Baaghi TV

Category: لاہور

  • پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیا جائے گا، سردار عثمان بزدار

    پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیا جائے گا، سردار عثمان بزدار

    پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیا جائے گا. سردار عثمان بزدار

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوان کا حق دیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ان علاقوں میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، کسی کو اس کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنے دوں گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے تاہم عوام کو لوٹنے والے مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی بنائی ہے۔
    واضح‌رہے کہ مودجودہ حکومت اس وقت اپنے زیادہ تر فنڈ پسماندہ علاقوں پر خرچ کر رہی ہے . وزیر اعظم عمران خان نے اس بات اپنا خاص خیال مرکوز کررکھا ہےکہ سابقہ حکومتوں کی طرح فنڈ صرف لاہور اور اس کے گرد ونواح تک محدوس نہیں کرن.ا

  • پبلک نیوز کے مالکان سے کامیاب مذاکرت، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان

    پبلک نیوز کے مالکان سے کامیاب مذاکرت، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان

    لاہور:پبلک نیوز کے مالکان سے کامیاب مذاکرت، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق آج الحمد اللہ ایمرا باڈی اور پبلک نیوز چینل کے ورکرز کا پبلک نیوز چینل کے مالک سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں مذاکرات ٹیم میں صدر ایمرا محمد آصف بٹ ، میاں ادریس ، دانیال مصطفی ، زبیر وارثی ، کرار ہمایوں شامل تھے اور پبلک نیوز چینل کی جانب سے مالک عبدالجبار صاحب نے مذاکرات میں شرکت کی

    باغی ٹی وی کےمطابق مذاکرات کروانے میں سینئر اینکر مبشر لقمان صاحب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مذاکرات میں طے یہ پایا ہے کہ تین روز میں ایک تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ پندرہ روز میں مزید دو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی جس کا شیڈول تین روز میں جاری کردیا جائے گا اس موقع پر پبلک نیوز چینل کے مالک عبدالجبار صاحب اور صدر ایمرا آصف بٹ کے اصرار پر پبلک نیوز چینل کے نیوز روم میں آکر اپنے مذاکرات کے دوران ہونے والے وعدوں کا اعلان کیا

    اس موقع پر صدر ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ادارے بند کروانا نہیں ہے اور نہ ہی ہماری کسی مالک کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی ہے مالکان ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کلئیر کریں ہم ان کے شانہ بشانہ اس میڈیا بحران میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے اور ہر سطح پر مالکان کی جنگ ورکرز لڑے گے ایمرا ورکرز اتحاد زندہ باد

  • لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کو بلاول بھٹو کی مبارکباد

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کو بلاول بھٹو کی مبارکباد

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کو بلاول بھٹو کی مبارکباد دی

    باغی ٹی وی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسئیشن کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارکباد دی ہے.

    پی پی پی چیئرمین نے عاصمہ جہانگیر گروپ سے وابسطہ نومنتخب صدر طاہر نصراللہ وڑائچ کو کامیابی پر مبارکباد دی،بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر نومنتخب عہدیدارن کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دی. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، نومنتخب عہدیداران انسانی حقوق کی پاسداری اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے کردار ادا کریں گے:

    وکلاء برادری تحریکِ آزادی پاکستان سے لے کر جدوجہد برائے بحالیِ جمہوریت تک، پیش پیش رہی ہے:ملک کے 22 کروڑ عوام کے حقوق کی حفاظت کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی اور وکلاء برادری کا اتحاد قائم رہے گا: بلاول بھٹو زرداری

  • بلاول زرداری کے دورہ پنجاب کا شیڈول جاری، سوشل میڈیا ٹیم سے بھی ہو گی ملاقات

    بلاول زرداری کے دورہ پنجاب کا شیڈول جاری، سوشل میڈیا ٹیم سے بھی ہو گی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے دورہ پنجاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    بلاول زرداری 2 مارچ کو لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میں شرکت کریں گے ،بلاول بھٹو 3 مارچ کو سیکرٹریز اطلاعات اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹس سے ملیں گے۔ وہ پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کےتمام ڈویژنل اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات اورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ سےمیٹینگ کرینگے۔ یہ ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی، بلاول 5 مارچ کو لاہور میں خواتین کنونشن سے بھی خطاب کریں گے ۔

    بلاول زرداری 11 مارچ سے ساہیوال ڈویژن کا دورہ شروع کریں گے ۔بلاول زرداری 11مارچ کو اوکاڑہ پہنچیں گے ۔وہ 12 مارچ کو پاکپتن جائیں گے۔ بلاول بھٹو 12 مارچ کی رات ساہیوال پہنچیں گے۔ اور 13مارچ کو ساہیوال شہر کا دورہ کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین چئیرمین بلاول بھٹو تینوں ضظلاع میں ورکرز کنونشنز اور ڈسٹرکٹ بار سے بھی خطاب کریں گے۔ بلاول زرداری کے دورہ پنجاب کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. اس حوالہ سے باقاعدہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں.

  • بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، ثابت کروں گا، شیخ رشید کا چیلنج

    بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، ثابت کروں گا، شیخ رشید کا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھٹو کو سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دے دیا

    شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھا، ذوالفقار علی بھٹو جنرل ایوب کو ڈیڈی کہتےتھے،سندھ والے تاریخ پڑھیں، بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھا کوئی بھی مجھ سے مناظرہ کرلے،میں ثابت کروں گا

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اب نواز شریف ،شہباز شریف واپس نہیں آئیں‌گے،نوازشریف واپس نہیں آئیں گے،مریم نواز ملک سے نہیں جائیں گی،مریم چلی گئیں تو پورا ٹبر ہی باہر چلا جائے گا،نواز شریف کے علاج پر پنجاب حکومت سیاست نہیں کر رہی

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری وزیراعظمم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں اور ان پر کڑی تنقید کرتے ہیں ،ن لیگ بھی سلیکٹڈ وزیراعظم کہتی ہے،تا ہم آج لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان الیکٹڈ اور بھٹو سلیکٹڈ تھے.

    شیخ رشید کا کراچی سے پشاور تک کراسنگ پوائنٹ ختم کرنے کا اعلان

  • شیخ رشید کا کراچی سے پشاور تک کراسنگ پوائنٹ ختم کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا کراچی سے پشاور تک کراسنگ پوائنٹ ختم کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا کراچی سے پشاور تک کراسنگ پوائنٹ ختم کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ روہڑی حادثے پر افسوس ہے کراچی سے لے کر پشاور تک تمام ریلوے کراسنگ ختم ہو جائیں گے،پل بنائے جائیں گے جس سے کراسنگ پوائنٹ ختم ہو جائیں گے،ایم ایل ون کے حوالہ سے قوم 10 مئی تک خوشخبری سنے گی، ہم نے کل فیصل آباد میں افتتاح کیا، چشتیاں، وزیرآباد، کندیاں ، جیابگا میں نئی ٹرینیں چلا رہے ہیں ، پوری کوشش ہے کہ فریٹ سے ریونیو زیادہ ہو،ہم اپنے ٹارگٹ سے زیادہ وصول کر رہے ہیں ،پانچ سالوں میں ریلوے کا نقشہ ہی بدل جائے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کل ریلوے پر بریفنگ کے لئے بلایا ہے ہم کل بریفنگ دیں گے، ریلوے کے حوالہ سے مضبوط پالیسی ہو گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے، کل وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت ہو گی

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریلوے کا فیصلہ ہے کہ تین سال سے زیادہ بیٹھے ہوئے افسروں کا تبادلہ کریں گے، رائل پام کی جو سپریم کورٹ نے تاریخ دی اس پر کام ہو جائے گا،ریلوے کی کوچیں بہت پرانی ہو چکی ہیں، نئی ٹرینیں لا رہے ہیں پرانی کوچوں‌کو بھی استعمال میں رکھیں گے، ریلوے میں ہمہ گیر تبدیلی لائیں گے

    امریکا طالبان معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، ٹرمپ نے بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کی تعریف کی، ستر سالوں میں ایسا نہیں ہوا یہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، بھارت میں مسلمانوں کی زندگی تنگ کر دی گئی ہے، 40 شہادتیں ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ، امریکہ کردار ادا کریں،

  • امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

    امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

    امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے امریکا طالبان امن معاہدے کے حوالہ سے کہا ہے کہ طالبان امریکا معاہدہ عمران خان کے امن ویژن کی جیت ہے ،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں دنیا میں ایک مثال ہے،افغانستا ن میں امن خطے کےلئے بہت فائدہ مند ہوگا ۔جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ان میں اضافہ ہوتاہے ،مودی نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ہے ،

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ نئی دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟ بھارتی مسلمانوں کیلئے بھر پور آواز بلند کر نے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں.

    واضح رہے افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات ایک سال سے جاری ہیں، فریقین کے درمیان معاہدے کی صورت میں افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا امکان روشن ہو گیا ہے. معاہدے کے بعد جنگ ختم ہو جائے گی، امن معاہدے کے لئے پاکستان کا کردار بھی اہم رہا ہے.

    امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط آج قطر میں ہوں گے، وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ افغانستان امن مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے،پاکستان کو دعوت دی گئی کہ وہ اس سارے عمل کا حصہ بنے اور شرکت کرے،پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے،امن معاہدہ اوردلی کی تشویش ناک صورتحال پر بات ہو رہی ہے

    امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

  • پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

    پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا ،اطلاعات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں کئی طالب علم اور گارڈز زخمی ہو گئے۔

    پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جھگڑا یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز میں ہوا تاہم تصادم کی وجہ کا تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جھگڑے میں 4 طلبا اور یونیورسٹی کے 6 گارڈز زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جب کہ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان کئی لڑائیاں ہوچکی ہیں ، اس سلسلے میں جرائم میں ملوث طلبا کوسزائیں بھی دی گئیں اورآئندہ یونیورسٹی میں کسی قسم کی سیاسی ، مذہبی یا لسانی بنیاد پرلڑائی جھگڑے کے خاتمے کے لیے اقدامات بھی کیے گئے تھے

  • جیو کا مالک میر شکیل الرحمان حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    جیو کا مالک میر شکیل الرحمان حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    جیو کا مالک میر شکیل الرحمان حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے جیو میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 5 مارچ کو طلب کر لیا

    اس ضمن میں نیب لاہور نے نوٹس بھی جاری کر دیا ہے،نیب لاہور نے جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو میرٹ کے برعکس لاہور میں 54 کنال قیمتی اراضی لیز پر حاصل کرنیکے الزام میں طلب کیا ہے،میر شکیل الرحمن کیخلاف موصول شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں نواز شریف سے 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹ لیز پر حاصل کئے جسکے وہ اہل نہ تھے۔

    مزکورہ اراضی 1986 میں میر شکیل الرحمن کو لیز پہ دی گئی تھی۔ نیب لاہور کیجانب سے میر شکیل الرحمن کو مکمل کاغذات کیساتھ زاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانےکا کہا گیا ہے۔نیب نے میر شکیل الرحمان کو 5 مارچ کو صبح دس بجے پیش ہونے کا کہا ہے.

  • پلاسٹک بیگ استعمال کرنیوالے سٹوروں کو سیل کرنے کا حکم،پانی بھی پلاسٹک بوتل میں کیوں بیچا جاتا ہے؟ عدالت

    پلاسٹک بیگ استعمال کرنیوالے سٹوروں کو سیل کرنے کا حکم،پانی بھی پلاسٹک بوتل میں کیوں بیچا جاتا ہے؟ عدالت

    پلاسٹک بیگ استعمال کرنیوالے سٹوروں کو سیل کرنے کا حکم،پانی بھی پلاسٹک بوتل میں کیوں بیچا جاتا ہے؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنیوالے سٹور کو سربمہر کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پلاسٹک بوتلوں میں پانی کی فروخت پر کمپنیوں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ بڑی کمپنیوں والے بڑے جرم دار ہیں، عدالت نے مشہور بیکریوں اور سٹورز کو بھی سر بمہر کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ اگر بیکری مالکان پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کا بیان حلفی دیں تو انہیں 7 روز کا وقت دیا جائے،

    جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخؤاست گزار نے کہا کہ مشہور بیکریوں اور سٹورز نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا، پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی رپورٹ پیش کر دی گئی

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو سٹور پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں انکو سیل کر دیں، اگر انکو خود خیال نہیں ہے تو انہیں کاروبار سے نکال دیا جائے، پلاسٹک بوتلوں میں پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کر رہا ہوں، ساری دنیا میں پلاسٹک بوتلز میں پانی بیچنا ترک کیا جاچکا ہے، پوری دنیا میں اب پانی شیشے کو بوتلوں میں بیچا جا رہا ہے، پلاسٹک بوتلز میں پانی بیچنے والے یونٹس سب سے بڑے جرم دار ہیں، اگلے مرحلے میں ریسٹورنٹس اور بیکرز کی طرف جائیں گے،

    سرکاری وکیل نے کہا کہ صارفین کی طرف سے واویلا کیا جاتا ہے کہ انڈے کیسے لیکر جائیں، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ صارفین کو کوئی علم نہیں عدالت نے ماحول دشمن اشیاء کا خاتمہ کروانا ہے،ابوزر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کینٹ میں موجود شہری گھروں سے کپڑے کے بیگز لیکر جاتے ہیں، عدالت نے کہا کہ جب تک ہم یہ رویہ تبدیل خود نہیں کریں گے تب تک کچھ نہیں ہو گا،

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور