Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنر پنجاب کی درخواست پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کا بڑا اعلان

    گورنر پنجاب کی درخواست پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کا بڑا اعلان

    گورنر پنجاب کی درخواست پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب کی درخواست پر چینی یونیورسٹی نے لاہور میں اسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا

    گور نرپنجاب ،چینی قونصل جنرل ،وی سی یو ایچ ایس اور چینی یونیورسٹی کے در میان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ چینی یونیورسٹی پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کی کٹس ، ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر ےگی،چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتہ لاہور آئےگاپاک چینی دوستی پوری دنیا کیلئے مثال ہے چینی تعاون پر ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں ،

     

    قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے

    گزشتہ روز کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان بھی کیا تھا،چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا, پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں‌ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے

  • ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں خدمات سر انجام دینے والے کتنے ڈاکٹروں میں کرونا کی تشخیص ہو گئی؟

    ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں خدمات سر انجام دینے والے کتنے ڈاکٹروں میں کرونا کی تشخیص ہو گئی؟

    ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں خدمات سر انجام دینے والے کتنے ڈاکٹروں میں کرونا کی تشخیص ہو گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں پر کام کرنے والے 2 ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں 2ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق یرہ غازی خان قرنطینہ میں کام کرنے والےڈاکٹراسامہ کورونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں،آئیسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ڈاکٹر صبا میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے.

    ترجمان کے مطابق دونوں ڈاکٹرز خطرے سے باہر ہیں، طبیعت زیادہ خراب نہیں، دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے،

    قبل ازیں 3 روز قبل سندھ کے علاقے سکھر میں بھی ایک ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی،ڈاکٹر زین العابدین سکھر میں زائرین کے علاج پر مامور تھے کہ ٹیسٹ کروانے پر ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے اس سے قبل گلگت میں ایک ڈاکٹر کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار چکا ہے

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ پنجاب میں 408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں 207، ملتان کے قرنطینہ میں 19، لاہور میں 103، گجرات میں 22، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 14، ملتان ، فیصل آباد ، منڈی بہائوالدین میں3، 3، میانوالی میں 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، سرگودھا، اٹک اور بہاولنگر میں ایک، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں آج بھی بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن بھی معطل ہے، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • پنجاب میں کرونا سے ہلاکتیں 3 ہو گئیں

    پنجاب میں کرونا سے ہلاکتیں 3 ہو گئیں

    پنجاب میں کرونا سے ہلاکتیں 3 ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 1235 مریض ہو چکے ہیں، 9ویں شخص کی ہلاکت لاہور میں ہوئی جس کے بعد لاہور میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہو گئی ہیں، اس سے قبل لاہور میں ایک شخص کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ ایک راولپنڈی میں ہلاک ہوا تھا ،پنجاب میں ہلاکتیں 3 ہو چکی ہیں

    لاہور میں دوسری ہلاکت 75 سالہ شخص کی ہوئی جو ٹاؤن شپ کا رہنے والا تھا،اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، پاکستان میں کرونا وائرس سے سندھ ، بلوچستان، گلگت بلتستان میں ایک ایک، خیبر پختونخواہ میں 3 اور پنجاب میں دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ پنجاب میں 408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں 207، ملتان کے قرنطینہ میں 19، لاہور میں 103، گجرات میں 22، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 14، ملتان ، فیصل آباد ، منڈی بہائوالدین میں3، 3، میانوالی میں 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، سرگودھا، اٹک اور بہاولنگر میں ایک، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں آج بھی بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن بھی معطل ہے، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ انسانی جان کو بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں،لوگوں کی حفاظت کے لیے سندھ حکومت نے فیصلے کیے ہیں، حکومت یہ نہیں چاہتی تھی کہ مساجد بند ہوجائیں ،مساجدمیں نماز کیلئے جماعت 4سے5افرادپرمشتمل ہوگی ،یورپی ممالک نے شروع میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مساجد بند نہیں ہوں گی، جماعت کی تعداد کم کی جائے گی،بیمار اور بزرگ افراد نماز کے لیے مسجد نہ آئیں، سب سے درخواست کرتا ہوں کہ گھروں میں بیٹھیں، اس مشکل وقت میں اللہ کو راضی کرنے کی ضرورت ہے،عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ سندھ حکومت کے فیصلے کو تسلیم کریں،

    علامہ طاہر اشرفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ڈاکٹر کو سلیوٹ کر رہے ہیں ،ساتھ میں انہوں نے پیغام لکھا کہ جب قوم كى خدمت كر رهےهو. تو باپ اپنى بيٹى كو پيارسلام كى صورت مين كر سكتا هے تمام ڈاكٹرز نرسيز اور طبى عمله كو همارا سلام

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کو گھر کے اندر رہنے اور گھر میں نماز پڑھنے سے متعلق مشورہ اور آگاہی فراہم کریں جس سے بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کر سکیں گے۔ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ سندھ حکومت نے پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے کیا۔ نماز کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہے

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

  • جماعت اسلامی کی جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد  ” یوم استغفار ” کی اپیل

    جماعت اسلامی کی جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل

    لاہور:جماعت اسلامی کی جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل ،اطلاعات کےمطابق امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد کی شہر بھر میں جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد ” یوم استغفار ” کی اپیل، توبہ استغفار اور خصوصی دعاکی جائے،

    جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ادارے کو اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی کے 30 سے زائد ریلیف کیمپوں میں کورونا وبا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے مستحق متاثرین کو راشن کی فراہمی شروع کردی ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد. جماعت اسلامی کے کارکنان شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کر رہے ہیں.

    ذکراللہ مجاہد. کورونا وبا سےنجات کیلئے اجتماعی توبہ، استغفاراور حفاظتی تدابیر کر کے ہی بچا جا سکتا ہے ذکراللہ مجاہد . وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کے ثمرات ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دیہاڑی دار اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور. حکومت کی جانب سے شدید معاشی بحران میں شرح سود کو ڈبل فگر میں رکھنا اقتصادی خودکشی کے مترادف ہے۔

    لاک ڈاؤن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے تناسب سے معمولی کمی کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ ذکراللہ مجاہد. سیاسی پارٹیوں کو اختلافات ایک طرف رکھ کر ملک و قوم کے مفادات میں فیصلے کرتے ہوئے خدمت خلق اور نظام مصطفیﷺ کی طرف پلٹنا ہوگا۔

  • پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز، تعداد 335 تک جاپہنچی

    پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز، تعداد 335 تک جاپہنچی

    پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز، تعداد 335 تک جاپہنچی
    باغی ٹی وی پنجاب میں کورونا وائرس کے 12 نئے کیس سامنے آگئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 335 ہوگئی لاہور میں کورونا کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے، لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہوگئی ملتان میں 8 مزید زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے . صوبے میں کورونا سے متاثرہ زائرین کی تعداد 188 ہوگئی،بہاولنگر سے بھی کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے.

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 68 کورونا مریضوں کی ٹریول ہسٹری ہے،40 مریض تصدیق شدہ مریضوں سے متاثر ہوئے، 18 لوکل کیس ہیں، حکومت پنجاب اور شوکت خانم کی لیبارٹری میں اب تک 3031 ٹیسٹ کیے جاچکےہیں،

    واضح‌رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرنے کورونا سے متاثرہ افرادکے نئےاعدادوشمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 25 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 323،سندھ 417،خیبرپختونخوا میں 121 متاثرہ افراد ہیں،بلوچستان میں 131،گلگت بلتستان میں 81 اور آزادکشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے

    متاثرہ 21افرادصحت یاب ہوگئے ہیں،کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 5 مریض کی حالت تشویشناک ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹویٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 323 ہو گئی جن میں 176 زائرین بھی شامل ہیں۔ گجرات میں 21، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی 4، ملتان میں 4، فیصل آباد میں 2، منڈی بہاوالدین، نارووال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا

    شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا

    شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کردیا . اس سلسلے میں یہ تجاویز دی گئی ہیں.
    ٭ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے
    ٭ ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کرکے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں
    ٭ ڈاک خانے، این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بھی استعمال کیاجاسکتا ہے
    ٭ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لئے ریلوے فریٹ استعمال کیاجائے
    ٭ بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سبسڈیز کوجمع کرکے خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں
    ٭ یہ خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے
    ٭ مسلح افواج، رینجرز، پولیس، ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملہ اورعوامی خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں
    ٭ فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت یقینی بنائی جائے پوری قوم کی زندگی کی ضمانت ہے
    ٭ اشیاءکی فراہمی میں انہیں وائرس سے محفوظ بنانے کا خاص خیال رکھا جائے
    ٭ اس عمل میں نجی شعبے کی بھی مدد لی جاسکتی ہے، کاروپوریٹ سیکٹر مدد کرسکتا ہے
    ٭ ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مکمل لاک ڈاون ناگزیر ہے
    ٭ اسلام آ باد کے مضافاتی علاقے بارہ کہو ، شہرزاد ٹاون اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز پر افسوس ہے
    ٭ دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام متاثرین کو صحت کاملہ عطا فرمائے
    ٭ بارہ کہو میں غریب آبادیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
    ٭ بارہ کہو سے خوراک اور ادویات کی شہریوں کو عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیاجائے
    ٭ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد حکومت مزید لاک ڈاون کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے
    ٭ میونسپل عملے کے ذریعے تمام شہروں میں جراثیم کش سپرے کا سلسلہ فی الفور شروع کیاجائے
    ٭ حکومت چین سے درخواست کی جائے کہ شہروں میں جراثیم کش سپرے کرنے والی مشینری فراہم کرے
    ٭ حکومت کا معاشی پیکج ناکافی ہے اور نامکمل ہے، اپوزیشن کی جامع تجاویز کو شامل کیا جائے
    ٭ مشترکہ اپوزیشن کی منظور کردہ جامع قومی حکمت عملی کے نکات کو فی الفور حکومتی پالیسی میں شامل کئے جائیں
    ٭ پارلیمانی کمیٹی کو” پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی“ کا درجہ دے کر مستقل حیثیت دی جائے
    ٭ کمزوریوں کی نشاندہی اور تجاویز مرتب کرے تاکہ اصلاح احوال کا فوری اقدام ہوسکے
    ٭ یاد رکھنا ہوگا کہاس وقت حکومتی سطح پر ایک زرا سی غلطی کی قیمت پاکستانیوں کی قیمتی جان ہے
    ٭ ہم نے یہ نقصان ہونے سے بچانا ہے ، یہ ہی ہمارا قومی ہدف اور بنیادی نصب العین ہونا چاہئے
    ٭ قومی بقاءاور سلامتی کا معاملہ ہے اس لئے عقل کل ہونے کے خبط سے سب کو باہر آنا ہوگا
    ٭ صدق دل، ایمانداری، مشاورت اور تجربے سے کہتا ہوںہم سب مشاورت پر مبنی اقدامات سے قوم کو بچا سکتے ہیں
    ٭ کاندھے سے کاندھا ملا کر۔۔ مشاورت سے بہترین حل ڈھونڈ کر آگے بڑھا جائے
    ٭ فی الفور نیشنل ایکشن پلان مرتب کیاجائے، اپوزیشن کی نمائندگی کی حامل نیشنل ٹاسک فورس بنائی جائے
    ٭ صوبہ سندھ حکومت کا چارٹر آف ڈیمانڈز وفاق کو بھجوایا جائے، وفاق اس پر فوری عمل کرے
    ٭ مشترکہ مفادات کونسل کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلایا جائے، لوکل گورنمنٹ پنجاب کو فی الفور بحال کیاجائے
    ٭ حکومت ہر سطح پرطبی اور معاشی مینجمنٹ کو یقینی بنائے، پالیسی ریٹ کم ازکم 4 فیصد کم کیا جائے
    ٭ معیشت کے یکساں بڑے خطرے کو بھی ذہن میں رکھا جائے
    ٭ حکومت حالات کا تدبر ، دانائی اور ہمت وحوصلے سے مقابلہ کرے، غصے اور ردعمل سے نہیں

  • تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے عوام کوگھروں میں رہنے اور گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین کر دی

    تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے عوام کوگھروں میں رہنے اور گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین کر دی

    تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے عوام کوگھروں میں رہنے اور گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین کر دی

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے معاملے اور اس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے عوام سے گھروں میں رہنے اور گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین کر دی ہے۔

    علمائے کرام نے یہ اعلان گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کے بعد کیا۔ گورنر پنجاب سے تمام مکتبہ فکر کے 20 سے زائد علمائے کرام نے ملاقات کی تھی۔

    اجلاس کے بعد گورنر پنجاب اور علمائے کرام نے یک زبان ہو کر عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام گھروں میں رہیں، خود بھی نماز پڑھیں اور بچوں کو بھی نماز پڑھائیں۔

    مولانا طاہر اشرفی، پروفیسر ساجد میر، مفتی عاشق حسین، ڈاکٹر راغب نعیمی، مولانا حافظ عبدلرحیم اور دیگر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ نے عوام سے التماس کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو گھروں میں رہنا چاہیے۔

    علمائے کرام نے کہا کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ عوام گھروں میں رہنے کی تلقین پر عمل کریں اور گھروں میں رہ کر نماز پڑھیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنا اچھا فیصلہ ہے۔

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علمائے کا کردار خوش آئند ہے۔ ہم نے ہر پاکستانی کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھ کر کورونا سے بچانا ہے۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران پہلا احتجاج

    لاک ڈاؤن کے دوران پہلا احتجاج

    لاک ڈاؤن کے دوران پہلا احتجاج
    باغی ٹی وی :لاہور، لاک ڈاؤن کے دوران پہلا احتجاج ‘ ریلوے ملازمین نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر مظاہرہ کیا.سینکڑوں افراد کے جمع ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، ڈیوٹی پر آنے کو تیار ہیں ، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کئے جائیں ۔ ریلوے کیرج ورکشاپ ملازمین

    ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران پہلا احتجاج ، ریلوےکیرج ورکشاپ کے سینکڑوں بزرگ ملازمین احتجاج کرتے ہوئے ورکشاپ کے باہر جمع ، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بزرگ افراد اس وائرس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ۔
    تاہم وفاقی وزارت ریلوے کی جانب سے کیرج ورکشاپ کے ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب ریلوے ملازمین نے ورکشاپ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرا یا ہے۔ جہاں ملک بھر میں کسی ایک شخص کو بھی غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ۔
    ویہی بزرگ ریلوے ملازمین اپنے زندگیوں کی حفاظت کیلئے احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے ملازمین جن میں زیادہ تر تعداد بزرگ ملازمین کی ہے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔
    پولیس کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں تاہم اس احتجاج کو منتشر کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر آنے کو تیار ہیں وزارت ریلوے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کرے۔

  • کورونا وائرس کا خطرہ، ہائی کورٹ کا پنجاب بھر کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا حکم

    کورونا وائرس کا خطرہ، ہائی کورٹ کا پنجاب بھر کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا حکم

    کورونا وائرس کا خطرہ، پنجاب بھر کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا حکم

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے صوبے بھر کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

    مراسلہ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے متعلقہ سپرنٹنڈنٹس جیلز کو معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی جائے، متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں متعلقہ ٹرائل میں سماعت کیلئے مقرر کریں، 7 سال سے کم قید والے، کم عمر اور خواتین قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر منظور کی جائیں، 7 سال سے زائد قید والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں جیل سپرنٹنڈنٹس براہ راست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کریں۔
    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں، قیدیوں کی تعداد کم کرنا چاہتا ہوں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ قیدی معمولی کیس میں بند ہیں یا اپنی سزا پوری کرچکے ہیں، جو قیدی ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں ان کو رعایت دی جائے اور جو قیدی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں اور جرمانہ دینے کے قابل نہیں ہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔

    ادھر مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیدی، اس کا جرم، عمر و صحت سے متعلق فہرست بنا کر مجھے بھیجیں، میں پھر قانون کے حساب سے دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑ سکتے ہیں۔

    انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کی صحت سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو بہترین سہولیات دیں ، قیدیوں کو صفائی ستھرائی کے ساتھ رہنے کی ہدایت کریں۔
    وضح رہےکہ برطانوی جیل میں کورونا وائر س سے84سالہ قیدی ہلاک ہو گیا،برطانیہ میں 19 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے

    دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد22ہزار20ہوگئی،دنیابھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد4لاکھ 86 ہزار 702 ہوگئی ہے،24گھنٹوں کےدوران ایران میں 157 افراد جان کی بازی ہار گئے ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 234 ہو گئی ،