Baaghi TV

Category: لاہور

  • خبر دار۔۔ پاکستانیو سنبھل جاؤ۔۔۔ورنہ، مبشر لقمان نے متنبہ کردیا

    خبر دار۔۔ پاکستانیو سنبھل جاؤ۔۔۔ورنہ، مبشر لقمان نے متنبہ کردیا

    خبر دار۔۔ پاکستانیو سنبھل جاؤ۔۔۔ورنہ، مبشر لقمان نے متنبہ کردیا

    باغی ٹی وی :معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک اہم اور تشویشناک امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مناسب لاک ڈاؤن نہ کرکے ایسی مصیبت کو دعوت دے لی ہے جس کا خمیازہ ہمیں خدانخواستہ بھگتنا پڑے گا، انہوں نے کہا ہم صبح نو بچے سے شام پانچ بجے تک اس طرح باہر بازاروں میں چلتے پھرتے ہیں جیسے یہ وائرس اس دوران سویا ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر اس وبا سے نکلنا ہے تو چینی ماڈل اپنانا ہوگا .

    ہمارے لا ابالی پن اور غیر ذمہ دارانہ رویے بر بات کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ میں‌ پہلی ویڈیو میں‌کہہ چکا ہوں‌ کہ 15 اپریل تک اس وباء کا خاتمہ ہو چائے گا، لیکن اب ہمارے لوگوں کی بے احتیاطی دیکھ کرلگتا ہے کہ اب یہ تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھ جائے گی ، انہوں‌ نے کہا چین سے آئے ڈاکٹرز کی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دس میں‌ ایک فرد کی رپورٹ پوزیٹو آ رہی ہے کہ جبکہ سنکیانک میں‌ یہ شرح‌ سو میں‌سے ایک ہے . یعنی ہمارے ملک میں کرونا مریضوں کی تعداد کہیں‌ زیادہ ہے . انہوں نے کہا ہمارے وزیر اعظم بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمارا ہیلتھ سسٹم فیل ہو جائے گا.
    انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹرز نے ایران سے آنے والے زائرین کا تجزیہ کیا تو ان 50 فیصد افراد کا ٹسٹ پوزیٹو آیا ہے اور پاکستان کے اجتماع سے مریضوں کی شرح 15 فیصد ہے . چینی ماہرین نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھائے اور لوگوں کو لاک ڈاؤن کی پابندی کروائی جائے.

    ہم لاک ڈاؤن پر کس قدر عمل پیراں ہیں. ایک ٹیلی کام کمپنی نے سروے کیا ہے کہ پاکستان کے 33 فیصد لوگ لا ک ڈاؤن کے دوران سرے ہی باہر نہیں نکلتے. ہفتے ہں ایک بار سے کم نکلنے والے افراد دس فیصد ہیں‌اور ہفتے میں‌ایک بار باہر نکلنے والوں کی تعداد 14 فیصد ہے . دو سے پانچ دن میں‌ 11 فیصد ، دو دن میں 16 فیصد گھر سے باہر نکلتے ہیںِ ، سروے میں ان سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی گئی تو.77 فیصد نے کہا کہ گھریلو اشیا لینے اور 49 فیصد نے کہا کہ ادویات لینے ،15 فیصد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے باہر نکلتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بھی اس معاملے بہت کوتاہی کرتے ہیں وہ بڑی بڑی میٹنگ میں بھی بغیر ماسک کے ہوتے ہیں تب عوام نے اس کو سنجیدہ کہاں لینا ہے . انہوں نے کہا کہ ہم اس زعم کا شکار ہیں کہ ہماری قوت مدافعت بہت ہے جبکہ یہ غلطی پہلے ایران اور پھر امریکا و یورپ والوں نے کی اور وہ پوری قوم اب وباء کے رحم و کرم پر ہے .

    انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اس وقت دو ہی ماڈل ہیں ایک چین اور دورسرا یورپ چینی ماڈل کو اپنا کر ہی اس بیماری سے لڑ اجاسکتا ہے. جنہوں نے مکمل لاک ڈاؤن کر کے اس اس مرض کو شکست دی ، انہوں نے اتحاد اور عزم سے 73 دن تک ایک قوم کی طرح اس کے خلا ف لڑا. اس سختی پر اگرچہ چینی حکومت پر تنقید بھی ہوتی رہی کہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہور ہی ہے لیکن چینی صدر نے کہا ہمارے لیے انسانی جان سے بڑھ کرکوئی حق نہیں‌ ہے پہلے جان بچا لیں پھر حقوق بھی دیکھ لیں‌ گے . پھر دنیا نے اسی چین کی تعریف اورتحسین کی جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا. ہمارا حال یہ ہے کہ ہم میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں اور اقدام کرنے سے قاصر ہیں. جبکہ دوسری جانب یورپ نے ضرورت سے زیادہ لاپراوہی کا مظاہرہ کیا اور اسے معمول کا نزلہ زکام قرار دیا . جس کے بعد اب ان کا حال دنیا کے سامنے ہے.
    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری حکومت اور عوام کو بھی چینی ماڈل کو اپناتے ہوئے پوری احتیاط کرنی چاہیے . گھروں سے باہر نہ نکلیں. کیوں کہ اس بیماری کا علاج دریافت نہیں‌ہوا بس قرنطینہ ہیں حل ہے اس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اتحاد کا مظاہر کریں جو کہ ہمار ا قومی سلوگن ہے.

  • یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری ریلیف شدہ  کیسا مضر صحت آٹا بیچا رہا، اہم رپورٹ

    یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری ریلیف شدہ کیسا مضر صحت آٹا بیچا رہا، اہم رپورٹ

    یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری ریلیف شدہ کیسا آٹا بیچا رہا، اہم رپورٹ
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :سرکاری آٹا کیسا ہے اوراس کے صحت پر کیا اثرات ہیں اس بارے پریشان کن انکشافات سامنے آگئے ہیں. رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے ننکانہ صاحب یوٹیلیٹی سٹور سے 20 کلو آٹے کی بوری خریدی اوراستعمال کرنے کے چند دن بعد سب گھر والوں کو معدے کا مسئلہ بن گیا . انہوں نےجب آٹے کو چیک کیا تو پتا چلا کہ اس آٹے میں ربڑ ہے ، اس ربڑ کا پتا اس طرح چلا کہ آٹے کو گوندنے کے بعد اس پر پانی بہایا گیا آٹا آٹا پانی میں بہہ گیا اور جو ربڑ تھی وہ باقی رہ گئی
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1248232547017990144?s=20
    یوں‌شہریوں کو سستے آٹے کے نام پر یہ کچھ کھلایا جارہا ہے . یہ آٹا نیو پنجاب فلور ملزلاہور تیار کر رہی ہے اوراس مضر صحت آٹے کو وزیر اعظم کے خصوصی پیکچ کے تحت بیچا رہا ہے . حکومت وقت اور ذمہ داران کواس کا جلد نوٹس لینا چاہیے اور جو لوگ اپنے مفاد کی خاطر لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کر رہے ہیں انہیں‌فوری طور پر عبرت کا نشان بنا نا چاہیے .

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا کیا افتتاح، کسانوں کے لئے کیا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا کیا افتتاح، کسانوں کے لئے کیا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا کیا افتتاح، کسانوں کے لئے کیا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیراعلیٰ پنجاب ‎سردار عثمان بزدار ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے گاؤں مٹواہ پہنچ گئے۔

    وزیراعلیٰ نے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کٹائی مہم 2020ء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے گندم کٹائی کے افتتاح کے بعد مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ وزیراعلیٰ نے روایتی انداز سے درانتی سے بھی گندم کاٹی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں برس 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کاشتکاروں سے 1400 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزراء تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کریں گے۔ گندم خریداری مہم کے دوران 15 بین الصوبائی داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پرائم منسٹر زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 300 ارب روپے کے پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں۔ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔رواں برس کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی 4 لاکھ بوریاں رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہیں۔ اگلی فصل کیلئے بیج کی 12 لاکھ بوریاں دیں گے۔فصل بیمہ سکیم کا دائرہ کار بڑھا کر اڑھائی لاکھ کاشتکاروں کی فصل کی انشورنس کی گئی ہے۔ پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے 52 لاکھ کاشتکاروں کو کھادوں کی خریداری پر ساڑھے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 28 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں 10 ہزار کھالوں کو پختہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب زرعی ترقی کیلئے مختلف سبزیوں، پھلوں اور اجناس کی 80 نئی اقسام متعارف کرا چکی ہے۔ غیر معیاری اور جعلی ادویات و کھادوں کے سدباب کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔ ای کریڈٹ سکیم کے تحت کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں۔ رواں سال ایک کروڑ 65 لاکھ زیر کاشت رقبے سے ایک کروڑ 90 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے

  • رانا ثناء اللہ ایک بار پھر موٹی عقل والے ثابت ہوئے، فیاض الحسن چوہان نے ایسا کیوں کہا؟

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھر موٹی عقل والے ثابت ہوئے، فیاض الحسن چوہان نے ایسا کیوں کہا؟

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھر موٹی عقل والے ثابت ہوئے، فیاض الحسن چوہان نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران پر فرانزک رپورٹ25 اپریل کو عوام کے سامنے لائی جائیگی،

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے بیان دیا کہ اب جہاز والا نہیں رہا حکومت جلدی چلی جائے گی، میں حیران ہوں کہ رانا ثنا اللہ ایک بار پھر موٹی عقل والے ثابت ہوئے ہیں،جہاز کی بنیاد پرحکومت بنتی تو شاہد خاقان عباسی کے پاس پوری ایئر لائن ہے،اس بنیاد پر ن لیگ کو دو کی بجائےتین تہائی اکثریت سے حکومت بنانی چاہیے تھی، حکومتیں پارٹی لیڈر کے وژن، سوچ اور جدوجہد سے بنتی ہیں،موجودہ حکومت عمران خان کے ویژن اور لازوال سوچ کی جدوجہد کے بعد بنی ہے، یہ حکومت وقت پورا کرے گی تمام اراکین اور اتحادی عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں.

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگی رہنما بغلیں بجانے کے بجائےاحتساب کیلئےتیار ہو جائیں،ن لیگ کے 2008 سے 2018 تک دور میں30000ارب کا قرضہ قوم پر مسلط کیا گیا،اس قرضے پر بنائےگئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جلد سامنے آرہی ہے،اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگی رہنما منہ چھپاتے پھریں گے،

     

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

  • کرونا بحران توقع کے برعکس تھا،محفوظ رہنے کا طریقہ ایک ہی ہے، گورنر پنجاب

    کرونا بحران توقع کے برعکس تھا،محفوظ رہنے کا طریقہ ایک ہی ہے، گورنر پنجاب

    کرونا بحران توقع کے برعکس تھا،محفوظ رہنے کا طریقہ ایک ہی ہے، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ میڈیا،ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے نے فرنٹ لائن پر کام کیا،کورونا متاثرین کےمددکرنے پر تاجر برادری نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مشکل وقت میں مدد کرنیوالوں اور مدد نہ کرنےوالوں کا پتا ہے،قانون نافذ کرنیوالے ادارے کورونا کیخلاف جنگ میں بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں،کورونا کیخلاف جنگ میں ریسکیو 1122کے رضاکاروں کا کردار قابل ستائش ہے،مخیر حضرات آگے بڑھیں اور کورونا کے متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سروس پنجاب کے بعد دوسرے صوبوں میں بھی پھیلائی جا رہی ہے ،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے۔ تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کرونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں، کرونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے.

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا بحران توقع کے برعکس تھا ، کئی طاقتور ملک مقابلہ نہیں کر پا رہے برطانیہ میں بھی کئی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے پاس ماسک تک نہیں عوام حفاظتی تدابیراپنا کر کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں

  • وفاق کے تعاون سے پنجاب میں کتنے لاکھ افراد کو ملے گی امداد؟

    وفاق کے تعاون سے پنجاب میں کتنے لاکھ افراد کو ملے گی امداد؟

    وفاق کے تعاون سے پنجاب میں کتنے لاکھ افراد کو ملے گی امداد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر پنجاب میں 69 لاکھ خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے مزدوروں کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا پنجاب میں 44 لاکھ افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت اور 25 لاکھ خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ افراد کو زکوۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

    چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 56 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی سکر وٹنی کا عمل تین روز میں مکمل ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔  آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مایوس اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے، کئی ماہ لندن بیٹھ کر مزے لوٹنے والوں کی زبان سے دکھی انسانیت کی بات کسی صورت نہیں جچتی۔ اپوزیشن جماعتیں کورونا وباء پر سیاست چمکانے سے گریز کریں

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2166 مریض ہیں جن میں سے 756 مریضوں کا تعلق زائرین، تبلیغی جماعت اور قیدیوں سے ہے،1416 دیگر شہری ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا کے مریضوں کے حوالہ سے اضلاع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کرونا کے 347، قصور میں 9، پنڈی میں 63، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 40، سیالکوٹ میں 19، نارووال میں 8، گجرات میں 98، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 4 ، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21 ، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3، رحیم یار خان میں 3، سرگودھا میں 7، میانوالی میں 10، بہاولنگر میں 9، بہاولپور میں 3، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، خوشاب، چکوال اور اٹک میں ایک ایک مریض ہے.

    میو ہسپتال میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا شکار 32 سالہ مریضہ دم توڑ گئی ہے۔ مریضہ پہلے ہی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی۔مریضہ کو تین اپریل کو میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریضہ کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا تھا کہ وہ گردوں کے ڈائیلسز نہیں کروانا چاہتی۔ سی ای او میو ہسپتال اسد اسلم کا کہنا ہے کہ مریضہ نے گردوں کا ڈائیلسز کروانے سے انکار کیا جو موت کا سبب بنی۔ حالیہ ہلاکت کے بعد میو ہسپتال میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے.

    سندھ حکومت کے تحت ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے حوالہ سے طریقہ کار جاری کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

  • بحریہ ٹاؤن کتنے کرونا مریض سامنے آنے کے بعد سیل کیا گیا؟ سینئر صحافی صابر شاہ نے کیے اہم انکشافات

    بحریہ ٹاؤن کتنے کرونا مریض سامنے آنے کے بعد سیل کیا گیا؟ سینئر صحافی صابر شاہ نے کیے اہم انکشافات

    بحریہ ٹاؤن کتنے کرونا مریض سامنے آنے کے بعد سیل کیا گیا؟ سینئر صحافی صابر شاہ نے کیے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں کرونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد بحریہ ٹاؤن کو سیل کر دیا گیا ہے.

    سینئر صحافی صابر شاہ نے یو ٹیوب پر ویڈیو میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کے بہت سارے گارڈز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے تو ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، آج بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ کرونا وائرس مین مبتلا ہو چکے ہیں جن کا تعلق بحریہ ٹاؤن سے ہے اور ان کے ٹیسٹ میں نے خود کروائے ہیں، کرونا کے ٹیسٹ کی قیمت 8 سے 9 ہزار ہے،میں نے اپنی اخلاقی ذمہ داری پوری کی اور ٹیسٹ خود کروائے،

    صابر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بحریہ ٹاؤن کو سیل کردیا ہے اور اس کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں 60 سے زیادہ کیسز سامنے آ گئے ہیں، یہ جو 60 لوگ ہیں ان میں سے 19 گارڈ ہیں جو ملک ریاض کے آس پاس ڈیوٹی کرتے تھے، 20 سے زیادہ گارڈز وہ ہیں جو بحریہ ٹاؤن میں ڈیوٹی کرتے ہیں، دیکھنے کی بات یہ ہے کہ ملک ریاض نے ان کے ٹیسٹ کروائے ہیں، آجکل پراپرٹی کا کام بھی ڈاؤن ہے اور وزیراعظم کے پیکج کے بعد اب ہو سکتا ہے کہ دوبارہ شروع ہو ، ایسے وقت میں ملک ریاض کا خود ٹیسٹ کروانا میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی لیکن آپ اندازہ کر سکتے ہیں اگر بحریہ ٹاؤن میں کرونا وائرس کے اتنے کیسز سامنے آ سکتے ہیں تو باقی لاہور اور پاکستان میں کرونا کے کیسز کا کیا حال ہو گا

    https://www.youtube.com/watch?v=_Gx0oLM5hqI&feature=youtu.be

    صابر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بحریہ ٹاؤن کی طرف جانے والے چوک کو سیل کر دیا ہے، مین نے پولیس سے کہا کہ اتنی لمبی لائنیں کیوں لگا رہے ہیں گرفتار کر لیں، لوگ دفتروں سے آ رہے ہیں اور کوئی ممانعت تو نہیں ہے،سبزی دال یا مرغی خرید کر لوگ واپس آ رہے ہیں اور آپ لوگوں کے انٹرویو کر رہے ہیں، یا تو پھر کرفیو لگا دیں ، گاڑیاں بند کر دیں جس پر پولیس والے نے کہا کہ افسران کا اوپر سے حکم ہے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے، میں نے کہ اگر لاک ڈاؤن کا مقصد عوام کو تکلیف دینا ہے تو اس کا عوام کو کیا فائدہ ہے ، سب کچھ بند کر دیں ، اگلے دو ماہ کے لئے کرفیو لگا دیں اگلے دو ہفتے میں کرونا لاہور میں بہت زیادہ پھیل رہا ہے، حکومت کو اس کا پتہ ہے، کل تک ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس پاکستان آ جائیں‌ گی، حکومت کا بھی کوئی قصور نہیں، عوام ہفتوں سے گھر میں بیٹھے ہیں ٹیسٹ زیادہ ہوں گے تو مریض بھی زیادہ آئیں گے،ان حالات میں پولیس کے لئے مسائل سامنے آ رہے ہیں، میں نے سی سی پی او لاہور سے کہا کہ لاہور میں ناکوں پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یا تو آپ لوگوں کو جانے ہی نہ دیں ، ڈبل مائنڈڈ چل رہا ہے،یا تو بالکل روک دیں یا پھر جانے دیں.اگر گاڑی سے اتریں تو دس بارہ لوگوں کا ہجوم آجاتا ہے، لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے ہم کہاں جا رہے ہیں، اگلے 15 دن کرونا کے حوالہ سے اہم ہیں،بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہیں، سڑکوں پر بندے بڑھتے جا رہے ہیں اس کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نوٹس لینا چاہئے، کرفیو لگا دیں لاک ڈاؤن والا ڈرامہ ختم کریں، اس میں غریب آدمی پس رہا ہے.

  • طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مزید کیا کہا؟

    طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مزید کیا کہا؟

    طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مزید کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم ایک پلان کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا لے کر گئے ۔ آسٹریلیا میں شکست کے بعد ہماری ٹیم ردھم میں آگئی ہے ۔

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اچھاپرفارم کرنا شروع کردیا ہے ۔اس وقت ہمارا ٹیم کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے ۔ موجودہ صورت حال بہت مشکل ہے ۔ دعا گو ہوں کہ جلد سے جلد اس صورت حال سے باہر نکلیں اور معاملات درست ہوں،پی ایس ایل میں کمنٹری کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔بہت سے لوگوں کو ملنے کا موقع ملا اور کافی کچھ سیکھاہے ۔ سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے میرا جو پہلے تھا وہی اب ہے ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ٹیسٹ فارمیٹ کے لئے کھلاڑی کی صلاحیت کوجانچنا مشکل ہوتا ہے.

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ جون تک وہ معاشی معاملات کو اسی طرح رکھیں گے ۔ معاشی صورت حال کو دیکھ کر پی سی بی جو بہترین فیصلہ کرے گا اس کو قبول کیا جائے گا۔اس وقت ساری دنیا مشکل صورت حال کا شکار ہے ۔ اس صورت حال میں سب لوگ ہی متاثر ہو رہے ہیں،محمد عامر اور وہاب ریاض کے جانے کے بعد آسٹریلیا میں مشکل ہوئی ۔شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس ، نسیم شاہ نے عمدہ کارکردگی دکھاکر خود کو منوایا ہے ۔ویڈیو لنک ٹیسٹ کا مرحلہ مشکل ہوگا۔ ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ کو لے کر کھلاڑی پرجوش ہیں۔ اس فٹنس ٹیسٹ ہمیں خود کو متحرک رکھنے کے لئے اہم موقع ہے

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ٹیسٹ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بن گیا ہے ۔ جو اہداف سیٹ کئے تھے ان کو حاصل کرنے کی طرف جارہے ہیں ۔کوشش ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن میں تسلسل کو برقرار رکھا جائے ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاوں کی پابندی کریں ۔ یہ لاک ڈاون ہماری بہتری کے لئے ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنا ہے،

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی۔ ہم اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں کہ خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں ۔ واپسی کے لئے ہم کوشش کریں گے کہ کچھ پریکٹس میچز ہوجائیں ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ یہ وقفہ کتنا طویل ہوگا۔

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لاہور پولیس نے کتنے مقدمات درج کئے؟ اعدادو شمار جاری

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لاہور پولیس نے کتنے مقدمات درج کئے؟ اعدادو شمار جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں‌ پر پولیس کی کاروائی جاری ہے

    لاہور پولیس نے لاک ڈاؤن کے حوالہ سے رپورٹ جاری کی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہر میں جزوی لاک ڈاون،دفعہ144 پر عملدرامد کروانے کے لئے پولیس اقدامات جاری ہیں.، ناکہ جات پر اب تک01 لاکھ 26ہزار932شہریوں کو روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ 01 لاکھ 18ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر1558ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 01 لاکھ07 ہزار847 وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 62385موٹر سائیکلز، 16574رکشوں،2787ٹیکسی،20286کاروں اور5815بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 4321گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔

    رائے بابر سعید کے مطابق 3734اشخاص سے سڑکوں پردوبارہ غیر ضروری طور پر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔ شب برات کے موقع پر کورونا وبا کے تناظر میں شہریوں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ جزوی لاک ڈاون کے دوران شہریوں نے دفعہ144 کی پابندی پر عملدرامد یقینی بنایا.

  • محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔

    محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔

    محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کی ایک ویڈیو باغی ٹی وی کو موصول ہوئی ہے جس میں وہ انکشاف کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر حامد بٹ کو نکالنے میں نہ انکا کردار ہے اور نہ وہ انکے واپس آنے میں رکاوٹ بنیں گے

    ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور پنجاب کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پنجاب کے 29 اضلاع میں‌ کرونا کے مریض ہیں ایسے میں لاہور کے ایک بڑے ہسپتال سروسز نے نہ صرف کرونا کے مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا بلکہ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے رہنما حامد بٹ کو نوکری سے نکال دیا گیا

    سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حامد بٹ کے خلاف ایف آئی آر میں بھی میں نہیں جا رہا،ابھی ابھی اٹھ کر گئے ہیں،اور ایف آئی آر کا کہا ہے، میں نے ایس پی کو کہا ہے کہ میں نے ایف آئی آر نہیں کروانی ،مجھے شرم آتی ہے، کہ میں اپنے ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر کرواؤں،میں وضو میں بیٹھا ہوں اور کہ رہا ہوں کہ اس میں میرا کوئی ہاتھ نہیں،

    سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید بھی انکشافات کئے ہیں وہ اس ویڈیو میں سنے جا سکتے ہیں.

    ھر جگہ نا انصافی کا نظام ھے،کورونا کی وباء میں جہاں پر طبی عملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر اپنے پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دے رھا تھا اپنی جانوں کی پرواہ کیۓ بغیر۔ساتھ ساتھ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے فلاحی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لے رھے تھے۔جسمیں اپنے طور پر PPE’s کا انتظام کرنا اور مستحق لوگوں میں راشن کا تقسیم کرنا شامل تھا۔ایسے نازک وقت میں جبکہ دشمن بھی دوست بن جایا کرتے ھیں ان حالات میں بھی ایک مذموم سازش کی گئی جسمیں کنسلٹنٹس کی نمائندہ جماعت کے سربراہ کو بلاوجہ نشانہ بنایا گیا اور ڈاکٹرز کو حکومت سے لڑانے کی کوشش کی گئی

    ایسے وقت میں جبکہ ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ھے یہ کام کسی ملک دشمن کا ھی ھو سکتا ھے۔ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے حالات کی سنگینی کو سمجھتے ھوۓ اپنے اوپر یہ جبر بھی برداشت کر لیا اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض اسی تندھی سے انجام دیتے رھے۔ھر چیز واضح ھو کر وقت کے ساتھ سامنے آ گئی۔سروسز ھسپتال میں کرونا کے مریضوں کو داخل کرنے سے مسلسل انکار کیا جاتا رھا حتی کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو مداخلت کر کے کورونا کے مریضوں کو سروسز ھسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز کے نہ چاھتے ھوئے بھی داخل کروایا۔

    اسوقت صورتحال یہ ھے کہ سربراہ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا اور ھزاروں کنسلٹنٹس کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے ۔ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی بھرپور اپیل کی ہے اور کہا ہے کہہ سچ تو سامنے آ ھی چکا ھے،ہمارا مطالبہ ہے کہ کہ سروسز ہسپتال کے پرنسپل محمود ایاز کے اس مشکوک کردار کو منظر عام پر لایا جائے.

    واضح رہے کہ ڈاکٹر حامد بٹ کی خدمات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    مریضوں کا علاج کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ نے بھی پیش کیا خراج تحسین

    قبل ازیں دو روز قبل سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نےمطالبہ کیا کہ معاملےکی انکوائری کی جائے، پیرامیڈیکل سٹاف اپنےمطالبات لے کرایم ایس کے پاس گئے تھے،پیرامیڈیکل سٹاف کا مطالبہ تھا کہ انہیں کورونا سے بچاوکے حوالے سے سامان دیا جائے،واقعہ والے روز ایم ایس سے ڈاکٹرحامد بٹ کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ایک واقعےکو وجہ بنا کر ایک بڑی تنظیم کے سربراہ کو ہسپتال سےنکال دیا گیا، ڈاکٹرحامد بٹ ہزاروں کنسلٹنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، ڈاکٹرحامد بٹ کے خلاف کارروائی سےکنسلٹنٹس کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، سروسز ہسپتال کرپشن میں نمبر ایک پر ہے، سروسز ہسپتال میں کرپشن کےمعاملات پرتحقیقات کی جائیں۔ اس واقعہ کی ساری فوٹیج نکالی جائے،72 گھنٹے میں ڈاکٹرحامد بٹ کےخلاف کارروائی واپس لی جائے،اگرمطالبہ نہ مانا گیا تو بھوک ہڑتال یا کام چھوڑ ہڑتال کی طرف جا سکتے ہیں.

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان