Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس

    لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس

    لاہور:لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاعات کےمطابق لاہور پولیس نے گزشتہ روز اغواہونے والےبچےکی لاش صندوق سے برآمدکرلی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقےشاہدرہ سےگزشتہ روز اغوا ہونےوالے بچے کی لاش پڑوسن کےصندوق سےبرآمد کرلی گئی ہے۔لاہور پولیس کےمطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نےبچےکوقتل کرکےاس کی لاش اپنے صندوق میں بند کررکھی تھی۔پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچےکومنہ پرکپڑاڈال کرقتل کیاتھا۔

    پولیس کے مطابق بچےکی لاش بر آمد کر کےقبضےمیں لے لی گئی ہےجبکہ ملزمہ کوحراست میں لےکرکارراوئی کاآغاز کردیاگیاہے۔ملزمہ خاتون زینب نےپولیس کوابتدائ بیان دیتےہوئےکہاہےکہ دس سالہ تنزیل نےکچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ نازیبا حرکات کی کوشش کی تھی ۔ جس پرمجھےاس بچے پرغصہ تھا۔پولیس کاکہناہےکہ 10 سالہ تنزیل کےاغواکامقدمہ والدین کی جانب سےتھانہ شاہدرہ میں درج کروایاگیا تھا۔

  • کرونا وائرس، حکومت فوری یہ کام کرے، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا وائرس، حکومت فوری یہ کام کرے، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا وائرس، حکومت فوری یہ کام کرے، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز آنے پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے

    اس حوالہ سے مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزرا بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں، ایوان پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کرونا وائرس کے کیسز سامنے کے بعد معاون خصوصی ظفر مرزا کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، ملک میں کرونا کیسز سامنے آنے پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

    قرارداد میں کرونا وائرس سے متعلق فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر نے اور کرونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

    کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

    کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

    https://login.baaghitv.com/mask-mehngay-ho-gaye-ti-kia-hoa-ghabrana-phir-bhe-nahi-dr-arif-alvi/
  • شہباز شریف کے داما کی جائیداد کی نیلامی بارے عدالت کا بڑا حکم

    شہباز شریف کے داما کی جائیداد کی نیلامی بارے عدالت کا بڑا حکم

    شہباز شریف کے داما کی جائیداد کی نیلامی بارے عدالت کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہورنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دے دیا،

    بینکنگ عدالت نے علی عمران کی جائیداد نیلامی کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے علی عمران کی جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا،بینکنگ کورٹ نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے

    واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت بھی شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائداد ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عمران علی کی جائداد قرق کرنے کا حکم دے چکی ہے

    نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کی پراپرٹی علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں، جبکہ علی اینڈ فاطمہ ڈیولپرز کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے ۔ گلبرگ 3میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ، غوث الاعظم ڈیولپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائداد، مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیسڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت ہیں۔

  • چودھری شوگر ملز کیس، شریف فیملی پر ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کا استفسار

    چودھری شوگر ملز کیس، شریف فیملی پر ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کا استفسار

    چودھری شوگر ملز کیس، شریف فیملی پر ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کا استفسار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اوریوسف عباس کیخلاف چودھری شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،

    مریم نوازکی جانب سے ان کے معاون سلمان سرور عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،پراسیکیوٹر نیب نے نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہاکہ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائی گئی،نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جائے ۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    عدالت نے پراسیکیوٹر نیب نے استفسار کیا کہ چودھری شوگرملز ریفرنس کی کیا رپورٹ ہے؟،اس پر پراسیکیوٹر نیب اسداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوسف عباس کی ضمانت ہو چکی ہے جبکہ چودھری شوگر ملز میں تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کردیا جائے گا

    وکیل نوازشریف نے کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس آنے تک کیس کی سماعت نہیں ہونی چاہئے ،فاضل جج نے نوازشریف کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سماعت کیسے روک دیں؟ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں اسی لئے انہوں نے عدالت میں تیسری درخواست دائر کی ہے

    https://login.baaghitv.com/maryam-nawaz-ka-name-ecl-say-nikalnay-ki-darkhast-par-court-nay-kis-ko-talab-kar-lia/

     

  • کرونا وائرس، شہروں میں ماسک نایاب،قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ

    کرونا وائرس، شہروں میں ماسک نایاب،قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ

    کرونا وائرس، شہروں میں ماسک نایاب،قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر اے کیٹیگری کے ماسک نایاب ہو گئے ہیں ،کرونا وائرس سے بچاوَ کے خصوصی ماسک این 95کی قیمت میں 200فیصدا ضافہ کر دیا گیا ہے.

    لاہورمیں اے کیٹیگری ماسک 400سے بڑھ کر650روپے ہوگئی،لاہورمیں بی کیٹیگری ماسک 100 سے بڑھ کر 300 روپےکا ہوگیا،لاہورمیں عام ماسک 5سےبڑھ کر 10 روپے میں فروخت ہو رہا ہے.

    شہر قائد کراچی میں بھی ماسک کی قیمت مین اضافہ کر دیا گیا ہے، ماسک کی قلت کہ وجہ سے ہسپتالوں میں طبی عملے کو بھی ماسک دستیاب نہیں،شہری ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں،.

    حکومت نے گزشتہ15روزمیں ایران سےآئےتمام زائرین کی میڈیکل اسکریننگ کافیصلہ کیا ہے،زائرین کاپ اسپورٹس اور شناختی کارڈزکے رکارڈسے سراغ لگایا جا رہا ہے،ایرانی شہر قم سےآنے والے زائرین کی خصوصی  طور پر اسکریننگ ہو گی،اسکریننگ کافیصلہ چندروز قبل وزارت خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا،

    سینیٹر مشاہد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےتدارک کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذکی جائے

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں

  • کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    لاہور: کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا،اطلاعات کےمطابق ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے کے بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا جس کے خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

    ذرائع ٕکے مطابق جناح ہسپتال میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی خاتون کے ساتھ ڈاکٹروں نے بدتمیزی کی اور لیبر روم میں داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیاجس کے بعد خاتون نے جناح ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

    آصفہ نامی خاتون کے شوہر حماد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کو دو بجے جناح ہسپتال لے کر آیا، لیبر روم میں ڈاکٹروں نے داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا، تاہم میری بیوی کو تکلیف زیادہ ہوئی تو مسجد کے واش روم میں لے گیا،واش روم میں میری بیوی نے بچے کو جنم دے دیا ۔

  • مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو باہر بھجوانے کا فیصلہ وفاق کرے گا۔

    چلڈرن اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں تزئین و آرائش کا جائزہ لیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے معاملے سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں، حفاظتی ماسک کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    سردار عثمان بزدار نے چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور لاہور میں دل کے امراض کیلئے ایک اور اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔
    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی، بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • لاہور ہائی کورٹ بھی پاکستان میں "عورت مارچ” کی حمایت میں بول پڑی

    لاہور ہائی کورٹ بھی پاکستان میں "عورت مارچ” کی حمایت میں بول پڑی

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ بھی پاکستان میں "عورت مارچ” کی حمایت میں بول پڑی ،اطلاعات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ ماہ 8 مارچ کو ہونے والے ’عورت مارچ‘ کو رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت ’اظہار رائے پر پابندی نہیں لگا سکتی‘۔

    لاہور ہائی کورٹ میں رواں ماہ 24 فروری کو عورت مارچ کے خلاف جوڈیشل ایکٹیوزم کونسل کے چیئرمین اظہر صدیقی نے درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مارچ کو روکنے کا حکم دیا جائے،اظہر صدیقی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملک میں انتشار اور عریانیت پھیلانے کے لیے عورت مارچ کو ریاست مخالف تنظیمیں اور پارٹیاں فنڈز فراہم کر رہی ہیں۔

    عدالت میں دائر کردہ درخواست میں عورت مارچ کو اسلام کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے خفیہ منصوبے سے بھی تشبیہ دی گئی تھی اور ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ اس مارچ کا مقصد عریانیت پھیلانا ہے درخواست میں وکیل اظہر صدیقی نے لکھا تھا کہ گزشتہ سال ہونے والے عورت مارچ کے شرکا نے قابل اعتراض پیغامات والے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

    اظہر صدیقی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کو 27 فروری کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگی تھی۔آج ہونے والی سماعت میں ڈاریکٹر ایف آئی اے عبدالرب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عدالت میں پیش ہوئے جب کہ درخواست گزار اظہر صدیقی سمیت عورت مارچ کے حق میں نامور وکلا حنا جیلانی اور نگہت داد بھی پیش ہوئیں۔

    اظہر صدیقی کی درخواست پر چیف جسٹس مامون الرشید کی سربراہی میں قائم بینج نے سماعت کی جس دوران عورت مارچ کے حق میں دلائل دینے والی وکیل حنا جیلانی نے عدالت کو بتایا کہ وہ عورت مارچ صرف خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کرنا چاہتے ہیں۔

    حنا جیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس بار عورت مارچ اتوار والے دن یعنی عام تعطیل کے دن پر منعقد ہوگا جس سے ملکی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ایسے ہی منہ اٹھا کر تو مارچ نہیں کر رہیں۔

    عورت مارچ کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اظہر صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کا مقصد عورت مارچ رکوانا نہیں ہے، اس ضمن میں پچھلے سال کے عورت مارچ کے پوسٹرز دیکھیں اور اندازا لگائیں کہ کیا ہوا تھا۔

    اظہر صدیقی کے دلائل کے بعد حنا جیلانی نے عدالت سے سوال کیا کہ درخواست گزار کا عورت مارچ سے کیا تعلق ہے اور وہ کیوں اس کی تشہیر پر سوشل میڈیا میں پابندی چاہتے ہیں۔اسی دوران عدالت میں ایک اور وکیل کی جانب سے بات کیے جانے پر چیف جسٹس نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے کریں گے تو وہ کیس نہیں سنیں گے۔

    عدالت نے عورت مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس سے استفسار کیا کہ انہوں نے عورت مارچ کی سیکیورٹی کے کیا انتطامات کیے ہیں؟جس پر حنا جیلانی نے عدالت کو بتایا تھا کہ گزشتہ سال بھی عورت مارچ پر امن ہوا تھا اور اس بار بھی پر امن ہوگا۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت صرف سرکاری اداروں کا موقف جاننا چاہتی ہے اور اسی لیے پولیس اور ایف آئی اے عورت مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں ہونے چاہیے۔

    خیال رہے کہ اس سال بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے لاہور کے علاوہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے اور اہم شہروں میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’عورت مارچ‘ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  ماسک مہنگے داموں فروخت ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک مہنگے داموں فروخت ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے لیے استعمال ہونے والا ماسک مہنگے داموں فروخت ، ر ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے تحت استعمال کیے جانے والے ماسک کی ملک بھر میں مہنگے داموں فروخت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ادویات اورماسک کی عام شہریوں کو فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، جبکہ اس کے برعکس ذخیرہ اندوزوں نے ماسک مارکیٹ سےغائب کر دیئے ہیں۔

    اس سلسے میں مراد علی شاہ نے کہا کہ دواؤں اور ماسک کی ضرورت ہے، ہمیں پتا چلا ہے کہ ماسک مہنگے ہوگئے ہیں، پولیس اور رینجرز کو کہا ہےکہ جہاں بھی یہ چیزیں دستیاب ہیں سندھ حکومت ان کو اٹھائے گی، ڈیلرز کو مناسب قیمت دے کر ماسک خریدیں گے تاکہ کوئی مارکیٹ میں کوئی کمی نہ ہو، ماسک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ویئر ہاؤسز سے رابطہ کریں گے، ماسک کی اصل قیمت فروخت کو یقینی بنائیں گے اور جو ماسک مہنگا بیچ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے..

    خیال رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں

  • کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ، پنجاب میں ٹیسٹ، سکریننگ کی سہولت موجود ہے، اقدامات میں بڑے ہسپتالوں میں اسپیشل وارڈز کا قیام، اور متعلقہ SOPs طےکرنا شامل ہیں، کسی مشتبہ مریض کےبارے میں فوری قریبی ہسپتال سےرجوع کریں،


    واضح‌ رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔