Baaghi TV

Category: لاہور

  • آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ،مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کو واجبات کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی

    آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ،مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کو واجبات کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی

    آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کومعاملہ کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی

    باغی ٹی وی :آپ نیوز چینل کے کارکنوں کو دو ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہ پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر ایمرا آصف بٹ، جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب حافظ فیض، ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شاہد چوہدری، کی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے ملاقات، آپ نیوز چینل میں کارکنوں کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ کارکنوں کی تنخواہوں کے حوالے سے سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری اشرف مجید، پریس کلب کے نائب صدر قذافی بٹ بھی ان مذاکرات میں ٹیلی فون پر موجود تھے۔ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اسی وقت اعلی مینجمنٹ سے فوری بات کی اور ان سے بات کرنے کے بعد یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ منگل تک تنخواہوں کا معاملہ کلئیر ہو جائےگا اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر یہ معاملہ کلئیر نہیں ہوتا تو میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ مل کر ہر سطح تک جاوں گا ۔ صحافتی رہنماوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وعدہ کے مطابق آپ نیوز چینل تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دے گا

  • اتحادیوں سے رابطے کے لئے نئی کمیٹیاں،پرویز الہیٰ بول پڑے کہا ہم نے بھی "کمیٹی” ڈالی ہے

    اتحادیوں سے رابطے کے لئے نئی کمیٹیاں،پرویز الہیٰ بول پڑے کہا ہم نے بھی "کمیٹی” ڈالی ہے

    اتحادیوں سے رابطے کے لئے نئی کمیٹیاں،پرویز الہیٰ بول پڑے کہا ہم نے بھی "کمیٹی” ڈالی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم نےبھی کمیٹی ڈالی ہے جوابھی نکلی نہیں .

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کے لئے بنائی گئی نئی کمیٹی پر رد عمل میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے ،دوسری ڈالی جاتی ہے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ، پہلی کمیٹی سے مذاکرات کےبعدمعاملات میں بہتری آئی،

    پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کو سوتن نہیں سمجھا چاہئے، حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اچھے طریقے سے اجاگر کیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا کیس احسن طریقے سے لڑا

    وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

    اس حوالے سے فیصلہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جو  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسد عمر (کنوینر)، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چوہدری محمد سرور (کنوینر)، سردار عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔ اسی طرح بی اے پی، بی این پی اور جے ڈبلیو پی کے ساتھ رابطے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پرویز خٹک (کنوینر)، قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ  نے  کس بات پر سیکرٹری  ایکسائز کو طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے کس بات پر سیکرٹری ایکسائز کو طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے کس بات پر سیکرٹری ایکسائز کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ، نمبر پلیٹ اور گاڑیوں کے موٹر گاڑیوں کے کاغذات جاری نہ کرنے پر محکمہ ایکسائز کے خلاف کیس کی سماعت

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نےای چالان کے اطلاق اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی.

    عدالت نے منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن ، چیف سیکرٹری اور پپرا بورڈ سے نمبر پلیٹ اور کاغذات جاری کرنے کے حوالے سے رپورٹس طلب کر لی .عدالت نے اسمارٹ کارڈ جاری کرنے والی کمپنی ان-باکس بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.عدالتی حکم پر سیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی، ڈی جی ایکسائز اور سربراہ سیف سٹی اتھارٹی پیش ہوتے ہوئے عدالت میں بیان دیا کہ
    سیف سٹی پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی جا رہی ہے. ہم خودکار نظام کے ذریعے پڑھی جانے والی نمبرز پلیٹس بنا رہے ہیں.

    ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے نئی نمبرز پلیٹس کا ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے.نئی نمبر پلیٹس کا ٹھیکہ دینے کے لئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ منصوبہ بنانے جا رہے ہیں جس میں منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کو آن بورڈ لیا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ہمیں تین ماہ چاہئے ہوں گے نئی نمبر پلیٹس کا کام شروع کرنے کا

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایکسائز سے استفسار کیا کہ نئی نمبر پلیٹس کب سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گی.. سیکرٹری ایکسائز نے جواب دیا کہ نئی نمبر پلیٹس کی پروڈکشن شروع کرنے کے لئے چھ ماہ تک درکار ہوں گے. اس وقت سترہ لاکھ نمبر پلیٹس کے کیسسز پینڈنگ ہیں. ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ہم نے کہہ دیا ہے کہ جس کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹس نہیں انہیں نہ پکڑیں. اس وقت پانچ لاکھ تیس ہزار سمارٹ کارڈز پینڈنگ ہیں.کمپیوٹر نمبر پلیٹ کا مقصد تھا گاڑی کی شناخت، سیکورٹی فیچرز اور ٹرایفک قوانین کی پاسداری تھی.

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب محکموں کے درمیان اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کریں. آئی جی پنجاب کو لکھ دیا ہے کہ پورے پنجاب میں جس شخص کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ نہیں اس کو پکڑا نہیں جائے.اگر گاڑی کا مالک گاڑی نہیں چلا رہا تو ای چالان اس کو کیوں جائے، شہریوں نے نمبر پلیٹ اور کاغذات کے لیے دو دو سال قبل پیسے جمع کرواے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کہ محکمہ ایکسائز نے رقم کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹ اور کاغذات نہیں جاری کیے ،محکمہ نے سرکاری طور پر نمر پلیٹ کا اجرا بھی نہیں ہو رہاہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کروڑوں روپے اکٹھے کرنے کے باوجود نمر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے،

    ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 13 فروری تک ملتوی کر دی

  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“ سے ملی عوام کو سہولت

    پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“ سے ملی عوام کو سہولت

    پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“ سے ملی عوام کو سہولت

    باغی ٹی وی: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی وضع کردہ ”قیمت پنجاب موبائل ایپ“میں اشیائے خورونوش کی ”ہوم ڈلیوری سروس” کا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے سرکاری نرخوں پر چیزیں منگوا سکیں گے جبکہ شہریوں کو ترسیل کے کوئی اضافی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے۔ فریش آن لائن فری ہوم ڈلیوری سروس فی الحال لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان کے شہروں میں متعارف کروائی گئی ہے۔ابتدا میں پھلوں اور سبزیوں کی 46 اقسام کو فریش آن لائن آرڈر فارم میں شامل کیا گیا ہے۔
    آرڈر دینے کیلئے صارفین کو قیمت ایپ سے فریش آن لائن کا انتخاب کرکے اپنا ضلع اور پھر تحصیل منتخب کرنا ہو گی اور پھر فہرست سے اپنی پسند کی اشیاء منتخب کر کے مقدار داخل کرنا ہو گی۔ کل بل اسکرین کے اوپری حصے پر ظاہر ہوگا۔ جس کے بعد آرڈر گھر پر ڈیلیور ہوجائے گا اور کیش میں ادائیگی کی جا سکے گی۔ صارف موجودہ اور ماضی کے آرڈرز سے متعلقہ معلومات بھی ایپ میں دیکھ سکیں گے۔
    اس سروس کے ذریعے صارفین کو سرکاری نرخوں پر اشیا گھر بیٹھے مل جایا کریں گی اور وقت کے ساتھ ساتھ پیسوں کی بھی بچت ہو گی۔
    گراں فروشی روکنے کے لئے 23 اپریل 2019 کو لانچ ہونے والی اس ایپ کو عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی ہے اور اسے اب تک پنجاب بھر سے 6 لاکھ سے زائد شہری ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 646 رجسٹرڈ شکایات میں سے 23 ہزار 516 کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ قیمت پنجاب ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور دونوں پر مفت دستیاب ہے۔ بہت جلد مزید شہر اور اشیا کو بھی ایپ میں خریداری کے لئے شامل کیا جائے گا۔
    اس سےمتعلق خبریں

    عوام کی سہولت کے لیے "قیمت پنجاب ایپ” لانچ کردی گئی

    قیمت پنجاب ہوا میں

  • جاوید لطیف کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ،نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    جاوید لطیف کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ،نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    جاوید لطیف کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ،نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو ایک پھر طلب کرلیا، نیب نے جاوید لطیف کو اپنی والدہ کے اثاثوں کی تفصیلات لے کر 4 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

    نیب کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد کے اثاثے بتا رکھے ہیں، نیب کو موصول شواہد کے مطابق اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے، جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے، لیگی رہنما کو والدہ کا سورس آف انکم اور اثاثے بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا پوچھا گیا تھا، جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی تھی۔ تا ہم اب دوبارہ انہیں طلب کر لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میاں جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کی اہلخانہ کے نام پر ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے ڈیرے کی اراضی کا مقدمہ ان کے خلاف درج کر لیا گیا مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی مدعیت میں سورس رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ،ڈیرے کی اراضی کی جعلسازی میں محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر اور ایک شخص محمد رشید ملوث ہیں ،محمد رشید نے مالک نہ ہوتے ہوئے بھی ساڑھے 37 مرلے اراضی میاں برادران کو بیچ دی .

    جاوید لطیف پر کرپشن کا الزام ہے، ان پر زمین کے قبضے کا الزام ہے

    قبل ازیں ماہ اگست میں اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی سے 30 کنال زمین واگزار کروائی تھی، محکمہ  اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران لکویڈیشن بورڈ کی 30 کنال اراضی واگزار کرالی ، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ن لیگی ایم این اے نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے فیکٹری بنائی ہوئی تھی، اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے قبضے سے 30 کنال 16مرلےاراضی واگزار کروا لی.

    دوسری جانب ن لیگی ایم این اے کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ساتھ والی اراضی ہمارے قبضہ میں نہیں تھی،لکویڈیشن بورڈکی یہ اراضی رضوان ورک کے پاس تھی .

    ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟

    اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات، نواز شریف ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

    سرکاری اراضی پر قبضہ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے پہلے جاوید لطیف کو نوٹس بھیجا تھا اس کے بعد زمین واگزار کروائی، جاوید لطیف نے اس بات کا خود اعتراف کیا تھا کہ مجھے اینٹی کرپشن کا نوٹس ملاہے ، اگلے آٹھ دنوں میں میری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے،میں نظریاتی طورپر کچھ ہوں لیکن پاکستانی ہوں جو کچھ ہورہاہے کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے

  • سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، وزارت داخلہ و خارجہ نے جمع کروایا جواب

    سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، وزارت داخلہ و خارجہ نے جمع کروایا جواب

    سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، وزارت داخلہ و خارجہ نے جمع کروایا جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مواد آپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر وزارت خارجہ اور داخلہ نے جواب داخل کروا دیا

    عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ،جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید نے کیس کی سماعت کی .

    وزارت خارجہ نے اپنے جواب میں کہا کہ پاکستان نے ابھی تک بدھا پسٹ کنونشن پر دستخط نہیں کئے. سائبر کرائم کو قابو کرنے کے لئے بدھاپسٹ کنونشن غیر مخفوظ ہے، پاکستان کا اس وقت صرف چار ممالک سے سوشل میڈیا کے حوالے سے میوچل لیگل اسسٹنس کا معاہدہ ہے، سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پاکستان کا چین، سری لنکا، ازبکستان اور قرغزستان سے معاہدہ ہے.

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    10 دسمبر تک یہ کام نہ کیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کریں گے، لاہور ہائیکورٹ برہم

    وزارت داخلہ نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ اسرائیل بھی بدھا پسٹ کنونشن کا حصہ ہے اس لئے ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، بھارت بھی اس کنونشن میں شامل ہونے کی سنجیدگی سے سوچ رہا ہے اس لئے ہمیں بھی محتاط رہنا ہو گا، تمام تر سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈز لیا ہے جس کے لئے کنونشن کی شق وار تفصیلات اور بات چیت ضروری ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم پراپیگنڈا کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عدلیہ کیخلاف مہم کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے، متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں،

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدلیہ کے مخالف توہین آمیز بیانات، خبریں اور پراپیگنڈا پھیلانے والو‍ں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے،

  • گاڑیوں کی نمبر پلیٹ  کا معاملہ، عدالت نے چیف سیکرٹری کو طلب کرتے ہوئے بڑا حکم دے دیا

    گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا معاملہ، عدالت نے چیف سیکرٹری کو طلب کرتے ہوئے بڑا حکم دے دیا

    گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کا معاملہ، عدالت نے چیف سیکرٹری کو طلب کرتے ہوئے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نمبر پلیٹ اور گاڑیوں کے کاغذات جاری نہ کرنے پر محکمہ ایکسائز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ای چالان کے اطلاق اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی. عدالت نے منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن ، چیف سیکرٹری اور پپرا بورڈ سے نمبر پلیٹ اور کاغذات جاری کرنے کے حوالے سے رپورٹس طلب کر لی

    عدالت نے اسمارٹ کارڈ جاری کرنے والی کمپنی ان-باکس بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

    عدالتی حکم پر سیکرٹری ایکسائز وجیہہ اللہ کنڈی، ڈی جی ایکسائز اور سربراہ سیف سٹی اتھارٹی پیش ہوئے،سیکرٹری ایکسائز نے عدالت میں بیان دیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی جا رہی ہے. ہم خودکار نظام کے ذریعے پڑھی جانے والی نمبرز پلیٹس بنا رہے ہیں. ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے نئی نمبرز پلیٹس کا ٹینڈر منسوخ کر دیا ہے. نئی نمبر پلیٹس کا ٹھیکہ دینے کے لئے گورنمنٹ ٹو  گورنمنٹ منصوبہ بنانے جا رہے ہیں جس میں منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کو آن بورڈ لیا ہے،

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایکسائز سے استفسار کیا کہ نئی نمبر پلیٹس کب سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گی. سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ہمیں تین ماہ چاہئے ہوں گے نئی نمبر پلیٹس کا کام شروع کرنے کا. نئی نمبر پلیٹس کی پروڈکشن شروع کرنے کے لئے چھ ماہ تک درکار ہوں گے.اس وقت سترہ لاکھ نمبر پلیٹس کے کیسسز پینڈنگ ہیں. ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ہم نے کہہ دیا ہے کہ جس کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹس نہیں انہیں نہ پکڑیں. اس وقت پانچ لاکھ تیس ہزار سمارٹ کارڈز پینڈنگ ہیں.
    کمپیوٹر نمبر پلیٹ کا مقصد تھا گاڑی کی شناخت، سیکورٹی فیچرز اور ٹرایفک قوانین کی پاسداری تھی.

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب محکموں کے درمیان اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کریں.

    سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو لکھ دیا ہے کہ پورے پنجاب میں جس شخص کے پاس کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ نہیں اس کو پکڑا نہیں جائے. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر گاڑی کا مالک گاڑی نہیں چلا رہا تو ای چالان اس کو کیوں جائے،

    درخواست گزار نے کہا کہ شہریوں نے نمبر پلیٹ اور کاغذات کے لیے دو دو سال قبل پیسے جمع کرواے ،محکمہ ایکسائز نے رقم کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹ اور کاغذات نہیں جاری کیے ،محکمہ نے سرکاری طور پر نمر پلیٹ کا اجرا بھی نہیں ہو رہاہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کروڑوں روپے اکٹھے کرنے کے باوجود نمر پلیٹ اور کاغذات نہ دینے پر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے،

    ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 13 فروری تک ملتوی کر دی

  • چیف جسٹس کو سیکورٹی کی فراہمی کا خط لیک، عدالت نے دیا بڑا حکم

    چیف جسٹس کو سیکورٹی کی فراہمی کا خط لیک، عدالت نے دیا بڑا حکم

    چیف جسٹس کو سیکورٹی کی فراہمی کا خط لیک، عدالت نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کوسکیورٹی کی فراہمی سے متعلق خط لیک ہونے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے اظہر صدیق کی درخواست پرسماعت کی. درخواست گزار اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ
    چیف جسٹس پاکستان نے کبھی سکیورٹی کا تقاضا نہیں کیا ،پنجاب حکومت نے ازخودسکیورٹی کی فراہمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ اس نوٹیفیکیشن کوسوشل میڈیا پروائرل کردیا گیا۔

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    درخواست گزار نے کہا کہ نوٹیفکیشن کاوائرل ہونا سائبرقانون کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نوٹیفیکیشن لیک اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔

    پٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، چیف جسٹس نے اپیل کی خارج

  • پٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، چیف جسٹس نے اپیل کی خارج

    پٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، چیف جسٹس نے اپیل کی خارج

    پٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا، چیف جسٹس نے اپیل کی خارج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اراضی انتقال کی فیس خرد برد کرنے والے پٹواری کی اپیل پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے برطرف پٹواری کی اپیل خارج کردی

    چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹواری نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایاہے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے برطرف پٹواری شیخ مبارک کی اپیل پر سماعت کی.

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    سابق پٹواری کے وکیل نے کہا کہ برطرف پٹواری شیخ مبارک پر اراضی انتقال کی 75 ہزار روپے فیس سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا الزام ہے، محکمے نے موقف سنے بغیر ملازمت سے برطرف کیا، محکمہ انٹی کرپشن نے انکوائری میں بے گناہ قرار دیا،ہائیکورٹ نے محکمانہ اپیل کیخلاف درخواست حقائق کے برعکس مسترد کی، 32 سالہ سروس کے دوران کسی قسم کرپشن کا الزام نہیں لگا، عدالت محکمے کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دے،

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  • بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    بزدار کا لاہور،امن و امان کی ناقص صورتحال، ماہ جنوری میں جرائم میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں رواں سال کے پہلے ماہ میں ریکارڈ توڑ جرائم کی وارداتیں ہوئیں، جنوری کے مہینے میں 6 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے ۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ایک ماہ کے دوران 48 سو وارداتیں ہوئیں ۔ شہر میں مختلف وجوہات کی بناء پر 28 افراد کو قتل کردیا ۔ ڈاکووں نے مزاحمت پر 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ چوری اور ڈکیتی کی 333 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ لاہور کے علاقے مناواں ۔ ہربنس پورہ اور رائیونڈ میں کرڑوں کی وارداتیں ہوئیں ۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں درندگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،انیس سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے زندہ جلا دیا

    نوجوان اعظم کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق نوجوان اعظم چوہنگ میں فیکٹری ملازم تھا ،نوجوان گزشتہ رات گھر سے نکلا تو کسی نے اسی آگ لگا دی

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کے کاروائی کا آغاز کر دیا. مقدمہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، شوکت علی نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے زندہ جلا دیا ہے اسکے جسم پر جلے ہوئے نشانات موجود ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،سٹی ڈویزن پولیس کی کاروائی 196 ملزمان گرفتار کر لیے.

    چوری ٫ڈکیتی٫دھوکہ دہی۔دیگر مقامات میں مطلوب 23 اشتہاری مجرمان ،عدالتی مفرور٫ریکارڈ یافتہ ملزمان کے گرد گھیرا تنگ 18 ملزمان ،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 27 ملزمان گرفتار کئے گئے. ملزمان کے قبضے 26 پسٹنز رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں

    ایس پی سٹی کے مطابق منشیات فروش کے خلاف کاروائی 31 ملزمان گرفتار کئے گئے ،ملزمان سے پانچ کلو سے زائد منشیات 792 لیٹر شراب برآمد کی گئی،قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،کرایہ داروں کی چیکنگ کے دوران 9 ملزمان کے خلاف کاروائی کی گئی،ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 9 منچلوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے ۔

    ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم گرفتار کیا گیا ۔ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے پر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔پتنگ بازی کرنے پر دو ملزمان گرفتار پتنگیں اورڈور برآمد کی گئی۔ سنگین وارداتیں کرنے والے 7 گینگ کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا