Baaghi TV

Category: لاہور

  • اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں 28 فروری تک توسیع کر دی ،عدالت ڈی جی ماحولیات اور ڈی جی پی ایچ اے کو 28 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ ایک طرف ملین درختوں کی بات کرتے ہیں، دوسری جانب لگے درخت کاٹ رہے ہیں، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ عام درخت تھے جو کاٹے گئے،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اگر تیزی سے کوئی درخت اگے ہیں تو کیا اسے کاٹ دینا چاہیے، اب تو مشینیں ہیں جو درخت نکال کر کہیں اور لگا سکتی ہیں، لیسکو کے وکیل نے کہا کہ اگر حکم امتناعی ختم نہ کیا گیا تو لاہور لوڈشیڈنگ میں ڈوب جائے، حکم امتناعی برقرار رہنے سے اورنج لائن ٹرین بھی نہیں چل سکے گی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی چلنے چاہیئیں لیکن ماحولیاتی آلودگی کا بھی خیال رکھنا چاہئے،

    درخواست گزار نے کہا کہ 2013ء میں لاہور کینال سے ٹھوکر تک روڈ کو پارک کا درجہ دیا گیا ہے،2013ء کے قانون کے تحت لاہور کینال روڈ پر کسی درخت کو نہیں کاٹا جا سکتا، ہائی وولٹیج بجلی ٹرانسمیشن لائن کینسر کے امراض کا سبب بنتی ہیں، لیسکو بجلی کی تاریں بچھاتے وقت درختوں کو کاٹ رہا ہے،ساری دنیا میں ہائی وولٹیج تاریں زیر زمین بچھائی جاتی ہیں،لیسکو کو بجلی کی تاریں بچھاتے ہوئے درختوں کٹائی سے روکا جائے،عدالتی حکم کیخلاف درخت کاٹنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جائے،

  • عمران نیازی دماغ کی بجائے معیشت کیسے چلا رہے ہیں؟ شہباز شریف کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران نیازی دماغ کی بجائے معیشت کیسے چلا رہے ہیں؟ شہباز شریف کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران نیازی دماغ کی بجائے معیشت کیسے چلا رہے ہیں؟ شہباز شریف کا حیرت انگیز دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں ،ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے ،شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم، یہ ہے عمران کی فلاحی ریاست ؟

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ شہباز شریف لندن میں ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ علاج کے لئے گئے ہوئے ہیں، نواز شریف کا آج آپریشن متوقع ہے، شہباز شریف کے خلاف بھی پاکستان کی عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں لیکن وہ پاکستان واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف کی ن لیگی رہنماؤں کے بقول مارچ میں پاکستان واپسی متوقع ہے.

  • نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف سے ملاقات کرنیوالا پراسرار شخص کون؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کس پراسرار شخص نے ملاقات کی اس حوالہ سے صحافی نے دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ایک پر اسرار شخص کی ملاقات ہوئی جس میں اس شخص نے اپنا آدھا چہرہ مفلر جبکہ باقی ٹوپی سے چھپا یا ہوا تھا، ملاقات کے بعد شہباز شریف نے پراسرار شخص کو ایون فیلڈ فلائیٹس کے پیچھے دروازے سے الوادع کیا،صحافیوں کے سوال پر اپوزیشن لیڈر نے کوئی جواب نہیں دیا..

    نواز شریف سے ملاقات کرنے والا یہ شخص کون تھا اس حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری ہیں تا ہم سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص پی آئی اے میں ملازم ہے اور اس بات کی تصدیق کرنے والوں میں اسکا ایک کولیگ بھی شامل ہے. پی آئی اے کے اس کپتان کا نام کیپٹن ہمایوں جمیل ہے .

    کیپٹن ہمایوں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیساتھ میریٹ ہوٹل ایجوئیر روڈ میں بیٹھے تھے اور باتوں باتوں میں میاں نواز شریف کی عیادت اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی جسکے بعد شہباز شریف نے بڑے بھائی سے فون پر رابطہ کیااور بتایا ہمایوں جمیل ملنا چاہتے ہیں ،میاں نواز شریف کو اطلاع دینے کے بعد شہباز شریف نے کیپٹن ہمایوں کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھایا اور ایون فیلڈ ہاؤس لے گئے .ملاقات کے بعد کیپٹن ہمایوں خود وہاں سے روانہ ہوۓ اور ایون فیلڈ سے باہر جانے کے اس دروازے کا انتخاب کیا جو پارک لین کی طرف کھلتاہے، کیپٹن ہمایوں اپنی سرکاری ملازمت کی وجہ سے میڈیا کے سامنےنہیں آنا چاہتے تھے

    واضح رہے کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے کے بعد پی آئی اے میں میرٹ کے خلاف جاتے ہوئے اپنے دوستوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے ایک چہیتے میٹرک پاس پائلٹ ہمایوں جمیل کو پی آئی اے کا نیا ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ آپریشن مقرر کر دیا تھا،کیپٹن ہمایوں پی آئی اے کے پائلٹ اور شریف فیملی کے پرانے دوست 2007 میں لندن سے جلاوطنی سے واپسی پر بھی اس پرواز کے کپتان تھے

    نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے پاکستان سے جانے والے لیگیوں کو دروازکے اندرنہ جانے دیا گا،پھریہ نامعلوم جانے والا کون ہے،ہلچل مچ گئی

  • خواجہ برادران کی پیشی، باہر 10 بندے بھی نہیں،راستے کیوں بند کئے؟ عدالت برہم

    خواجہ برادران کی پیشی، باہر 10 بندے بھی نہیں،راستے کیوں بند کئے؟ عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا،

    جیل حکام نے عدالت میں کہا کہ سعدرفیق کو اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ۔ایڈمن جج امیر محمد خان راستے بند کرنے پر برہم ہو گئے ،جج امیر محمد خان نے کہا کہ راستے کیوں بند کررکھے ہیں؟باہر 10 بندے بھی نہیں،

    عدالت نے کہا کہ راستے بند کرنے سے کتنے افراد متاثر ہوتے ہیں ،لگتا ہے عدالت نہیں بلکہ کسی اور مقصد کیلئے سکیورٹی لگا رکھی ہے ۔جج امیر محمد خان نے کہا کہ خواجہ برادران آتے ہیں تومیں ان سے پوچھتا ہوں ،میں صبح کا عدالت میں موجود ہوں۔

    خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو پیش کردیا گیا قیصر امین بٹ کو ایمبولینس پہ عدالت لایا گیا احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے

    عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے ملزمان خواجہ برادران کو 6 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے،

  • خاتون اول کے بیٹے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    خاتون اول کے بیٹے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    خاتون اول کے بیٹے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ابراہیم مانیکا سے 2 بھائیوں کی برآمدگی کی درخواست خارج کر دی

    عدالت نے دونوں بھائیوں کیخلاف امانت میں خیانت کامقدمہ درج ہونے پردرخواست خارج کی،جسٹس انوارالحق پنوں نے شہری حمد حسن کی درخواست پر سماعت کی،خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا طلبی پر عدالت میں پیش ہوئے

    شہری محمد حسن نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا نے میرے بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوا لیا ہے۔

    درخواست کے مطابق احمد حسن اور اعجاز احمد کو گاڑی کے تنازعے پر پولیس کے ذریعے اٹھوایا گیا، ابراہیم مانیکا کو 10 لاکھ دے چکے لیکن وہ مزید ڈیڑھ کروڑ روپے کا تقاضہ کررہا ہے اور پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔

    دوران سماعت پولیس نے جواب جمع کرایا کہ متعلقہ افراد کو کسی بھی کیس میں حراست میں نہیں لیا گیا۔

  • فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا

    فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا

    فیصل آباد:فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا ،اطلاعات کےمطابق محکمہ جنگلات فیصل آباد کے زیر اہتمام کینال ایکسپریس وے پر چک نمبر 155 رب پنواں میں وسیع شجرکاری کی گئی.

    باغی ٹی وی کےمطابق اس پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم میں‌اس وقت ضلع کے ڈی سی بہت متحرک ہیں ، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،شکیل شاہد نے افسران اورسکولوں کے طالب علموں کے ہمراہ پودے لگائے.محکمہ جنگلات کی اراضی پر بیک وقت2 ہزار پودے لگائے گئے.

    ڈپٹی کمشنر فیصل آباد. محمد علی نے اس موقع پر کہا کہ وسیع وعریض اراضی پر ایک لاکھ 60ہزار پودے لگائے جائیں گے.ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے. پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے.لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور ان کی نشوونما کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے.

    ٹن بلین ٹری منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویژن ہے.اس مہم میں‌ ارکان اسمبلی شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں شریک ہیں.ڈویژنل فاریسٹ آفیسرانوار الحق نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران ڈویژن بھر میں 14 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے.

  • گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی

    باغی ٹی وی :رائے ونڈ کے نواحی علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تین کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال بھجوایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں واقع جامعیہ مسجد یوسف برکت کے حجرے میں رات سے گیس لیکج ہو رہی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک شخص کو ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ پانچ افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    اس واقعے کی وجہ میں ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کمرے کی لائٹ آن کرنے گیا جس پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکہ ہوا، مسجد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور 9 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کیوں نہیں آتے، عظمیٰ بخاری نے لگایا سنگین الزام

    وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کیوں نہیں آتے، عظمیٰ بخاری نے لگایا سنگین الزام

    وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کیوں نہیں آتے، عظمیٰ بخاری نے لگایا سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گمشدگی کا اشتہار جاری کرنے کا عندیہ دے دیا

    مسلم لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار 17 ماہ کے دوران صرف 6 بار صوبائی اسمبلی میں آئے، ایسے لگتا ہے کہ عثمان بزداراس سمبلی کاراستہ بھول گئےجس اسمبلی نے وزیراعلیٰ منتخب کیا، اب ان کے لیے اشتہار جاری کرنا پڑے گا۔ 17ماہ میں عثمان بزدارنےشاپنگ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا، آپ کوشاپنگ کرنےکے لئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیراعلیٰ بنایا،

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

    ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نہ اسمبلی آتےہیں نہ عوام کاسامنا کرنےکی ہمت کرتے ہیں۔ بزدارصاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں، وفاق اورپنجاب میں دونوں بزدارکی کارکردگی ایک جیسی ہے۔ اوپر بڑا بزدار نیچے چھوٹا بزدار ہے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کوطیب اردوان اسپتال کا دوبارہ افتتاح کرتےشرم آنی چاہیے، عمران خان جب اپوزیشن میں تھے توکہتے شہبازشریف ہسپتال نہیں بنا رہے، شہبازشریف کے منصوبوں کے باربارافتتاح کرنےکی بجائے اپنامنصوبہ شروع کریں۔

    شوبازی کا دور گزر چکا، مافیاز کسی صورت برداشت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

  • ایم کیو ایم شریف، مولانا کو پکوڑے کھلائیں گے، مریم لندن گئی تو سیاست میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    ایم کیو ایم شریف، مولانا کو پکوڑے کھلائیں گے، مریم لندن گئی تو سیاست میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    ایم کیو ایم شریف، مولانا کو پکوڑے کھلائیں گے، مریم لندن گئی تو سیاست میں کیا ہونیوالا ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا خسارہ مزید کم کریں گے، ٹارگٹ طے کر لیا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن صرف ٹی وی پر لڑا کرین گے، ان میں کوئی بنیادی بات نہیں، وہ نیب آرڈیننس مل کر لا سکتے ہیں ،مریم کے راستے میں کابینہ بھی رکاوٹ ہے، مریم جاتی ہے تو سیاست بدل جائے گی، شہباز شریف کو بھی سوچنا ہو گا کہ ان کی سیاست کے کیا مسائل ہیں، مریم نواز کے جانے سے ان کے گھر کے بھی مسئلے ہیں،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان محنت کر رہا ہے ابھی تک لندن میں بیماری کا کوئی اقدام نہین کیا گیا، ہم اپنے ریونیو کو بڑھانا چاہتے ہیں لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہم نے ایک مرلہ زمین کسی کو نہیں دی، اور نہ ہی ایک روپے کی چیز لی ہے، رائل پام کی بھی میٹنگ کر رہے ہیں. ریلوے میں چیزیں اتنی جلدی ٹھیک نہیں ہوتیں پھر بھی ہم نے ٹھیک کی ہیں،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کی نظر کیا خراب ہو گی اس کو صدقہ دیتے رہنا چاہئے، آپ کو کل گوجرانوالہ میں دعوت ہے شٹل کا افتتاح کریں گے، ٹی وی کا زیادہ ٹائم نہین لینا چاہتا، آٹے کا بحران سازش ہے، چینی کا بحران بحران تھا، ذمہ داران کے خلاف عمران خان گھیرا تنگ کر رہے ہیں، میں تو ذمہ دار نہیں

    شیخ رشید نے کہا کہ 50 ارب کی جگہ خالی کروا لی، سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کریں گے، اگر کوئی سیاست کرنا چاہتا ہے تو دل پشوری کر لے. ایم کیو ایم شریف پارٹی ہے، ہمارے ساتھ ہے، ہمارے ساتھ صرف فضل الرحمان نہیں ہے آیا تو دھر لیا جائے گا ، جلسہ کرنے آیا تو سموسوں ،پکوڑوں، حلوے کے ساتھ استقبال کریں گے، مہنگائی ہماری اپوزیشن ہے، ہماری سوتن ہے، اس کے خلاف ہم لڑائی کریں گے، مہنگائی کو قابو نہین کیا تو لوگ ہمارے رشتے دار نہیں

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ بھارت جائے گا،کشمیر کی جدوجہد آزادی کشمیریوں کی ہے،کشمیریوں کو کوئی نہیں روک سکتا، کسی نے سنا کہ کشمیریوں نے ہتھیار پھینکے ہوں، کشمیری میدان میں ہیں، کرفیو کو200 سے زائد عرصہ ہو گیا، جنگ نہیں کرنی، جدوجہد آزادی کو سپورٹ کرنا ہے، تین بار سیکورٹی کونسل میں مسئلہ لے کر گئے، شہریت بل نے کشمیر کا مسئلہ زیادہ زندہ کیا، انڈیا کے سٹیجوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، میں ٹرمپ کا نہیں عمران خان کا واقف ہوں،

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اکنامک ٹیم کام کرے، ایران کو ایف اے ٹی ایف نے بلیک لسٹ کر دیا، انٹرنیشنلی ایسا دباؤ چاہتے ہین کہ ہم ڈائریکشن پر چلیں، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ہم چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے کبھی غداری نہیں کریں گے، تیز گام سانحہ کے 65 لوگوں کو معاوضہ مل گیا ہے، باقیوں کو بھی مل جائے گا

  • مشکل حالات میں بہترین حج پیکج دیا، وزیر مذہبی امور کا دعویٰ، تاجروں کو کروائی بڑی یقین دہانی

    مشکل حالات میں بہترین حج پیکج دیا، وزیر مذہبی امور کا دعویٰ، تاجروں کو کروائی بڑی یقین دہانی

    مشکل حالات میں بہترین حج پیکج دیا، وزیر مذہبی امور کا دعویٰ، تاجروں کو کروائی بڑی یقین دہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے لاہور چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام حج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی صورت میں ہم نے حج کو مہنگا ہونے سے بچانا ہے اس کیلئے ہم نے سعودی ایئر لائنز سعودی وزارت حج سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کئے ہیں تاکہ حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دیکر بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    نورالحق قادری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق حج کیلئے 5 لاکھ 40 ہزارروپے کی رقم کو مزید کم کر کے 4 لاکھ 65 ہزارروپے تک لائے ہیں، ان مشکل حالات میں یہ سب سے مناسب اور بہترین پیکج ہے۔ کچھ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی طرف سے عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ حج پالیسی تاخیر کا شکار ہوئی ہے، ہم بہت جلد پرائیویٹ حج پالیسی جاری کریں گے جس میں شفافیت کے ساتھ ساتھ میرٹ کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کی اس فراخ دلی کا میں ہر جگہ اعتراف کرتا ہوں لاہور میں ایک پوٹینشل ہے اور انشاءاللہ بہت جلد لاہور اس ریجن کا اقتصادی سرگرمیوں کے حوالے سے بڑامرکز بن سکتا ہے۔ پرائیویٹ حج پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے پشاور کوئٹہ کراچی اسلام آباد اور لاہور کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں ہم لاہور چیمبر آف کامرس کے لوگوں کو بھی مشاورت کیلئے شامل کریں گے تاکہ وہ ہمیں مخصوص بجٹ کے اندر رہتے ہوئے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے رائے دے سکیں۔

    وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے

    وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

    حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

    ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے رواں سال حج اخراجات مزید بڑھ جائیں گے اور گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال حج مزید مہنگا ہو گا، سعودی عرب میں ٹیکسز پر ٹیکسز کے نفاذ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، خواہش ہے کہ سستا حج کرا سکیں لیکن اخراجات کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں امسال حج مزید مہنگا ہو گا۔ حج اور کرتارپور کا موزانہ نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور ایک راہداری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں جبکہ حج کیلئے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں۔