Baaghi TV

Category: لاہور

  • نبیل اعوان کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی فوکل پرسن مقرر

    نبیل اعوان کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی فوکل پرسن مقرر

    نبیل اعوان کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی فوکل پرسن مقرر

    باغی ٹی وی :لاہور:صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان کو کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی فوکل پرسن مقرر کر دیاگیا ہے .صوبائی سیکرٹری میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کریں گے،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے .

    واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 33 کنفرم مریض ہیں۔ 20 زائرین، 6 لاہور، 5 ملتان، 2 گجرات کے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔اس وقت کل 24 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 254 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 33 مریض کنفرم ہوئے 197 مریضوں کو لیب ٹیسٹ کلئیر ہونے پر ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ 24 زیر نگرانی مشتبہ افراد کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔ ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • بازار سے نہیں‌ ملتے تو پریشان مت ہوں اب گھر میں ہینڈ سینی ٹائزر کریں تیار

    بازار سے نہیں‌ ملتے تو پریشان مت ہوں اب گھر میں ہینڈ سینی ٹائزر کریں تیار

    بازار سے نہیں‌ ملتے تو پریشان مت ہوں اب گھر میں ہینڈ سینی ٹائزر کریں تیار

    باغی ٹی وی : جب سے پاکستان میں کورونا وائرس کا حملہ تیز ہوا ہے ، تب سے ذخیرہ اندوزوں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والے سامان کو اتنہائی مہنگا کردیا ہے اب عام آدمی کی پہنچ سے ہی ہینڈ سینیٹائزرز دور ہو چکے ہیں. لیکن باغی کے قارئین پریشان مت ہوں یہ سینٹائزر آپ گھر بھی بنا سکتے ہیں اور اس پر کوئی اتنی زیادہ لاگت بھی نہیں آئے گی
    گھر میں سینی ٹائزر بنانے کےلیے آپ 50ملی لیٹر اسپرٹ(یہ آپ کو میڈیکل اسٹور سے مل جائے گی۔مجبوری میں ہارڈوئیر شاپ سے بھی لے سکتے ہیں لیکن اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی).
    10ملی لیٹر (یا دوچمچے) ایلوویرا جیل(کوار گندل کا گُودا)اس اسپرٹ میں مکس کرلیں اور تھوڑا پانی ملا لیں۔
    چاہیں تو خوشبو کے لئے گلاب/صندل یا کوئی بھی ایسنس ملا سکتے ہیں ۔
    ایلوویرا نہ ملے تو ایک ملی لیٹر ڈیٹول سلوشن ڈال کر مکس کرلیں۔
    آپ کا سینی ٹائزر تیار ہے۔تحریر:ڈاکٹر نسیم جاوید

  • "ڈان” کے غیرذمہ دارانہ انداز صحافت پر پنجاب حکومت کا نوٹس

    "ڈان” کے غیرذمہ دارانہ انداز صحافت پر پنجاب حکومت کا نوٹس

    "ڈان” کے بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ انداز صحافت پر پنجاب حکومت کا نوٹس

    باغی ٹی وی :پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے افوہوں اور بے بنیاد منفی خبروں‌ کے پھیلانے پر سخت نوٹس لیا ہے . پنجاب گورنمنٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ان حالات میں جبکہ قوم ایک آزمائش سے دو چار ہے تب غیر ذمہ دارانہ صحافت اور بے بنیاد خبروں کو پھیلانا انتہائی افسوسناک ہے.نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سے متعلق "ڈان ” کے آرٹیکل میں جو بیان اور سٹیٹمنٹ منسوب کیے گئے ہیں. وہ بالکل ردی ، گھٹیا ، بنے بنیاد اور جعلی ہے .. پنجاب گورنمنٹ اس پر رائٹر اور پبلشر کے خلاف لیگل ایکشن لینے جارہی ہے .

    ایسے غیر ذمہ دارانہ اور نان پروفیشنل رویے پر پنجاب حکومت اے پی این ایس اور دیگر ذمہ دار اٹھارٹی سے بھی دخواست کرتی ہے کہ وہ اس فعل کے خلاف سخت نوٹس لے . پنجاب حکومت مشکل اور آزمائس کے حالات میں ایسے کسی کے ذاتی ایجنڈے اور خواہشات کو مسلط کرنے کے اجازت نہیں دے گی.

    واضح‌رہے کہ روزنامہ ڈان کے مطابق عثمان بزدار کو کرونا پر بریفنگ دی گئی جس کے آخر میں انھوں نے سوال کیا "یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟

  • مریم نواز ٹویٹر پر متحرک، کس کے کہنے پر ٹویٹس کیں؟

    مریم نواز ٹویٹر پر متحرک، کس کے کہنے پر ٹویٹس کیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متحرک ہو گئیں

    مریم نواز نے آج ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے کرونا وائرس کا پھیلاو سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہےہر سطح پر اس سے لڑنے کی ضرورت ہے آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاط کرنا ہےطبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ سبحانہ وتعالی سے حفظ وامان کی دعا فرمائیں

    واضح رہے کہ مریم نواز جب سے جیل سے ضمانت پر رہا ہوئی تھیں تب سے انہوں نے ٹویٹر پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور کوئی ٹویٹ نہیں کی تھی تا ہم اب انہوں نے کرونا وائرس کے حوالہ سے ٹویٹ کی ہیں

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں جنہوں نے مجھے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے قوم کو آگاہی دوں

    واضح رہے کہ مریم نواز کو نیب نے گرفتار کر رکھا تھا وہ جیل میں تھیں تا ہم نواز شریف کی بیماری کے وقت عدالت نے مریم نواز کو ضمانت پر رہا کیا تھا.

    مریم نواز کے والد نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے ہیں جنکی ضمانت ختم ہو چکی ہے، حکومت نے برطانوی حکومت کو نواز شریف کی واپسی بارے لکھ دیا ہے، مریم نواز بھی والد کے پاس لندن جانا چاہتی ہے اس ضمن میں انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے

    گزشتہ سماعت پر جسٹس طارق عباسی نے دوران سماعت استفسار کیا کہ مریم نواز کیوں ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں؟ جس پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کے والد بیمار ہیں تیمارداری کے لیے جانا چاہتی ہیں، عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو اٹینڈ کرنے والا کوئی نہیں؟ انکے رشتے دار برطانیہ میں موجود تو ہیں،

    تیسری درخواست میں مریم نواز نے کہا کہ والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے . نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں میں ان کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہذا میرا ان کے پاس موجود ہونا اشد ضروری ہے۔

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد والد کی تیمارداری کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

    اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی، بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں اسی لئے انہوں نے عدالت میں تیسری درخواست دائر کی ہے

  • جیل سے رہائی کے بعد خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کیا بڑا اعلان، کہا بدلہ نہیں لیں گے لیکن یہ کام کرنا ہو گا

    جیل سے رہائی کے بعد خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کیا بڑا اعلان، کہا بدلہ نہیں لیں گے لیکن یہ کام کرنا ہو گا

    جیل سے رہائی کے بعد خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کیا بڑا اعلان، کہا بدلہ نہیں لیں گے لیکن یہ کام کرنا ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرا گون سیکنڈل کیس میں جیل سے رہا ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیادہ استقامت کے ساتھ نواز شریف اور اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں:

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اعتدال پسند جماعت ہے،پاکستان میں غربت میں اضافہ ہوا ہے،ہمیں کسی سے کوئی بدلہ نہیں لینا، میں تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ہم نے کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے روکا تھا.

    خواہجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ہماری آپ سےدشمنی نہیں ہے،عمران خان کی حکومت گرانےمیں کوئی دلچسپی نہیں،پاکستان بدلوں اورانتقام کامتحمل نہیں ہوسکتا،احدچیمہ 25ماہ سےکیمپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑا ہے،فواد حسن فواد کا جرم کیا تھا نیب اورپاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے،وقت آگیا ہےکہ پاکستان کی جمہوری قوتیں ایسے قوانین کوختم کریں،نیب کوختم ہونا ہو گا، ہمارے اورپیپلزپارٹی کےدورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،موجودہ حکومت کا دور سیاسی قیدیوں سےبھراپڑاہے،تحریک انصاف کامینڈیٹ جعلی ہے،پاکستان میں یرغمال جمہوریت کا سورج ضرور طلوع ہوگا جنہوں نے جھوٹے ووٹوں کو سپورٹ کیا وہ لوگ نادم ہوں گے انشاء اللہ

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    قبل ازیں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کوڈسٹرکٹ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا اس موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،کارکنان نے رہائی کے موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

  • کورونا کا خطرہ  وزیراعلیٰ آفس میں بڑی پابندی لگادی گئی

    کورونا کا خطرہ وزیراعلیٰ آفس میں بڑی پابندی لگادی گئی

    کورونا کا خطرہ وزیراعلی آفس میں بڑی پابندی لگادی گئی

    باغی ٹی وی :لاہور، کرونا وائرس کے خطرکے پیش نظر وزیراعلی آفس میں بلا اجازت داخلے پر آج سےمکمل پابندی لگا دی گئی .

    جی اوآرز میں وزرا،اراکین اسمبلی سمیت دیگر ملاقاتیوں کاداخلہ بند کردیا گیا.ایوان وزیراعلی سمیت دیگر دفاتر میں داخلے پیشگی اجازت لینا ہوگی،جی اوآرزکےرہائشی اور اجلاس کیلئے طلب افراد اور افسران مثتثنیٰ ہوں گے. سیکورٹی حکام کے مطابق ایم اینیز،ایم پی ایز کا داخلہ پروٹوکول اور سیکورٹی آفس کی اجازت سے مشروط ہوگا.
    واضح‌ رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

    باغی ٹی و ی: ترجمان پی سی بی کے مطابلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں.ملک میں تمام اسٹیڈیم بند کر دئیے گئے ہیں. قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت تمام سینٹرز بند کردیے گئے.کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں پر رہنے کی ہدایات کی ہیں..بورڈ ملازمین کو 24مارچ تک چھٹیاں ملیں ہیں.23 مارچ کو صورتحال کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا.

    واضح‌رہے کہ کرونا وائرس،تعلیمی ادارے، پارک، شادی ہالز، ہوٹلز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے سندھ کے مطالبے پر سندھ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ پنجاب سے کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نہیں جائے گی

    قبل ازیں سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔ صوبے بھر میں ریسٹورنٹ اور مالز بھی بند ہیں۔ ریسٹورنٹس صرف پارسل دے سکتے ہیں ، سندھ حکومت نے وفاق سے ٹرینیں بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،

    دوسری جانب ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 تک جاپہنچی جبکہ پاکستان میں کرونا سے 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مرنے والے افراد میں ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔

  • ڈمی اخبارات کے خلاف ایمرا کا کاروائی کا اعلان

    ڈمی اخبارات کے خلاف ایمرا کا کاروائی کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ صحافتی انڈسٹری کی بدنامی کا باعث بننے والے کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ افراد ہم سے رابط کرے

    ایمرا صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے علم میں مختلف علاقوں میں ڈمی اخبارات بنا کر لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں اور ڈمی اخبارات کے ذریعے جھوٹی درخواستیں دیکر سرکاری افسران و اہلکاروں اور کاروباری طبقے کو بلیک میل کررہے ہیں اور اس کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کی جارہی ہے اور بلیک میلرز عناصر صحافت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان ڈمی اخبارات میں عوامی تبصرہ ، کنگ نیوز ، قوت ، صدائے وطن ، تیز خبر ، بی بی سی ھیڈ لائن ،نیا بول ، ریپڈ، عوامی مطالبہ ، گفتار جہاں ،جہاں تاب جیسے بدنام زمانہ بلیک میلرز اخبارات شامل ہیں جن کے خلاف ہم نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مل کارروائی کا فیصلہ کیا اور ان بلیک میلرز عناصر سے تنگ سرکاری اہلکار و کاروباری طبقہ ہم سے رابط کرے ہم عدلیہ اور حکومت سے مل صحافت کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں اور وٹس ایپ اور فیس بک اخبارات کے خلاف ہماری اس مہم کا حصہ بنے شکریہ

  • ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے بعد سابق سینیٹر کی بہن میں کرونا وائرس کی تشخیص

    ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے بعد سابق سینیٹر کی بہن میں کرونا وائرس کی تشخیص

    ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے بعد سابق سینیٹر کی بہن میں کرونا وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر وقار گلزار کی بہن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    سابق سینیٹر کی ہمشیرہ میں کرونا وائرس کی تصدیق نجی لیبارٹری سے ہوئی ، جس کے بعد سابق سینیٹر کی ہمشیرہ کو میو اسپتال میں داخل کرلیا گیا،خاتون نے ایک روز قبل گلبرگ کے مشہور ریستوران میں کھانا کھایا تھا،ریستوران میں کھانے پر 50 سے زائد لوگ موجود تھے

    گلبرگ میں واقعہ گلزار ہاوس کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا،خاتون کے ساتھ موجود دوسرے افراد کے بھی ٹیسٹ کررہے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 8 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص کرونا سے متاثر ہے۔ سندھ بھر میں مریضوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر کمشنر کراچی نے وفاق سے ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر اور فیلڈ ہسپتال بنانے کی درخواست کر دی جس پر وفاقی حکومت نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں، آئسولیشن سینٹر بھی بنا دیا گیا۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

  • پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض ہیں؟ اعدادوشمار جاری

    پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض ہیں؟ اعدادوشمار جاری

    پنجاب میں کرونا کے کتنے مریض ہیں؟ اعدادوشمار جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کورونا مانیٹرنگ روم نے کرونا وائرس کے مریضوں کے حوالہ سے تازہ ترین تفصیلات جاری کی ہیں.

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 33 کنفرم مریض ہیں۔ 20 زائرین، 6 لاہور، 5 ملتان، 2 گجرات کے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔اس وقت کل 24 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 254 مشتبہ مریضوں کے لیب ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 33 مریض کنفرم ہوئے 197 مریضوں کو لیب ٹیسٹ کلئیر ہونے پر ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ 24 زیر نگرانی مشتبہ افراد کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔ ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی.