Baaghi TV

Category: لاہور

  • سگریٹ نوشی کےخاتمےکیلئےٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس،کن کےخلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا

    سگریٹ نوشی کےخاتمےکیلئےٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس،کن کےخلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا

    لاہور:سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے ٹوبیکو کنٹرول ٹاسک فورس بن گئی ، کن کے خلاف ہوگی کارروائی یہ بھی بتادیا گیا،اطلاعات کےمطابق ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

     

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

    ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور، پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار کریں گے۔

    فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

    سگریٹ نوشی پرقابوپانے کےلیے تشکیل دی جانےوالی ٹاسک فورس انسداد تمباکو نوشی قانون پر عملدرآمد کو تیز کرنے اورلاہور کوتمباکو سے پاک شہر بنانے کے لیے ضلع بھر میں کارروا ئی کرے گی

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    ڈی سی لاہور کیطرف سے جاری احکامات کےمطابق یہ فورس عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرے گی جبکہ 18 سال سے کم عمر والے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے 50 میٹر تک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

  • اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی

    اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی

    لاہور:اب کرکے دکھاو شادی ، حکومت نے پابندی لگادی ،یہ بھی بتادیا گیا کہ کن لڑکے، لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی،پنجاب میں 18 سال سے کم عمر لڑکا اور لڑکی بچے تصور کیے جائیں گے، محکمہ قانون پنجاب نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    حکومت نے سود اداکرنے کے لیے کتنے ارب روپے قرض لیا؟ رپورٹ جاری

    ذرائع کےمطابق کم عمرمیں شادی پرقابوپانے کےلیےوفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو کم عمر بچوں کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔

    مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد

    نئی قانون سازی کی مطابق ترمیم کے مطابق 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کی شادی نہیں ہوسکے گی، 18 سال سے کم عمر شادی کرنے کو زبردستی تصور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، حتمی منظوری کے لئے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی.

    وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے

  • یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھاجانےوالے چائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی

    یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھاجانےوالے چائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی

    لاہور:یتیم،بےسہارا اورغریب بچوں کا کھانا کھا جانےوالےچائلڈپروٹیکشن بیورکےافسران کی شرمناک کہانی،اطلاعات کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بدعنوانی کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا، بیورو کے افسر بچوں کے کھانے پینے میں بھی کرپشن کرنے پر باز نہ آئے۔

    ذرائع کےمطابق چائلڈ پروٹیکشن کے افسران بیورویتیم ، بے سہارا اورغریب بچوں کا حق کھانے والے افسر انکوائری میں مورد الزام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عمر دراز بھٹی کو ٹھہرایا گیا، جنہوں نے اس وقت بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ ہونے کی حیثیت سے کوالٹی اینڈ کوانٹیٹی کمیٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹر آدھا سال غیر معیاری، غیر مقررہ شدہ اور کم قیمت والا دودھ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سٹوریج میں سپلائی کرتا رہا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر دراز بھٹی نے کمیٹی ارکان کو زبردستی دودھ کی سپلائی رکوانے پر رضا مند کیا۔

    سٹور افسروں نے رجسٹر میں غیر معیاری اور کم قیمت دودھ کا اندراج بطور معیاری اور مقرر کردہ دودھ کے طور پر کیا، انکوائری میں بے ضابطگی ثابت ہونے کے باوجود عمر دراز بھٹی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ سے ہٹا کر خلاف ضابطہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن بنا دیا گیا۔

  • سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت، عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ مین ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کنٹرول کرنے کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی ،عدالت نے درخواست پر کمشنر لاہورکو طلب کر لیا کہ وہ لاہور میں گندگی کی بابت آگاہ کریں ۔

    وقار اے شیخ وکیل پی ایچ اے نے کہا کہ لاہور کی ہاوسنگ سوسائیٹز سیوریج چارجز کے نام پر اپنے مکینوں سے سیوریج چارج وصول کر رہی ہیں ۔یہ سوسائیٹز گندہ پانی باہر پھینکتی ہیں ،عدالت نے اس پر واسا سے رپورٹ طلب کر لی ۔

    عدالت نے کہا کہ لاہور میں مساجد کے ساتھ لگائے واسا کے ڈسپوزل پمپوں سے گندگی اور تعفن پھیلتی ہے ۔ایکسین واسا لاہور عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔شیراز ذکا ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ معاملہ انٹی کرپشن میں بھیج دیا جائے ۔۔عدالت نے واسا سے سیوریج پلانٹس کی حالت زار کی بابت رپورٹ طلب کرلی۔

    عدالت نے ساہیوال میں تاریخی عمارت پر حفاظتی گیٹ نہ لگانے کا نوٹس لے لیا،عدالت نے معاملہ ڈی سی ساہیوال کو بھجوا دیا کہ وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔عدالت نے کہا کہ موٹر وے پر چلنے والی اکثر گاڑیوں کی لائیٹس سموگ میں کام نہیں کرتیں ۔بادی النظر میں نئی میں فوگ لائیٹس لگانا ضروری ہے۔عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری صنعت کو ریکارڈ سمت طلب کر لیا.

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ پرانی گاڑیوں کو فٹنس پر پورا نہ اترنے پر چلانے کے لیے بین کر دیا جائے ۔جس پر عدالت نے کہا کہ موٹر وہیکل قانون اس کی اجازت نہین دیتا ۔عدالت میں سموگ کی روک تھام کے لیے صوبائی کابینہ کی ہونے والی میٹنگ منیٹس کی بابت رپورٹ پیش کر دی گئی عدالت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومتی محکموں کو عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی .

    عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت نے محکموں کو سموگ کی بابت کئے گئے اقدامات کی پراگرس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کر دی عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا ۔

  • سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

    سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

    سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے چئیرمین میاں منظور حسین وٹو نے وفد کے ھمراہ ایرانی قونصلیٹ لاھور میں قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری سے ملاقات کی اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا.

    اس موقع پر میاں منظور حسین وٹو کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان دو ھمسایہ اوربرادر ممالک ہیں ۔ ایران نے ھمیشہ پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ھے۔ خصوصا” کشمیر کے معاملے پر صرف ایران نے دو ٹوک موقف پیش کیا ۔ اور ھمیشہ عالم اسلام کی خدمت کی ھے۔ جنرل قاسم سلیمانی ایک عظیم جنرل تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ھم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ان شااللہ انجمن تعلقات پاکستان ایران دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافے کے لئے کوششیں کرے گی۔

    ملاقات میں ایران کے بزنس اٹیچی علی اصغر یکدلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری نے انجمن کی جانب سے تعذیتی لیٹر بھی پیش کیا۔ میاں منظور احمد وٹو کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما میاں اعظم وٹو، پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی اور انجمن تعلقات پاکستان ایران کے صدر شبیر احمد شگری بھی شامل تھے۔

    واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

    بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے،

  • مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلا نہیں، نیب نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلا نہیں، نیب نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلا نہیں، نیب نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگرملز کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی ہے اس حوالہ سے نیب اسلام آباد نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے،نیب نے خط میں کہا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،مریم نواز کا بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے، نام ای سی ایل میں ڈالاجائے

    دوسری جانب مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے،مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

  • کشمیریوں کی حمایت کب تک جاری رکھیں گے؟ گورنر پنجاب نے دبنگ اعلان کر دیا

    کشمیریوں کی حمایت کب تک جاری رکھیں گے؟ گورنر پنجاب نے دبنگ اعلان کر دیا

    کشمیریوں کی حمایت کب تک جاری رکھیں گے؟ گورنر پنجاب نے دبنگ اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ قومی مفاد کا معاملہ تھا تمام سیاسی جماعتوں نے سمجھداری کا ثبوت دیا،سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں قانون سازی پر تعاون کرنا چاہیے ،ایران امریکہ کشیدگی خطے کے امن کے لیے درست نہیں،وزیر اعظم نے پیغام دیا ہے کہ ہم کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکہ کشیدگی سے دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اسے روکنا چاہئے،جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،دنیا بھر کے پاکستانیوں کو مسئلہ کشمیر پراکٹھا کیا گیا

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟  شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی ایکٹ کی پارلیمنٹ میں کثرت رائے سے منظوری قوم کی فتح ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔قومی سلامتی اور ملکی مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ بھارت کے پاکستان دشمن ایجنڈوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکے بارے میں فیصلہ کابینہ کرے گی ،وفاقی کابینہ نے اس پر فیصلہ کیا ہے، اب معاملہ عدالت میں ہے، عدالتی حکم کی تعمیل کریں گے،

    گورنر پنجاب چودھری سرورکا مزید کہنا تھا کہ جتنی تیزی کیساتھ پاکستان میں معاشی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔  جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ہر کوئی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کر رہا تھا مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے مشکل اور کامیاب پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی بحران سے باہر نکال دیا لیکن اسکے باوجود آج بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  • مبشر لقمان اور حریم زادے ، بینش علی خان کی نظر میں

    مبشر لقمان اور حریم زادے ، بینش علی خان کی نظر میں

    مبشر لقمان کو مفت میں رگڑا جا رہا ہے مبشر لقمان کا یوٹیوب والا پروگرام میں نے خود دیکھا ہے جس میں راۓ ثاقب اینکر پرسن مہمان بن کر آئے ہیں اب ایک پروگرام میں ایک مہمان جو کچھ کہتا ہے اس کاحق ہے اس کو آزادی رائے کا پورا اختیار ہے۔
    مبشر لقمان کے پروگرام سے ایک دن پہلے سماء چینل کا 31 دسمبر کا پروگرام لائیو وِد ندیم ملک دیکھ رہی تھی جس میں اسد عمر اور زرتاج صاحبہ موجود تھے حریم شاہ کو کال پر لیا جاتا ہے اور وزارتِ داخلہ کے دفتر میں جانے کے بارے میں پوچھا جاتا ہے پاکستان کی حکومت ان دنوں صرف سرکس خانہ بن چکا ہے اس واقعے کے بعد تو اس لڑکی کو اصولاً حوالات میں ہونا چاہیے لیکن پیچھے ایک منسٹر دلال موجود ہو تو پھر قانون جوتی کی نوک پر ہوتا ہے حریم کی بات سننے کے بعد اسد عمر اور زرتاج گل سے اس بات پر جب رائے لی جاتی ہے تو صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا رنگ اڑ جاتا ہے اور وہ خاندانی عورت ہونے کا کہہ کر اور پولیٹکس میں اپنے کوششوں کا حوالہ دے کر کوئی بھی رائے دینے سے انکار کرتی ہے یہاں صاف پتا لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے اور اس بات کی کڑی مبشر لقمان کے پروگرام سے ملتی ہے اور زرتاج گل کی بوکھلاہٹ سمجھ میں آتی ہے اور پھر زرتاج صاحبہ کا جان بوجھ کر معصوم احتجاج کامران شاہد کے پروگرام میں کہ مبشر لقمان نے اس پر الزام لگایا ہے کہ زرتاج صاحبہ کے پاس کسی عورت کی وڈیوز ہے اور وہ اس نے لیک کی ہے بی بی جذباتی ہو کر رونے لگتی کہ وہ کسی کے ساتھ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی بھئی پروگرام تو دیکھو کہ الزام مبشر لقمان نے نہیں لگایا رائے ثاقب نے بات کی تھی اب مبشر لقمان کے پروگرامز میں اس سے پہلے بہت سے سیاسی جماعتوں کے لوگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے آکر کچھ بھی بولتے تھے اس سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں تو یہاں وہ قصور وار کیسے ؟

    فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    زرتاج صاحبہ الزام یہ نہیں تھا کہ آپ نے کسی عورت کی ویڈیوز لیک کی ہے بات یہ ہے ک اس عورت کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس آپ کی ویڈیوز ہے پی ٹی آئی کے نائٹ ڈانس پارٹی میں بنا لی ہونگی اس نے اب رو دھو کر فیس سیونگ کرو۔
    اب آتے ہیں فواد صاحب کی طرف پہلے تو یہ بندہ انتہائی بدتمیز ہیں وہ اس قابل ہی نہیں کہ سکول میں ٹیچر بن سکے پیشے کے اعتبار سے وکیل اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی عمران خان کے بلنڈرز میں سب سے بڑا بلنڈر آئے روز کسی نہ کسی کو تھپڑ مار رہے ہیں خاندانی لوگوں کا یہ شیوا نہیں اس بات پر وہ رپورٹ کرتے عدالت جاتے مبشر لقمان کے خلاف خیر مبشر لقمان کو میں زرا بھی قصور وار نہیں مانتی لیکن فواد صاحب نے قانون کو ہاتھ میں لینے کو بہتر جانا کیوں کہ ان کو پتا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں کا خدا ہی حافظ ہے دوسرے ملک کے اخبار تو اِن کو امراء کی رنڈی لقب کا دے چکے ہے جو کے غلط نہیں ہے پاکستان میں قانون صرف طاقت وروں کی حفاظت اور غریب کو سزا دینے کے لئے ہے جس کو فواد جیسے بڑے لوگ پھاڑ کر نکل جاتے ہے۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    تیسری بات اس عورت کی سب کو کھیل سمجھ میں آگیا ہے ان کی ہر جگہ گھسنے ہر کسی تک رسائی کے پیچھے سوائے فیاض چوہان کے علاوہ کوئی اور نہیں ان کو صرف اس نے پلانٹ کیا سب سے پہلے ایسی جگہوں تک رسائی دے کر ویڈیو اپلوڈ کی جو عوام کی توجہ حاصل کرے اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑائی گئی اور اپنے کام نکلوانے کے لئے ان کو بڑے بڑے مگرمچھوں کے بستر تک تب پہنچایا جب مشہور نہیں کروایا تھا اور ساتھ میں اُن کی وڈیوز بنوائی تاکہ وقت آنے پر کام آئے, اور اپنے سیاسی مخالفین یا جن کے ساتھ اختلافات تھے ان کو خراب کرنے کیلئے ان لڑکیوں کا استعمال کیا جیس کا ثبوت مبشر لقمان اور شیخ رشید ہے اور ساتھ میں جن کو خوش کرنا تھا اُن کو اِن لڑکیوں کے زریعے خوش کیا دنیا کا کوئی مرد تیار عورت کو نہیں چھوڑتا پھر اگر وہ ہمارے ٹھرکی رال ٹپکاتے سیاست دان اور بیوروکریٹس ہوں تو چھوڑنا ناممکن اس حریم بہتے گنگا میں سب نے دل کھول کر ہاتھ دھوئے بلکہ نہا لیے, تاریخ کی اوراق میں پی ٹی آئی کی پہلی حکومت کے وزراء اور ایک رنڈی والا باب نہایت سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا دعا ہے کہ اس لسٹ میں وزیراعظم کا نام نا ہو.
    بینش علی خان

  • خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پولیو کے کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پولیو کے کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پولیو کے کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور پنجاب میں پولیو وائرس کے مزید 2،2 نئے کیسز سامنے آگئے۔ خیبر پختونخواہ میں بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے،پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی 2 بچیوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، گزشتہ سال دسمبر میں ان بچیوں کے نمونے لئے گئے تھے.

    ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کا کہنا ہےکہ دونوں کیسز کی تحقیقات دسمبر 2019 میں شروع ہوئیں تھیں۔ سندھ میں پولیو کے کیسز کی تعداد 34 ہوگئی۔ گزشتہ سال پنجاب بھر میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں پولیوکے کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیو کیس سامنے آنے پرانتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر اظہار برہمی کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے ،انسداد پولیو کےلیےاقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لیے مربوط اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے .

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آنے پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالباسط نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو اور موثر بنائے تاکہ پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے ای او سی کوآرڈنیٹرنے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ضروری ہے۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پولیو مہم کے دوران 5نقائص کی نشاندہی کردی،خیبر پختونخوامیں پولیو مرض کےاضافے کی بڑی وجہ پولیو عملہ قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ عملے کی جانب سے انکارکرنے والے والدین کی جعلی مارکنگ کی گئی ،ویکسی نیشن کیلئےزبردستی اقدام،مشروط سودہ بازی اورعلاقوں تک رسائی بھی وجوہات میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 2018 کے دوران 8 اور2019 میں 75 نئے کیسزسامنےآچکے ،پولیو مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بنوں اور لکی مروت ہیں،بنوں اور ڈی آئی خان میں 24،24، شمالی وزیرستان میں 8 اورتورغر میں 7 کیسزرپورٹ ہوئے.

    صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

    خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا .

     

  • پرویز مشرف کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    پرویز مشرف کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    پرویز مشرف کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے کیا پوچھ لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سزائےموت کیخلاف پرویزمشرف کی درخواستوں پرسماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کس سیکشن کے تحت مشرف پرفردجرم لگائی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے فردجرم پڑھ کرسنائی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ فردجرم میں لکھا گیا ایمرجنسی لگا کرآئین توڑاگیا،

    فل بینچ نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ آپ بتائیں آپ کا کیس کیا ہے ؟پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے اپنی صوابدید پر کیس بنایا اور چلایا ،خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی ہے،پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل اور انکوائری کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اپنا کیس پڑھا ہے کیا آپ نے تیاری کی ہے ؟جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ذاتی بنیادپر کیس بنایا ،عدالت نے کہا کہ ہم صرف یہ دیکھیں گے کہ کیا جو کارروائی ہوئی وہ قانون کے مطابق تھی یا نہیں ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ ہم یہاں اسپیشل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں سن رہے

    لاہور ہائیکورٹ نےقانون دان علی ظفر کو روسٹرم پر طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ ہم نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ایمرجنسی کا نفاذ غداری کے زمرے میں آتا ہے ؟ ایڈوکیٹ علی ظفر نے کہا کہ میرےعلم کے مطابق ایمرجنسی کا نفاذ غداری کے زمرے میں نہیں آتا جس پر عدالت نے کہا کہ اگر ایمرجنسی غداری کے زمرے میں نہیں آتی تو پھر یہ سارا معاملہ چلا کیسے ؟ جب ایمرجنسی لگائی گئی ملک کے حالات کیا تھے؟کیا ایمرجنسی ایک صوبے میں لگائی جاسکتی ہے یا پورے ملک میں ؟آئین کے تحت تو ایمرجنسی کا اختیار تو صدرکو ہے،نوٹیفکیشن سے نمایاں ہےکہ ایمرجنسی پرویز مشرف نے لگائی.

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ میں سے کوئی سنجیدگی سے یہ کیس لڑنے کو تیار ہے؟مشرف کےوکلا فیصلہ کرلیں کس نےدلائل دینےہیں، لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نےسماعت کچھ دیرکیلئےملتوی کردی

     

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

    درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،