Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے

    کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے

    کرونا کا مریض فرار، میانوالی پہنچ کر ایسا کیا کام کیا کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہو گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو میانوالی کے ایم ایس نے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کرونا کا ایک مریض بھاگ کر میانوالی آ گیا تھا اور اس نے یہاں کے ہسپتالوں کو کرونا کے بارے میں نہیں بتایا تھا جس کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ اور کئی لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

    لیٹر میں کہا گیا ہے کہ رحمان ولد سمیر ایک پرائیویٹ سکول کا چوکیدا تھا، لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں‌ میں اسکا بھتیجا اسکے پاس گیا تھا، محکمہ صحت کی ٹیم نے ٹیسٹ کئے تو رحمان اور اسکے دو بھتیجوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہیں لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

    مریض نے میانوالی واپس جانے کا ارادہ کیا اور ٹرک ڈرائیور کے ہمراہ میانوالی پہنچ گیا، جب میانوالی پہنچا تو اسکو کال آئی کہ دوبارہ ٹیسٹ مثبت آیا، ٹراما سنٹر میں گیا ہے جہاں ڈاکٹر عام مریض کی طرح اس کا علاج کرتے رہے، ایک گھنٹے بعد اس نے بتایا کہ اس کو لاہور سے کرونا کے حوالہ سے کال آئی تھی

    ٹراما میں آنے والے تمام مریض، لواحقین اور ڈاکٹرز کو مشتبہ مریض قرار دیا گیا ہے، محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں اس حوالہ سے احتیاط کی جائے

    دوسری جانب کرونا کے مریضوں کے فرار ہونے پر آئی جی پنجاب نے سخت ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر قرنطینہ سینٹرز سے بغیر ٹیسٹ کوئی شخص فرار ہوا تو ڈی پی اور سی پی اوز کو فارغ کر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سخت کارروائی کیلئے سفارشات سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائیں گی۔ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آر پی اوز اور آئی جی پنجاب کو بھجوائیں گے.

  • لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    لائن آف کنٹرول ، بھارتی خلاف ورزی، شہباز شریف میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور بچی سمیت 4 شہری زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،انسانیت کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے ، ایسے ماحول میں بھی بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کے اندر اور سرحدوں پر کھلی جارحیت اور درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ،بھارتی رویہ علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ اور کرونا وباءکی خلاف کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے ،

    قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے زخمی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے 24گھنٹے میں ایل او سی کی متعدد مقامات پر خلا ف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شاردہ،ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی، بھارتی فوج نے دانستہ طور پر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے4شہری زخمی ہوئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سےبھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا گیا،

  • پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دو بچوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    چلڈرن اسپتال لاہور سے دو بچے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیے گئے،چیرمین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسود صادق
    کا کہنا ہے کہ 15 ماہ کی بچی اور 10 سالہ لڑکا کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، دونوں مریض کورونا وائرس کی علامات پر اسپتال آئے تھے،دونوں بچے چلڈرن اسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہے،

    اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر بچوں کے والدین خوشی سے نہال ہو گئے، والدین کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کے لیے بچوں میں کورونا نئی چیز تھی، بہت خیال رکھا گیا،

    چیرمین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسود صادق کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو دس دن سے زائد آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا، دونوں بچوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے جو نیگٹو آئے، نئی رپورٹ میں کورونا وائرس نہ ہونے پر بچے اسپتال سے گھر روانہ ہو گئے

  • جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، مفتی کفایت اللہ

    جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، مفتی کفایت اللہ

    جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، مفتی کفایت اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر شریعت کے عین مطابق ہیں لیکن مسجدوں کو ویران نہ کیا جائے،

    مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ مسجد کی ویرانی کی بات نہیں مانیں گے، ہم نے دفعہ 144 دیکھا ہے، فوج اور حکومت کو بھی دیکھا ہے، اللہ سے ڈرتے ہیں باقی کسی سے نہیں ڈرتے، یہ نہ کہا جائے کہ مسجدوں کو تالے لگائے جائیں، نماز نہ پڑھی جائے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ مساجد میں صرف ازان دینے کے لئے فتویٰ دیا جائے، ہم کوئی بات برادشت نہیں کریں گے، یہ نہ کہا جائے کہ سپیکر میں اذان نہ دو، اگر ایسا کرو گے تو ہم یہ سمجھیں گے کہ امریکہ کے اشارے پر مسجدوں کو ویران کیا جا رہا ہے، ہم جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، ہم احتیاط کر رہے ہیں لیکن جب ہم سمجھے کہ یہ مسجدوں کے خلاف سازش ہے تو ہم میدان میں نکلیں گے.

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

  • مسجد میں نمازی صرف پانچ آ سکتے ہیں البتہ درجنوں میڈیا والے ، حکومت کب لے گی ایکشن؟

    مسجد میں نمازی صرف پانچ آ سکتے ہیں البتہ درجنوں میڈیا والے ، حکومت کب لے گی ایکشن؟

    مسجد میں نمازی صرف پانچ آ سکتے ہیں البتہ درجنوں میڈیا والے ، حکومت کب لے گی ایکشن؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے

    لاک ڈاؤن کے دوران جہاں مارکیٹس ،تعلیمی ادارے، شاپنگ ہالز بند ہیں وہیں تمام صوبوں نے مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے تین سے 5 افراد کو لازمی قرار دیا ہے جن میں سے امام، موذن، خادم اور مسجد کمیٹی کے افراد مسجد میں نما زادا کر سکیں گے، عام شہریوں کے مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے

    نماز جمعہ کے حوالہ سے بھی یہی احکامات ہیں، شہریوں سے حکومتیں اپیل کرتی ہیں کہ مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی بجائے گھروں میں ادا کیا جائے اور اس حوالہ سے مختلف صوبوں میں احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائی بھی کی جاتی ہے، کل جمعہ کو اسلام آباد میں ایک مسجد سے امام کو گرفتار کیا گیا جسے رات گئے رہا کیا گیا، کراچی میں بھی ایسے کئی واقعات پیش آئے، علماء کرام کو گرفتارکیا گیا اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا

    دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہ حکومت مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے شہریوں کو روک رہی ہے لیکن صحافی مساجد میں کیمروں کے ساتھ جانے میں آزاد ہیں، مساجد میں نمازی تو کم ہوتے ہیں اور اکثر مساجد میں انتظامیہ حکومتی احکامات پر عمل کر رہی ہے لیکن صحافی مساجد کے اندر نمازیوں کی تصاویر بنانے، نمازیوں کی تعداد دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں پہنچ جاتے ہیں، ایسی ہی صورتحال کل جمعہ کے موقع پر دیکھنے میں آئی جہاں نماز جمعہ کے دوران مختلف مساجد میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی، مساجد میں نمازی تو پانچ تھے لیکن صحافیوں کی تعداد جن کے پاس کیمرے تھے ان کی تعداد بیس سے بھی زیادہ تھی

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    حکومت جب مساجد میں نمازیوں کو آنے سے روک رہی ہے تو احتیاطی تدابیر کے طور پر صحافیوں کو بھی ایسا کرنے سے روکا جائے، مساجد میں نمازی تو وقفے سے کھڑے ہیں لیکن صحافی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں اور سماجی فیصلے کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے، اس حوالہ سے حکومت کو نوٹس لینا چاہئے

  • پنجاب میں کرونا سے ہلاکتیں 19 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا سے ہلاکتیں 19 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا سے ہلاکتیں 19 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 49 کیس، تعداد 2336 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 701 زائرین سنٹرز، 733 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 822 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

    ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رائے ونڈ مرکز میں 461، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 13، سرگودھا 22، میانوالی 7، وہاڑی 25، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی ہے ، ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 47، خوشاب 2، راجن پور 1، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، ناروال 3، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،

    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 373 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 8، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 64، جہلم 29، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 99 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے،حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 28، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 22، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے، میانوالی 10، خوشاب 3، بہاولنگر 5، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    کورونا وائرس سے اب تک کل 19 اموات، 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں

  • کرونا وائرس، پاکستان میں 71 ہلاکتیں، مریضوں میں بھی اضافہ، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں ؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں 71 ہلاکتیں، مریضوں میں بھی اضافہ، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں ؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں 71 ہلاکتیں، مریضوں میں بھی اضافہ، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4747 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس سے سندھ میں 22 خیبر پختونخواہ میں 25 ، پنجاب میں 18، بلوچستان میں 2، گلگت میں 3 ، اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

    صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2336 کنفرم مریض ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 107، صوبہ سندھ میں 1214، خیبر پختونخوا 656، بلوچستان 219، آزاد کشمیر 33 جبکہ گلگت بلتستان میں 215 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مزید39کیسز سامنے آگئے،صوبے میں کورونا سے مزید 3اموات تعداد 25 ہو گئی ،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 656 ہوگئی، صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 131افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کرونا کے 2336 مریض ہیں جن میں سے 701 زائرین، 733 تبلیغی جماعت، 80 قیدی اور 822 اضلاع میں شہری ہیں. پنجاب کے 30 اضلاع میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ مریض 373 اور گجرات میں دوسرے نمبر پر 99 ہیں.

    اعدادوشمار کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ روز تک 31535 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

    سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1214 تک پہنچ چکی ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 86 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک صوبے میں صحت یاب افراد کی تعداد 358 ہو چکی ہے جبکہ 22 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 87 جبکہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 125 ہو گئی ہے۔

  • شہباز شریف خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ پہنچ گئے

    شہباز شریف خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ پہنچ گئے

    شہباز شریف خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف جناب شہباز شریف پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق صاحب کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے رہائی پر مبارکباد دینے کے علاوہ پارٹی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا
    قائد حزب اختلاف جناب شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ برادران پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔خواجہ سعد رفیق کو جھوٹ الزام میں گرفتار رکھے رکھا ۔ شہباز شریف نے اپنے حلقے کا بھی دورہ کیا

    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں .حکومت ہوش کے ناخن لے اور بہتر اقدامات کرے.حکومت ابھی تک ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس نہیں دے سکی.انہوں نے ایک الگ میٹنگ میں کہا کہ اپنے حلقوں میں عوامی خدمت اور امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ عوام میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کو پورا کرنے کےلیے عوام سے جڑے رہیں. یہ تقسیم بغیر کسی نمود نمائش کے جاری رکھی جائے

  • آثار قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے 10 نئے منصوبوں پر کام شروع کرینگے،رائے تیمور خان بھٹی

    آثار قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے 10 نئے منصوبوں پر کام شروع کرینگے،رائے تیمور خان بھٹی

    آثار قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے 10 نئے منصوبوں پر کام شروع کرینگے،رائے تیمور خان بھٹی

    باغی ٹی وی :صوبائی وزیر آثار قدیمہ، کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ اگلے مالی سال میں آثار قدیمہ کے تحفظ اور بحالی کے 10 نئے منصوبوں پر کام شروع کرے گا،تاریخی عمارات کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں محکمہ آثار قدیمہ کے مالی سال 2021-2020ء کے ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈی جی آرکیالوجی پنجاب الیاس گل نے ترقیاتی منصوبہ جات پر بریفنگ دی،اجلاس میں ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل، ڈائریکٹر آرکیالوجی پنجاب مقصود ملک اور محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے،صوبائی وزیر آثار قدیمہ، کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ ٹیکسلا میوزیم، شالامار باغ، قلعہ روہتاس، لاہور قلعہ میں موجود عجائب گھروں سمیت مختلف منصوبوں کی تزین و آرائش پر کام کرے،اہم تاریخی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کے لئے واش رومز اور بنیادی سہولیات تعمیر کی جائیں،تاریخی ورثہ کی ترویج کے لئے معلوماتی لٹریچر ڈیزائن کیا جائے، عوام کی آگاہی کے لئے اہم مقامات پر معلوماتی بورڈز کی تنصیب جلد مکمل کی جائے۔

  • شہباز شریف کا دیہی لاہور کا دورہ کارکنان اور قیادت سے ملاقات

    شہباز شریف کا دیہی لاہور کا دورہ کارکنان اور قیادت سے ملاقات

    شہباز شریف کا دیہی لاہور کا دورہ کارکنان اور قیادت سے ملاقات

    باغی ٹی وی :قائد حزب اختلاف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کا دیہی لاہور کا دورہ کیا اور نتھا سنگھ قصبے میں گئے اور دیہی لاہور کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی ،

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، لوکل باڈیز کے نمائندگان اور تنظیمی عہدے داران کو پورے پاکستان میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوام کوریلیف ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے۔اپنے حلقوں میں عوامی خدمت اور امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
    قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی ہدایت پر حلقوں میں راشن کی تقسیم اور اشیائے ضرورت کی تقسیم جاری ہے یہ تقسیم بغیر کسی نمود نمائش کے جاری رکھی جائے

    نتھا سنگھ کے قصبے میں مقامی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر اصل مستحقین تک امداد پہنچانے کے لیے ہدایات جاری کی گی .احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اس وبا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ احتیاط ہے