کا اجلاس بلایا جائے وہان شہباز شریف خطاب کریں گے وہاں انہیں کرونا نہیں ہو گا، لیکن جب نے بلایا تو شہباز شریف نہیں گئے، اگر وہ اسی طرح کرتے رہے تو حراست میں لیا جا سکتا ہے، پارلیمنٹ میں کرونا نہیں ہو رہا لیکن نیب میں جانے سے کرونا ہو رہا ہے،اب شہباز شریف کو پکڑے جانے کے علاوہ کوئی حل باقی نہیں رہ گیا
شہبازشریف نے اگر آج یہ کام نہ کیا تو گرفتاری یقینی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے اگر وہ نیب میں پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے
گزشتہ طلبی پر شہباز شریف پیش نہ ہوئے تو نیب نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں نیب نے کہا تھا کہ اگر شہباز شریف نے تعاون نہیں کیا تو ان کے خلاف نیب قانونی راستہ اپنائے گا۔ عدم تعاون کی بنا پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا۔
نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 17 اپریل کو طلب کیا گیا لیکن وہ کرونا وائرس کا عذر کر کے پیش نہیں ہوئے، آج دوپہر 12 بجے انھیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف آج نیب آفس میں پیش ہوں، پیشی کے موقع پر مکمل حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے آج طلب کر رکھا تھا،
نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں
گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عالمی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ بڑھتی ہوئی وبائی بیماری کی وجہ سے تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور طلب میں کمی آئی ہے لہذا تیل کی قیمت منفی سطح پر آئی یعنی تیل کی قدو قیمت اس وقت ٹوائلٹ پیپر سے بھی کم ہے، آئل کی صنعت میں 50 ملین ملازمتیں ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا، توانائی کی صنعت بھی متاثر ہو گی تیل کی منڈی کریش کرنے کی وجہ سے اضافی تیل ذخیرہ کرنا پڑ رہا ہے. امریکہ کی تیل کی کمپنیوں کی کمپنیوں کے مطابق تیل کی قیمت منفی کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے، امریکی تیل ساز کمپنی کا رواں برس جون کے لئے خام تیل کی قیمت کم ہے، پیر کے روز اسکا کاروبار 20 ڈالر سے چلا، یورپ اور دیگر ممالک میں تیل کی قیمت 8 ڈالر تک آئی،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی تجارت مستقبل کی قیمت کے حساب سے کی جاتی ہے، مئی تک کے معاہدے منگل کو ختم ہو رہے ہیں ، کمپہنیاں تیل کو ان ممالک کے حوالہ کرنا چاہ رہی ہیں جنہوں نے خریدا تا کہ ان کو اضافی اخراجات نہ ادا کرنے پڑیں،لیکنصورتحال یہ ہے کہ کسی بھی ملک کے پاس تیل کو ذخیرہ کرنے کی جگہ موجود نہیں کیونکہ تیل تو دھڑا دھڑ آ رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کے استعمال کی کھپت کم ہے، امریکہ اور کینیڈا میں تیل نکالنے والی کمپنیاں کام بند کر رہی ہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے لئے شدید اختلافات سامنے آئے تھے ،اپریل کے آخر میں اویپک ممالک جس میں سعودی عرب سر فہرست ہے اور اس کے اتحادیوں نے تیل کی پیداوار میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا،لیکن تیل کی پیداوار میں کی جانے والی کٹوتی اتنی زیادہ نہیں تھی کہ اس سے صنعت پر کچھ فرق پڑتا ،تیل برآمد کرنے والے اوپیک ممالک اور اس کے اتحادی جیسا کہ روس پہلے ہی تیل کی پیدوارا کم کرنے پر اتفاق کر چکا ہے، امریکا سمیت دیگر ممالک نے تیل کی پیداوار کو کم کرنے کا فیصلہ کاروباری سطح پر کیا خام تیل کی سپلائی اب بھی زیادہ ہو رہی ہے، ایک بڑا مسئلہ اس کو سٹور کرنے کا ہے، کہ اضافی تیل کو کیسے سٹور کیا جائے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ساری دنیا سے وبا کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی نہ ہو جائے اور تیل کے ڈیمانڈ میں اضافہ نہ ہو،دنیا میں زمین و سمند ر میں تیل کے ذخائر تیزی سے بڑھ رہے ہیں اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی ، عالمی منڈی کا انحصار تیل پر ہے،
امریکا میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات ختم ہو چکی ہیں، سرمایہ کاری میں کمی آئے گی، تیل برآمد کرنے والے کچھ ممالک کے لئے مسئلہ پیچیدہ ہو جائے گا، کئی ممالک میں تیل کی پیداوار بالکل گر جائے گی،سعودی عرب سیف دکھائی دیتا ہے اس نے چین کے ساتھ بڑی ڈیل کر رکھی ہے،غیر مستحکم مارکیٹ میں بچے گا کون جو خرچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،توانائی کی صنعت میں بھی تبدیلی آنے والی ہے، تیل کی منڈی میں گریٹ گیم شروع ہو چکی ہےسعودی عرب روس اور چین فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس تیل زیادہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ دنوں میں تیل ذخیرہ کرنے کے یونٹس بنا سکتا ہے، انہوں نے چھ دن میں ہسپتال بنایا، ممالک پریشان ہیں ، یہ ایک گیم ہے ان حالات میں لڑائی بڑے کھلاڑیوں کے درمیان ہو گی امریکہ کی خواہش ہو گی کہ بال سعودی عرب روس یا چائنہ جیسے ممالک کے پاس نہ جائے،پرائیویٹ کمپنیز کو ریاستیں خریدنا شروع کر دیں گی، تیل کے حوالہ سے جنگ بھی چھڑ سکتی ہے لیکن یہ جنگ ماضی کی جنگوں سے الگ ہو گی دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے اور کون ہارتا ہے، کون غلط فیصلے کرتا ہے اصل کہانی تو مئی کے مہینے میں شروع ہو گی.
احساس کفالت پروگرام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے کتنے افراد کو رقم تقسیم کردی ، تفصیلات جاری
باغی ٹی وی : ڈی سی لاہور دانش افضال کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت سنڑز پر رقم ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دیں.گذشتہ روز 31 سنٹرز سے 8842 افراد کو 12 ہزار فی کس ادائیگی کی گئی.
گذشتہ روز 10 کروڑ، 89 لاکھ 35 ہزار کی ادائیگی کی گئی. دس دنوں میں مجموعی طور پر 93411 افراد کو احساس کفالت کی رقم ادا کر دی گئی ہے. دس دنوں میں مجموعی طور پر 1 ارب 13 کروڑ 91 لاکھ 53 ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی ہے. آج گیارہویں روز بھی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے. 31 سنٹرز اور ان کے 145 کیش کاونٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں. تمام سنٹرز پر کورونا کے حوالے سے انتظامات کیے گئے ہیں.
احساس کفالت پروگرام کے ساتھ 8171 سے مسیج آنے والوں کو بھی رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے.
پاکستان میں فروخت کی جانے والی سوزوکی ویگنار بمقابلہ بھارتی ویگنار ، تقابلی جائزہ
باغی ٹی وی : پاکستان میں گاڑیوں کی قیمت دوسرے ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے . اس کی مثال سوزوکی ویگنار ہی سے لگا لیں کہ بھارت میں سوزوکی ویگنار پاکستان میں بیچی جارنے والی ویگنار سے قیمت میں بہت کم ہے اور اس کی انجن کی استعداد اور دیگر خوبیاں پاکستان میں بیچی جانے والی ویگنار سے زیادہ ہیںَ.
پاکستان میںبیچی جانے والی ویگنار اے جی ایس 18 لاکھ 90 ہزار کی ہے اور بھارت میں ویگنار زید ایکس آئی 5 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے کی ہے جس کو اگر پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ 11 لاکھ 84 ہزار 385 روپے بنتے ہیں.اگر دیکھا جائے کہ بھارت میں فروخت ہونے والی سوزوکی ویگنار اپنے فنکشن اور کوالٹی کے لحاظ سے پاکستانی ویگنار سے ایڈوانس ہے. بھارتی ویگنار کا انجن 1197 سی سی ہے جبکہ پاکستانی ویگنار کا انجن 998 سی سی ہے.
اسی طرح پاکستانی سوزوکی ویگنار صرف فرنت ونڈو کی خوبی رکھتی ہے جبکہ بھارتی ویگنار فرنٹ اور ریئر ونڈو کی کوالٹی کی حامل ہے.اس کے علاوہ ایئر گیس ، فرنٹ فوگ گیس.ٹچ انفو ٹینمنٹ ، سٹیرنگ کنٹرول، اے بی ایس ایج، الاؤ وہیل جیسی اضافی خوبیاں پاکستانی ویگنار میں نہیں ہیں جبکہ بھارتی ویگنار میں موجود ہیں.
تمام تر خوبیوں کے باوجود بھارت کی سوزوکی ویگنار پاکستان میں بیچی جانے والی ویگنار کے مقابلے میں سات لاکھ روپے سستی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے دی جارنے والی ویگنار کم قیمت ہونے کے باوجود زیادہ خوبیوں کی حامل ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،
خواجہ سلمان رفیق جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش ہوئےجبکہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اسلام آباد مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی۔
دوران سماعت چوہدری نواز ایڈووکیٹ کی وساطت سے خواجہ سعد رفیق نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جبکہ عدالت میں خواجہ سلمان رفیق نے اپنی حاضری مکمل کرائی،جج جواد الحسن نے سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
کرونا وائرس، پنجاب میں روزانہ کتنے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ.کیپٹن (ر) محمد عثمان، کمشنر لاہور سیف انجم، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور متعلقہ افسران نے شرکت کی
ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کنسٹرکشن انڈسٹری کی سہولت کے پیش نظر لاہور میں ایل ڈی اے کے علاوہ اضلاع میں سرکاری محکموں کے تعمیرات سے متعلق شعبوں کو ضروری سٹاف کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ متعلقہ شعبے کھولنے سے تعمیرات کے کاروبار سے وابستہ افراد کو نقشے پاس کروانے اور دیگر ضروری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کی سہولت کیلئے محکمہ ریونیو کے فرد ملکیت اور جائیداد کی منتقلی سمیت مخصوص شعبوں کو 4یا5گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کھولے جانیوالے شعبوں میں کورونا وائر س سے بچاؤ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ صوبے میں روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھانے کیلئے آٹھ لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ.کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے سرٹیفکیٹ کے بعد ان اپ گریڈ کی گئی لیبارٹریوں کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے،لاہور میں دو، راولپنڈی، ڈی جی خان، بہاولپور، وزیر آباد، فیصل آباد اور ملتا ن میں ایک ایک لیبارٹری کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کے بعد صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4620 مینوئل ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔