Baaghi TV

Category: لاہور

  • دنیا نیوز میں کرونا پھیل گیا۔ کتنے مریض سامنے آ گئے

    دنیا نیوز میں کرونا پھیل گیا۔ کتنے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں جہاں اضافہ ہو رہا ہے وہیں میڈیا ہاوسز میں بھی کرونا کے مریض بڑھ رہے ہیں

    لاہور میں دنیا نیوز کے ہیڈ آفس میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اب تک 34 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ دو روز جن ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے ان میں سے 13 کا ریزلٹ مثبت آیا جس کے بعد دنیا نیوز میں کرونا مریضوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سٹی 42 میں حفاظتی اقدامات کے باوجود کرونا پھیل گیا تھا جس کے بعد ہیڈ آفس بند کر دیا گیا اور ملازمین کو گھروں سے کام کی ہدایت دے دی گئی ۔ اے آر وائی اسلام آباد بیورو اور قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ملازمین میں کرونا کی تشخیص کے بعد دونوں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے

    اسلام آباد میں کرونا وائرس سے ایک سینئر صحافی کی موت بھی ہو چکی ہے جن کا تعلق اے پی پی سے تھا

  • بدقسمتی سے ملک میں یہ کام نہیں ہو رہا، گورنر پنجاب

    بدقسمتی سے ملک میں یہ کام نہیں ہو رہا، گورنر پنجاب

    بدقسمتی سے ملک میں یہ کام نہیں ہو رہا، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ یورپ میں کورونا سے کئی خاندان ہلاک ہو گئے ہیں

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں پینےکاصاف پانی فراہم کرنےکا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،کوروناکیخلاف جنگ صرف گھرپررہ کر ہی جیتی جاسکتی ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد کورونا پر قابو پالینا ہر گز نہیں لاک ڈاؤن میں نرمی معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے کی جا رہی ہے

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملکی سیاست میں متحد ہونے کارجحان نظرنہیں آ رہا،مستحقین کی مالی معاونت کیلیے حکومت نے اہم اقدام کیے ہیں،کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہے ،کورونا کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر سنجیدگی کی بجائے سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے،عوام بخوبی جانتےہیں کہ کون کیا کررہاہے،امدادی سرگرمیوں میں مخیرحضرات اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے،مشکل کی گھڑی میں قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، مستحق خاندانوں تک راشن پہنچا رہے ہیں.

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

  • بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    بزدار سرکار نے دی مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے

    ‏پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ‏محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نےمستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کا پیکیج تیار کر لیا

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

    غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

    آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ‏مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے ‏لاک ڈاؤن کے باعث دیگرطبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے ، فنکار ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مشکل حالات سے گزر رہا ہے‏مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہانہیں چھوڑیں گے

     

    اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

  • جنت اور جہنم کیسی اور اس کے حقدار کون لوگ، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن

    جنت اور جہنم کیسی اور اس کے حقدار کون لوگ، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن

    جنت اور جہنم کیسی اور اس کے حقدار کون لوگ، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن
    باغی ٹی وی : رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن میں‌آج گیارہویں پارے کی روشنی میں‌ اہم اہم نکات پر علمائے کرام نے گفتگو کی اس کے علاوہ جنت اور جہنم کے بارے میں تذکرہ ہوا .اس سلسے میں علامہ عبدالشکور حقانی صاحب نے بیان کرتےہوئے کہا کہ دسویں پارے سے شروع ہونے ولی سورۃ توبہ کا اگلا حصہ گیاریں پارے میں‌ ہے ، اس میں‌ اللہ تعالی نے غزوہ تبوک میں پیچھے رہ جانے والے منافقین کے بہانے بتائے ہیں.کہ وہ واپسی پر اللہ کے نبی کے سامنے اپنے اپنے بہانے اور عذر پیش کرنے لگے کہ ہم اس وجہ سے غزوہ میں شریک نہیں ہوسکے ، ہمارا یہ مسئلہ تھا، ہماری یہ مجبوری تھی جبکہ اللہ کو تو ان کی حقیقت کا علم ہے اور فرمایا کہ تم اپنے بہانے پیش نہ کرو، اللہ حقیقت کو اچھی طرح جانتا ہے. ، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو منافق لوگ ہیں وہ جب اللہ کے رستے میں مال خرچ کرتےہیں تو ریاء اور شہرت کو نیت میں رکھتے ہیں، جبکہ سچے مومن اپنے دل میں یہ جزبہ رکھتے ہیں کہ ان سے اللہ اور اس کے نبی راضٰی ہوجائیں. اور ان کو اللہ کو قرب بھی مل جائے ،
    اسی طرح علامہ حسنین رضا موسوی نے گیارے پارے کے نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سورہ براۃ میں منافقین کا تذکرہ ہے، پھر اللہ نے شہدا کی فضیلتیں بیان کی ہیں.اسی طرح حقیقی شہید میں نو خوبیاں‌پائی جاتی ہیں .
    وہ خوبیاں یہ ہیں، توبہ کرنے والے ، اللہ کی عبادت کرنے والے ، اللہ کے سامنے سجدہ کرنے والے . اللہ کی حمد بیان کرنے والے.، روزہ رکھنے والے ، رکوع کرنے والے ، نیک کاموں کا امر دینے والے اور برائی سے روکنےوالے ہیں. اس کے بعد سابقون الاولون ہیں،
    پھر یونس علیہ السلام کی واقعہ ہے کہ وہ کس طرح مچھلی کے پیٹ میں گئے ، اورپھر ان کو اللہ نے ان اندھیروں اور مشکلات سے نکالا. اور یہ سب آیت کریمہ کے پڑھنے سے ہوا آج بھی ہم کبھی ایسی مشکل میں مبتلا ہیں، ایسے ہیں. لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین.پڑھ کر ایسے مواقع سے نکل سکتے ہیں.
    اسی طرح آگے سورۃ یونس میں توحید بیان ہوئی ، جنت اور جہنم کا تذکرہ ہے . اسی طرح مشرکین سے سوالات کیے گئے ہیں کہ بتاؤ کہ آسمان سے رزق کون دیتا ہے . یقنیا یہ سوالات اس لیے تھے کہ اس کا جواب یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ ، پھر جب سب رزق اللہ دیتا ہے تو وہ بتوں کی عبادت کیوں کرتے ہیں.
    اسی طرح جو پہلے امتوں پر جو عزاب آئے اس کے حالات ہیں ، کہ انہوں کا کلمہ پڑھنا فائدہ نہ دے سکا کیوں کہ وہ عزاب دیکھ کر کلمہ پڑھتے تھے. کلمہ پڑھنے کا فائدہ تب ہی ہے جب وہ عزاب کے دیکھنے سے پہلے پہلے کلمہ پڑھیں، اسی طرح فرعون کا ذکر بھی ہے کہ جب وہ ڈوب رہا تھا تو اس نے کہا کہ میں اب توبہ کرتا ہوں ، میں موسیٰ اور ہارون علیہ السلام کے رب پر ایمان لاتا ہوں.، لیکن اس کا اس وقت یہ سب کرنا کسی فائدے والا نہ تھا
    اسی طرح جہنم کی وادیوں کے طبقات اور اس میں جانے والے ، بے نمازی ہیں، ظالم ہیں. لوگوں کو حق کھانے والے ہیں. اسی طرح دوسرے لوگ ہیں. جو اللہ کی نا فرمانی کرتے ہیں.
    اسی طرح ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ جنت میں عبادت ہوگی کیا ، توا س کے جواب میں کہا گیا کہ عبادت جنت میں لازم نہیں ہے . ہاں کوئی اگر لزت کے لیے کرنا چاہیے تو اس کو اجازت ہو گی ، اسی طرح جو کسی طرح نعمت کو حاصل کرنا چاہے گا.، تو وہ اس کی خواہش کرے گا. اسے فورا مل جائے گی، لیکن اس میں‌ جنت کے حصول کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت لازمی ہے . ،جہنم ایسی بھیانک اور وحشت ناک جگہ ہے جس ہر روز اور نماز میں پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا . اللہ کے نافرمان اور اس کے احکام کو پس پشت ڈالنے والے اس میں جائیں گے. جنت ایسی اللہ کی طرف سے نعمت ہے کہ اس بارےمیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں‌ ہے . کسی دل میں اس کا کھٹکا پیدا نہیں‌ ہوا ہے، اور کسی کان نے اس کے بارے سنا نہیں‌ ہے اس قدر نایاب اور قیمتی ہے . جو اللہ اپنے نیک اور متقی بندوں کو دے گا.

  • ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی، تاجروں نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی، تاجروں نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی، تاجروں نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برانڈرتھ روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز لاہور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برانڈرتھ روڈ کے دکانداروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔حالات بہت خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں برانڈرتھ روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے یہ مطالبہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشنز کے سرپرست اعلیٰ حافظ کاشف حفیظ ،شیخ فیاض احمد،شیخ سرفراز احمد ،شیخ جنید اللہ،شیخ علی حفیظ،شیخ علی افضل اور شیخ اکرام الٰہی سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی عالمی وبائی مرض کورونا سے متاثر ہے۔اس صورتحال میں حکومت نے لاک ڈاﺅن کا جو فیصلہ کیا اس سے کاروباری اور مزدور طبقے پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیںاور صورتحال دن بدن انتہائی مخدوش ہوتی جا رہی ہے۔کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے سے گھروں میں چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ صورتحال مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔چند روز قبل حکومت نے آن لائن کاروبار کی اجازت دی جبکہ تعمیراتی انڈسٹری کو کھولنے کی بھی اجازت دی گئی۔اس سے وابسطہ متعدد دکانوں کو کھول دیا گیا۔تاہم اس صورتحال میں برانڈرتھ روڈ کے ہزاروں دوکانداروں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

    تاجر رہنماؤن کا کہنا تھا کہ حکومتی واضح احکامات کے باوجودآن لائن کاروبار بھی نہیں کرنے دیا جا رہا ۔حالانکہ برانڈرتھ روڈ مارکیٹ میں کنسٹرکشن ،زراعت،سینٹری سمیت دیگر آلات کی ہزاروں دوکانیں موجود ہیں جنہیں آن لائن کاروبار بھی نہیں کرنے دیا جا رہا۔مین برانڈرتھ روڈ کو چوک دالگراں سے کراﺅن اڈا تک بیرئیر لگا کر مکمل طور پر بند کر رکھا ہوا ہے۔ہمیں گوداموں سے اشیاء نکالنے کی بھی اجازت نہیں۔آن لائن آرڈر ملنے کے بعد گوداموں سے سامان نکال کر کارگو کرنے کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے۔یہ صورتحال ہم سب کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔جس سے لاکھوں افراد بے روزگاری کا شکار ہیں۔

    تاجر رہنماؤن نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برانڈرتھ روڈ کے تاجروں کیساتھ سوتیلی ماﺅں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ اگر برانڈرتھ روڈ کے دکانداروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے تو ہم حکومت کے ایس او پیز کی مکمل پاسداری کریں گے۔خدارا ہماری حالتوں پر رحم کھایا جائے۔برانڈرتھ روڈ سے وابسطہ دکانداروں اور مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے۔لہذا حکومت سنجیدگی سے اس صورتحال کا جائزہ لے اور ہمیں کاروبار کی اجازت دی جائے۔

  • نیب لاہور آفس میں آتشزدگی،ریکارڈ جل گیا یا محفوظ رہا؟ نیب نے بتا دیا

    نیب لاہور آفس میں آتشزدگی،ریکارڈ جل گیا یا محفوظ رہا؟ نیب نے بتا دیا

    نیب لاہور آفس میں آتشزدگی،ریکارڈ جل گیا یا محفوظ رہا؟ نیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب آفس لاہور کے ایک کمرہ میں شارٹ سرکٹ کیوجہ سے معمولی نوعیت کی آگ لگنے کا واقع پیش آیا جسے ڈیوٹی پر موجود عملہ کیجانب سے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو مدد کیلئے طلب کر لیا گیا تاہم ریسکیو 1122 کیجانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پالیا گیا،

    کمرہ میں موجود فرنیچر میں ایک ٹیبل، کرسی اور صوفہ آگ کی زد میں آئے۔۔ اس موقع پر نیب کیجانب سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ تفتیشی مقدمات کا مکمل ریکارڈ الگ اور محفوظ مقام پر ہونے کی وجہ سے کسی بھی نوعیت کے نقصان سے بلکل محفوظ رہا ہے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    اس حوالے سے ادارہ کسی بھی قسم کے خدشات کی نفی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے کہ نیب میں 24 گھنٹے سیکورٹی کا معقول انتظام موجود ہے اور نیب میں موجود تمام ریکارڈ و دیگر کی حفاظت کیلئے خاطر خواہ انتظامات بھی کر رکھے ہیں تاکہ کسی بھی نوعیت کے ممکنہ حادثہ سے بچائو کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا سکیں

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

  • لاہور ہائی کورٹ کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہائی کورٹ میں اب کیا ہو گا؟

    لاہور ہائی کورٹ کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہائی کورٹ میں اب کیا ہو گا؟

    لاہور ہائی کورٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ کی ڈائری برانچ سیل کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں کمپیوٹرائزڈ طریقہ سے کیسز کی دائر بند کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں کل سے مینیول طریقہ سے کیسز دائر ہونگے۔ متاثرہ اہلکار چیف جسٹس قاسم خان کے عملہ کے ساتھ بھی فرائض سر انجام دیتا رہا۔ چیف جسٹس قاسم خان کا اپنے تمام عملہ کو ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان ،سئینر ترین جج جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس علی باقر نجفی کی عدالتوں میں کل ڈس انفیکشن سپرے کروایا جائے گا۔ چیف جسٹس قاسم خان کل کیمپ آفس میں فرائض سر انجام دیں گے۔ باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد عملے کے تمام لوگوں کا ٹیسٹ کر لیا جائے گا۔

  • گیارویں روزے کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست دیکھئے باغی ٹی وی پر

    گیارویں روزے کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست دیکھئے باغی ٹی وی پر

    11- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پرپاکستان سمیت دنیا بھرمیں دکھائی جاری ہیں
    باغی ٹی وی 11- رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،
    تراویح سننے کے لیے یہاں کلک کریں

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج دسویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • کورونا وائرس سے کتنے لاکھ ادارے بند، کتنے کروڑ افراد بے روزگار ہوئے، بتایا اعظم چوہدری نے

    کورونا وائرس سے کتنے لاکھ ادارے بند،ایک کروڑ80لاکھ بے روزگار ہونا تشویشناک ہے،اعظم چوہدری

    باغی ٹی وی :  چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن  لاہورا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی موثر اقدامات کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اثرات دیگر ممالک سے کم ہیں لیکن اگر لاک ڈاؤن اور کاروباری و تجارتی سرگرمیوں پر پابندی نہ اٹھائی گئی تو وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے اپنی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے10لاکھ ادارے بند ہوجائیں جس کے باعث ایک کروڑ 80لاکھ افراد بے روزگارہونا تشویشناک امر ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بے روزگاری،غربت،بھوک کا عفریت حکومتی تمام اقدامات کو لے ڈوبے گا۔

    حکومت نے لاک ڈاؤن نہ کھولا تو 2سے 7کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتے ہیں۔معاشی بندش کورونا سے زیادہ مہلک ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم  کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک گذر رہا ہے عید کی آمدآمد ہے لیکن مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند ہونے سے صنعتکاروں اور تجارتی مارکیٹوں میں تاجروں کو اربوں روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بند کاروبار پر کرایے،ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ بلوں کی ادائیگی بڑا مسئلہ ہے کچھ مارکیٹوں میں پورے سال کے کاروبار کی  رکی ہوئی سالانہ ادائیگی عید سے قبل ہوتی ہے لیکن مارکیٹیں بند ہونے سے یہ نقصان کاروباری سرگرمیاں تباہ کردے گااس لیے فی الفور صنعتی و کاروباری ادارے کھولے جائیں تاکہ معاشی سرگرمیاں شروع ہوسکے اور بے روزگاری کے عفریت کا خاتمہ ہو۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرونا کے پیش نظر کیسے ہوگا،ایس اوپیز تیار

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرونا کے پیش نظر کیسے ہوگا،ایس اوپیز تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کرونا کے پیش نظر کیسے ہوگا،ایس اوپیز تیار کر لی گئیں

    ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر قانون راجہ بشارت، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت بزنس ایڈوائرری کمیٹی کے دیگر ارکان اجلاس میں شریک ہوئےاجلاس میں مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خاں،ملک ندیم کامران،طاہر خلیل سندھو اور ذیشان رفیق شریک ہوئے، پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی اور تحریک انصاف کے عباس شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی

    بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے لئے ایس او پیز طے کیے، حکومت اور اپوزیشن کے زیادہ سے زیادہ 100 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے ، حکومت کے 52 جبکہ اپوزیشن کے 48 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے ، کورم کی نشاندہی نہیں ہوگی،پنجاب اسمبلی کااجلاس چار دن جاری رہے گا

    پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شرکت کرنے والے اپنیارکان کی لسٹ پانچ مئی تک دیں گے ، لسٹ والے ارکان اسمبلی ہی صرف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، کوئی رکن اپنے ساتھ سٹاف یا مہمان نہیں لاسکے گا ، وزرا کو بھی صرف اسٹاف کاایک رکن ساتھ لانے کی اجازت ہوگی تمام ارکان اسمبلی اورسٹاف ماسک، گلوز کا استمعال کریں گے

    اجلاس سے قبل ارکان اسمبلی کو اپنے کرونا ٹیسٹ کروانے کا بھی مشورہ دیدیا گیا ، تمام ارکان اسمبلی اوراسٹاف کا جراثیم کش گیٹ سے گزر کر اسمبلی آنا لازم ہوگا . ٹمپریچر گن سے ہر رکن کا ٹمپریچر چیک کیاجائے گا،پریس گیلری کے ارکان کا بھی داخلہ محدود ہوگا

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کو طلب کیا گیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن ،پھر بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب