Baaghi TV

Category: لاہور

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے وفد کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات،مطالبات کئے پیش

    گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے وفد کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات،مطالبات کئے پیش

    گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے وفد کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات،مطالبات کئے پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے.

    ملاقات میں وفد نے ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت اور ہسپتالوں کی حالت زار سے آگاہ کیا گیا ۔چوہدری پرویز الہی کو راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں 1122 سروسز میں مسائل سے آگاہ کیا گیا.

    ایم ٹی آئی قانون کے خلاف الائنس کے اراکین کے تحفظات سے آگاہ کیا اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف سے ڈاکٹرز اور عملے کی ظالمانہ برطرفیوں کے خلاف پرامن حل پیش کرنے کی گزارش کی۔

    اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی، مسلم لیگ ق انکے جائز مطالبے پورے کروائے گی

  • نابینا افراد کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

    نابینا افراد کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

    نابینا افراد کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا مزید ملازمتیں دینے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں نابینا افراد کی خالی آسامیوں پر15روز میں بھرتی کا الٹی میٹم طے کر لیا گیا ہے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا.

    نابینا افراد کی بھرتی میں تاخیرپر وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے اظہار برہمی کیا،وزیرقانون نے11فروری کو تمام سیکرٹریز کا اجلاس طلب کرلیا

    اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کل 645 میں سے 300 نابینا افراد کی بھرتی مکمل ہوگئی ،محکمہ آبپاشی، ہاؤسنگ ،زکوٰۃ، لوکل گورنمنٹ اور ماحولیات نے تا حال کوئی بھرتی نہیں کی،

    صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سخت تاکید کے باوجود محکموں کا رویہ ناقابل برداشت ہے،نابینا افراد ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں، ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے ،ہڑتال کرنے والے نابینا افراد کے ساتھ کیا گیا وعدہ ہرقیمت پر نبھاؤں گا.

     

    واضح رہے کہ نابینا افراد نے مال روڈ پر دھرنا دیا تھا جس پر حکومت نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 80 سے زائد نابینا افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں، جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں پر مستقل بھی کیا گیا ہے، ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے بادامی باغ شیلٹر ہاوس میں نابینا افراد میں نوکریوں کے لیٹر تقسیم کیے تھے۔ دوسرے مرحلے میں مزید نابینا افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔

     

    https://login.baaghitv.com/nabina-afraad-ko-mazoor-na-likha-jaye-balk-court/
  • پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے کل سے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز پر ہفتہ صبح آٹھ سے پیر رات آٹھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی،ترجمان کے مطابق آئندہ گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا

    سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی تین دن تک فراہم کی جائے گی اس کے بعد پنجاب کو سپلائی بند کر دی جائے گی، تین دن تک شہری سی این جی استعمال کر سکتے ہیں.

  • شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم دے دیا، اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی

    چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کا ضبط شدہ سٹاک فوری مارکیٹ ریٹ پر فروخت کر دیا جائے، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ جنوری میں ناجائز منافع خوری پر 5کروڑروپے سے زائدجرمانےاور 744افراد کو گرفتار کیا گیا،

    چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

  • جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ،اتحادیوں سے رابطے میں،یہ کام کر کے رہیں گے ، گورنر پنجاب کا بڑا دعویٰ

    جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ،اتحادیوں سے رابطے میں،یہ کام کر کے رہیں گے ، گورنر پنجاب کا بڑا دعویٰ

    جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ،اتحادیوں سے رابطے میں،یہ کام کر کے رہیں گے ، گورنر پنجاب کا بڑا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کبھی وزیراعلی بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، حکومتی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رہے گی۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین بھی پارٹی کا حصہ ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، حکومت کے ہر اچھے اقدام میں کریڈٹ صرف تحریک انصاف کو ہی نہیں اتحادیوں کو بھی جاتا ہے۔اتحادیوں اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں، اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، پریشانی والی کوئی بات نہیں، اپوزیشن کے اندازوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت متحد ہے

    چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، احتساب سے بچنے کی کوشش کرنیوالوں کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ موجودہ حکومت ہر سطح پر شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے، نیب سمیت احتساب کے تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے۔ دو نہیں ایک پاکستان بنانے سمیت ہر وعدہ پورا کیا جائیگا، حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا اپوزیشن سے ہضم نہیں ہو رہا۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹی بنائے جانے پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہیٰ میدان میں آ گئے.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی خود معاملات کو کیوں خراب کررہی ہے؟ حکومت کی سابقہ کمیٹی سےمثبت پیش رفت ہورہی تھی، سابقہ کمیٹی میں جہانگیرترین، پرویزخٹک اور شہزاد اکبر شامل تھے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ ق سے وعدہ کیا تھا کہ مونس الہیٰ کو وزارت دی جائے گی لیکن ابھی تک وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ق میں بے چینی پائی جاتی ہے، حکومتی کمیٹی کے وفد نے چند روز قبل ق لیگ سے ملاقات کی تھی اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق کے تحفظات کو جائز قرار دیا تھا.

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے ،دوسری ڈالی جاتی ہے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ، پہلی کمیٹی سے مذاکرات کےبعدمعاملات میں بہتری آئی،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا کیس احسن طریقے سے لڑا

    وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

    اس حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جو  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسد عمر (کنوینر)، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

    حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا تھا، مونس الہیٰ ایک بار پھر پھٹ پڑے

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چوہدری محمد سرور (کنوینر)، سردار عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔ اسی طرح بی اے پی، بی این پی اور جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پرویز خٹک (کنوینر)، قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں

    اللہ عمران خان کو”ان لوگوں” سے دور رکھے، عمرہ پر روانگی سے قبل چودھری شجاعت کا بڑا بیان

  • نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، میڈیکل بورڈ کا ہوا اجلاس، کیا فیصلہ کیا؟

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، میڈیکل بورڈ کا ہوا اجلاس، کیا فیصلہ کیا؟

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، میڈیکل بورڈ کا ہوا اجلاس، کیا فیصلہ کیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی نامکمل رپورٹس پرمیڈیکل بورڈکا اجلاس بلانتیجہ ختم ہو گیا،

    سرکاری میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ رپورٹ پر نوازشریف کی صحت سے متعلق نہیں بتا سکتے،نوازشریف کی پلیٹ لیٹس،پیٹ اسکین اوردیگر رپورٹس نامکمل ہیں،اجلاس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر محکمہ صحت کو بھجوا رہے ہیں.

    میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے عارضہ قلب کے ٹیسٹوں کی بھی ضرورت ہے،

    میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے پنجاب حکومت کو حتمی مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پیٹ سکین، جنیٹک ٹیسٹ، بون میرو، پلیٹ سیلز کی تازہ رپورٹس چاہئیں جو مہیا نہیں کی گئیں۔ عارضہ قلب سمیت ٹیسٹوں کی جب تک مکمل رپورٹس نہیں ملتیں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے

    واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

  • غریب کو صحت کارڈ جاری، سفید پوش کا کس نے سوچنا ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    غریب کو صحت کارڈ جاری، سفید پوش کا کس نے سوچنا ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    غریب کو صحت کارڈ جاری، سفید پوش کا کس نے سوچنا ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بزرگ شہریوں کے لیے وارڈ مختص کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید نے کہا کہ بزرگ شہریوں کےحوالے سے وزیرصحت کوطلب کیا تھا،وزیرنے بتایا تھا کہ اس حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے

    عدالت نے کہا کہ درمیانے درجے کے شہریوں کے لیےصحت سہولت کارڈ کاکیا فائدہ ہوگا،غریب کے لیے توصحت کارڈ جاری کردیا جو سفید پوش ہیں ان کاکس نےسوچنا ہے؟ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سفید پوش آدمی توکسی کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلاتا،

     

    واضح رہے کہ حکومت 14 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک بہترین علاج کی مفت سہولت میسرہو گی، اگر کسی گھرانے میں کوئی ایسی بڑی بیماری آ جاتی ہے جس میں دل کا اپریشن کروانا پڑتا ہے یا گردے ڈیلائسسز کروانے ہے یا ایسی بیماریاں جس سے مریض کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے اس کا صھت کارڈ کے ذریعے علاج ہو گا

  • مریم نواز کو لندن جانے دیا جائے گا یا نہیں؟ حکومت نے کیا ایک بار پھر بڑا فیصلہ

    مریم نواز کو لندن جانے دیا جائے گا یا نہیں؟ حکومت نے کیا ایک بار پھر بڑا فیصلہ

    مریم نواز کو لندن جانے دیا جائے گا یا نہیں؟ حکومت نے کیا ایک بار پھر بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کو دیکھ کر کیا جائے گا.

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بیماری کا علاج ملک میں نہ ہونے کا جواز دیا تھا۔ ڈاکٹر عدنان کی خواہش پر کسی کو بیرون ملک نہیں بھیجا جا سکتا۔ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی تھی۔ حکومت کے پاس عدالت جانے کا آپشن موجود ہے.

    واضح رہے کہ نواز شریف لندن مین ہیں اور ان کا علاج جاری ہے، گزشتہ روز ڈاکٹر عدنان اور شہباز شریف نے کہا تھا کہ مریم نواز کا لندن میں والد کے پاس ہونا ضروری ہے لیکن اجازت نہیں دی جا رہی

    مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے تین متفرق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، کیس عدالت میں زیر سماعت ہے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا رائل برامپٹن اسپتال میں تفصیلی کارڈیک معائنہ کرایا گیا،نواز شریف کو شریانوں کی پیچیدہ قسم کی بیماری لاحق ہے،نواز شریف کو خون کے بہاؤ میں مسئلہ ہے، دل کے عضلات کو بھی خطرات لاحق ہیں،

    ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی خواہش تھی کہ معائنے کے وقت مریم نواز اسپتال میں ساتھ ہوں، مریم نواز کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، مریم نواز کے نہ موجود ہونے کے باعث معائنے کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا،نواز شریف کی صحت کےلیےکورونری انٹروینشن بے حد ضروری ہے،اس موقع پر مریم نواز کا نواز شریف کے ساتھ ہونا ضروری ہے،

    واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    واز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

  • لاہور ہربنس پورہ میں  دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھے دو افراد

    لاہور ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھے دو افراد

    لاہور ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھے دو افراد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ہربنس پورہ میں دیرینہ دشمنی پر 2 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا. دونوں افرادگھر سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے گولیوں سے حملہ کردیا . فائرنگ کی زد میں آکر بابر اور رزاق ہلاک ہوگئے .ہلاک شدگان رزاق اور بابر کی مغل پورہ کے رہائشی سے دشمنی چلی آرہی تھی مقتول بابر کی سابقہ بیوی کے رشتہ کا بھی تنازعہ چل رہا تھا . خاتون نیلم سابق شوہر مغل پورہ رہتا تھا، پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پونچ گئی . لاشوں کو مردہ خانے منتقل کیا جارہا ہے .مزید تفتیش جاری ہے . ملزمان کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا . ملزمان موقعہ سے فرار ہوگئے .

  • بجلی وگیس کے بلوں میں‌ سلیب ریٹ فارمولا کے نام پر کیسے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا.

    بجلی و گیس کے بلوں میں‌ سلیب ریٹ فارمولا کے نام پر کیسے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا.

    باغی ٹی وی : اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا۔ عوام ازل سے لٹ رھی ھے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا۔
    سوئی نادرن گیس اور لیسکو نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا

    سلیب ( 1) 272 روپے
    سلیب (2) 1257 روپے
    سلیب (3)4570 روپے
    سلیب ( 4)9125 روپے
    سلیب (5) 18227 روپے
    سلیب ( 6)18290روپے

    پہلے سلیب ریٹ اور دوسرے کے ریٹ میں فرق 1000روپے کا ہے دوسرے سے تیسرے کے ریٹ میں فرق 3300 روپے کا ہے
    تیسرے سلیب ریٹ اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے
    سلیب کیا ہوتا ہے
    سلیب دھوکہ ہے
    سلیب ظلم ہے
    آپ یہ سمجھ لیں سلیب ریٹ متعارف کروانے کے بعد
    صارفین سوئی گیس کو مہنگائی کی دلدل میں مذید دھکیلنے کا پکا پروگرام ہے

    اگر ریٹ بڑھانا مقصد ہوتا تو فی ایم بی ٹی یو کا ریٹ بڑھاتے
    انہوں نے سلیب ریٹ متعارف کروایا تاکہ ڈاکہ بھی ڈالیں اور کوئی بات بھی نہ کر سکے

    آپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا
    ایک لیٹر تو 114
    اگر دو لیٹر لینا ہے تو 1100 روپے فی لیٹر
    تین لیٹر لینا ہے تو 3300 روپے فی لیٹر

    صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہوسکتا ہے
    1257 سے 4570
    4570 سے 9125
    9125 سے 18227 ہوسکتا ہے
    خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق مت چھینو
    ریٹ بڑھاؤ ضرور بڑھاؤ
    ڈاکہ نہ ڈالو

    بے شک یہ بہت بڑا ظلم ہے اور اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنا چاہیے تاکہ بے ضمیر حکمرانوں تک درمیانے طبقے کی چیخیں پہنچ سکیں گے کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے ان کے ساتھ ۔ ۔ ویسے بھی سردیوں کا موسم ہے درمیانہ طبقہ تو پس کے رہ جائے گا
    بجلی کا بل
    اور واپڈا والے بھی 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس
    اور 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس
    کیا 1 یونٹ زیادہ سے 1100 روپے کا فرق….
    کیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو 1000 کا اور 6 لیٹر 2000 کا
    کبھی ایسا نہیں ہوا کوکنگ آئل پرائیویٹ کمپنیوں کے ہیں….ایسا نہیں ہوا کبھی
    پھر گورنمنٹ کی لیسکو پیپکو وغیرہ وغیرہ کیوں ایسا کرتے ہیں….
    زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کوئئ اعلی افسر چیف جسٹس صاحب, آرمی چیف یا وزیراعظم یا بجلی پانی کے وزیر اس غریب عوام کے بارے میں سوچیں…..
    مہنگائی کم نہ کرو ….لیکن زیادتی بھی تو نہ کرو