Baaghi TV

Category: لاہور

  • جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی، ایمرا باڈی  کی طرف سے شکریہ

    جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی، ایمرا باڈی کی طرف سے شکریہ

    دیر آید درست آید، جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی
    باغی ٹی وی :جیو نیوز چینل نے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے جس پر ایمرا باڈی نے جیو نیوز چینل کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے . ایمرا باڈی امید کرتی ہےکہ اسی طرح باقی تنخواہیں اور واجباب بھی ورکرز کو دیے جائیں گے .
    واضح‌رہے کہ اس پہلے ایمرا باڈی نے اعلان کیا تھا کہ جیو نیوز چینل ، روزنامہ جنگ ، روزنامہ آواز ، دی نیوز ، نے اپنے سٹاف کو چار ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے جیو نیوز چینل کے مالک میر شکیل الرحمان نے سات روز تک تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ایمرا باڈی لاہور میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر کی تالہ بندی کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ جیو نیوز چینل کی ڈی ایس این جی کو روکا جائے گا اور کوریج سے بھی روکا جائے گا
    تاہم اب ان واجبات کو دیے جانے پر صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی جانب سے ادارے کا شکریہ ادا کیا گیا ہے .

  • ٹی ایچ کیو شرقپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ شخص کا داخلہ

    ٹی ایچ کیو شرقپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ شخص کا داخلہ

    ٹی ایچ کیو شرقپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ شخص کا داخلہ

    باغی ٹی وی :ٹی ایچ کیو شرقپور لاہور میں کرونا وائرس کا مشتبہ شخص داخل ہوا ہے.اس مشتبہ شخص کا نام عابد علی ولد غلام علی بتایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب سے واپس آیا ہے .اور نوشہ پارک کا رہائشی ہے.ہسپتال ذرائع نے اس شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی ہے .

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے
    ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

  • کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں

    کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں

    کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں

    باغی ٹی وی: کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

    یال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام خوراک اور دیگر اشیا سے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوراک کی قلت ہو۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے

  • میر شکیل سوالوں کے جواب نہ دیتے تو قانون کے مطابق کاروائی کرتے،احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہئے،عدالت کے ریمارکس

    میر شکیل سوالوں کے جواب نہ دیتے تو قانون کے مطابق کاروائی کرتے،احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہئے،عدالت کے ریمارکس

    میر شکیل سوالوں کے جواب نہ دیتے تو قانون کے مطابق کاروائی کرتے،احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہئے،عدالت کے ریمارکس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور ریمانڈ کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 مارچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے روزانہ میڈیکل چیک اپ کی متفرق درخواست پر بھی نیب سے جواب طلب کر لیا.

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور طارق سلیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ شاہینہ شکیل میر شکیل الرحمان کی اہلیہ ہیں، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا وہ عدالت میں موجود ہیں؟ اعتزاز احسن نے بتایا جی وہ عدالت میں موجود ہیں۔

    عدالت نے سوال کیا کہ کیا میر شکیل الرحمان نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے؟ اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ ان کو نیب نے طلب کیا اور وہ نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، 12 مارچ کو دوسری بار میر شکیل الرحمان کو بلایا گیا اور وہ دوبارہ پیش ہوئے، 12 مارچ کو سوالنامے کے لیے بلایا گیا تھا لیکن گرفتار کر لیا گیا، کیس کا ریکارڈ نیب لاہور میں تھا، چیئرمین نیب نے اسی دن اسلام آباد سے وارنٹ جاری کر دیے، میر شکیل الرحمان کو نیب آفس میں حبس بے جا میں رکھا گیا۔ عدالت نے سوال کیا کہ اب میر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں، کیا ایسی صورت میں یہ کیس سنا جا سکتا ہے ؟ اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس درخواست کے ذریعے میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے؟ اس پر میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن نے بتایا کہ اخبار میں پڑھا ہے کہ نواز شریف کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کا کیس انکوائری اسٹیج پر تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو میرشکیل الرحمان سے پوچھنا چاہیے تھا اور سوالوں کے جواب لینے چاہیے تھے، اگر وہ سوالوں کے جواب نہ دیتے تو آپ قانون کے مطابق کاروائی کرتے، نیب احتساب کا عمل بالکل کرے لیکن احتساب قانون کےمطابق ہونا چاہیے۔

    عدالت نے پوچھا کہ کیا میر شکیل الرحمان کو اس لیےگرفتار کیا گیا کہ ان کا اخبار اور ٹی وی حکومت پر تنقید کرتا ہے، اس پر نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ نیب کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، نیب آزاد ادارہ ہے اور قانون کے مطابق کام کر رہا ہے

    عدالت نے اعتزاز احسن کو میرشکیل الرحمان سے ملاقات کی اجازت دے دی، عدالت نے میر شکیل الرحمان کو سیر، اخبارات فراہم کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی. عدالت نے میر شکیل کے ذاتی معالج کو بھی ملاقات کی اجازت دے دی،نیب وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب کے زیر حراست ہر ملزم کا روزانہ 2 بار میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے،نیب کے لیے روزانہ اہل خانہ سے ملاقات ناممکن ہے.

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں میر شکیل الرحمان کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی گرفتاری چیلنج کی تھی،میر شکیل کی اہلیہ شاہینہ شکیل نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، احتساب عدالت کے جج اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نےمیرشکیل الرحمان کوگرفتارکرتے ہوئے 2019کی بزنس مین پالیسی کی خلاف ورزی کی، احتساب عدالت کے جج نے جسمانی ریمانڈکے تحریری حکم میں وجوہات بیان نہیں کیںڈی جی نیب نے ملزم کی گرفتاری سے قبل چیئرمین نیب سے قانونی رائے نہیں لی،

    درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ نیب کا طے شدہ منصوبہ تھا کہ میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے،گرفتاری کا اقدام نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دے کرکالعدم کیا جائے،احتساب عدالت کا جسمانی ریمانڈ دینے حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، میر شکیل کی نیب گرفتاری اور حراست کو غیر قانونی قرار دے کر ڈسچارج کیا جائے،

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

    واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کوچند روز قبل گرفتار کیا گیاتھا ، بعد ازاں انہیں احتساب عدالت مین پیش کیا گیا جہاں عدالت نے میر شکیل الرحمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

    عدالت میں سماعت کے بعد میر شکیل کی گرفتاری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں میر شکیل الرحمان حوالات میں کھڑے ہیں، اس تصویر پر چیئرمین نیب نے اب نوٹس لیا ہے، یہ تصویر کس نے لیک کی؟ اس کا پتہ لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میر شکیل حوالات میں کھڑے ہیں اور انکے پیچھے بیڈ بھی نظر آ رہا ہے

    واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

    اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

  • سنی کانفرنس ہو گی،شرکا‌ میں سے ایک کو بھی کرونا ہو جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، علامہ اشرف جلالی

    سنی کانفرنس ہو گی،شرکا‌ میں سے ایک کو بھی کرونا ہو جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، علامہ اشرف جلالی

    سنی کانفرنس ہو گی،شرکا‌ میں سے ایک کو بھی کرونا ہو جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، علامہ اشرف آصف جلالی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سنی کانفرنس میں کسی ایک بندے کو بھی کرونا ہو جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے

    علامہ اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی کانفرنس لاہور میں ہو گی ،کرونا کا رونا رویا جا رہا ہے، اس سے کافی لوگوں کو شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، صراط مستقیم یونیورسٹی گراؤنڈ میں 21 مارچ کو آل پاکستان سنی کانفرنس منعقد ہو گی، اس سلسلہ میں حکومت کا اگر معاملہ گارنٹی کا ہے تو میں گارنٹی دیتا ہوں میں توحید پرست ہون، میں لکھ کر دوں گا کہ ایک کو بھی اس اجتماع کی وجہ سے کرونا لگ جائے گا مجھے پھانسی دے دی جائے

    سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی

    سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کیی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں 25 کراچی اور ایک حیدر آباد کا ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے.تمام افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

    سندھ میں نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہو گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

  • کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا

    کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا

    کرونا وائرس کا خدشہ، شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاپنگ مالز نے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے

    لاہور میں معروف پیکجز مال کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، پیکجز مال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کرین گے، بخار چیک کرنے والی مشیینیں لگائیں گے، ملازمین کی ٹریول ہسٹری چیک کریں گے، پیکجز مال نے آنے والے گاہکوں کو بھی کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں .پیکجز مال عام روٹین کے مطابق کھلا رہے گا تا ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا ، اس ضمن میں پیکجز مال کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ شہری ہاتھ دھوئیں ، بخار، کھانسی کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کریں، ملازمین کو بھی بچاؤ کے لئے ماسک اور دستانے دیئے جائیں گے.

    قبل ازیں دو روز قبل اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے پیکجز مال میں سینما گھر کو سیل کر دیا.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کورونا وائرس کے سلسلے میں سینما گھروں کو 03 ہفتوں کے لئے بند کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں.

  • میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ  نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، کہاں پہنچ گئی؟
    باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میر شکیل الرحمان کی اہلیہ نے اپنے خاوند کی گرفتاری چیلنج کر دی

    میر شکیل کی اہلیہ شاہینہ شکیل نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، احتساب عدالت کے جج اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نےمیرشکیل الرحمان کوگرفتارکرتے ہوئے 2019کی بزنس مین پالیسی کی خلاف ورزی کی، احتساب عدالت کے جج نے جسمانی ریمانڈکے تحریری حکم میں وجوہات بیان نہیں کیںڈی جی نیب نے ملزم کی گرفتاری سے قبل چیئرمین نیب سے قانونی رائے نہیں لی،

    درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ نیب کا طے شدہ منصوبہ تھا کہ میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے،گرفتاری کا اقدام نیب کے دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دے کرکالعدم کیا جائے،احتساب عدالت کا جسمانی ریمانڈ دینے حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، میر شکیل کی نیب گرفتاری اور حراست کو غیر قانونی قرار دے کر ڈسچارج کیا جائے،

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

    واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کوچند روز قبل گرفتار کیا گیاتھا ، بعد ازاں انہیں احتساب عدالت مین پیش کیا گیا جہاں عدالت نے میر شکیل الرحمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

    عدالت میں سماعت کے بعد میر شکیل کی گرفتاری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں میر شکیل الرحمان حوالات میں کھڑے ہیں، اس تصویر پر چیئرمین نیب نے اب نوٹس لیا ہے، یہ تصویر کس نے لیک کی؟ اس کا پتہ لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میر شکیل حوالات میں کھڑے ہیں اور انکے پیچھے بیڈ بھی نظر آ رہا ہے

    واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

    اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

  • لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے

    لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے

    لاہور:لاہورانتظامیہ کی فعال کارکردگی : کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم چوراہوں پر ہینڈ واش کیمپ لگا دیئے گئے،اطلاعات کےمطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر شہر کے مرکزی چوک چوراہوں میں ہینڈ واشر کیمپس لگا دئیے۔

    چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہر کے چوک چوراہوں میں ہینڈ واش کے لیے واٹر ٹینک اور ہینڈ واشر سینی ٹائزر کیمپس لگا دئیے گئے۔

    ٹاؤن ہال، استنبول چوک، انارکلی چوک، جی پی او چوک، ہائی کورٹ چوک، ریگل چوک، لاہور چڑیا گھر، چیئرنگ کراس، لبرٹی مارکیٹ، لاری اڈا سمیت دیگر پبلک پوائنٹس پر ہینڈ واشر کیمپس فنکشنل کردیئے گئے۔

    چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ہاتھ دھونے کے لیے کیپمس لگائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک شہر کے زیادہ تر پبلک مقامات پر ایسے کیمپس لگائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تمام مکاتب فکر کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا ایم سی ایل شہریوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ اس طرح کے کیمپس لگائے تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے۔

  • ورکروں  نے نوائے وقت گروپ اوروقت نیوزچینل کے مالکان کی طرف سے بقایا جات نہ ملنے پراحتجاج کی کال دے دی

    ورکروں نے نوائے وقت گروپ اوروقت نیوزچینل کے مالکان کی طرف سے بقایا جات نہ ملنے پراحتجاج کی کال دے دی

    لاہور:ورکروں نے نوائے وقت گروپ اوروقت نیوزچینل کے مالکان کی طرف سے بقایا جات نہ ملنے پراحتجاج کی کال دے دی باغی ٹی وی کے مطابق یمرا باڈی کا نیب کے دفتر کے باہر نوائے وقت گروپ اور وقت نیوز چینل کی مالکن رمیزہ نظامی کے خلاف بقایا جات کی ادائیگی نہ کرنے پر مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    یاد رہے وقت نیوز چینل کو بند ہوئے ایک سال چھہ ماہ ہوچکے ہیں لیکن ابھی وقت نیوز چینل کے 240 ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی کلیئر نہیں کی گئی ہیں جبکہ نوائے وقت کی بھی 6 ماہ کی کرنٹ تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے

    اس حوالے سے ایمرا باڈی کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہےاگرنوائے وقت گروپ کی انتظامیہ کو ایک ہفتہ کا ٹائم دیتی ہے کہ وہ فوری طور پر ورکرز کے بقایا جات کی ادائیگی اور تنخواہیں کلیئر کرے ورنہ ہم رمیزہ نظامی صاحبہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کرکے کشکول لٹکائے گے اور نیب کے آفس کے باہر بھی مظاہرے کیے جائے گے

  • پولیس کی کروانا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    پولیس کی کروانا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    راجن پور:کرونا نے سب کو جھنجھوڑ کررکھ دیا ، پنجاب پولیس بھی ہوشیارہوگئی ، اطلاعات کےمطابق مقامی پولیس کی کروانا وائرس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق تھانہ سٹی کی حدود سے متعدد شادیوں کی تقریبات میں موجود مجمع کو منتشر کرنے عمل جاری ہے ، ایس ایچ او سٹی عبد الروف ملک کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے تمام تراقدامات بروئے کارلائے جارہے ہیں‌

    ایس ایچ او سٹی عبد الروف ملکراجن پور ۔شہر میں تمام شادی حالز بند کروا دئیے گئے،۔تمام شہری مجمع والے جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں ۔شہر میں ہجوم کے روک تھام کے لیے گشت کرنے والی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔ا