Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور کی مارکیٹوں میں کیا ہو رہا ہے؟ انتظامیہ نے سب خود دیکھ لیا

    لاہور کی مارکیٹوں میں کیا ہو رہا ہے؟ انتظامیہ نے سب خود دیکھ لیا

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا۔
    صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے بھی لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعیدنے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی اور انہیں لبرٹی مارکیٹ میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں نرمی کے دوران گاہکوں اوردکانداروں کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے لبرٹی مارکیٹ میں خریداروں اوردکانداروں کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لیا۔وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر اورڈپٹی کمشنر لاہور نے لبرٹی مارکیٹ کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔میاں اسلم اقبال نے تاجر عہدیداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے رش کی صورتحال سے بچا جائے اور مارکیٹوں میں آنے والے شہریوں کی طدف سے ماسک، گلوز، سینٹائزرز،سماجی فاصلے سمیت کورونا سے بچاو کی تمام حفاظتی تدابیر پر عمل درامد یقینی بنایاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہری مارکیٹوں میں اپنے بچوں کو ہرگز نہ لائیں۔

  • لاہور میں مکمل لاک ڈاون ہو گا، کب سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ؟

    لاہور میں مکمل لاک ڈاون ہو گا، کب سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ؟

    سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ کل سے شہر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، مارکیٹس، بازار، دکانیں بند جبکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی ہوگی، تمام پرائیویٹ دفاتر بھی بند رہیں گیں، ڈبل سواری سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی، شہر بھر میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کےلئے جگہ جگہ ناکہ بندی کی جائے گی، غیر ضروری گھروں سے نکلنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے گھروں میں محفوظ رہیں، نماز جمعہ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

  • پولیس کے سینئر افسران کا کربلا گامے شاہ کا وزٹ، یوم علی کے حوالے سے اہم فیصلہ

    پولیس کے سینئر افسران کا کربلا گامے شاہ کا وزٹ، یوم علی کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کربلا گامے شاہ کا وزٹ۔
    سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، ایس ایس پی آپریشن فیصل شہزاد بھی موقعہ پر ساتھ موجود رہے۔ سی سی پی او لاہور نے یوم علی کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے سیکیورٹی انتظامات پت بریفنگ دی، سی ٹی او لاہور نے سی سی پی او کو ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی،

    ایس ایس پی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ شام تک تمام ایریا کو مکمل سیل کر دیا جا ئے گا، کچہری چوک سے داتا صاحب، پیر مکی یو ٹرن سے داتا نقل وحرکت پر مکمل پابندی ہوگی، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو متبادل راستے فراہم کئے جا رہے ہیں، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ یوم علی پر ہر قسم کے جلوسوں پر حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی عائد ہے، اور اس پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

  • لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ متحرک،50 سے زائد دکانیں سیل

    لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی، انتظامیہ متحرک،50 سے زائد دکانیں سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی، تاجروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، حکومت نے دکانیں سیل کرنا شروع کر دیں

    کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شاہ عالم مارکیٹ میں 45 جبکہ چونگی امرسدھو میں 7 دکانیں سیل کر دیں گئیں۔

    ضلعی انتظامیہ لاہور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف متحرک ہے، ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ جو دکاندار ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے، ان دکانوں کو بند کروایا جا رہا ہے.تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں مارکیٹس، بازاروں میں چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیس مال لنک روڈ ماڈل ٹاؤن کو سیل کر دیا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا.

    اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی دکانداروں اور صارفین کو گڑھی شاہو بازار اور ہر بنس پورہ بازار میں وارننگ جاری کی ہے، دکانداروں کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی واضح ہدایت کر دی، ورنہ اگلے راؤنڈ پر دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے.

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مارکیٹوں میں دکانوں پر خریداروں کا رش دیکھنے میں آیا تھا، دکانوں میں خریدار اور دکان دار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں ۔حکومت نے یہ ایس او پیز دکانداروں کو جاری کیے تھے تاکہ وہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ان پر عمل کریں ۔ ان ایس او پیز میں اسٹورز میں ہینڈ سینیٹائزر دستیاب کرنے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانے جیسے طرز عمل شامل ہیں۔

    گزشتہ روز پنجاب میں حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کے بعد بعض مارکیٹوں کو فوری طور پر بند اور لاہور میں ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی ، اعظم مارکیٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا تھا ۔

    دوسری جانب یوم علیؓ کے سلسلہ میں اندرون لاہور کی تمام مارکیٹس سیل کر دی گئیں، پولیس نے شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، سرکلر روڈ سمیت متعدد مارکیٹس بند کر کے رکاوٹیں لگا دیں جبکہ بازاروں کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بغیر اطلاع مارکیٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، انتظامیہ پیشگی آگاہ کر دیتی تو دکاندار اپنے تجارتی آرڈرز آج کیلئے نہ کرتے

    پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

    قبل ازیں پنجاب کے صوبائی وزیر تجار ت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مارکیٹوں میں تجاوزات کو ختم کیا جائے ورنہ انتظامیہ کرے گی، مارکیٹوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گے،تاجروں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی، جو مارکیٹ ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی بند کرناشروع کردیں گے،شہریوں سے درخواست ہے ماسک پہنیں اور بچوں کو بازار نہ لائیں،

    از

  • وزیراعلیٰ پنجاب  ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، میگاپراجیکٹس کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، میگاپراجیکٹس کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، میگاپراجیکٹس کا افتتاح

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکمشنر آفس ڈیرہ غازی خان پہنچ گئےجہاں کمشنرساجد ظفر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاخیر مقدم کیا
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے میگاپراجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی. زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے کٹاؤسے بچانے کیلئے تین سپر سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا
    محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام سپر سٹرکچر بند کے منصوبے پر 41کروڑ81لاکھ روپے لاگت آئے گی
    عثمان بزدار نے کہا کہ سپرسٹرکچر بند بننے سے موضع بیت عالم،کوٹ والا،چک رامن،گجانی اوردیگرمتعدد آبادیاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے گی۔دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سپرسٹرکچر بننے سے انسانی جانوں،لائیوسٹاک اورفصلوں کوسیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔2010کے سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سیلابی پانی کے کٹاؤکے باعث ملحقہ بستیاں ہمہ وقت خطرے کا سامنا کررہی تھیں۔سپر سٹرکچر بند بننے سے ملحقہ نہروں کے ٹوٹنے کاخطرہ بھی کم ہوگا۔ایریگیشن ماہرین کی سفارشات پر گجانی اسکیپ کے ساتھ”انورٹڈ ہاکی ٹائپ بند“ بنایا جائے گا۔بیت عالم روڈ اورکوٹ والا روڈ کے ساتھ جے ہیڈ ٹائپ سپر بنائے جائیں گے۔

    کمشنر ڈی جی خان اورچیف انجینئرنگ ایریگیشن نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کی جزئیات سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبے کا آغاز کردیا
    21کروڑر وپے کی لاگت سے بننے والے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کارڈیالوجی،ڈائیلسسز،یورالوجی اورآئی سی یو سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی.ہسپتال کا پہلا مرحلہ 18ماہ میں مکمل کیا جائے گا.وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا.بی ایس ایل تھری لیب میں بائیو سیفٹی کیبنٹ، آئی واش سٹیشن، ٹی آر ایس مشین، ڈیڈ ائیر باکس، مائیکرو اینڈ ریفریجریٹر سینٹری فیوج او ردیگر جدید طبی آلات میسر ہوں گے
    کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ،ترقی کے روشن سفر کا آغاز ہو گا.جدید دور میں صدیوں سے بجلی سے محروم قبائلیوں کے گھرپہلی بار روشن ہوں گے
    بجلی جیسی بنیادی سہولت سے قبائلیوں کا طرز زندگی تبدیل ہوجائے گا.وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دے دیا
    وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو ڈیرہ غازی خان کے کمشنر آفس میں حکومت پنجاب کی طرف سے چیک دیا.،تمن قیصرانی،تمن کھوسہ،تمن لغاری سمیت دیگر بستیوں میں بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ میں الیکٹرک سٹی پراجیکٹس سے ہزاروں شہری مستفیدہوں گے۔کوہ سلیمان میں بجلی کی روشنی آگئی،علم کے دیئے بھی جلائیں گے۔
    چراغ جلاتے رہیں گے اورمحروم عوام کی زندگی میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا.ڈیرہ غازی خان میں جناح فیملی پارک کی بحالی پر ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی.وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا.وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا
    ڈیرہ غازی خان میں کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے پر ایک کروڑ 6لاکھ روپے لاگت آئے گی

  • کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ،ترقی کے روشن سفرکا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ،ترقی کے روشن سفرکا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکمشنر آفس ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے ،کمشنرساجد ظفر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاخیر مقدم کیا

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے میگاپراجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی ،وزیراعلیٰ نے زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے کٹاؤسے بچانے کیلئے تین سپر سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا ،محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام سپر سٹرکچر بند کے منصوبے پر 41کروڑ81لاکھ روپے لاگت آئے گی ،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سپرسٹرکچر بند بننے سے موضع بیت عالم،کوٹ والا،چک رامن،گجانی اور دیگر متعدد آبادیاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے گی۔ دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سپرسٹرکچر بننے سے انسانی جانوں،لائیوسٹاک اورفصلوں کوسیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔ 2010کے سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سیلابی پانی کے کٹاؤکے باعث ملحقہ بستیاں ہمہ وقت خطرے کا سامنا کررہی تھیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سپر سٹرکچر بند بننے سے ملحقہ نہروں کے ٹوٹنے کاخطرہ بھی کم ہوگا۔ ایریگیشن ماہرین کی سفارشات پر گجانی اسکیپ کے ساتھ”انورٹڈ ہاکی ٹائپ بند“ بنایا جائے گا۔ بیت عالم روڈ اورکوٹ والا روڈ کے ساتھ جے ہیڈ ٹائپ سپر بنائے جائیں گے۔

    کمشنر ڈی جی خان اورچیف انجینئرنگ ایریگیشن نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کی جزئیات سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبے کا آغاز کردیا ،21کروڑر وپے کی لاگت سے بننے والے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کارڈیالوجی،ڈائیلسسز،یورالوجی اورآئی سی یو سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔ ہسپتال کا پہلا مرحلہ 18ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا،بی ایس ایل تھری لیب میں بائیو سیفٹی کیبنٹ، آئی واش سٹیشن، ٹی آر ایس مشین، ڈیڈ ائیر باکس، مائیکرو اینڈ ریفریجریٹر سینٹری فیوج او ردیگر جدید طبی آلات میسر ہوں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ،ترقی کے روشن سفر کا آغاز ہو گیا ہے،جدید دور میں صدیوں سے بجلی سے محروم قبائلیوں کے گھرپہلی بار روشن ہوں گے ،بجلی جیسی بنیادی سہولت سے قبائلیوں کا طرز زندگی تبدیل ہوجائے گا

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دے دیا ،وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو ڈیرہ غازی خان کے کمشنر آفس میں حکومت پنجاب کی طرف سے چیک دیا

     

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمن بزدار،تمن قیصرانی،تمن کھوسہ،تمن لغاری سمیت دیگر بستیوں میں بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔ تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ میں الیکٹرک سٹی پراجیکٹس سے ہزاروں شہری مستفیدہوں گے۔ کوہ سلیمان میں بجلی کی روشنی آگئی،علم کے دیئے بھی جلائیں گے۔ چراغ جلاتے رہیں گے اورمحروم عوام کی زندگی میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔

    امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا ،ڈیرہ غازی خان میں جناح فیملی پارک کی بحالی پر ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ،وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا،وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا،ڈیرہ غازی خان میں کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے پر ایک کروڑ 6لاکھ روپے لاگت آئے گی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

  • شہزاد اکبر کرائے کا معاون،فارن فنڈنگ کے چیک پیش کیوں نہیں کیے جاتے، مریم اورنگزیب کا سوال

    شہزاد اکبر کرائے کا معاون،فارن فنڈنگ کے چیک پیش کیوں نہیں کیے جاتے، مریم اورنگزیب کا سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف پر الزامات کی تردید اور عوام سے فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پہ الزامات کی دھند میں کرونا سے مرتے ہوئے پاکستانیوں کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،اگر شہباز شریف کا کسی کمپنی ، کسی چیک سے کوئی تعلق ہوتا ، کوئی کرپشن ہوتی تو نیب سپریم کورٹ سے شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس نہ لیتی ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی عدالتوں میں ناکامی اب میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگئی ہے ،شہباز شریف کے خلاف کرپشن ، کمیشن ، یا سرکاری خزانے سے ایک دھیلے کی بھی کرپشن کا ثبوت ہے تو عوام کے سامنے لائیں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جن کمپنیوں اورچیکس کا کرائے کے معاون خصوصی شہزاد اکبر ذکر کررہے ہیں ، انہیں پی آئی ڈی نہیں، عدالت لے کر جائیں ،شہزاد ا کبر اگلی پریس کانفرنس عمران صاحب کے اربوں روپے کے 23 خفیہ اکاونٹس، فارن فنڈنگ، مالم جبہ،ہیلی کاپٹرکیسز پر کریں ،شہزاد اکبر بلین ٹری سونامی، 100 ارب کے بی آرٹی کھڈوں، 500 ارب آٹا چینی اور 580 ارب سے زائد ادویات کے ڈاکے پراگلی پریس کانفرنس کریں اور شواہد قوم کے سامنے پیش کریں ،شہزاد اکبر اگلی پریس کانفرنس میں 507 ارب کی مہنگی چینی بیچنے ، سبسڈی دینے اور ایکسپورٹ کا فراڈ کرنے والوں کے ڈاکے کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اگلی پریس کانفرنس میں فارن فنڈنگ کے وہ چیک پیش کریں جس پر عمران صاحب نے دستخط کئے ہیں اور ان کی چوری سٹیٹ بنک کا ریکارڈ بن چکی ہے ،عمران صاحب کی منی لانڈرنگ، حوالہ اور ہنڈی کا الیکشن کمشن میں چھپایاگیا ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کریں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ آج تک شریف خاندان، نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی سرکاری خزانے سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ، میڈیاحکومت کی کرپشن، چوری، نالائقی اور نااہلی عوام کے سامنے جب بے نقاب کرتا ہے تو میرشکیل الرحمن کو گرفتار کیاجاتا ہے

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا سچ بولے تو پیمرا سے نوٹس اورنیب سے گرفتاریوں کے پروانے جاری ہوتے ہیں، میڈیا ورکرز کی تنخواہ اور چینل نشریات بند کی جاتی ہے ،حکومت کی طرف سے جھوٹ بلوانے اور چھپوانے کے لئے میڈیا کو استعمال کیاجاتا ہے ،سیاسی مخالفین کی ہتک کرنے،ان کے خلاف جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کے لئے میڈیا استعمال کیاجاتا ہے ،اربوں کھربوں کے بجلی، موٹرویز، سڑکوں، ہسپتال، سکول منصوبوں میں دھیلے کا کمشن، کک بیک یا اختیارات کا غلط استعمال ثابت نہیں ہوسکا ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس کسی قسم کا کرپشن کا ثبوت موجود ہوتا تو پی آئی ڈی میں جھوٹے دستاویز نہ لہرائے جاتے، عدالت میں پیش کئے جاتے ،اگر کرپشن کے ثبوت موجود تھے تو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سپریم کورٹ سے اپنی پٹیشن واپس کیوں لی ؟ کاروبار، کمپنیوں اور جن چیکس کا ذکر کیاگیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ ان سے شہباز شریف کا تعلق بتائیں؟ حمزہ شہبازشریف 10 ماہ میں حراست میں ہیں، اگر اتنے ثبوت موجود ہیں تو پھر ریفرنس دائر کیوں نہیں ہوسکے

    فارن فنڈنگ کیس، امریکی عدالت میں بھی تحریک انصاف کیخلاف درخواست

  • اوکاڑہ نول پلاٹ پولیس کی ناک کے نیچے ڈکیتی ہوتی رہی لیکن پولیس بے خبر

    اوکاڑہ نول پلاٹ پولیس کی ناک کے نیچے ڈکیتی ہوتی رہی لیکن پولیس بے خبر

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی علاقے نول پلاٹ میں تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مسلح ڈاکووں نے متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو تھانے کے قریب کافی دیر تک بے دھڑک ہوکر ٹہلتے رہے۔ محمد امین ولد بشیر احمد سے موٹر سائیکل، جندراکہ کے رہائشی وسیم ولد اصغر علی سے 59000 روپے اور ظفر ولد امتیاز سے 2300 روپے گن پوائنٹ پر چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے۔ شہریوں اور راہگیروں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ لوگ پریشان ہیں۔عدم تحفظ کی فضا چھا چکی ہے۔ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ چکے ہیں۔

  • گورنر پنجاب نے کیا آئی جی آفس میں کس منصوبے کا افتتاح؟

    گورنر پنجاب نے کیا آئی جی آفس میں کس منصوبے کا افتتاح؟

    گورنر پنجاب نے کیا آئی جی آفس میں کس منصوبے کا افتتاح؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئی جی آفس لاہور میں فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

    اس موقع پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیراور وائس چیئر پر سن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں.، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیلوں اورپولیس لائنز میں بھی فلٹر یشن پلانٹس لگا ئے جا رہے ہیں‘بلوچستان میں بھی الخیر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 4فلٹر یشن پلانٹس لگا رہے ہیں‘الخیر فاؤنڈیشن نے 20فلٹر یشن کا عطیہ کیا ہے انکا شکر یہ اداکرتے ہیں‘

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی سے عوام کو ہیپاٹائٹس سمیت مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے،

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر گور نر پنجاب کا شکر یہ ادا کرتے ہیں،خوشی ہے کہ الخیر اور سر ور فاؤنڈیشن پولیس لائنز میں بھی فلٹر یشن پلانٹ لگا رہی ہے

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

    بدقسمتی سے ملک میں یہ کام نہیں ہو رہا، گورنر پنجاب

    بیگم پروین سرور نے کہا کہ پنجاب میں مزید22 فلٹر یشن پلانٹس پر تیزی سے کام جاری ہے‘پینے کا صاف پانی فراہم کر نا ہماری زندگی کا مشن ہے.

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بیوروکریسی پر برس پڑے

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں ماڈرن انٹرسٹی بس ٹرمینل32کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا-ماڈرن انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان ہی نہیں بلکہ دیگر شہروں کے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔ ماڈرن انٹرسٹی ٹرمینل بننے سے ٹریفک میں رکاوٹ کا 15سالہ مسئلہ حل ہوگا۔ڈیرہ غازی خان کے بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے جدید ترین عمارت بنائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان بس ٹرمینل میں دکانیں،ورکشاپس،چھوٹی ورکشاپس،پولیس پوسٹ اوربسوں کیلئے شیڈ بھی بنائے جائیں گے۔ جدید ترین فائر الارم سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔ بس ٹرمینل کی سیکورٹی اورمسافروں کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ بس ٹرمینل میں مسافروں کی سہولت کیلئے سائن بورڈاورساؤنڈ سسٹم بھی لگائے جائیں گے۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پل ڈاٹ /سنگم چوک کا پراجیکٹ تقریباً40 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل پل ڈاٹ /سنگم چوک کی کشادگی سے مقامی اوردوسرے شہروں سے آنیوالے لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔پل ڈاٹ /سنگم چوک کی بیوٹیفکیشن اورتعمیر و توسیع سے ڈیرہ غازی میں ٹریفک کے اژدہام کا 10سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیرو توسیع کے منصوبے سے سندھ اوربلوچستان کی ٹریفک کی آمدو رفت میں آسانی ہوگی۔ مسافروں کو ٹریفک کے بہاؤ میں روانی آنے سے دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیرو توسیع کے منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریف کیا،وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، مشیر حنیف پتافی،اراکین اسمبلی،سابق رکن اسمبلی مینا لغاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربن نائزیشن طاہر خورشید، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن،آر پی او اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیراعلیٰ نے ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی اور اینٹ لگا کر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

    200 بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر مجموعی طو ر پر 4 ارب 28 کروڑ روپے لاگت آئے گی- پہلا فیز 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

    امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ