Baaghi TV

Category: لاہور

  • مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

    مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

    مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر احمد آباد میں غریبوں کو چھپانے کیلئے 12 ملین لاگت سے دیوار کھینچی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کو بھی چھپا کر امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری و دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے.

    سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور اہل جموں و کشمیر سفارتی محاذ پر درست سمت آگے بڑھ رہے ہیں ،اس وقت نہ پاکستان تنہا ہے نہ کشمیر ، بین الاقوامی سول سوسائٹی اٹھ کھڑی ہوئی ہے ، یقیناً فتح کشمیریوں کا مقدر بنے گی ، کشمیر میں 204 روز سے ظلم و ستم جاری ہے تاکہ کشمیریوں کے ذہن بدلے جائیں لیکن کشمیریوں نے بھی اس بات کی قسم کھائی ہے کہ وہ آزادی اور حق خود ارادیت لیکر رہیں گے.

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ رشتہ نہ ٹوٹنے والا ہے ، اس وقت عالمی میڈیا بھی کشمیر کے مسئلہ پر ساتھ دے رہا ہے، ملائیشیاءمیں پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کا گروپ بن رہا ہے ، اسی طرح برسلز،یورپی پارلیمنٹ ، واشنگٹن اور نیو یارک میں بھی حمایت جاری ہے ، صدر آزاد کشمیر نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ڈاکومنٹریز میں کشمیر کو خصوصی طور پر شامل کرے جبکہ اخبارات کے صفحہ اول پر کشمیر کو اہمیت دی جائے ،

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ثالثی کی پیشکش کی لیکن بعد میں ان کا لہجہ ٹھنڈا پڑ گیا ، پاکستان ثالثی کی پیشکش پر ہمہ وقت تیار ہے لیکن بھارت کبھی بھی کسی کی ثالثی ماننے کو تیار نہیں ،اگر امریکی صدر ہندوستان سے کوئی تجویز لاتے ہیں تو پاکستان کو بھی جموں و کشمیر کے لوگوں سے رجوع کرنا چاہئے ،

    ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

    ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

    ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں بھی کیا گیا،دہلی میں احتجاج کے دوران ہلاکتیں بھی ہوئیں اور 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے

    ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

     

  • وزیراعظم، وزیر قانون استعفیٰ دے کر قوم سے معافی مانگیں، رانا مشہور نے کیوں کیا مطالبہ؟

    وزیراعظم، وزیر قانون استعفیٰ دے کر قوم سے معافی مانگیں، رانا مشہور نے کیوں کیا مطالبہ؟

    وزیراعظم، وزیر قانون استعفیٰ دے کر قوم سے معافی مانگیں، رانا مشہور نے کیوں کیا مطالبہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ،تاخیری حربے خواجہ سعد رفیق اور حمزہ شہباز کے کیسز میں بھی کئے جارہے ہیں جو افسوسناک ہے

    رانا مشہور کا کہنا تھا کہ نیب کا زور گرفتاریوں پر ہوتا ہے وہ گرفتاریوں کے بعد عدالتوں کو کچھ نہیں دکھا سکتے،نیب کی حراست میں بے گناہ سیاسی قیدیوں کا کون ذمہ دار ہے ،صرف نیب اپوزیشن کے رہنمائوں کی زبان کو دبانے کےلئے استعمال کیاجارہاہے

    رانا مشہود نے مزید کہا کہ عمران خان بارہ موسموں کی بات کرتے ہیں ان کا ہر ماہ آٹا چوری چینی چوری ڈالر اکٹھے ،کسان کو بدحال اور ٹیکے لگا کر حوروں کا موسم نظر آتاہے ،عمران خان عوام پر رحم کھائیں تاریخی مہنگائی کا بم گرایا ہے جس کی واپسی نظر نہیں آرہی ،معیشت کاجو حال کر دیا ہے گلیوں چوکوں چوراہوں میں لوگ بددعائیں کررہے ہیں ،عمران خان نے عدم برداشت کی سیاست کو فروغ دیا

    رانا مشہود احمد نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل یونیورسٹی میں عمران خان نے طالب علم کی بات کا جواب نہیں دیا اور عدم برداشت کا مظاہرہ کیا ،عمران خان معاشرے کو ایسے جگہ لے آئے کہ لوگ سوچ رہے ہیں کل روٹی ملے گی یا نہیں ،آٹے کی کمیشن رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں میٹنگز میں کہتے جہانگیر ترین نے کچھ نہیں کیا آپکی اے ٹی ایم سے قوم خمیازہ بھگت رہی ہے،زمان پارک میں گھر پر بارہ کروڑ روپے لگایا گیا بتایا جائے کہاں سے پیسہ آیا ،رسیدیں دکھائیں اب آپ کی ہر چیز کی رسیدیں چیک ہوں گی

    رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ قوم کا ضمیر جگانے کی کوشش کررہے ہیں بے ضمیروں کو ہٹ کریں گے پھر دوسری بات کریں گے،اٹارنی جنرل خالد جاوید نے اچھا فیصلہ کیا کیس میں پیش نہیں ہوتا حکومت ججوں کی جاسوسی کررہی ہے یہی بات تو ہم چیختے ہیں ،حکومت پاکستان کےلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے عدلیہ کو سابق اٹارنی جنرل کا نوٹس لے کر وفاقی وزیر قانون اور وزیر اعظم کو استعفی دے دینا چاہئے ،اداروں میں مداخلت اور در اندازی کی جا رہی ہے وزیر اعظم کو استعفی دے کر قوم سے معافی مانگنی چاہئیے ،بلاول بھٹو نے جو بات کی پہلے وہ نوازشریف اور بے نظیربھٹو کےمیثاق جمہویت کو دیکھ لیں پھر بات کریں

  • نواز شریف بھی سیلکٹڈ، بلاول کے بیان پر حمزہ شہباز نے دیا رد عمل، کیا کہا؟

    نواز شریف بھی سیلکٹڈ، بلاول کے بیان پر حمزہ شہباز نے دیا رد عمل، کیا کہا؟

    نواز شریف بھی سیلکٹڈ، بلاول کے بیان پر حمزہ شہباز نے دیا رد عمل، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبا زنے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ نہ کرتے تو اچھا تھا،میاں نواز شریف علاج کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ان کی طبیعت سیریس خراب ہے جب آصف زرداری بیمار تھے میں ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرتا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت ۔عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں جو شائستگی کا سفر کیا تھا اس کو برقرار رہنا چاہیے اللہ تعالی سب کے والدین کو صحت عطا فرمائے نواز شریف کی اس ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں شہباز شریف نے کہا تھا میثاق معیشت کریں مہنگائی کی وجہ عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے.

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سیلکٹڈ تھے.

  • اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں 28 فروری تک توسیع کر دی ،عدالت ڈی جی ماحولیات اور ڈی جی پی ایچ اے کو 28 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ ایک طرف ملین درختوں کی بات کرتے ہیں، دوسری جانب لگے درخت کاٹ رہے ہیں، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ عام درخت تھے جو کاٹے گئے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اگر تیزی سے کوئی درخت اگے ہیں تو کیا اسے کاٹ دینا چاہیے، اب تو مشینیں ہیں جو درخت نکال کر کہیں اور لگا سکتی ہیں، لیسکو کے وکیل نے کہا کہ اگر حکم امتناعی ختم نہ کیا گیا تو لاہور لوڈشیڈنگ میں ڈوب جائے، حکم امتناعی برقرار رہنے سے اورنج لائن ٹرین بھی نہیں چل سکے گی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی چلنے چاہیئیں لیکن ماحولیاتی آلودگی کا بھی خیال رکھنا چاہئے،

    درخواست گزار نے کہا کہ 2013ء میں لاہور کینال سے ٹھوکر تک روڈ کو پارک کا درجہ دیا گیا ہے،2013ء کے قانون کے تحت لاہور کینال روڈ پر کسی درخت کو نہیں کاٹا جا سکتا، ہائی وولٹیج بجلی ٹرانسمیشن لائن کینسر کے امراض کا سبب بنتی ہیں، لیسکو بجلی کی تاریں بچھاتے وقت درختوں کو کاٹ رہا ہے،ساری دنیا میں ہائی وولٹیج تاریں زیر زمین بچھائی جاتی ہیں،لیسکو کو بجلی کی تاریں بچھاتے ہوئے درختوں کٹائی سے روکا جائے،عدالتی حکم کیخلاف درخت کاٹنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جائے،

  • عمران نیازی دماغ کی بجائے معیشت کیسے چلا رہے ہیں؟ شہباز شریف کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران نیازی دماغ کی بجائے معیشت کیسے چلا رہے ہیں؟ شہباز شریف کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران نیازی دماغ کی بجائے معیشت کیسے چلا رہے ہیں؟ شہباز شریف کا حیرت انگیز دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں ،ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے ،شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم، یہ ہے عمران کی فلاحی ریاست ؟

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ شہباز شریف لندن میں ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ علاج کے لئے گئے ہوئے ہیں، نواز شریف کا آج آپریشن متوقع ہے، شہباز شریف کے خلاف بھی پاکستان کی عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں لیکن وہ پاکستان واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف کی ن لیگی رہنماؤں کے بقول مارچ میں پاکستان واپسی متوقع ہے.

  • نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کس پراسرار شخص نے ملاقات کی اس حوالہ سے صحافی نے دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ایک پر اسرار شخص کی ملاقات ہوئی جس میں اس شخص نے اپنا آدھا چہرہ مفلر جبکہ باقی ٹوپی سے چھپا یا ہوا تھا، ملاقات کے بعد شہباز شریف نے پراسرار شخص کو ایون فیلڈ فلائیٹس کے پیچھے دروازے سے الوادع کیا،صحافیوں کے سوال پر اپوزیشن لیڈر نے کوئی جواب نہیں دیا..

    نواز شریف سے ملاقات کرنے والا یہ شخص کون تھا اس حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری ہیں تا ہم سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص پی آئی اے میں ملازم ہے اور اس بات کی تصدیق کرنے والوں میں اسکا ایک کولیگ بھی شامل ہے. پی آئی اے کے اس کپتان کا نام کیپٹن ہمایوں جمیل ہے .

    کیپٹن ہمایوں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیساتھ میریٹ ہوٹل ایجوئیر روڈ میں بیٹھے تھے اور باتوں باتوں میں میاں نواز شریف کی عیادت اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسکے بعد شہباز شریف نے بڑے بھائی سے فون پر رابطہ کیااور بتایا ہمایوں جمیل ملنا چاہتے ہیں ،میاں نواز شریف کو اطلاع دینے کے بعد شہباز شریف نے کیپٹن ہمایوں کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھایا اور ایون فیلڈ ہاؤس لے گئے .ملاقات کے بعد کیپٹن ہمایوں خود وہاں سے روانہ ہوۓ اور ایون فیلڈ سے باہر جانے کے اس دروازے کا انتخاب کیا جو پارک لین کی طرف کھلتاہے، کیپٹن ہمایوں اپنی سرکاری ملازمت کی وجہ سے میڈیا کے سامنےنہیں آنا چاہتے تھے

    واضح رہے کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے کے بعد پی آئی اے میں میرٹ کے خلاف جاتے ہوئے اپنے دوستوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے ایک چہیتے میٹرک پاس پائلٹ ہمایوں جمیل کو پی آئی اے کا نیا ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ آپریشن مقرر کر دیا تھا،کیپٹن ہمایوں پی آئی اے کے پائلٹ اور شریف فیملی کے پرانے دوست 2007 میں لندن سے جلاوطنی سے واپسی پر بھی اس پرواز کے کپتان تھے

    نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے پاکستان سے جانے والے لیگیوں کو دروازکے اندرنہ جانے دیا گا،پھریہ نامعلوم جانے والا کون ہے،ہلچل مچ گئی

  • خواجہ برادران کی پیشی، باہر 10 بندے بھی نہیں،راستے کیوں بند کئے؟ عدالت برہم

    خواجہ برادران کی پیشی، باہر 10 بندے بھی نہیں،راستے کیوں بند کئے؟ عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا،

    جیل حکام نے عدالت میں کہا کہ سعدرفیق کو اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ۔ایڈمن جج امیر محمد خان راستے بند کرنے پر برہم ہو گئے ،جج امیر محمد خان نے کہا کہ راستے کیوں بند کررکھے ہیں؟باہر 10 بندے بھی نہیں،

    عدالت نے کہا کہ راستے بند کرنے سے کتنے افراد متاثر ہوتے ہیں ،لگتا ہے عدالت نہیں بلکہ کسی اور مقصد کیلئے سکیورٹی لگا رکھی ہے ۔جج امیر محمد خان نے کہا کہ خواجہ برادران آتے ہیں تومیں ان سے پوچھتا ہوں ،میں صبح کا عدالت میں موجود ہوں۔

    خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو پیش کردیا گیا قیصر امین بٹ کو ایمبولینس پہ عدالت لایا گیا احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے

    عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے ملزمان خواجہ برادران کو 6 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے،

  • خاتون اول کے بیٹے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    خاتون اول کے بیٹے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    خاتون اول کے بیٹے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ابراہیم مانیکا سے 2 بھائیوں کی برآمدگی کی درخواست خارج کر دی

    عدالت نے دونوں بھائیوں کیخلاف امانت میں خیانت کامقدمہ درج ہونے پردرخواست خارج کی،جسٹس انوارالحق پنوں نے شہری حمد حسن کی درخواست پر سماعت کی،خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا طلبی پر عدالت میں پیش ہوئے

    شہری محمد حسن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا نے میرے بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوا لیا ہے۔

    درخواست کے مطابق احمد حسن اور اعجاز احمد کو گاڑی کے تنازعے پر پولیس کے ذریعے اٹھوایا گیا، ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ دے چکے لیکن وہ مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضہ کررہا ہے اور پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

    دوران سماعت پولیس نے جواب جمع کرایا کہ متعلقہ افراد کو کسی بھی کیس میں حراست میں نہیں لیا گیا۔

  • فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا

    فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا

    فیصل آباد:فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا ،اطلاعات کےمطابق محکمہ جنگلات فیصل آباد کے زیر اہتمام کینال ایکسپریس وے پر چک نمبر 155 رب پنواں میں وسیع شجرکاری کی گئی.

    باغی ٹی وی کےمطابق اس پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم میں‌اس وقت ضلع کے ڈی سی بہت متحرک ہیں ، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،شکیل شاہد نے افسران اورسکولوں کے طالب علموں کے ہمراہ پودے لگائے.محکمہ جنگلات کی اراضی پر بیک وقت2 ہزار پودے لگائے گئے.

    ڈپٹی کمشنر فیصل آباد. محمد علی نے اس موقع پر کہا کہ وسیع وعریض اراضی پر ایک لاکھ 60ہزار پودے لگائے جائیں گے.ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے. پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے.لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور ان کی نشوونما کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے.

    ٹن بلین ٹری منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویژن ہے.اس مہم میں‌ ارکان اسمبلی شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں شریک ہیں.ڈویژنل فاریسٹ آفیسرانوار الحق نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران ڈویژن بھر میں 14 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے.

  • گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    باغی ٹی وی :رائے ونڈ کے نواحی علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تین کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال بھجوایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں واقع جامعیہ مسجد یوسف برکت کے حجرے میں رات سے گیس لیکج ہو رہی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک شخص کو ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ پانچ افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اس واقعے کی وجہ میں ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کمرے کی لائٹ آن کرنے گیا جس پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکہ ہوا، مسجد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور 9 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔