Baaghi TV

Category: لاہور

  • اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کو جان بوجھ کرمارا گیا ، اہل خانہ کا دعویٰ

    اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کو جان بوجھ کرمارا گیا ، اہل خانہ کا دعویٰ

    لاہور:اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کو جان بوجھ کرمارا گیا ، اہل خانہ کا دعویٰ،اطلاعات کےمطابق اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ حرا عمر کی موت گردوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہوئی۔

    اہل خانہ کے مطابق 34 سالہ حرا عمر گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کے گردے کی پیوندکاری کے لیے آزاد کشمیر کے ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور وہ 3 ہفتے تک وہ نجی کلینک میں زیر علاج رہیں۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ آزاد کمشیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر 5 روز قبل لاہور کے نجی اسپتال لایا گیا جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

    حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی، کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے جن کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوگیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    لاہور کے نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق حرا عمر کو جب اسپتال لایاگیا، تب ہی ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ کامیڈین عمر شریف کو بیٹی کے انتقال کے حوالے سے نہیں بتایا گیا جبکہ انہوں نے بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔

  • حمزہ شہباز کے مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے تکبر اور غرور قرار دے دیا

    حمزہ شہباز کے مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے تکبر اور غرور قرار دے دیا

    حمزہ شہباز کے مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے تکبر اور غرور قرار دے دیا
    باغی ٹی وی: حمزہ شہباز کے اپنے چاہنے والے کے ساتھ مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے .ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے حزب اختلاف کے لیڈر حمزہ شہباز کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں‌ ایک نوجوان حمزہ شہباز سے مصافحہ کرتا ہے لیکن حمزہ شہباز جب ہاتھ ملاتے ہیں تو اپنے ہاتھ کو بالکل سیدھا اور سخت رکھتے ہیں.جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والوں نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ا س کو تکبر اور غرور سے تعبیر کیا ہے.


    https://vm.tiktok.com/qwFdGE/
    اس ویڈیو پر لوگوں نے کیا تبصرے کیے چند ایک ملاحظہ کیجیے

  • نواز شریف کے بھتیجے کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کے بھتیجے کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    نواز شریف کے بھتیجے کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی

    یوسف عباس کو عدالت نے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، یوسف عباس کو نیب نے گرفتار کیا تھا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    نواز شریف چوتھی اور پانچویں بار بھی وزیراعظم بنیں گے، داماد کی پیشنگوئی

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے تھے کہ بیمار ہو گئے اور لندن چلے گئے، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں،

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، ، خواجہ آصف ،میاں جاوید لطیف، امیر مقام، رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں

  • مریم نواز یہ ” کام” ضرور کریں گی، مریم نواز کے وکیل کے عدالت میں دلائل، سماعت ملتوی

    مریم نواز یہ ” کام” ضرور کریں گی، مریم نواز کے وکیل کے عدالت میں دلائل، سماعت ملتوی

    یقین دہانی کرواتے ہیں کہ مریم نواز یہ ” کام” ضرور کریں گی، مریم نواز کے وکیل کے عدالت میں دلائل، سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نوازشریف کی 24 فروری کو انجیوگرافی ہوگی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی جارہی ہیں، نوازشریف کی والدہ بھی لندن جاچکی ہیں، والد کی تیمارداری کے لیے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ نواز شریف کے ڈاکٹروں نے آپریشن کا کہا ہے ، مریم نواز اپنی والدہ کو بھی کھو چکی ہین. ہر قسم کی گارنٹی دیتے ہیں کہ مریم نواز واپس آ جائیں گی

    عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے نیب کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا.

    گزشتہ سماعت پر جسٹس طارق عباسی نے دوران سماعت استفسار کیا کہ مریم نواز کیوں ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں؟ جس پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کے والد بیمار ہیں تیمارداری کے لیے جانا چاہتی ہیں، عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو اٹینڈ کرنے والا کوئی نہیں؟ انکے رشتے دار برطانیہ میں موجود تو ہیں،

    تیسری درخواست میں مریم نواز نے کہا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے . نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں میں ان کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہذا میرا ان کے پاس موجود ہونا اشد ضروری ہے۔

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد والد کی تیمارداری کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

    اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی، بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں اسی لئے انہوں نے عدالت میں تیسری درخواست دائر کی ہے

  • بچہ بازیابی کیس، لاہور ہائیکورٹ  نے بڑا فیصلہ سنا دیا، آئی جی بارے فیصلہ محفوظ

    بچہ بازیابی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا، آئی جی بارے فیصلہ محفوظ

    بچہ بازیابی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا، آئی جی بارے فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچہ بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب کے بارے میں منفی ریمارکس ختم کرانے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست پر سماعت کی.

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئی جی پنجاب عدالتی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتے، عدالت کے طلب کرنے پر آئی جی پنجاب چھ فروری کو پندرہ منٹ میں ہائیکورٹ پہنچیے ،جسٹس طارق عباسی کے تحریری حکم میں دی گئی آبزرویشن حذف کی جائے ،

    پولیس نے عدالت میں بتایا کہ بچے کو راجن پور کچے کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا.باپ پولیس کے ڈر سے بچے کو لیکر روپوش ہوگیا تھا.عدالت نے استفسار کیا کہ بچے کا والد کہاں ہے جس پر پولیس نے کہا کہ اس پر ایف آئی آر درج ہے وہ جیل میں ہے.

    لاہور ہائی کورِٹ نے بچہ بازیابی کیس نمٹا دیا ،عدالتی حکم پر بچے کو بازیاب کروا کے پیش کر دیا گیا ،عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

    بچہ بازیاب نہ کروانے پر عدالت نے وزیراعلی پنجاب کو طلب کیا تھا ،عدالت نے کہا تھا کہ اگر بچہ بازیاب نہ ہوا تو وزیراعلی پیش ہو کر وضاحت دیں .

  • مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا کرنا ہو گا؟ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا تقریب سے خطاب

    مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا کرنا ہو گا؟ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا تقریب سے خطاب

    مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا کرنا ہو گا؟ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا تقریب سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لمز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کو سامنے رکھ کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے، نوجوانوں کا 21 ویں صدی میں‌یو این میں اہم کردار ادا ہو گا،

    سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی ، نوجوانوں کوجدید ٹیکنالوجی سے ہم اہنگ کرنا ہوگا،ان کی خواہش ہے کہ نوجوان آگے آکر دنیا کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ نوجوان ہمیشہ مثبت انقلاب لاتے ہیں۔ ہم ایک جدید دنیا میں رہتے ہیں جہاں کئی چیلنجز بھی ہیں

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن بھی بانی پاکستان کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ ایک جگہ امن کا مطلب ہر جگہ امن ہے۔ یو این کے جھنڈے تلے ایک سو ستاون پاکستانی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے جانیں قربان کیں۔ محفوظ اور پر امن دنیا کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔پاکستانیو ں کی صلاحیت اور قابلیت کا خود مشاہدہ کیا.

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، انتونیو گوتریس لاہور میں پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور گردوارہ کرتارپورکادورہ بھی کریں گے ، جہاں سکھ برادری سےملیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔

    گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے انتونیو گوتریس کےاعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی عشائیے کااہتمام کیا گیا ہے۔

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    صدر مملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،صدر مملکت نے کشمیر بارے کیا کہا؟

    اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں اقوام متحد ہ سیکرٹری جنرل نے کیا کشمیر بارے بڑا اعلان

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس لاہورپہنچ گے, جہاں ان کا استقبال صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کیا، اس موقع پر بچوں نے انہیں پھول بھی پیش کئے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مختلف تاریخی مقامات کادورہ بھی کریں گے,اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل آج منگل کو 4بجےبادشاہی مسجداورشاہی قلعےکادورہ کریں گے

     

     

  • کرپشن کے احتساب پر گورنر پنجاب نے کی دو ٹوک بات

    کرپشن کے احتساب پر گورنر پنجاب نے کی دو ٹوک بات

    کرپشن کے احتساب پر گورنر پنجاب نے کی دو ٹوک بات

    باغی ٹی وی :چوہدری محمدسرور گور نرپنجاب کی صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات ہوئی.صوبائی وزرء میاں اسلم اقبال ‘یاسمین راشد ‘سنٹر ل صدر تحر یک انصاف اعجاز چوہدری ان کےعلاوہ مشیر وزیر اعلی سلمان شاہ ‘ ندیم بارا ‘ عثما ن بسراء اور زبیر خان نیازی ملاقات میں شامل تھے. اس کے بعد چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کر پشن کی وجہ سے خطرے میں ہے .ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں. اپوزیشن کے خلاف ایک بھی کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایا ‘

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ماضی میں خود ایک دوسرے کے خلاف کیس بناتے رہے ہیں ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پرقومی خزانہ خالی کرتے رہے .22کر وڑ عوام کا فیصلہ ہے جنہوں نے کر پشن کی ہے انکا احتسا ب ضرور ہوگا .ہم ملک وقوم کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں . ہر شعبے میں انصاف و میرٹ حکومتی اولین ترجیح ہے.

  • زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کے واقعے نے سب کو پریشان کر دیا، اب حالات میں کنٹرول ہیں ، ہسپتال لائے جانے والے افراد کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، کیماڑی میں افواہیں پھیل گئیں کہ کرونا وائرس پھیل گیا، چین سے کوئی کینٹینر آیا، کسی نے کہا کوئی کیمیکل آیا، واقعہ کے بعد مساجد میں گھر چھوڑنے کے اعلان بھی کروائے گئے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بندرگارہ میں ہوا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی اس بات کی تردید کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر گیس کے پی ٹی سے خارج ہوتی تو وہاں لوگ کام نہ کر رہے ہوتے، صوبائی وزیر سعید غنی بھی ہلاکتوں کی تصدیق کر چکے ہیں،

    مبشر لقمان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ زہریلی گیس سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، چار افراد کی میتوں کی تدفین کر دی گئی، ایک کی لاش کو آبائی علاقے میں روانہ کر دیا گیا، اتنی اموات ہو رہی ہیں اور پھر بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا، گیس کہاں سے لیک ہوئی ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، زہریلی گیس سے فضا خراب ہوئی اور صبح تک اثر رہا ، کسٹم ہاؤس میں‌چار افراد بے ہوش ہوئے جس کے بعد کسٹم ہاؤس کو بند کر دیا گیا، کراچی کے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، پانچ روپے والا ماسک 10 روپے میں اور 30 والا 80 میں مل رہا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں واقعہ پیش آیا یہ بحری بندرگاہ ہے یہاں مال بردار جہاز آتے ہیں، اسکے آس پاس کئی گودام بھی موجود ہیں، بیشتر لوگوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا، گیس کہاں سے آئی یہ معمہ ہے، کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق نیوی حکام نے دورہ کیا اور نمونے حاصل کر لئے.

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو پریشانی اس بات سے ہے کہ چین میں آفت آئی ہوئی ہے ایک ماہ سے کرونا وائرس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں، بحرحال کراچی کے واقعے کا اس سے تعلق نہیں، افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لیکن حکومت کو چاہئے کہ پتہ لگائے کہ زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا، کراچی کے لوگ فون کر کے مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا علاقہ خالی کر دیں، حکام سے رابطے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن رابطہ نہیں ہو رہا.

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

     

  • پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں

    پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں

    پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی :پی ایس ایل فائیو کے افتتاح میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے 2 انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ڈھائی ہزار روپے مالیت والے ٹکٹ اب 15 سو روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژر نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔ترجمان کوریئر کمپنی کے مطابق کم قیمتوں کی حامل ٹکٹ خریدنے والے شہری افتتاحی تقریب دیکھنے کےاہل نہیں ہوں گے اور شہری سستی ٹکٹ خرید کر صرف افتتاحی میچ دیکھ سکیں گے۔شہری نجی کوریئرکمپنی کے ملک بھرمیں قائم فرانچائز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہو رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کا فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔
    واضح‌رہے کہ پی ایس ایل کی آمد آمد ہے . ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی افتتاحی تقریب 20 جنوری بروز جمعرات کی شام 6:45 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کُل 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

  • سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پہنچے لاہور، کس نے کیا استقبال؟ کیا ہونگی مصروفیات؟ جان کر ہوں حیران

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پہنچے لاہور، کس نے کیا استقبال؟ کیا ہونگی مصروفیات؟ جان کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس لاہورپہنچ گے, جہاں ان کا استقبال صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کیا، اس موقع پر بچوں نے انہیں پھول بھی پیش کئے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ مختلف تاریخی مقامات کادورہ بھی کریں گے

    https://twitter.com/Pid_Lahore/status/1229468220626739201

    اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل آج منگل کو 4بجےبادشاہی مسجداورشاہی قلعےکادورہ کریں گے,کل شام گورنرپنجاب کی جانب سے انتونیو گوتریس کےاعزازمیں عشائیہ دیاجائیگا،سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور میں تین روز قیام کریں گے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ڈی ایچ اے کنڈرگارڈن کی پولیومہم میں شرکت کرینگے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بذریعہ ہیلی کوپٹر کرتار پورجائیں گے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوشاہی قلعےکے شاہی کچن میں عشائیہ دیاجائےگا

    بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

    اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

    ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    صدر مملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،صدر مملکت نے کشمیر بارے کیا کہا؟

    اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں اقوام متحد ہ سیکرٹری جنرل نے کیا کشمیر بارے بڑا اعلان